گرما گرم خبریں

سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا

ہائی سکول کہوٹہ میں سیکورٹی کے اقدامات ترتیب نہ دیے جاسکے

SCHOOL
کہوٹہ(عمران ضمیر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی کے اقدامات ترتیب نہ دیے جاسکے ادارے کے پاس فنڈز کی کمی سینکڑوں طالبات اساتذہ اور ان کے والدین پریشانی میں مبتلا ہو گئے سکول کے ہیڈمینسڑز نے دو لاکھ روپے امداد کیلئے مخیر حضرات کو خطوط لکھ دیے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کی سینر ہیڈمیسڑز نے کہوٹہ شہر کے معززین کے نام ایک تحریری خط میں درخواست کی ہے کہ ادارے میں فوری طور پر خاردار تاریں لگوانے ، دیواریں اونچی کروانا ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروانا، بیرئیر لگوانا وغیرہ ان تمام کاموں کیلئے ادارے کا فنڈ ناکافی ہے۔ طالبات کو محفوظ رکھنے کیلئے مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ فوری طور پر تقریباً دو لاکھ روپے کی مالی مدد کر کے اسکو ممکن بنائیں۔ طالبات، اساتذہ اور انکے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے TEAM imran kahutaاعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر فوری طور پر ادارے میں سیکورٹی انتظامات کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: