گرما گرم خبریں

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری

ہرکہ میں دو نمبر مصالحہ جات تیار کرنیوالی فیکٹری سیل

police
روات (راجہ طاہر محمود )محکمہ صحت اور روات پولیس کا مشترکہ چھاپہ ،نواحی علاقہ ہرکہ میں دو نمبر مصالحہ جات تیار کرنیوالی فیکٹری سیل ،دو نمبر مرچ مصالحہ سے بھری سینکڑوں بوریاں برآمد ایک ملزم گرفتار ،سرغنہ فرار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی فریحہ انور نے ایس ایچ او روات جاوید کیانی کے ہمراہ نواحی علاقہ ہرکہ میں عرصہ دراز سے مضر صحت مرچیں ،ہلدی اور دیگر مصالحہ جات تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو نمبر مرچ ،ہلدی کی خورشید اینڈ سنز گنجمنڈی کے نام سے تیار ہونے والی سینکڑوں بوریاں برآمد کرنے کے علاوہ تیاری میں استعمال ہونے والے مختلف کیمیکلز ،رنگ ،فلیور اور چوکھر بھی برآمد کر لیا گیا روات پولیس کے مطابق موقع سے ایک ملزم مجید ساکن بہاولپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فیکٹری کا مالک عدنان ساکن راولپنڈی موقع سے فرار ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: