گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

ہماری جدو جہد حضرت محمد مصطفی ﷺ کے لیے ہے ۔حاجی محمد رمضان

گوجرخان (نامہ نگار) تحریک لبیک پا کستان گوجر خان کے راہنما حاجی محمد رمضان نے کہا ہے کہ ہماری جدو جہد حضرت محمد مصطفی ﷺ کے لیے ہے ۔ہمارے کو ئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں اور ہمیں عوام کی طرف سے جو محبت ملی ہے وہ در اصل سرکار دو عالم کی را ضی کر نے کے لیے ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد لو گو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قسم قسم کے طعنے دئے گئے اور ہما رے قائد محترم علامہ خادم رضوی کے بارے میں بے بنیا د باتیں پھیلا ئی گئیں مگر عوام نے تمام مذہبی جماعتوں سے زیادہ ہمیں ووٹ دیکر ثابت کر دیا کہ وہ نبی پاک سے کتنا عشق کرتے ہیں۔ حاجی رمضان نے کہا کہ ہماری جماعت نے انتخابی نتائج مسترد کر دئے ہیں اور ہمارا احتجاج جا ری رہے گا ہم کسی دوسری سیاسی جما عت کا سہا را نہیں لیں گے انہوں نے کہا کہ دوسری مذہبی جماعتوں سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا کیونکہ انہوں نے ہی اپنی سیاسی دو کان بچانے کے لیے ہمارے قائد کی کر دار کشی کی جسے عوام نے مسترد کر کے انہیں آئینہ دکھا یا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: