گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

ہارون عباس کی میاں شہباز شریف سے ملاقات


ڈھڈیال (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے چیف کوارڈی نیٹر ہارون عباس جوند اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع چکوال کے صدر ملک خالد نوابی نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ضلع کی تازہ ترین سیاسی صورت اوردیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔میاں شہباز شریف کوبتایا گیا کہ تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے تحفظات کو فوری دور کیا جائے ۔میاں شہبازشریف نے تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ۔میاں شہبازشریف نے کہا کہ الیکشن کے بعد چکوال میں مسلم لیگ ن کے دفتر کا وہ خود افتتاح کریں گے اور تنظیم سازی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔میاں شہباز شریف نے حلقہ پی پی22میں ملک تنویر اسلم سیتھی کے حق میں دستبرداری پر ملک خالد نوابی کاشکریہ ادا کیا۔ ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: