گرما گرم خبریں

لیبیا میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے غلام فرید وارثی کی رہائش گاہ پر ڈپٹی کمشنر،سی پی او رجاوید اخلاص کی آمد
عالمی امن داؤ پر لگتا جا رہا ہے ،دنیا پاک بھارت جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،شیخ محمد ساجد
عمران خان ایماندار اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والے لیڈر ہیں ،راجہ طارق کیانی
قوم نے میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی
گوجرخان شہر میں کیمیکل ملا ملا وٹ شدہ دودھ فروخت جاری
گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا
مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں ہزاروں کشمیریوں کا لہو شامل ہے ،حاجی راجہ محمد جواد

یونس اعوان کے انتقال سے چکوال کی صحافت کا ایک روشن باب بندہوگیا


ڈھڈیال( نامہ نگار)معروف صحافی یونس اعوان کے انتقال سے چکوال کی صحافت کا ایک روشن باب بندہوگیا۔ وہ ایک نڈر ، بے باک اور منفرد انداز کے صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنے قلم کی طاقت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے1984میں صحافت کا آغاز کیا ۔ وہ روزنامہ امروز، روزنامہ پکار، روزنامہ مرکز، روزنامہ خبریں، روزنامہ اوصاف سے وابستہ رہے اور اب وہ چکوال میں دنیا نیوز اور روزنامہ دنیا کے ڈسٹرکٹ رپورٹر تھے ۔ مقامی اخبارات میں چکوال پوائنٹ، آثار اور لوکل اخبار ان کی زیرادارت تھے ۔ چکوال کی صحافت میں ان کا ایک نمایاں مقام اور ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ ان کے انتقال سے چکوال کی صحافت میں ایک بہت بڑاخلا پیدا ہوگیا ہے جو ایک طویل عرصہ تک پر نہیں ہوسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: