گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

ہم اپنی کا ر کر دگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جا رہے ہیں،را جہ جا وید اخلاص 


گو جر خان ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے نا مزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 را جہ جا وید اخلاص نے کہا ہے کہ ہم اپنی کا ر کر دگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جا رہے ہیں اور عوام ہما رے کا موں سے مطمعن ہیں۔ہمارے لیے یہ قابل فخر بات ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں آیا جبکہ ہما رے مخالف کرپشن کی دلدل میں پاؤں سے سر تک دھنسے ہو ئے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں حلقہ کے 22چئیرمینوں نے شر کت کی جس میں آئندہ انتخا بات کے لیے حکمت عملی تر تیب دی گئی اس موقع پر چئیرمین راجہ ذولفقار، چئیرمین مرزا عنایت اللہ ،چئیرمین ملک صغیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا را جہ جا وید اخلاص نے کہا کہ گو جر خان کے لوگ مسلم لیگ ن اور نواز شریف و شہباز شریف سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جنہوں نے ملک کو بلندیوں تک پہنچا یا ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت نے ٹکٹوں کے حو الے سے جو فیصلے کئے ہیں گو جر خان کے عوام نے اسے بے حد سرا ہا ہے چوہدری محمد ریاض ایک منجھے ہو ئے پا رلیمنٹرینز ہیں اور تحصیل گو جر خان کے لیے انکی خدمات نا قابل فرا موش ہیں جبکہ را جہ عبدالحمید ایک مخلص سیاسی کا رکن ہیں جنکی پا رٹی کے لیے طویل خدمات اثاثہ ہیں ہما را پینل بہترین اور مخلص اور جذبہ خدمت سے سر شار ہے جا وید اخلاص نے کہا کہ الیکشن2018مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ اکثریت کے ساتھ جیتے گی ۔2013میں ہم 55ہزار سے جیتے تھے ان یہ فرق 85ہزار سے زیا دہ ہو گا اس مو قع پر دیگر چئیرمینوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل گو جر خان کے لیے بہترین پینل اتارنے پر ہم ن لیگ کی قیا دت کے شکر گذار ہیں ہم الیکشن بہت بڑی اکثریت سے جیتیں گے انہوں نے کہا کہ را جہ جا وید اخلاص نے تحصیل گو جر خان کے لیے جو ان گنت کام کئے ہیں اور مسلم لیگ ن کے ملک میں جو معا شی انقلاب لا یا ہے وہ ہما را کریڈٹ ہے زرا مخالفین بھی عوام کو اپنی کا ر کر دگی سے آ گاہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: