گرما گرم خبریں

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

ہم چوہدری خورشید بیگ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

ڈھڈیال ( نامہ نگار)قریشی برادر ی کے سرکردہ رہنما زوار ندیم بلا اور جنرل کونسلر ظفر قریشی وارڈ نمبر5نے کہا ہے کہ ہم چوہدری خورشید بیگ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔چوہدری خورشید بیگ نہ صرف ڈھڈیال بلکہ ہمارے علاقہ کی شان ہیں ان کی عزت ہماری عزت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تما م قریشی برادری چوہدری خورشید بیگ کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام سجادیہ سنگت جس میں سالار محمد علی ، نسیم علی بابا ، سفیر احمد، نثارعباس،اظہر عباس،مظاہرعباس، شوکت علی شوکی ،ملک قیوم کے علاوہ سنگت کے دیگر ممبران چوہدری خورشید بیگ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم سردار غلام عباس اور راجہ یاسر سرفراز کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں گے اور ڈھڈیال سے بھرپور کامیابی دلائیں گے۔ ان شاء اللہ 25جولائی کا سورج سردار غلام عباس کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ مخالفین بھاگ کھڑے ہوں گے اور سردار غلام عباس اور ان کے ساتھ سرخرو ہوں گے۔ ان شاء اللہ الیکشن کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد بھی کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: