گرما گرم خبریں

واپڈا اہلکار نے غریب کی جمع پونجی لوٹ لی
ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائنیں آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی
گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لیئے سروے مکمل کر لیا گیا
مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی
بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم ا و ر ز یا د تی ا نسا نی حقو ق کی خلا ف و ر ز ی ہے ،سا ئیں شعبا ن فر ید
تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھیہ عالم شیر میں دیرینہ رنجش پر ایک شخص قتل
سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا

یونس اعوان مرحوم نے ہمیشہ صحافیوں کے حقو ق کیلئے آواز بلند کی


ڈھڈیال (بیورو رپورٹ)چکوال کے سینئر صحافی یونس اعوان ( مرحوم) کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ایصال ثواب کیلئے سوہنی دھرتی ریسٹورنٹ چکوال میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی ۔ تعزیتی ریفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے صحافیوں نے یونس اعوان مرحوم کی اچانک رحلت کو چکوال کی صحافت کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا۔ انہوں نے یونس اعوان مرحوم کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کھرے ، سچے ، بے باک اورنڈر صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ حق سچ بات کی اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مخالفین بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف تھے ۔انہوں نے کہا کہ یونس اعوان مرحوم نے ہمیشہ صحافیوں کے حقو ق کیلئے آواز بلند کی ۔ مقررین نے کہا کہ یونس اعوان مرحوم سمت کا تعین کرنے والے صحافی تھے او ر ان کا انداز صحافت صحافیوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ یونس اعوان کے انتقال سے چکوال کی صحافت میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ ایک طویل عرصہ تک پر نہیں ہو سکے گا۔ اس موقع پر ضلع بھر کے صحافیوں نے ایک قرار داد کے ذریعے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ یونس اعوان مرحوم کے لواحقین کیلئے فوری طور پر مالی امداد کا اعلان کیا جائے ۔تعزیتی تقریب میں یونس اعوان کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی ۔ تعزیتی ریفرنس میں تلہ گنگ ، کلرکہار ، بلکسر ، ڈھڈیال ، لاوہ اورچکوال کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی جبکہ اس ریفرنس کے منتظم یٰسین چوہدری اور ریاض بٹ تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: