گرما گرم خبریں

شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی

یونین کونسل ہر چار ڈھاب کے سیکرٹری نے لوگوں کی ناک میں دم کردیا


ڈھڈیال (نامہ نگار)یونین کونسل ہر چار ڈھاب کے سیکرٹری نے لوگوں کی ناک میں دم کردیا۔ چیئرمین یونین کونسل کی شکایات کے باوجود اس کا تبادلہ نہیں ہوسکا۔ معلوم ہوا ہے کہ ناصر نامی سیکرٹری اپنے کاموں کے سلسلہ میںیونین کونسل آنیو الے افراد کو ذلیل وخوار کرتا ہے۔ خصوصاً خواتین کوبا ربار دفتر بلانا اس کا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔ اس کی ان حرکات سے چیئر مین یونسل چوہدری ضمیر خان بھی سخت نالاں ہیں اور اس کے تبادلے کیلئے دومرتبہ تحریری درخواستیں ذمہ دار حکام کو دی ہیں لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ سیکرٹری کے رویہ اور ناپسندیدہ حرکات کی وجہ سے حلقہ کے دیہات میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری کا فی الفور تبادلہ کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: