گرما گرم خبریں

بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم ا و ر ز یا د تی ا نسا نی حقو ق کی خلا ف و ر ز ی ہے ،سا ئیں شعبا ن فر ید
تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھیہ عالم شیر میں دیرینہ رنجش پر ایک شخص قتل
مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی
گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا
واپڈا اہلکار نے غریب کی جمع پونجی لوٹ لی
ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لیئے سروے مکمل کر لیا گیا
ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائنیں آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی

ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، ثمینہ امیر راجہ


سید اڈا (نامہ نگار) ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے ٹیلنٹ ہونے کے باوجود یہاں کی عورت سہمی ہوئی ہے ، ہم ہر یونین کونسل میں جائیں گے تحصیل گوجرخان کے سرحدی علاقے سے کام شروع کیا ، اگرعائشہ گلالئی کو بے ہودہ پیغام آرہے تھے تو چار سال خاموش کیوں رہی ، ہم بھی پختون ہیں اور پختون تو ایسی حرکت برداشت نہیں کرتے اگلے کی گردن اڑادیتے ہیں ان خیالات کا اظہار موضع ترکوال میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی سنئیر رہنماوٗں نے خطاب میں کیا ان رہنماؤں میں صدر راولپنڈی ڈویژن شبانہ فیاض، صدر ضلع راولپنڈی فرح آغا، صدر پوٹھوہارٹاؤن جمیلہ نذر، صدر کینٹ زہرا، صدر تحصیل گوجرخان ثمینہ امیر راجہ، نائب صدر ضلع راولپنڈی صائمہ اور سوشل ویلفئیر آفیسر سلمی شاہد شامل تھیں پی ٹی آئی کے پرانے ورکر مرزا محمد رفیق کی دعوت پر خواتین رہنما وں نے علاقے کا دورہ کیا علاقہ بھر کی خواتین نے کثیر تعداد میں اس کارنر میٹنگ میں شرکت کی اور رہنماوءں نے اپنے خطاب میں خواتین میں شعور اجاگر کرنے اور ان کے مسائل حکام بالا تک اٹھانے کا عزم کیا اور آمدہ الیکشن میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی اور ان کو آگے آنے کی دعوت ی اور پڑھی لکھی عورتوں اور خا ص کرکے نوجوان لڑکیوں کو تحریک انصاف کی خواتین کی تنظیم میں شامل ہوکر علاقائی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے ہم بہت جلد یونین کونسل لیول پر اپنی تنظیم بنائیں گے صحافیوں کے سوال کے جواب میں شبانہ فیاض نے کہا کہ اگر عائشہ گلالئی کو بے ہودہ پیغام آتے تھے تو خاموش کیوں رہی اگر آواز اٹھاتی تو ہم اس کا ساتھ دیتے مگر اب اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کینٹ کی صدر زہرا نے کہا کہ ہم بھی پختون فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اگر ایسا کچھ نظر آئے توپختون برداشت نہیں کرتے گردن اڑا دیتے ہیں اس لیے ان کے والد ان کے ساتھ ہیں جوکہ نظر آرہا ہے کہ اس میں کوئی سچ نہیں ہمارے قائد کے خلاف ایک سازش ہے جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: