گرما گرم خبریں

سو کے وی کا ٹرانسفارمر نہیں لگ رہا ،واپڈا چیئرمین ،ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر
واپڈا اِن ایکشن، عدم ادائیگی بل کی بناء پر پاسپورٹ آفس گوجرخان کابجلی کنکشن کاٹ دیا گیا، عوام ذلیل و خوار
شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی کا ایک اور سپوت شہادت کا درجہ پا گیا
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار
گلیانہ موڑ گوجرخان موٹرسائیکل ورکشاپ میں آتشزدگی،سامان جل کر خاکستر ہوگیا
حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ ،عوام بلبلا اُٹھے ، حکومت کو بددعائیں
گوجرخان : الیکشن کمیشن میں زیرسماعت جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی نااہل
گو جر خان میں اندھیر نگری چوپٹ راج، سٹریٹ لائٹس خراب، پانی کی شدید کمی، تجاوزات کی بھرمار ، گندگی کے ڈھیر، بلدیہ تنخواہیں لینے کیلئے بنی ہے ؟؟

Archive for: June 1st, 2017

دولتالہ کے نواحی دیہات میں جانوروں میں وبائی امراض پھوٹنے سے درجنوں قیمتی جانور ہلاک

animal-market-maweshi-mandi1
دولتالہ(نامہ نگار)قصبہ دولتالہ کے نواحی دیہات میں جانوروں میں وبائی امراض پھوٹنے سے درجنوں قیمتی جانور ہلاک محکمہ لائف سٹاک نے بھی آنکھیں موند لیں تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دیوی کے متعدد گاؤں میں جانوروں میں چڑنگ کی بیماری پھوٹ پڑی جس سے دیوی،داتا،مغل،ڈھوک کاکو،ڈھوک دھمیال،ڈھوک مچھل،ڈھوک غازی،سمیت متعدد دیہات میں قیمتی جانور اس وبائی امراض کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگے ہیں اور چڑنک کی بیماری تیزی سے دیگر علاقوں تک بھی پھیل رہی ہے جس سے زمینداروں کو مویشیوں کی ہلاکتوں کے پیش نظر لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے یونین کونسل دیوی کے چیئرمین راجہ شبیر،کونسلر پرویز راجہ ریاست،راجہ نواز،چوہدری امیر افضل،ظفر محمود،راجہ پرویز ،راجہ نذیر کا کہنا تھا کہ چڑنگ جیسی خطرے نام بیماری سے غریب کسانوں کو بھاری نقصان پہنچ چکا ہے اور کئی بار ویٹنری ڈاکٹر مشتاق کو بھی شکایات کرچکے ہیں مگر محکمہ لائف سٹاک کی نااہلی کی وجہ سے علاقہ میں مویشیوں کو مختلف امراض کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع نہ کی جاسکییہ وبائی بیماری زور پکڑ رہی ہے انھوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

گھر کے باہر کھڑے شخص سے ملزم نے اسلحہ کے زور پر بیس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا

kallar-police-station
کلرسیداں(پر و یز و کی سے)کلر سیداں میں گھر کے باہر کھڑے شخص سے ملزم نے اسلحہ کے زور پر بیس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔یہ واقعہ کلر سیداں شہر کی بستی اتفاق ماڈل ٹاؤن میں گزشتہ شب ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا مقامی رہائشی محمد اظہر گھرکے باہر موبائل فون پر کسی سے بات کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں ایک پٹھان ان کے قریب آکر رکا اور کہا کہ اس کا تعلق سی آئی ڈی سے ہے وہ اسے فوری تلاشی دے ۔ملزم نے دوران تلاشی محمد اظہر سے بیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔کلر سیداں پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائر کئے گئے خول برآمد کر لیے مگر ملزم کے خلاف کسی بھی کاروائی سے معذرت کر لی ۔متاثرہ شخص رات گئے پولیس سٹیشن موجود رہا جہاں پولیس اسے معاملہ ختم کرنے کے مشورے دیتی رہی پولیس کا موقف تھا کہ وہ الزام ثابت نہ کر سکے گا جس کے بعد رات دو بجے بغیر کسی کاروائی کے اسے گھر واپس بھیج دیا گیا۔مقامی حلقوں نے کلر سیداں پولیس کے روئیے پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا اور استفسار کیا کہ پولیس موقع سے ملنے والے خول فائر کرنے والے کو تلاش کرنے میں اب تک ناکام کیوں ہے ؟

خاتون روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گئی

hospital
کلرسیداں(پر و یز و کی سے)یلیسمیاکے مرض میں مبتلا اپنے بیٹے کا بلڈ تبدیل کروانے کے سلسلہ میں ہسپتال جانے والی خاتون روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گئی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔ایمرجنسی پر موجود میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد انور نے بتایا کہ ٹھٹھر لہڑی کی رہائشی 45 سال نسیم بیگم اپنے بیٹے جو کہ تھیلیسمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے کا راولپنڈی ہسپتال میں بلڈ چینج کروانے لے جا رہی تھی کہ گاڑ ی کی زد میں آگئی ۔سر پر شدید چوٹ آنے کی وجہ سے اسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹیچر ٹریننگ اسسمنٹ ٹیسٹ گورنمنٹ پرائمری سکول کرنب الیاس کا نتیجہ 100% رہا۔

school
سکھو( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ پنجاب نے جو سکول پنجاب ایجوکشن فاؤنڈیشن کے حوالے کئے تھے ان تمام سکولوں کی ٹیچرز کا مقابلہ کا امتحان لیا گیا ۔ گورنمنٹ پرائمری سکول کرنب الیاس کی تمام ٹیچرزنے اس ٹیسٹ میں حصہ لیا سب نے کامیابی حاصل کر کے اپنے سکول اور این جی او ؛دل ؛ کا نام روشن کیا ۔ اہل علاقہ انکی اس کامیابی اور این جی او ؛ دل: کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

طاہر جنید کمبوہ کے دادا تقدیر الہٰی سے وفات پا گئے

janaza
سکھو( نمائندہ خصوصی) ندیم الرحمان انجم شہید پریس کلب سکھو کے ایڈیشنل انفارمیشن سکریٹری طاہر جنید کمبوہ کے دادامحمد حنیف تقدیر الہٰی سے وفات پا گئے۔جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی قصبہ سکھو کے ہسپتال والے قبرستان میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سکھو کی تاجر برادری ، سیاسی و سماجی شخصیات اور ندیم الرحمان انجم شہید پریس کلب سکھو، پریس کلب جاتلی اور پریس کلب دولتالہ کے تمام عہدیداران نے شرکت کی اور ان سے دلی رنج کا اظہار کیا

گو جر خان میں کیمیکل ملا مضر صحت دودھ سرے عام فروخت

589685_54169280
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)دودھ کے عالمی دن کے موقع پر بھی گو جر خان میں کیمیکل ملا مضر صحت دودھ بڑی مقدار میں فروخت ہوا۔ یہ دودھ منڈی بہا والدین اور دیگر علاقوں سے منی ٹینکرز اور کیمیکل کے ڈرمز میں لا یا جا تا ہے اور روزانہ جی ٹی روڈ چو ک میں دھڑلے سے فروخت ہو تا ہے۔ مختلیف کیمیکل سے بنا یہ دودھ صحت کے لیے انتہائی خطر ناک ہے اور محکمہ صحت اور فوڈ انسپکٹر کئی بار چھاپے مار کر انکے خلاف کاروائی کر چکے ہیں اور سینکڑوں من دودھ تلف بھی کیا جا چکا ہے مگر اب انکے پاس چا لان کے علاوہ سیمپل حاصل کر نے کے اختیا رات ختم ہو چکے ہیں۔ایسے دودھ فروشوں کے خلاف چھو ٹی موٹی کاروائیوں سے کیمیکل دودھ فروشوں کے معمولات میں کوئی کمی نہیں آئی سوائے اسکے کہ انہوں نے کیمیکل کے سبز ڈرموں کو سفید رنگ کرا لیا ہے مگر دودھ وہی ہے ۔مقامی صارف خواجہ خرم فاروق نے کہا ہے کہ یہ کیمیکل دودھ بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اتھارٹیز جان بوجھ کر اسکی فروخت سے صرف نظر کر رہی ہیں۔ گو جر خان بار کے سابق جنرل سیکر ٹری مرزا ادریس نے بتا یا کہ اب کیمیکل ملے دودھ کے خلاف زیادہ تر اختیارات پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس آگئے ہیں مگر بد قسمتی سے وہ گو جر خان میں بو جوہ کاروائی نہیں کرتے۔انہیں جی ٹی روڈ چوک میں روزانہ سر عام مضر صحت فروخت ہو نے والا دودھ نظر نہیں آ تا تو اور کیا نظر آئے گا۔پی ٹی آئی کے سینئر را ہنما جا وید کو ثر نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی وزیر اعلی پنجاب کی ایک ایسی فورس ہے جو سیا سی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔جنکا مقصد حکومت مخالف چھوٹے بڑے تاجروں کو قابو کرنا ہے

بجٹ میں ایک بار پھر ا ی او بی آئی کے بزرگ پنشنروں کا نظر انداز کر دیا

557653650d37f
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)حکومت نے بجٹ میں ایک بار پھر ا ی او بی آئی کے بزرگ پنشنروں کا نظر انداز کر دیا ہے جو قابل مذمت ہے ساری زندگی قوم کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دینے والوں کو محض پانچ ہزاررو پے ما ہا نہ پر ٹر خا یا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار بڑھا پا الاؤنس لینے والے پنشنرز را جہ محمود ،احمد دین محمد فاروق اور دیگر نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑھا پا الاؤنس 5250روپے ما ہا نہ دیا جا رہا ہے تین سال قبل مو جو دہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس میں خاطر خواہ اضافہ کیا تھامگر ای او بی آئی پر قابض افسران نے وزیر خزانہ کو ورغلا کر ہمیں اس اضافے سے محروم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود انصاف کریں کہ بزرگ شہری کس طرح اتنے قلیل بڑھا پا الاؤنس پر گذارا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بڑھا پا الاؤنس کم از کم تنخواہ کے برابر کیا جائے تا کہ حکومت صیح معنوں میں بزرگ شہریوں کی مدد کا حق ادا کر سکے۔

حکومتی وزیر مشیر جان بوجھ کر سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پر دباؤ ڈال رہے،راجہ طارق کیانی

Raja Tariq Kayani ppp
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سابق ایم پی اے طا رق کیانی نے کہا ہے حکومتی وزیر مشیر جان بوجھ کر سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ یہ دباؤ کبھی قانون کا سہارا لیکر ڈا لا جا رہا ہے اور بیان بازی کے ذریعے۔ مگر حکمران جان لیں کہ وہ چاروں طرف سے گھر چکے ہیں اور تلاشی کا عمل پو را ہو کر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی تحصیل کے صدر اور سابق تحصیل ناظم چو ہدری عظیم سے ملا قات کے دوران کیا۔ اس موقع پر فرخ سیال اور دیگر عہدیداران بھی مو جو دتھے۔طارق کیانی نے کہا کہ قانون خود راستہ متعین کر لیتا ہے مگر ن لیگی وزیر اور مشیر ایک حکمت عملی کے تحت متنازعہ بیا نات دے رہے ہیں۔ پا نامہ کیس کا سپریم کورٹ سے فیصلہ آ نے سے قبل بھی وزیروں نے دھمکی آ میز بیا نات دئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک حکمرانوں کے باعث اس وقت بحرانی کیفیت میں مبتلا ہے اور حکمرانوں کے معاشی ترقی کے تمام تر دعوے کھو کھلے اور بے بنیا دہیں۔ یہ تو صرف آئی ایم ایف کی قسطیں دینے کے لیے قوم کو ٹیکسوں میں جھکڑ رہے ہیں۔جس دن ان حکمرانوں سے قوم کی جان چھوٹے گی وہی دن حقیقی طور پر ملکی ترقی کا حرف آ غاز ہو گا۔

صحافی راجہ محمد غفور سے تعزیت

TAZIAT DUA
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)مقامی اہم سیاسی و سماجی قیادت نے صحافی راجہ محمد غفور کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے راہنماؤں چو ہدری محمد عظیم اور جا وید کو ثر،مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ علی اصغر،یو نین کو نسل گلیانہ کے چئیرمین میاں عامر الرحمان، عامر وزیر ملک،سید منور نقوی،عامر قریشی،حاجی ملک محبوب حسین نے راجہ محمد غفور سے اس سانحہ ارتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے انکے گھر جا کر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اظہار تعزیت

Azhar-e-tazeet.dua
دولتالہ(نامہ نگار)ممتازسماجی شخصیت وسابق کونسلر ڈاکٹر چوہدری محمد یوسف آف ڈوھوک پناہ کی والدہ انتقال کرگئی ہیں ان کی نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود ،چیئر مین یونین کونسل دیوی راجہ شبیر حسین،چوہدری لیاقت ،راجہ پرویز ،اکرام الحق اور دیگر سمیت ان کے عزیز اواقارب نے شرکت کی

مبینہ جعلی پیر کوتھانے کی حاضری مہنگی پڑی، واپسی پر روڈ حادثے میں ٹانگ تڑوابیٹھا

291189-policereuters-1411761596-215-640x480
کلرسیداں(پر و یز و کی سے)مبینہ جعلی پیر کوتھانے کی حاضری مہنگی پڑی، واپسی پر روڈ حادثے میں ٹانگ تڑوابیٹھا۔ متاثرہ خاتون روتی دھوتی گھرواپس آگئی، سی پی اوراولپنڈی سے نوٹس لینے کامطالبہ، تفصیلا ت کے مطابق محلہ غوثیہ کلرسیداں کی خاتون (ش،ک) کودم کرنے کے بہانے 30ہزار سے محروم کرنے والاخالدسرکار مانکیالہ جب تھانہ روات میں تفتیشی ریاض سے مل کرواپس گھرجارہاتھاتوروڈ حادثے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس پر اسے ہسپتال داخل کرادیاگیا، جبکہ دوسری طرف متاثرہ خاتون کو گھنٹوں تھانے میں بٹھاکربتایاگیاکہ مبینہ پیر نے حلف لے کرکہاہے کہ اس نے پرس نہیں چرایا، اس لئے اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ خاتون ٹکا ساجواب سن کررونے لگی اور گھرواپس آگئی۔ متاثرہ خاتون نے سی پی اوراولپنڈی سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے اورپرس معہ نقدی وسامان واپس کرانے کامطالبہ کیاہے

error: