گرما گرم خبریں

چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

یونین کونسل دولتالہ ٹو کا اہم اجلاس،چیئرمین کی یقین دہانی پر کونسلرز کے تحفظات ختم،تحریک عدم اعتماد اپس

دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل دولتالہ ٹو کا اہم اجلاس،چیئرمین کی یقین دہانی پر کونسلرز کے تحفظات ختم،تحریک عدم اعتماد اپس لے لی گئی ،وائس چیئرمین نے اہم کردار ادا کیا ،مل جل کر عوامی مسائل کا خاتمہ کریں گے ،مشترکہ اعلامیہ میں عزم کا اظہار ،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دولتالہ ٹو کا ایک اہم ترین اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں کونسلرز کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر چیئرمین چوہدری جمشید علی نے اجلاس میں شرکت کی اور تمام متنازع امور پر گفتگو کی ،اجلاس میں وائس چیئرمین مرزا محمد منیر ،جنرل کونسلر راجہ رفاقت حسین کی قیادت میں دیگر کونسلرز بھی شریک تھے ،اجلاس میں چیئرمین نے یقین دہانی کرائی کہ یونین کونسل کا فنڈز باہمی مشاورت سے مساوی طور پر تقسیم ہو گااور اس میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جائے گی ،دوران اجلاس کونسلرز کے دیگر تحفظات بھی زیر بحث لائے گئے ،بعد ازاں چیئرمین کی یقین دہانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے راجہ رفاقت حسین نے تحریک عدم اعتماد واپس لے لی اور مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مل جل کر عوامی مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا ،تحریک عدم اعتماد کی واپسی اور کونسلرزاور چیئرمین کے درمیان مفاہمت میں وائس چیئرمین مرزا محمد منیر نے اہم کردار ادا کیا ،اس موقع پر راجہ رفاقت حسین کا کہنا تھا کہ کونسلرز نے اپنا جمہوری حق استعمال کیا ہے اور آئندہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ،چیئرمین اور وائس چیئرمین کی یقین دہانی پر اعتماد کرتے ہوئے اختلافات ختم کردیئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: