گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

ہم وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،راجہ پرویزاشرف

سکھو(محمدفرقان قریشی) ہم وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، سوئی گیس فراہمی کا آغاز ہم نے کیا اور پایہ تکمیل تک ہم ہی پہنچائیں گئے،ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان و رہنماء4 پاکستان پیپلزپارٹی راجہ پرویزاشرف نے گزشتہ روز یونین کونسل کرنب الیاس آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر اپنا نام چمکانے کی کوشش کر رہی ہے،لیکن عوام نے کرپٹ حکمرانوں کو بلکل مسترد کر دیا ہے، ن لیگی حکومت نے ترقیاتی کاموں کی راہ میں روڑے اٹکانے اور اپنی تجوریاں بھرنے میں توجہ مرکوز رکھی،راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ علاقہ میں قدرتی گیس کی فراہمی کے منصوبے ہم نے شروع کیے تھے اور ہم ہی انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گئے،انہوں نے کہا کہ بھنگالی تا گلیانہ روڈ جو علاقہ کی انتہائی اہمیت کی روڈ ہے اس کی خستہ حالی دیکھ کر دکھ ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ انشاء4 اللہ اقتدار میں آکر علاقہ کی تعمیروترقی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گئے، راجہ پرویز اشرف راجہ خالد محمود کی خصوصی دعوت پر یوسی کرنب الیاس آئے ،اس موقع پر راجہ خالد محمود نے اپنی برادری سمیت ن لیگ کو خیرآباد کہتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اور اپنی ہرممکن حمایت کا یقین دلایا، راجہ پرویز اشرف یوسی کرنب الیاس کے صوبیدار راجہ اکبرحسین اور ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے نائب صدر راجہ ایوب منہاس کے گھر گئے جوکہ گزشتہ دنوں روڈایکسیڈنٹ میں زخمی ہوئے تھے ان کی عیادت کی،اس موقع پر سابق وائس چئیرمین ڈسٹرکٹ راولپنڈی راجہ ضمیرمنہاس،راجہ بدر کیانی آف ددوال، اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی،جنہوں نے راجہ پرویزاشرف کو آئندہ الیکشن میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: