گرما گرم خبریں

دولتالہ میں ماں بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ منایا گیا
کلر سیداں شہر میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں موبائل فونز شاپ مجل کر خاکستر ہو گئی
موہڑہ چوہدریاں کا سپارک کرتا ٹرانسفارمر،انتظامیہ کی پراسرار خاموشی
تھانہ روات پولیس کا چھاپہ ،بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
کرنٹ لگے سے بھینس جاں بحق ہو گئی
فحاشی کے اڈے دوبارہ چالو ،نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پرلگ گیا
دیوار گرنے سے غریب گھرانے کی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی
یوسی پنجگراں کلاں کے ملحقہ گاؤں کی داخلی سڑکیں زبوں حالی کا شکار

Archive for: May 2017

دولتالہ اور گردونواح میں طوفانی بارش برقی رو کا نظام درہم برہم

rain
دولتالہ(نامہ نگار )دولتالہ اور گردونواح میں طوفانی بارش برقی رو کا نظام درہم برہم ،متعدد علاقے گزشتہ شام سے بجلی سے محروم کئی ایک علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ کی نا اہلی پر علاقہ عوام سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ کے زیر انتظام چلنے والے فیڈرز کے صارفین گزشتہ روز سے مشکلات کا مشکلات کا شکار بارش اور تیز ہواؤں سے متعد علاقوں سے بجلی غائب ڈنگ ٹپاؤ انتظامات سے بجلی کی بحالی کی کوششیں بھی کار گر ثابت نہ ہو سکیں آئیسکو دولتالہ کے افسران بجلی کی خرابیوں سے نا آشنا کئی ایک علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے الیکٹرانکس اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں سحری کے وقت بھی بجلی سے محروم صارفین بجلی آئیسکو دولتالہ کے عملہ کے خلاف سراپا احتجاج اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ لاتعداد خرابیوں کا مجموعہ بن چکا ہے آسمان پر بادل نموددار ہوتے ہیں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہو جاتی ہے پرانی بوسیدہ تاریں اور ناقص حکمت عملی کے باعث لائن لاسز کا خمیازہ بھی صارفین بجلی کو بھگتنا پڑتا ہے انہوں نے و فاقی وزیر پانی و بجلی اور سی ای او آئیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ آئیسکو دولتالہ کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے

موجودہ بجٹ حسب روایت الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے:چوہدری ساجد محمود

CH SAJID MEHMOODدولتالہ(نامہ نگار)موجودہ بجٹ حسب روایت الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے حکومت عوام کو نہ پہلے ریلیف دی سکی اور نہ آئندہ اس حکومت سے یہ توقع رکھی جا سکتی ہے 4سال سے عوام کو لولی پاپ قرضوں کے بوجھ تلے دفن کر دیا گیا ہے خود مختاری اور خوداری کا لیبل لگاکر قومی ادارے گروی رکھنے والے لیڈروں سے خیر کی توقع نہیں پنجاب کے نام پر صرف لاہور میں اربوں روپے کے منصوبے جب کہ دیگر علاقوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھنے والی حکومت کو الیکشن2018میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا گوجرخان کی ن لیگی قیادت کی بے حسی اور بے بسی کے باعث حلقہ عوام کی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے حلقہ این اے51اورپی پی4کا مرکز دولتالہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے سڑکیں تباہ ،ناجائز تجاوزات کی بھر مار ،پٹواری اور تھانہ کلچر میں رشوت ستانی ،صحت اورتعلیم کے شعبوں کی ابتر حالت زار عوامی نمائندگی کے دعوے داروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں حلقہ کے غیور عوام جان چکے ہیں کہ گوجرخان کی ن لیگی قیادت نے عوام کے4سال ضائع کر دیے ہیں موجودہ سال کو ترقیاتی کاموں کے لیے انقلابی سال قرار دینے والوں کے اصل عزائم ووٹ کا حصول ہیں مگر باشعور عوام اب کسی کے بہکاؤے میں نہیں آئیں گے انشاء اللہ2018کے الیکشن میں کرپشن کی ہار اور عوام کی جیت ہو گی پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سالوں سے بجٹ کے نام پر عوام سے دھوکی کیا جا رہا ہے سالانہ بجٹ کے ساتھ ساتھ درجنوں منی بجٹ پیش کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے دیہی اور پسماندہ علاقے کے عوام کو محرومیوں اور مایوسیوں کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی چونچلوں سے عوام اب مرغوب نہیں ہو گے 2018کے الیکشن میں عوام ضمیر کی آواز پر ووٹ کاسٹ کریں جیت عوام کی ہو گی

ڈہوک مومن کے قریب موٹر سائیکل سوار 18سالہ محمد ریحان جاں بحق

hadsa
سکھو(نامہ نگار )سکھو کے نواحی علاقہ ڈہوک مومن کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل الٹ گیا 18سالہ محمد ریحان جاں بحق جب کہ حادثے میں اس کے2دوست شدید زخمی ہو گئے زرائع کے مطابق محمد ریحان اپنے 2 دوستوں محمد حسن اور مدثر ممتاز کے ہمراہ اوگاہون ڈیم پر نہانے جا رہے تھے محمد ریحان موٹر سائیکل چلا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گیا حادثے کے نتیجہ میں محمد ریحان شدید زخمی ہو گیا جب کہ محمد حسن اورمدثر ممتاز بھی زخمی ہو گئے شدید زخمی حالت میں ریحان کو راولپنڈی ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا محمد ریحان دولتالہ کے مقامی تاجر شیخ ذوالفقار کا بھتیجا تھا اور دولتالہ میں پولٹری شاپ پر کام کرتا تھا

جنجوعہ ویلفیئر ٹرسٹ میانہ پھمبل کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی

1016552_413623345440263_438765104_n
دولتالہ(نامہ نگار ) جنجوعہ ویلفیئر ٹرسٹ میانہ پھمبل کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی نو منتخب عہدیداران سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اسحاق ،حاجی محمداصغر ،چیئرمین محمد اشفاق انجم ، وائس چیئرمین محمد فاروق ،صدر جہانگیر احمد ،سینئر نائب صدر محمد جاوید ،نائب صدر محمد یوسف ،جنرل سیکرٹری مشتاق اصغر جنجوعہ ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد شریف ،سیکرٹری فنانس حاجی ملازم اورجوائنٹ سیکرٹری ناصر شہزاد شامل ہیں اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنظیم کے اغراض و مقاصد کو احسن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی چیئرمین جنجوعہ ویلفیئر ٹرسٹ محمد اشفاق انجم نے کہا کہ یہ تنظیم سیاست سے پاک ہے اور اس کا مقصد صرف اور صرف برادری کی فلاح و بہبود ہے برادری کے غریب اور نادار افراد کی مالی کفالت سے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کی فراہمی ہمارا اولین ایجنڈا ہے جنجوعہ برادری کے سرکردہ افراد نے تنظیم سازی کے لیے صدق دل اور خلوص نیت سے کاوشیں کرنے پر محمد اشفاق انجم کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں یقین دلایا کہ جنجوعہ ویلفیئر ٹرسٹ کی کامیابی کے لیے ہرممکن ان کا ساتھ دیں گے

راجہ پر ویز اشرف عوام کے سچے، پکے اور مخلص لیڈر ہیں، پیپلز پارٹی سٹی گو جر خان

news-1493876716-9401
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گو جر خان کے صدر طاہر راحیل اعوان،جنرل سیکر ٹری راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ اور یوسی بھڈانہ کے راہنما راجہ اختر نے الگ الگ بیا نات میں سابق وزیر چو ہدری ریاض کی طرف سے راجہ پرویز اشرف کے بارے میں دئے گئے ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ انہوں نے 2012کے انتخا بات میں کھل کر پر ویز اشرف کی حمایت کی تھی ،انہوں نے ہمیشہ ابن الوقتی کی نا قابل فراموش مثالیں قائم کی ہیں۔ مشرف کے نامزد وزیر اعظم انکے گھر زمان ہاؤ س آئے اور دو نوں بھائیوں نے مشرف آمریت کی حمایت کی یہ الگ بات کی خورشید زمان کو مشیر بنا کر بر طرف کر دیا گیا۔پی پی پی کے راہنماؤں نے کہا کہ چو ہدری ریاض خود پندرہ سال اقتدار میں رہے صوبائی وزیر بھی رہے مگر اپنے حلقہ اور آبائی گاؤں میں بھی گیس نہ لاسکے انہوں نے ہمیشہ برادری ازم،منشیات فروشی، پولیس ٹاؤٹ ازم اور تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ دیا۔ جسکی وجہ سے عوام نے انہیں ایسا مسترد کیا کہ 17سال سے انکا سیاست میں کو ئی کر دار نہیں ہے۔جبکہ راجہ پرویز اشرف نے اپنی مٹی سے وفاکرتے ہوئے کم عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور تحصیل کی ہر یونین کونسل اور ہر گاؤں میں بجلی پہنچا نا انکا کارنامہ ہے جسکامخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چو ہدری ریاض کے دو بار کا غذات مسترد ہو چکے ہیں ان راہنماؤں نے کہا کہ وہ چلے ہو ئے کارتوس ہیں اور انتخا بی سیاست کے لیے نا اہل ہیں خود انکی جماعت بھی انہیں قبول نہیں کرتی۔ اور گذشتہ انتخابات میں وزیر اعلی شہباز شریف کی مو جو دگی میں چو ہدری نثار نے انکے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے تھے وہ پوری تحصیل کے عوام کے علم میں ہیں۔جبکہ راجہ پر ویز اشرف عوام کے سچے، پکے اور مخلص لیڈر ہیں۔

چو ہدری عامر خورشید کی چو ری ہو نے والی نئی کار پنڈی گھیب سے برامد

police
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)مقامی تاجر اور پی پی پی کے راہنما چو ہدری عامر خورشید کی چو ری ہو نے والی نئی کار پنڈی گھیب سے برامد کر لی گئی۔کار مقامی مارکیٹ سے چو ری ہو ئی تھی اور ٹریکر کا علاقہ ختم ہو نے پر بند ہو گئی تا ہم نامعلوم چو ر گاڑی سے ڈیڑھ لاکھ رو پے، مو بائل اور پستول بارہ بور لے کر فرار ہو گئے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گو جر خان عامر شہزاد نے بیول اور گو جر خان کی مارکیٹوں کے اچانک دورے

Gujar Khan Bazar2 copy
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گو جر خان عامر شہزاد نے بیول اور گو جر خان کی مارکیٹوں کے اچانک دورے کئے اور آٹھ گراں فروشوں کو بارہ ہزار روپے جر مانہ کیا جو ان سے مو قعہ پر ہی وصول کیا گیا

مسافروں سے بھری لینڈ روور موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی

holy-family-hospital
کلر سیداں(پر و یز و کی سے) مسافروں سے بھری لینڈ روور موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 10 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق دوبیرن سے سنگیتر جانے والی لینڈ روور گاڑی اوورلوڈنگ اور تیز رفتار ی کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دس سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جن میں سے بیشتر زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔ادھر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں موجود میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ چار زخمی مسافروں طالب حسین،محبوب حسین،ظفر اور لیاقت کو یہاں لایا گیا جن میں سے محبوب حسین اور لیاقت کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔محبوب حسین کو سر پر چوٹیں آئی ہیں۔زخمی ہونے والوں میں طالب حسین لینڈ روور کا ڈرائیور ہے۔دریں اثناء دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں مسماۃ(آ) بی بی سکنہ موہڑہ حیال کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے ان جیسا کردار پیدا کریں ،چےئرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس

SHAIKH QADOOS KALLAR SYEDAN
کلر سیداں(پر و یز و کی سے) چےئرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے ان جیسا کردار پیدا کریں کہ جس نے اپنی سیاسی زندگی میں کبھی اپنی جماعت اور رہنما نہ بدلا ہو۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری نثار علی خان 27برس سے ایک ہی جماعت اور ایک ہی رہنما کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے دامن پر کوئی داغ نہیں جنہوں نے ہمیشہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ کیا دورہ امریکہ میں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ،بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما ؤں کی پھانسیوں پر سب سے پہلے احتجاج چوہدری نثار علی خان کی جانب سے آیا انہوں نے کہا کہ وہ لوگ چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے جن کی اپنی کوئی مستقل جماعت ہے نہ سیاسی قائد ،بارہا مرتبہ جماعتیں بدلنے والے چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔چوہدری نثار علی خان کا پیچھا کرنے کی بھڑکیں مارنے والوں کو واپسی کا راستہ بھی یاد نہیں رہے گا۔این اے 52کے لوگ پہلے سے بھی زیادہ ووٹوں کے ساتھ چوہدری نثار علی خان کو یہاں سے چوتھی بار کامیاب کریں گے ۔ان کے مخالفین ان کا پیچھا کرنے کے بجائے ٹیکسلا کی نشست کی خیر منائیں جو آئندہ انتخابات میں چوہدری نثار علی خان ان سے چھین لیں گے۔

کلر سیداں اور کہوٹہ کے سنگم پر45 سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

thata-haleji-police
کلر سیداں(پر و یز و کی سے) کلر سیداں اور کہوٹہ کے سنگم پر45 سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔مقتول فتح جنگ کا رہائشی تھا اور رقم کے لین دین کے سلسلہ میں وہ یہاں آیا ہوا تھا جو چھنی نکہ کے مقام پر اپنی مہران کار کی فرنٹ سیٹ پر مردہ حالت میں پایا گیا۔اطلاع ملتے ہی آیچ آئی یو کے سب انسپکٹر انور جاوید موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد مقتول کے بیٹے اعتزاز کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق 45 سالہ حاجی فضل داد سکنہ فتح جنگ جو ٹرانسپورٹر ہے پیسے وصول کرنے کیلئے یہاں آیا تھا جسے نامعلوم ملزمان نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گولی سر پر لگی ہے۔

جعلی اور فرضی دستخط کر کے جمع شدہ پنشن نکلوانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

141106121733_pakistan_police_punjab__640x360_getty_nocredit
کلر سیداں(پر و یز و کی سے) تھانہ کلر سیداں پولیس نے مرحوم پنشنر کے اکاؤنٹ سے چیک پر جعلی اور فرضی دستخط کر کے جمع شدہ پنشن نکلوانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔راجہ محمد اشرف جنجوعہ سکنہ مہیرہ سنگال نے پولیس کو بتایا کہ عبدالستار میرا حقیقی بھائی تھا جو مورخہ 19 جنوری 2015 کو وفات پا گیاجبکہ اس کی وفات سے قبل اس کی بیوی فوت ہو چکی تھی اور جن کی کوئی اولاد وغیرہ نہ ہے۔مرحوم عبدالستار،اطہر جلیل پسر عبدالجلیل ،مہناز جلیل دختر عبدالخلیل کے ساتھ رہائش پذیر تھا جو کہ رشتہ میں ان کا بھتیجااور بھتیجی ہے جن کی بنک چیک بک، پنشن و ڈسچارج بک اور دیگر ضروری اہم دستاویزات ان کے پاس ہیں اور مرحوم مذکور کے نام پر ہر ماہ کی پنشن جو کہ یوبی ایل برانچ چوکپنڈوری اکاؤنٹ نمبر میں جمع ہوتی تھی کو مسمیان نے اس کی وفات کے بعد دھوکہ دہی و فراڈ سے چیک پر جعلی و فرضی دستخط کے ذریعے رقم مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر وا لی جبکہ مسمیان مذکوران متوفی کے حقیقی وارث نہ ہیں۔سائل مرحوم کا حقیقی بھائی اور وارث ہے جبکہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر رقم نکلوا کر جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

رمضان کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ، حاجی لال حسین

PPP
سید اڈا (نامہ نگار) رمضان کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ، انسان کو غریب کے لیے ہمدردی اور محبت کا درس دیتا ہے ، راجہ پرویزاشرف نے بلاتفریق غیر علاقے بھر میں ترقیاتی کام کروائے جس پر ہمیں فخر ہے ، انشا ء اللہ اگلا دور پی پی پی کا ہوگا ان خیالات کا اظہار حاجی لال حسین رہنما پی پی پی یوسی سید کسراں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے یہ انسان کو غریب کے لیے ہمدردی اور محبت و اخوت کا درس دیتا ہے سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے حلقہ بھر میں ترقیاتی کام کروائے جس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے انشا ء اللہ اگلا دور پی پی پی کا ہوگا

اظہار تعزیت

TAZIAT DUA
کلر سیداں(پر و یز و کی سے) بلد یہ کو نسلر صو بید ا ر ظفر بیگ کی چچی ا و ر سا بق ا مید و ا ر کو نسلر محمد حنیف کی خو شدا من کی و فا ت پر پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے مر کز ی ر ہنما ہا ر و ن کما ل ہا شمی ،سا بق ٹا ؤ ن نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف ،سا بق نا ظم محمد ا عجا ز بٹ ،مسلم لیگ ن سٹی کے صد ر شیخ خو ر شید ا حمد ،ا نجمن تا جر ا ن کے ر ہنما حا جی محمد ر یا ست ،مسعو د ا حمد بھٹی ،بلد یہ کو نسلر ز نے ا ن کی ر ہا ئش گا ہ جا کر مر حو مہ کی مغفر ت کے لیے فا تحہ خو ا نی کی ۔

ترکوال کی مشہور سیاسی شخصیت چوہدری لال خان کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں

janaza
سیداڈا(نامہ نگار) ترکوال کی مشہور سیاسی شخصیت چوہدری لال خان کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں ، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں اد ا کی گئی ، نماز جنازہ میں راجہ خرم پرویزاشرف، چوہدری ساجد محمود ، چوہدری سرفراز خان، ملک عابد حسین، چوہدری مناظر نواز، حاجی راجہ راشد زمان، راجہ طاہر کے علاواہ علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

طارق نجمی کوروزنامہ راول نیوز راولپنڈی کاآئی ٹی سیکشن کا انچارج مقرر کردیا گیا

01دولتالہ(نامہ نگار)معروف صحافی راجہ طارق نجمی کوروزنامہ راول نیوز راولپنڈی کاآئی ٹی سیکشن کا انچارج مقرر کردیا گیا راجہ طارق نجمی سعودی عرب میں بھی مختلف اخبارات سے منسلک رہ چکے ہیں

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے یونین کونسل کنوہا میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کی منظوری دے دی

GAS LOAD SHEDDING
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے یونین کونسل کنوہا میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کی منظوری دے دی جس پر 26 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔وزیر اعظم نے چند ماہ قبل تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ میں ایک اجتماع میں تحصیل کلر سیداں کی تمام یونین کونسلوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔مسلم لیگ (ن) یوسی کنوہا کے کوارڈینیٹر چوہدری اسد عزیز نے گزشتہ روز وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سے ملاقات کی جہاں انہیں بتایا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے یونین کونسل کنوہا میں سوئی گیس کی فراہمی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔چوہدری اسد عزیز نے بتایا کہ سروئے کا کام پہلے ہی مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ سوئی گیس کی پائپ لائننگ عید کے فورا بعد شروع کر دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کلر سیداں سے سر صوبہ دو رویہ روڈ کی منظوری بھی دے دی ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔چوہدری اسد عزیز نے مزید بتایا کہ یونین کونسل کنوہا میں گلیات کی تعمیر کیلئے مزید فنڈز بھی آ رہے ہیں جس سے یونین کونسل کی تمام کچی گلیوں کو پختہ کیا جائے گا

تحصیل کلر سیداں میں قائم زچہ و بچہ سنٹرز میں حاملہ خواتین کیلئے ایمبولنس گاڑی فراہم نہیں ہو سکی

hospitalکلر سیداں(پر و یز و کی سے)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت کے باوجود تحصیل کلر سیداں میں قائم زچہ و بچہ سنٹرز میں حاملہ خواتین کیلئے ایمبولنس گاڑی فراہم نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق ضلعی محکمہ صحت نے 23 مارچ کو کلر سیداں میں تقریب منعقد کر کے ایمبولنس سروس فراہم کرنی تھی مگر دو ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تقریب منعقد ہو سکی نہ ہی ابھی تک ایمبولنس گاڑی کلر سیداں پہنچی ہے۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کےئر حکومت پنجاب نے آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کے تحت مفت دیہی ایمبولنس سروس فراہم کرنے کا ا علان کیا تھا جس پر ابھی تک عمدرآمد ممکن نہ ہو سکا جس کی وجہ سے تحصیل کلر سیداں کی حاملہ خواتین جو دور آفتادہ دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں کو زچگی کے دوران ایمرجنسی کی صورت میں اپنے ہی خرچے پر راولپنڈی یا اسلام آباد کے ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کئی ایک مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔

ملازمین حکومت پاکستان کے اس اقدام پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،انجمن پٹواریان

PARLIMENT
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)انجمن پٹواریان آل پاکستان کے مرکزی صدر خان محمد بشیر خان اور صدر تحصیل کلر سیداں چوہدری جمیل اختر نے وفاقی وزیر خزانہ بجٹ برائے 2017/18 پیش کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے بوڑھے ملازمین کی داد رسی کرنے کی کوشش کی۔ ملازمین حکومت پاکستان کے اس اقدام پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ حکومت آئندہ بھی ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں رہے گی۔

ڈہوک امب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے21سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

police
دولتالہ(نامہ نگار) تھانہ جاتلی کے نواحی علاقہ ڈہوک امب میں قتل کی لرزہ خیز واردات نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے21سالہ نوجوان کو قتل کر دیامقتول کے والد محمد قدیر کی مدعیت میں پولیس تھانہ جاتلی نے مقدمہ کے اندراج کے بعد تفتیش کو آغا کر دیا پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے محمد قدیر نے بتایا کہ گزشتہ رات ہم اہل خانہ اپنی بیٹی کے گھر گئے ہوئے تھے اور زعفران گھر میں اکیلا تھا صبح جب ہم گھر واپس آئے تو دیکھا کہ زعفران خون میں لت پت پڑا ہے اور اس کے سر پر گولیوں کے نشانات ہیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر نا معلوم ملزمان نے زعفران کو قتل کیا ہے پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو بھجوا دی اور302ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

دولتالہ، ٹریفک کا بے پناہ رش،گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

daultala.CITY VIEW
دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کا بے پناہ رش،گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،ٹریفک جام کے باعث مین روڈ دولتالہ سے پیدل گزرنا بھی دشوار ہو گیا مین روڈ کے تاجران،گزرنے والے ہزاروں افراداور ٹرانسپورٹرز شدید مشکلات کا شکار،ٹریفک پولیس کے حکام سے نوٹس لینے،وارڈنز کی تعداد میں اضافے اور قبلہ درست کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق غربی گوجرخان کے لاکھوں نفوس کا مرزی قصبہ دولتالہ ٹریفک پولیس حکام کی عدم توجہ کے باعث ٹریفک کے لا تعداد مسائل کا شکار ہو چکا ہے ،دولتالہ کی مرکزی شاہراہ مین روڈ دولتالہ پر ٹریفک کا بہاؤ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں ٹریفک جام رہنا معمول کی بات ہے ،دن کے اوقات میں گھنٹوں ٹریفک جام سے جہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں وہاں اس شاہراہ پر قایم سینکڑوں کاروباری مراکز اور گزرنے والے ہزاروں افراد بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ٹریفک جام کے وقت مین روڈ سے پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا جاتا ہے ،ا،عوامی حلقوں نے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر راولپنڈی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ دولتالہ میں ٹریفک کے مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وارڈنز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ مین روڈ دولتالہ سے روزانہ گزرنے والے ہزاروں افراد مشکلات سے نجات پا سکیں

پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی مقبول ترین جمات ہے، راجہ نذیر احمد

RAJA NAZEER AHMED PPP
دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے نومنتخب سینئر نائب صدر راجہ نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی مقبول ترین جمات ہے انشاء اللہ ایک بار پھر تحصیل گوجرخان پیپلز پارٹی کا گڑھ اور مضبوط قلعہ بن کر ابھرے گا سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف حلقہ عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں سابقہ دور اقتدار میں راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم اقدامات اٹھائے اور اربوں روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس مکمل کر ا کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حاجی راجہ منظور،رانا محمد صدیق،شیخ انتظار،چوہدری عرفان،فاروق رشید،صوبیدار فاضل،راجہ جاوید،شیخ سجاد،چوہدری شفیق ،منیر مغل،ڈاکٹر پرویز،رانا حبیب،راجہ رفاقت،ملک عمر حیات،مرزا غلام ربانی،اکرم جمال،غفار راضی،محمد سرور نہرو،چوہدری ایاز،حاجی اسماعیل،زکی حیدر،حوالدار رشید احمد،چوہدری سجاد آرائیں ،محمود مغل،عزیز الرحمان ہیرونے اپنے مشترکہ بیان میں انھیں نئی زمہ داریاں ملنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ راجہ نذیر احمد پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنائیں گے

پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہاہے، ظفر محمود چوہدری

Pakistan-byelection2013results_8-23-2013_114897_l
گوجرخان(نامہ نگار)سیاسی و سماجی شخصیت ظفر محمود چوہدری آف تھاتھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حلقہ NA51اور صوبائی حلقہPP3سے بطور امیدوار آئندہ الیکشن میں حصہ لوں گا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہاہے، گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگی قیادت نے اعلان کیا تھا کہ تحصیل گوجرخان کو ضلع کا درجہ دلایاجائے گا، لیکن اس سلسلہ میں کوئی کوشش نہیں کی گئی، تحصیل گوجرخان میں طبی ، تعلیمی سہولتیں نہیں ہیں، غریب عوام کے حالات دیکھتے ہوئے میں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تحصیل گوجرخان کے غریب عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں رہوں، اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام عام آدمی کو ووٹ دیتے ہیں یا پھر انہی سیاسی لٹیروں کو منتخب کرتے ہیں۔

منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی چار ملزمان گرفتار

gujar-khan-police-station
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) گو جر خان پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے چار ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں حوا لات میں بند کر دیا ۔تھانہ گو جر خان میں نئے آ نے والے ایس ایچ او ندیم ذولفقار کی ہدا یت پر پولیس نے ایک کاروائی کے دو ران ن ملزم بابر سے 25بوتل اور آصف سے22بوتل شراب برامد کر لی۔ جبکہ ندیم سے300گرام چرس اورطیب سے1535گرام چرس، برامد کر لی ۔ایک دوسری کاروائی میں گوجرخان پولیس نے طیب سے01عدد پستول30بور معہ04روند برامد کر لیے۔ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ایس ایچ او نے متنبہ کیا ہے کہ کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اسے قانون ہا تھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ جب چاہیں مجھے مل کر جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔

گو جر خان اور گردو نواح میں گراں فروشوں نے روزہ داروں کو دو نوں ہا تھوں سے لو ٹنا شروع کر دیا ہے

gujar khan city
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)گو جر خان اور گردو نواح میں گراں فروشوں نے روزہ داروں کو دو نوں ہا تھوں سے لو ٹنا شروع کر دیا ہے اور فروٹ فروشوں نے ریٹ دگنا کر دئے ہیں۔80رو پے میں بکنے والا تربوز اب 240رو پے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔امپورٹیڈ سیب جو پہلے 200رو پے کلو فروخت ہو رہا تھا اب 340رو پے فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ عام سیب 200رو پے کلو فروخت ہو ارہا ہے۔اچھی خو بانی 250رو پے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ خربوزہ جو پہلے 40رو پے کلو فروخت ہو رہا تھا اب70تا 80رو پے کلو فروخت ہو رہا ہے۔آڑو بھی مہنگا کر کے 250رو پے فی کلو کر دیا گیا۔ کیلا جو پہلے 100تا120رو پے فروخت ہو رہا تھا اب200رو پے کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک فروٹ فروش سے بات کی گئی تو اس نے کہا کہ مہینے کی آ خری تاریخیں ہو نے کے باعث گاہل زیادہ نہیں ہے اور ریٹس مناسب ہیں اگلے مہینے کی پہلی تاریخوں کو ریٹس اور زیادہ ہو جائیں گے ادھر فوڈ کنٹرول مجسٹریٹس مزے سے ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں ٹھنڈی ہو ائیں لے رہے ہیں ۔ وہ کاروائی پو ری کر نے کے لیے ایک دن شہر کا وزٹ کریں گے اور عوام کو پھر گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں گے۔

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی فروٹ اور دوسری اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

poor women
دولتالہ(نامہ نگار)رمضان المبارک شروع ہوتے ہی فروٹ اور دوسری اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں ، خصو صا شام کے وقت افطاری میں استعمال ہونے والی اشیاء جس میں فروٹ ، کھجور اور دوسری اشیاء شامل ہیں ان کے ریٹ بہت زیاد ہ ہوجاتے ہیں جوکہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوجاتے ہیں تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک شروع ہوتے کی فروٹ اوردوسری اشیاء کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئیں اور خا ص کرکے شام کے وقت چیزوں کے ریٹ زیادہ کردیے جاتے ہیں عوام الناس نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اشیاء خوردونوش اور فروٹ سبزی کے ریٹ چیک کیے جائیں تاکہ عام آدمی رمضان المبارک میں افطاری کرسکے

پی ٹی آئی کے راہنماؤں کی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کی شدید مذمت

LOAD SHEDING
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)پی ٹی آئی کے راہنماؤں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ظالم حکمران یہ باتئیں کہ وہ عوام کو کس جرم کی سزا دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی تحصیل گو جر خان کے صدر اور سابق تحصیل ناظم چو ہدری محمد عظیم، سابق امیدورا برائے صو بائی اسمبلی چو ہدری جا وید کو ثر،نا یاب خاور ایڈوکیٹ اور امین ڈار نے کہا ہے کہ حکمران دن رات بھعٹے دعوے کرتے نہیں تھکتے مگر حقیقت یہ ہے کہ پہلے دو روزوں کے دو ران سحری، افطاری، نماز تراویح اور نمازوں کے اوقات کے دو ران بھی بجلی کی غیرا علانیہ لو ڈ شیڈنگ جا ری ہے۔ جبکہ دیہی علاقوں میں تو صورتحال انتہائی ابتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے بے بنیاد دعوے تو کیے جا رہے ہیں مگربجٹ میں عوام کو دو نوں ہاتھوں سے لو ٹنے کی راہ ہموار کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پا نامہ لیکس کیس میں جوں جوں تیزی اا رہی ہے حکمران بو کھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں ۔

غریب ،مستحق اور نادار خواتین کے لیے رمضان المبارک اور عید پیکج تقسیم کیا گیا

Pic 29
دولتالہ(نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن ہالینڈ کے سابق صدر افتخار احمد مغل اور میاں زبیر کی جانب سے غریب ،مستحق اور نادار خواتین کے لیے رمضان المبارک اور عید پیکج تقسیم کیا گیا حسب روایت ہر دو سماجی شخصیات کی جانب سے رقم غریبوں میں تقسیم کی گئی ا س سلسلے میں منہاج ماڈل سکول ناٹہ گجر مل اور اسلامک سینٹر دولتالہ میں دو الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں سرپرست اعلیٰ پریس کلب دولتالہ نوید افسر راجہ ،پرنسپل منہاج ماڈل سکول ناٹہ گجر مل جاوید اقبال راجہ اور حمید مغل نے یہ رقوم تقسیم کیں اس موقع پر ظہور احمد ،صدام حسین ،محمد بلال اور دیگر رمضان پیکج وصول کرنے والے مرد و خواتین نے افتخار احمد ،اور میاں زبیر کی دراز عمری ،اور صحت کے لیے خصوصی دعا کی اور امید کی کہ یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری و ساری رہے گا

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمارے اندر محبتیں پید ا کرتا ہے، حاجی اورنگزیب اختر خان

HAJI AURNG ZAIB RAMAN
سید اڈا (نامہ نگار) رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمارے اندر محبتیں پید ا کرتا ہے ، اس مہینے میں انسانیت سے ہمدردی اور غریب کی محبت کا درس ملتا ہے ، ہمیں اس مہینہ میں دل کھول کر خلق خدا کی خدمت کرنی چاہیے اور محبتیں بانٹنی چاہیے ان خیالات کا اظہار چئیرمین زیب ویلفئیر سوسائٹی راماں اور رہنما پی پی پی حاجی اورنگزیب اختر خان نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمارے اندر محبتیں پید اکرتا ہے اور اس مہینے میں قربانی اور غریب کی محبت کا درس ملتا ہے اس لیے ہمیں چاہییے کہ دل کھول کر خلق خدا کی خدمت کریں اور محبتیں بانٹیں تاکہ معاشرے میں غریب امیر کا فرق ختم ہو اور ہر آدمی باعزت زندگی گزارنے کے قابل ہوسکے

مندرہ کے قریب ریل کار ٹرین کے حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد چل بسا

mandra2
مندرہ (ساجد نقوی سے )صوابی کا بدقسمت نوجوان موٹر سائیکل بچاتے ہوئے مندرہ کے قریب ریل کار ٹرین کے حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد چل بسا تفصیلات کے مطابق یوسی کلیام اعوان کے نواحی گاؤں بانٹھ موڑ کے قریب موٹر سائیکل پرریلوے پٹری کراس کرتے ہوئے صوابی کا 15/16سالہ نوجوان سندین ولد گلاب خان حال مقیم چھنی عالم شیر جوکہ جہلیاری گاؤں میں اپنے رشتے دار لال خان کے گھر ملنے کے لیے جا رہا تھا کہ اسکا موٹر سائیکل بند ہو گیا زرائع کے مطابق متوفی نے موٹر سائیکل بھی نیا لیا تھا اور ابھی مکمل موٹر سائیکل چلانا بھی نہ جانتا تھاکہ وہ پٹری سے موٹر سائیکل اٹھا کر کراس کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی اثنا ء میں پنڈی سے لاہور جانے والی ریل کار آگئی جسکے ڈرائیور نے مسلسل ہارن بجائے مگر بدقسمت نوجوان اپنے موٹر سائیکل کو دوسری طرف لیجانے میں ناکام رہا اور ٹرین کی زد میں آگیا جس سے اسکے بازو اور ٹانگین بری طرح کچلیں گئیں اور سر پر بھی شدید چوٹیں آئیں جسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر 1122کے زریعے رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ لایا گیا جہاں انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ نے فوری طبی امداد فراہم کر کے DHQراولپنڈی بھیج دیا جو بعدازاں راستے میں ہی دم توڑ گیا

راجہ نذیر احمد پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پرمبارکباد

DAULTALA PIC DATED 29.05.17
دولتالہ(نامہ نگار)راجہ نذیر احمد پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر حاجی راجہ منظور،رانا محمد صدیق،شیخ انتظار،چوہدری عرفان،فاروق رشید،صوبیدار فاضل،راجہ جاوید،شیخ سجاد،چوہدری شفیق ،منیر مغل،ڈاکٹر پرویز،رانا حبیب،راجہ رفاقت،ملک عمر حیات،مرزا غلام ربانی،اکرم جمال،غفار راضی،محمد سرور نہرو،چوہدری ایاز،حاجی اسماعیل،زکی حیدر،حوالدار رشید احمد،چوہدری سجاد آرائیں ،محمود مغل،عزیز الرحمان ہیرونے اپنے مشترکہ بیان میں انھیں نئی زمہ داریاں ملنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ راجہ نذیر احمد پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنائیں گے

error: