گرما گرم خبریں

راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں یوسی سکھو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،خواجہ محمد یسین
دیہاتی سکولوں کا نیشنل ایوارڈ جیتنا باعث فخر ہے ، انجینئر قمر الاسلام راجہ
چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرئیں گے،ملک نعیم اصغر اعوان
مسلم لیگ ن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ناکامی ہوگی،راجہ شوکت عزیز بھٹی
سکھو تا چْورہ لنک روڈ کھنڈر بن گئی
نا معلوم ڈاکوؤں نے موبائل کمپنی کے سیلز میں کو لوٹ لیا

یہ ادارہ خواتین کی صحت اوربچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہے ،اظہرہ اکبر

KALLAR SYEDAN
کلرسیداں(پر و یز و کی سے)صدر ویمن چلڈرن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اظہرہ اکبر نے کہا ہے کہ یہ ادارہ خواتین کی صحت اوربچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہے ۔ڈبلیوسی ڈی او (ایجوکیٹر سکولز) کے نام سے قائم یہ ادارہ کلر سیداں میں2015 سے غریب اور مستحق بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے گزشتہ روز مقامی میڈے سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ کلر سیداں اس وقت 60 کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں اور ادارہ میں بچوں کی ذہنی و جسمانی تربیت کیلئے مختلف قسم کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کی کمپیوٹر کی تعلیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے جہاں ایک کمپیوٹر ٹیچر کی خدمات حاصل ہیں۔ادارہ میں مونٹیسری تا میٹرک کلاسز تک تعلیم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خواتین کو بھی ایجوکیٹ بنانے کیلئے تعلیم دی جا رہی ہے تا کہ دیہی علاقوں میں بسنے والی نا خواندہ خواتین بھی پڑھ لکھ کر مردوں کے شانہ بشانہ کام کر سکیں۔انہوں نے علاقہ کے مخیر حضرات سے ادارہ کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے ان سے مالی معاونت کی بھی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: