گرما گرم خبریں

نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں

14اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔۔خلیفہ محمدمسکین چشتی شبیری مدنی

گوجرخان (نامہ نگار)جامع مسجد المدینہ گلیانہ موڑ گوجرخان کے خطیب اعظم خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنینے خطاب کرتے ہوئے کہاکہپاکستان کا قیام گزشتہ صدی کا سب سے بڑا انسانی معجزہ تھا جس کے لئے لاکھوں کروڑوں لوگوں نے جان و مال کی ناقابلِ فراموش قربانیاں پیش کیں۔14اگست کا دن صرف جشنِ آزادی منانے کا دن نہیں بلکہ یہ پاکستان کی خوشخالی اور ترقی کی بے مثال عہد کی تجدید کا دن ہے آج پاکستان کو کئی طرح کے اندررونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے مگر پاکستانی قوم ہر قسم کے حالات سے نپٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے قیامِ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے پاکستان میں جو بھی ہماری کمزوریاں ہیں ان کی ہمیں نشاند ہی کرنی چاہیے جو قومیں اپنی کمزوریوں کو تسلیم نہیں کرتی اور ہمیشہعظیم قوم ہونے کے زعم میں رہتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کرتی مملکتِ خدادادپاکستان دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جان و مال کی قربانی دے کر حاصل کیا گیا پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یومِ آزادی کی خوشیاں کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ کیا ہم ان ارفع مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوئے ہیں جن کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے یہ ملک حاصل کیا تھا ۔خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے مزید کہاکہ خدا بھی انہی لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: