گرما گرم خبریں

مسلم لیگ ن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ناکامی ہوگی،راجہ شوکت عزیز بھٹی
سکھو تا چْورہ لنک روڈ کھنڈر بن گئی
راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں یوسی سکھو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،خواجہ محمد یسین
چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرئیں گے،ملک نعیم اصغر اعوان
دیہاتی سکولوں کا نیشنل ایوارڈ جیتنا باعث فخر ہے ، انجینئر قمر الاسلام راجہ
نا معلوم ڈاکوؤں نے موبائل کمپنی کے سیلز میں کو لوٹ لیا

Archive for: June 2nd, 2017

یونین کونسل دولتالہ کے سینٹری ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی ہے

daultala.CITY VIEW
دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل دولتالہ کے سینٹری ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی ہے ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چیئرمین یوسی دولتالہ سید قلب عباس اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دولتالہ میں کام کرنے والے سینٹری ورکر ز جو 5ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے کو اور فاقہ کشی کا شکار تھے ان کو 3ماہ کی تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں اور 14ورکروں کی بھی باقائدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے جس سے دولتالہ شہر میں صفائی کے حوالے سے بڑا مسلہ حل ہوگیا ہے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ قبل ازیں ٹی ایم اے گوجرخان کے زیر اہتمام قصبہ دولتالہ میں سینٹری ورکر خدمات سرانجام دے رہے تھے اب نئے بلدیاتی نظام کے بعد ان کا کنٹرول ضلع کونسل کے سپرد کردیا گیا سینٹری ورکروں نے تنخواہوں کی ادائیگی پر چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس،طعیب قریشی ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،سید قلب عباس

qualb abbas
دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے رہنما وچیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل دولتالہ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے دولتالہ میں مین شاہراہ کی تعمیر،کالج روڈ تا ڈھوک میرپوریاں اور ناٹہ روڈ کی تعمیر اور کالج کالونی سمیت اضافی آبادیوں میں گیس کی فراہمی ہردل عزیز لیڈر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی دولتالہ کے عوام سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے دولتالہ کے دیرینہ مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کے توسط سے علاقہ بھر میں عوامی مسائل کیلئے بھرپور کام کیا جا رہا ہے اور لوگوں کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جا رہا ہے، سید قلب عباس کا کہنا ہے کہ بلا تفریق عوام کی خدمت کاعملی سلسلہ جاری ہے انشاء اللہ دولتالہ کے عوام سے کئے گے تمام وعہدے پورے کریں گے تمام تر توانائیوں کیساتھ جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے ،دولتالہ کے مکینوں کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے

موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،سید اشعر شاہ کاظمی

ali-ashar-kazmi
دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن)کے رہنما وچیئرمین یونین کونسل سید کسراں سید اشعر شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ یونین کونسل کسراں کے گاؤں ٹھٹھہ خورد میں گیس کی فراہمی کا افتتاح کرنے پر پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے مشکور ہیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلا شبہ مسلم لیگ ن گوجرخان کی قیادت کا یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا دور دراز کے علاقوں کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور جب بھی ن لیگ اقتدار میں آئی حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کے سلسلے کو دراز کیا یہی وجہ ہے کہ عوام ن لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں جس طر ح گوجرخان بھر سے ن لیگ نے کلین سویپ کیا انشاء اللہ2018کے الیکشن میں اس سے بھی بڑی کامیابی حاصل کرئے گی

صارفین تنظیموں کی اپیل پر گو جر خان میں فروٹ کا بائیکاٹ کیا گیا

18813547_1758123894203946_4815283705584306646_n
گو جر خان(نامہ نگار)سوشل میڈیا پر جا ری مہم اور صارفین تنظیموں کی اپیل پر گو جر خان میں فروٹ کا بائیکاٹ کیا گیا ۔ یہ بائیکاٹ اتنا موثر تھا کہ دو کاندار سارا دن پریشان رہے جمعہ سے پہلے انہیں یقین تھا کہ نماز جمعہ کے بعد گاہک آئیں گے مگر شام تک انہیں ما یوس ہو نا پڑا۔سوائے ان معدودے چند گاہکوں کے جو دیہات سے آئے اور انہیں اس مہم کا پتہ نہ تھا کسی شہری نے فروٹ نہیں خریدا۔ جماعت اسلامی کے چند مقامی نو جوانوں نے اس سلسلے میں آگہی مہم جاری رکھی جس کے خاطر خواہ نتائج برا مد ہو ئے۔افطاری کے بعد فروٹ کے مقامی دوکانداروں نے کیلا 80رو پے درجن بھی بیچنے کی کوشش کی جو پہلے دوگنی قیمت پر فروخت ہو رہا تھا مگر کوئی خریدنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ تھوک فروشوں کو ہفتہ کی صبح منڈی میں اس وقت پتہ چلے گا جب دوکاندار مال نہیں اٹھائیں گے کیونکہ فروٹ فروشوں کی دوکانیں، ٹھیے اور ریڑھیاں فروٹ سے بھری ہو ئی پڑی ہیں۔مقامی صارف عادل خواجہ نے بتا یا کہ جمعہ کو بائیکاٹ کی مہم بہت زیادہ موثر رہی۔ اور آ ج ہفتہ کو اس سے بھی زیادہ کا میابی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروٹ کہ رمضان المبارک کو فروٹ کی قیمتوں میں خود سا ختہ اضافے اور روزہ داروں کو لوٹنے والے آج بھیگی بلی بنے ہو ئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب صارف متحد ہو چکے ہیں۔ادھر ایک اور صارف خواجہ قیصر فاروق نے کہا کہ آج فروٹ کے دوکانداروں کا یہ عالم تھا کہ اپنے جاننے والوں کو خود فون کر کر کے گھر فروٹ بھیجنے کی آ فریں کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج ہفتہ کو بھی فروٹ کا بھر پور بائیکاٹ کیا جائے گا

ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کے ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیاگیا

mandra police station
گو جر خان(نامہ نگار)مندرہ میں سگریٹ کے ایک وئیر ہاؤس کو سر بمہر کر نے اور بھاری تعداد میں سگریٹ کے بنڈل قبضہ میں لینے کے بعد ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے ۔یہ کاروائی ایف بی آر کی سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم کے سلسلے میں کی گئی ہے یاد رہے کہ حکام نے مختلیف برانڈز کے بنڈلز سے بھرا لوڈٹرک اس وقت قبضہ میں لیا تھا جب وہ مندرہ میں ایک خفیہ رکھے گئے غیر قانونی وئیر ہاؤس سے باہر نکل رہا تھا۔ حکام نے ٹرک قبضہ میں لیکر وئیر ہاؤس سر بمہر کر دیا تھا۔ اب حکام تحقیقات کر رہے ہیں کہ ٹیکس بچا کر یہ غیر قانونی دھندا کب سے جا ری تھا۔ اور اس میں کون کو ن سے لوگ ملوث ہو سکتے ہیں۔

کلر سیداں میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ گئی

load sheding
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)ما ہ ر مضا ن کے مقد س مہینے میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کے بعد سو ئی گیس کی غیر ا علا نیہ لو ڈ شیڈ نگ سے گھر یلو صا ر فین خو ا تین کو ر و ز ہ ا فطا ر ی کے سا ما ن کی تیا ر ی میں شد ید مشکلا ت کا سا منا ۔تفصیلا ت کے مطا بق جمعہ کے ر و ز سو ئی نا د ر ن گیس کی جا نب سے کلر سید اں شہر ا و ر د یگر علا قو ں میں شا م 4بجے کے ا و قا ت میں گیس کی سپلا ئی کو مکمل بند کر د یا جس کی و جہ سے ما ہ ر مضا ن کے مہینے میں ا فطا ر ی کے ا و قا ت کے لیے سا ما ن کی تیا ر ی میں خو ا تین کو مشکلا ت کا سا منا ر ہا محکمہ سو ئی گیس کی ما ہ ر مضا ن کے ا س مقد س مہینے میں گیس کی ا س لو ڈ شیڈ نگ پرمسلم لیگ ن سٹی کے صد ر شیخ خو ر شید احمد ا ہل علا قہ ا و ر شہر یو ں نے شد ید ا حتجا ج کر تے ہو ئے کہا کہ و فا قی و ز یر پٹر و لیم ا و ر ا ر با ب ا ختیا ر کو گیس کی غیر ا علا نیہ لو ڈ شیڈ نگ پر متعلقہ ا فسر ا ن کے خلا ف کا ر و ا ئی کا مطا لبہ کیا ہے ۔

گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں

Kallar Syedan
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)تحصیلدار کلر سیداں طارق خان جنہیں اسپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے مہنگے داموں فروٹ فروخت کرنے پر 9 گرانفروشوں سے مجموعی طور پر آٹھ ہزار روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔اسپیشل مجسٹریٹ کے مطابق انہوں نے کلر سیداں شہر میں ارشد محمود فروٹ فروش ،الیاس فروٹ فروش،عرفان نثار،عامر اللہ رکھا،محمد رفیق،الیاس اکرام اور ناہید کو پانچ پانچ سو جبکہ حفیظ حنیف،سہیل صدیق کو باالترتیب تین ہزار اور دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔اس موقع پر اسپیشل مجسٹریب نے تاجروں کو خبردار کیا کہ وہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اپنی اشیاء فروخت کریں وگرنہ انہیں جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

کلر سیداں سبزی منڈی میں ایک شخص کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا

kallar-police-station
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)کلر سیداں سبزی منڈی میں ایک شخص کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔ ارسلان سکنہ نلہ مسلماناں نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ سبزی خریدنے کیلئے سبزی منڈی کلر سیداں گیا جہاں اس نے اپنا موٹر سائیکل کھڑا کر کے خود سبزی خریدنے میں مصروف ہو گیا۔کچھ دیر بعد جب واپس آیا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ موجود نہ تھا۔دریں اثناء لڑائی جھگڑے میں نامز د ملزم نعمان سکنہ بشندوٹ کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل اور چار روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈ نگ جا ری ہے

load shedingگو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈ نگ جا ری ہے اسکے ساتھ ساتھ محکمہ گیس بھی انکے ساتھ شامل ہو گیا ہے۔ گذشتہ دو دنوں سے جی ایم گیس اسلام آ باد کی ہدا یت پر گو جر خان کے لیے گیس پریشر میں خاصی کمی کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث سحری و افطاری کے لیے اشیا کی تیاری میں خلل واقع ہوا ہے اور جہاں کاروباری لو گوں کو نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے وہاں روزے داروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو ہے۔پہلے پانی کی قلت اور بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب کر رکھی تھی اوپر سے رہی سہی محکمہ گیس نے نکال دی ہے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ماہ جون میں گیس کے پریشر میں کمی واقع ہو ئی ہے۔ ادھر پیپلز پارٹی سٹی کے جنرل سیکر ٹری عمران کامی اور راہنما چو ہدری عامر نے کہا ہے کہ اب لوگ راجہ پر ویز اشرف کے دور کو یاد کر رہے ہیں جنہوں نے گو جر خان میں کبھی گیس و بجلی کی لو ڈ شیڈنگ نہیں ہو نے دی۔ ادھر مسلم لیگ ن کے راہنما اور کونسلر راجہ آ فتاب نے کہا ہے کہ یہ ہماری حکومت اور نواز شریف کے خلاف بیورو کریسی اور محکمہ گیس کی سو چی سمجھی سازش ہے اور یہ لوگ غیر ضروری طور پر بحران پیدا کر کے حکومت کو بدنام کر رہے ہیں۔

شہریوں نے ایک چور کو دوکان میں چو ری کرتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

Lahore-Police-310x200گو جر خان(نامہ نگار)شہریوں نے ایک چور کو دوکان میں چو ری کرتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جسے دوسرے ساتھ فرار ہو گئے۔ پو لیس تھا نہ گو جر خان نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ علی الصبح چور ریلوئے روڈ کی دوکان میں چو ری کی غرض سے تالے توڑ کر داخل ہو ئے جنہیں چو کیدار نے دیکھ لیا اور مالکان کو اطلاع کی۔ جس میں سے ایک کوپکڑ لیا گیا۔اسی اثنا میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے اسکے گلے میں جو توں کا ہار ڈال کر ایک کھمبے کے ساتھ باندھ دیا اور قبل اس سے کہ وہ تشدد کرتے پو لیس موقع پر پہنچ گئی اور اسکی لو گوں سے جان چھڑوائی۔ پو لیس اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے حو لات میں بند کر دیا ۔

85 کے قریب مستحقین مرد و خواتین کے درمیان رمضان پیکج کے تحت سامان تقسیم

2,6,17کلر سیداں(پر و یز و کی سے)کلر سیداں میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام 85 کے قریب مستحقین مرد و خواتین کے درمیان رمضان پیکج کے تحت سامان تقسیم کیا گیا۔اس سلسلہ میں قرطبہ مسجد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں این اے 52 سے جماعت اسلامی کے متوقع امیدوار خالد محمود مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کے دوران غریب غربا کا خیال رکھنا وقت حاکم کا کام تھا جسے آج جماعت اسلامی سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران اپنے مال اکٹھا کرنے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں انہیں غریب افراد کے مسائل کی کیا پرواہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران خاندانوں کا کردار سب کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔انہوں نے کرپٹ حکمرانوں کا فوری احتساب کرنے اور پانامہ لیکس کے دیگر کرداروں کو بھی کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ا س مو قع پر جماعت اسلامی کلر سیداں ٹاؤن کے امیر جاویدا قبا ل،صدر الخدمت فاؤنڈیشن حاجی ابرار احمد،حلقہ پی پی 5 کے متو قع ا مید و ا ر عرفان بھٹی،قا ر ی قا سم ا لحق بھی اس موقع پر تقریب میں موجود تھے۔

ٹریفک کی کاروائیاں

wardan police kallar syedan21
کلر سیداں(پر و یز و کی سے) چیف ٹریفک آفیسر ر ا و لپنڈ ی یو سف علی شا ہد،ڈ ی ا یس پی صد ر جنید محسن کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے انچارج عمران نواب خان کی زیر نگرانی ٹریفک وارڈنز کے ہمر ا ہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے ماہ مئی کے دوران مجموعی طور پر1060گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے د و لا کھ ستا سی ہز ا ر تین سو پچا س ر و پے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کی جبکہ انچارج عمران نواب خان نے ا و ر و ا ر ڈ ن یہ کا ر و ا ئی ر و ٹ کی خلا ف و ر ز ی ،بغیر ر و ٹ پر مٹ ،کا لے شیشیو ں ،نو پا ر کنگ ،ا و و ر لو ڈ نگ ،ا و و ر چا ر جنگ کے خلا ف کا ر و ا ئی کی ہے ا س مو قع پر مغل با ز ا ر کو و ن و ے کر نے کے خلا ف قا نو نی کا ر و ا ئی کا ا نجمن تا جر ا ن نے شکر یہ ا د ا کیا ا و ر مغل با ز ا ر میں ما ہ ر مضا ن کے مہینے کے د و ر ا ن و ا ر ڈ ن کو ڈ یو ٹی پر تعینا ت کر د یا گیا ہے جو کہ مغل با ز ا ر میں ا پنے فر ا ئض سر ا نجا م د ے گا ۔

زہرہِ بتولؓ اللہ پاک کے رسول ﷺ کی لاڈلی بیٹی تھیں۔خلیفہ محمدمسکین چشتی شبیری حیدری

Khalifa Miskeen Pic
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر ، خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمتہ الزہراؓ خانہ داری کے کاموں کی انجام دہی کیلئے کبھی اپنی کسی رشتہ دار یا ہمسایہ کو اپنی مدد کیلئے نہیں بلاتی تھیں کا م کی کثرت اور نہ ہی کسی قسم کی محنت و مشقت سے گھبراتی تھیں ساری عمر شوہر کے سامنے حرفِ شکایت زبان پر نہ لائیں اور نہ ہی ان سے کسی چیز کی فرمائش کی حضرت سیدہ فاطمتہ الزہراؓ کو عبادتِ الٰہی سے بے انتہا شغف تھا ۔خوفِ الٰہی سے ہر وقت لرزاں اور ترساں رہتی تھیں مسجد نبوی کے پہلو میں گھر تھا سرورِ عالم ؐ کے ارشادات و مواعظ گھر بیٹھے سنا کرتی تھیں ان میں عقوبت اور محاسبہ آخرت کا ذکر آتا تو ان پر ایسی رقت طاری ہوتی کہ روتے روتے غش آجا تا تھا تلاوتِ قرآن کرتے وقت عقوبت و عذاب کی آیات آ جاتیں تو جسم اطہر پر کپکپی طاری ہو جاتی تھیں عبادت کرتے وقت سیدہ فاطمہؓ کا نورانی چہرہ زعفرانی ہو جاتا تھا جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا تھا حضرت فاطمہؓ پردہ کی نہایت ہی پابند اور حد درجہ حیادار تھیں شرم و حیا کی انتہا تھی کہ عورتوں کا جنازہ بغیر پردہ کے نکلنا پسند نہ تھا اسی بنا پر اپنی وفات سے پہلے وصیت کی کہ میرے جنازہ پر کھجور کی شاخوں کے ذریعہ پردہ ڈال دیا جائے اور جنازہ رات کے وقت اُٹھایا جائے تا کہ اس پر غیر مردوں کی نظر نہ پڑے ۔اسی طرح اللہ پاک کے محبوب ؐ کی پیشن گوئی پوری ہوئی کہ میرے خاندان میں سب سے پہلے تم ہی آ کر مجھ سے ملو گی۔مزید چشتی شبیری نے دعا کی اور کہا کہ اللپ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک تمام عورتوں کو سیدہ فاطمہؓ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں

تعزیتی اجلاس

گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کے تا جر راہنما اور سابق سٹی نائب ناظم شیخ محمد افضل کے جواں سال بیٹے کے شیخ احسان کی ایک حادثہ کے نتیجہ میں اچانک رحلت کے سلسلے میں بر طانیہ میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد امین مرزا منعقد ہوا۔ جس میں ویسٹ سکس بر طانیہ کے مئیر کے علاوہ محمد عظیم،شرافت حسین خان، محمد یونس،ملک خالد فران،مرزا کامران،مرزا سبحان اور مو لانا عبد الصمد نے شرکت کی۔ آخر میں مو لا نا عبد الصمد نے شیخ احسان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کرائی۔

error: