گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

ہم راجہ جاوید اخلاص کی انتخابی مہم کو بھرپور اندازمیں چلا رہے ہیں ، ملک حارث 


گو جر خان ( نامہ نگار) بلدیہ گو جر خان کے یوتھ کونسلر ملک حارث نے کہا ہے کہ میرے آباؤ اجداد مسلم لیگی ہیں کسی دوسری جماعت میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا میرے بارے میں پیپلزپارٹی میں جانے کا جو کہا گیا اس میں کوئی صداقت نہیں ہم راجہ جاوید اخلاص کی انتخابی مہم کو بھرپور اندازمیں چلا رہے ہیں اور انہیں کامیاب کرائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی کونسلر زراجہ سہیل عباس کیانی،خواجہ مظہر ، خان آصف ، کے علاوہ مسلم لیگ یوتھ ونگ اور ایم ایس کے عہدیداران مرزاعامرامتیاز، فرحان نعیم جنجوعہ،مظہر وارثی، شعیب اقبال، ، راجہ ساجد شفیق، فیصل وارثی،، عماد مغل مبشر بٹ ودیگر بھی موجود تھے ملک حارث نے کہا کہ گلے میں ہار ڈال کر اور پر ویز اشرف کے ہا تھ میں ہا تھ ڈال کر میں نے تصویر برادری کی مجبو ری کی وجہ سے بنوائی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مجھے عزت دی یوتھ کونسلر اور سپورٹس کا چیئرمین بنایا راجہ جاوید اخلاص چیئرمین شاہد صراف اور ان کی ٹیم کا حصہ ہوں ہمارے ساتھ یوتھ کی طاقت ہے الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کریں گے اپنی جماعت کے ساتھ ہیں راجہ پرویز اشرف کی میرے رشتہ داروں کے گھر ملاقات ہوئی پیپلزپارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا اس موقع پر سٹی کونسلر راجہ سہیل عباس نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں ان شاء اللہ کامیابی مسلم لیگ ن کا ہی مقدر بنے گی مرزا عامر امتیاز نے کہا کہ ہم یوتھ کونسلر ملک حارث کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور نوجوان طبقہ ہی جماعت کا ہراول دستہ کا کردا رادا کرتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: