گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا

یونین کونسل سکھو کے اکثر دیہات بنیادی سہولتوں سے محروم


سکھو (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل سکھو کے اکثر دیہات بنیادی سہولتوں سے محروم، موہڑہ چوہدریاں میں سیوریج کے نظام سمیت موہڑہ سرانداز،چورہ اور سکھو موڑ کی رابطہ سڑکیں کھنڈر بن گئیں، علاقہ کی اکثریت گیس سے بھی محروم، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سکھو سے بھاری مینڈیٹ لینے والی حکومت کے پانچ سال مکمل ہو گئے لیکن یونین کونسل سکھو کے اکثر دیہات ترقیاتی کاموں سے محروم رہ گئے، نواحی گاوں موہڑہ چوہدریاں میں سیوریج نظام نہ بن سکا، موہڑہ سرانداز تا الفلاح لنک روڈ، سکھو تا چورہ لنک روڈ، سکھو موڑ تا سکھو شہر لنک روڈ کی خستہ حالی بھاری مینڈیٹ لے کرمنتخب ہونے والی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ بن کر رہ گئیں، سکھو موڑ تا سکھو شہر لنک روڈ جو سینکڑوں دیہات کو مندرہ چکوال روڈ سے ملاتی ہے لیکن حکومتی نااہلی کے باعث کھنڈر بن کر رہ چکی ہے، سکھو تا چورہ اور موہڑہ سرانداز تا الفلاح لنک روڈ کی بجری تک اکھڑ چکی اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ گڑھے بن گئے، پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کئی ماہ پہلے موضع کوٹلہ میں گیس فراہمی کا باضابطہ افتتاح بھی کر چکے لیکن تاحال منصوبہ پر عملدرآمد شروع نہ ہوسکا، قدرتی گیس کا وافر زخیرہ ہونے کے باوجود سکھو کے اکثر دیہات موہڑہ چوہدریاں، موہری،کوٹلہ اور موہڑہ سرانداز تاحال قدرتی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، اہلیان علاقہ سخت تذبذب کا شکار ہیں کہ بھاری مینڈیٹ لے کر منتخب ہونے والی حکومت میں علاقائی مسائل حل نہ ہو سکے تو کس حکومت میں حل ہوں گئے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: