گرما گرم خبریں

ڈاکٹر را جہ سہیل کو تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کا میڈیکل سپر نٹنڈنٹ تعینات کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے،راجہ الطاف حسین
سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے،شیخ طاہر اشفاق
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے،خرم پرویز راجہ
الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں،چو ہدری محمد ریا ض
ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا
گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا

ہم مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے اپنی مخلصانہ کوششیں کرتے رہیں گے، میجر(ر) طاہرا قبال

maj tahir1
ڈھڈیال ( بیورورپورٹ) ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہرا قبال نے کہا ہے کہ سیاسی مفاد پرستوں کو ہمیشہ کی طرح ناکامی ہوگی۔راول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی نام نہاد محبت کااظہا رکرنے والوں کو ماضی میں تھوڑا ضرور جھانک لینا چاہیے۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ پارٹی کے دیرینہ کارکنوں نے سیاسی مفادپرستوں کوکبھی قبول نہیں کیاجو لوگ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں ان کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے ضلع چکوال کے مسائل اور اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے رابطہ میں ہیں اور حکومت کی طرف فراہم کیے گئے فنڈز سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے ۔ وقت آنے پر سب کو معلوم ہوجائے گا کہ کس کی کیا حیثیت ہے ۔ ہم مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے اپنی مخلصانہ کوششیں کرتے رہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: