گرما گرم خبریں

کلر سیداں شہر میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں موبائل فونز شاپ مجل کر خاکستر ہو گئی
دیوار گرنے سے غریب گھرانے کی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی
تھانہ روات پولیس کا چھاپہ ،بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
فحاشی کے اڈے دوبارہ چالو ،نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پرلگ گیا
یوسی پنجگراں کلاں کے ملحقہ گاؤں کی داخلی سڑکیں زبوں حالی کا شکار
موہڑہ چوہدریاں کا سپارک کرتا ٹرانسفارمر،انتظامیہ کی پراسرار خاموشی
کرنٹ لگے سے بھینس جاں بحق ہو گئی
دولتالہ میں ماں بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ منایا گیا

Archive for: June 4th, 2017

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے،راجہ جاوید اشرف

18765557_1966861376882020_4756789402412897045_n23
جاتلی،سید اڈا(نامہ نگار ) سرپرست اعلی پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گو جرخان راجہ جاوید اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عظیم عوامی لیڈر زوالفقار علی بھٹو،دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹواور مرد حرآصف علی زرداری نے جمہوریت کی خاطر ہر دور میں احتساب کاسامنا کیا یہاں تک کہ دو منتخب وزراء اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ پیش ہوکر اعلیٰ مثال قائم کی ہے آج وزارت داخلہ کی ماتحت آفیسران کے سامنے شریف برادران کو پیشی میں کیا مسلہ ہے پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطر ہمیشہ ادروں کا احترام کیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے موہڑہ حیات میں حاجی راجہ راشد زمان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان میں تعمیر و ترقی کا سہرا راجہ پرویز اشرف کے سر ہے عوام ہماریپانچ سال دور اقتدار اور ہمارے سیاسی مخالفین کے35سالہ دور اقتدار کا موازنہ کر لیں عوام کے لیے جو کچھ کیا عوام کی محبتوں اور اپنا فرض سمجھ کر کیا حلقہ عوام میں بلاتفریق گیس اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی عوام کی محرومیوں اور مایوسیوں کو روشنیوں کی راہ دکھائی قبل ازیں راجہ جاوید اشرف نے ڈھوک مستقیم میں دو ننھے بہن بھائی کی حادثے میں المناک موت کی وجہ سے لواحقین سے اظہار ہمدردی ، اس کے علاواہ سید گاوں اور کسراں میں دو جگہ پر فاتحہ خوانی کی ، یوسی پنجگراں کلاں کے نواحی گاؤں ترکوال میں چوہدری لال حسین کی اہلیہ کی وفات پر ان کے گھر فاتحہ خوانی کی اور اس کے بعد یوسی راماں جھنگی پھیرہ میں حاجی مشتاق مرحوم کے رسم قل میں خصو صی شرکت کی اور افطاری کی ان کے ہمراہ حاجی راجہ راشد زمان، حاجی اورنگزیب اختر خان ، چوہدری سرفراز خان ، ملک عابد حسین ، حاجی لال حسین ، ملک آصف، راجہ ارشد بھٹی ، سید آفتاب کاظمی اور زبیر حسین بھی تھے

سید کسرا ں پوسٹ آفس میں چوری کی واردات کوئی نقصان نہیں

post office gujar khan
سید اڈا (نامہ نگار) سید کسرا ں پوسٹ آفس میں چوری کی واردات کوئی نقصان نہیں ہوا ، رات کی تاریکی میں چور تالے توڑ کر داخل ہوئے ، پوسٹ آفس کے اندر کوئی کیش وغیر ہ نہیں تھی جس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ، تھانہ جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرد ی ، تفصیلات کے مطابق سید کسراں پوسٹ آفس میں گزشتہ رات چوری کی واردات ہوئی جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ رات کی تاریکی میں چور تالے توڑ کر ڈاک خانے کے اندر داخل ہوئے مگر پوسٹ آفس میں کسی قسم کی کوئی کیش وغیر ہ نہیں تھی جس کی وجہ سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوا تھانہ جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

سوشل میڈیا پر چلنے والی فروٹ کی بائیکاٹ کی مہم کا سید اڈا پر کوئی خاطر خواہ اثر نہ ہوا

SYED ADDA01
سید اڈا (نامہ نگار) سوشل میڈیا پر چلنے والی فروٹ کی بائیکاٹ کی مہم کا سید اڈا پر کوئی خاطر خواہ اثر نہ ہوا ، فروٹ کے ریٹ وہی برقرار عوام نے فروٹ خرید ا مگر پہلے سے کچھ کم رہا ، دیہاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شائد اگاہی نہیں اس وجہ سے کوئی اثر نہیں ہوسکا تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی فروٹ کے بائیکاٹ کی ملک گیر مہم کا کوئی خاطر خواہ اثر سید اڈا کے بازا ر پر نہیں ہوا جس کی وجہ فروٹ کے ریٹ وہی برقرار رہے البتہ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پچھلے دودن کچھ کمی رہی یعنی کم لوگوں نے فروٹ خرید ا مگر کوئی اس طرح ہڑتال یا بالکل مندا دیکھنے کو نہیں ملا جس کی وجہ دیہاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے عوام کا مہم کے متعلق اگاہی نہ ہونا بھی ہوسکتا ہے

دولتالہ میں پرائس مجسٹریٹ کے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی متعدد کو جرمانے

Daultala PIc 03-06-2017
دولتالہ(نامہ نگار )گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آ گئی ماہ صیام میں خود ساختہ اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے سے سختی سے نمٹا جائے گا عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کا مستحق نہیں بلا تفریق کاروائی ہو گی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے والے اس ماہ مبارک میں دکاندار اپنی عاقبت سنوارنے کے بجائے گناہ کا ارتکاب کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پرائس مجسٹریٹ ملک قمر حسین اعوان نے ہمراہ ریڈر ملک عمران دولتالہ میں اشیاء خورونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھر پور کاروائی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے نرخناموں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا قبل ازیں انہوں نے محمد اسماعیل کو6 ہزارروپے،عمران انو6 ہزارروپے،محمد نوید5ہزراروپے،میر ولی6 ہزارروپے،ضمیر8ہزارروپے،عبدالستار6 ہزارروپے،ارسلان 4ہزارروپے،محمد عاصم3ہزارروپے ،محمد قاسم3ہزارروپے،محمد شفیق2ہزارروپے،شکیل7ہزارروپے سمیت متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے اس موقع پر پرائس مجسٹریٹ نے عوام الناس کو اپنا موبائل نمبر فراہم کیا اور انہیں ہدایت کی کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں مجھے فوری آگاہ کیا جائے انشاء اللہ مہنگائی اور خیرہ اندوزی کرنے والوں جلد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا

حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،راجہ شوکت عزیز بھٹی

shokat bhatti  mpa pml n
دولتالہ(نامہ نگار ) حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے زمینی حقائق سے آگاہی اور صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیکر اقدامات اٹھاتے ہیں تحصیل گوجرخان میں اراضی کمپیوٹر سینٹر میں ہونیوالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں پر فوری ایکشن سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے کرپٹ اور عوام کے لیے تکلیف کا باعث بننے والے سرکاری ملازمین کے لیے گوجرخان میں کوئی جگہ نہیں عوام کے خادم ہیں اور عوامی خدمت کرنے کا ہنر رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی پی4راجہ شوکت عزیز بھٹی دولتالہ میں چیئرمین پریس کلب دولتالہ چوہدری محمد نواز کی خوش دامن کی وفات پر تعزیت کے بعد مقامی زرائع ابلاغ نے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ملاقات ہوئی ملاقات میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ڈی جی لینڈ ریکارڈ پنجاب ،چیئرمین لینڈ ریکارڈ پنجاب بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب کو اراضی کمپیوٹر سینٹر گوجرخان میں عوام کو درپیش مشکلات اور عملہ کے ناروا رویہ کے بارے میں آگاہ کیا جس پر سی ایم پنجاب سے ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دی کمیٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اراضی کمپیوٹر سینٹر کا دورہ کیا اور عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے بتایا کہ سی ایم پنجاب کو تجویز دی کہ اراضی کمپیوٹر سینٹر دولتالہ اور مندرہ میں بھی قائم کیا جائے تا کہ گوجرخان سینٹر پر رش کم ہو اور دور دراز کے علاقوں سے آنے والے اراضی مالکان کو یہ سہولت ان کے دہلیز پر مہیا ہو سکے جب کہ گوجرخان اراضی سینٹر کی اپ گریڈیشن اور عوام کو سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی

دولتالہ اور گردنواح میں رابطہ سڑکوں کی حالت زار بدستور خستہ حال

roads
دولتالہ(نامہ نگار )حکومتی وعدے وفا نہ ہو سکے دولتالہ اور گردنواح میں رابطہ سڑکوں کی حالت زار بدستور خستہ کھنڈر نما سڑکوں پر عوام کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا کوئی پرسان حال نہیں جب کہ 3یونین کونسلز کو آپس میں ملانے والی دولتالہ پھمبل رابطہ سڑک صفحہ ہستی سے مٹ گئی 2سال گزر گئے عوامی نمائندوں کے وعدوں کی تکمیل نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق دولتالہ کے گردونواح میں درجنوں رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کے اثرات غربی گوجرخان پر تاحال مرتب نہ ہو سکے عوامی نمائندوں کی عدم توجہ کے باعث علاقہ عوام پریشان حال ایک سال قبل جن سڑکوں کے افتتاح کیے گئے تھے ان پر بھی تا حال کام کا آغاز نہ ہو چکا آہدی روڈ تا مسوال ،پھمبل چوک تا میانہ پھمبل روڈ ٹھیکریاں روڈ ،دولتالہ بوائز کالج تا رورل ہیلتھ سینٹر روڈ ، آر ایچ سی تا آدڑہ عثمان زادہ روڈ ،رتیال تا بھیر کلیال جھونگل روڈ ،آہدی موڑ تا ناٹہ گجر مل روڈ ،سکھو موڑ تا سکھو روڈ ، ماچھیہ روڈ ،ترکوال روڈ ،ٹانویں پنج گراں روڈ ،سمیت متعدد سڑکیں عوامی نمائندوں کی توجہ کی منتظر ہیں جب کہ 2سال قبل عوامی نمائندوں نے دولتالہ پھمبل روڈ جو کہ یونین کونسل دولتالہ ،یونین کونسل راماں ،اور یونین کونسل دولتالہ ٹو کے دیہات و قصبات کو آپس میں ملانے والی رابطہ سڑک ہے اس سڑک کی تعمیر کی نوید سنائی اور اہل علاقہ کو کا بتایا گیا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر کے لیے 5کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں جس پر اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تا ہم2سال گزرنے کے باوجود سڑک پر تعمیراتی کام کا آغاز نہ ہونے پر عوام تذبذب کا شکار ہیں مذکورہ علاقوں کے باسیوں نے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی مرمت اور از سر نو تعمیر کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں

گو جر خان میں دوسرے روز بھی فروٹ کا بائیکاٹ

18813547_1758123894203946_4815283705584306646_n
گو جر خان(نامہ نگار)سوشل میڈیا پر جا ری مہم اور صارفین تنظیموں کی اپیل پر گو جر خان میں دوسرے روز بھی فروٹ کا بائیکاٹ کیا ۔ یہ بائیکاٹ اتنا موثر تھا کہ دو کاندار جمعہ کی طرح ہفتہ کو بھی سارا دن پریشان رہے آج دوسرے دن فروٹ فروشوں کو یقین تھا کہ آج گاہک آئیں گے مگر شام تک انہیں ما یوس ہو نا پڑا۔سوائے ان معدودے چند گاہکوں کے جو دیہات سے آئے اور انہیں اس مہم کا پتہ نہ تھا شہری لو گوں کی اکثریت نے فروٹ نہیں خریدا۔ جماعت اسلامی کے چند مقامی نو جوانوں نے اس سلسلے میں آگہی مہم جاری رکھی جس کے خاطر خواہ نتائج برا مد ہو ئے۔افطاری کے بعد فروٹ کے مقامی دوکانداروں نے کیلا 80رو پے درجن بھی بیچنے کی کوشش کی جو پہلے دوگنی قیمت پر فروخت ہو رہا تھا مگر کوئی خریدنے کے لیے تیار نہیں تھا۔مقامی صارف عادل خواجہ نے بتا یا کہ جمعہ کی نسبت آج ہفتہ کو بائیکاٹ کی مہم بہت زیادہ موثر رہی۔ انہوں نے کہا کہ فروٹ کہ رمضان المبارک کو فروٹ کی قیمتوں میں خود سا ختہ اضافے اور روزہ داروں کو لوٹنے والے آج بھیگی بلی بنے ہو ئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب صارف متحد ہو چکے ہیں۔

گوجر خان کا ایک مقامی ٹرانسپورٹر موٹر سائیکل کے حادثہ میں جان بحق ہو گیا

hadsa
گو جر خان(نامہ نگار)گوجر خان کا ایک مقامی ٹرانسپورٹر موٹر سائیکل کے حادثہ میں جان بحق ہو گیا۔جنڈ نجار کا رہا ئشی چو ہدری محمد اجمل ایک دہائی سے گو جر خان تا راولپنڈی اپنی ویگنیں چلا رہا تھا۔ وہ اتفاق سی این جی پر اپنی ویگن کھڑی کر نے کے بعد بعد مو ٹر سائیکل پر گاؤں واپس جا رہا تھا کہ نا درا آفس کے سامنے اسکا مو ٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہو گیا سر فٹ پاتھ پر لگنے سے اسکی موت واقع ہو گئی۔چو ہدری اجمل پی پی پی کے سابق راہنما چو ہدری انور مرحوم کا بھتیجا تھا

اظہار تشکر

Thanks-A-in-English
کلر سید اں (پر و یز و کی سے)چےئر مین یو سی نلہ مسلما نا ں چوہد ر ی شفقت محمو د ،و ا ئس چےئر مین ر ا جہ محمد حنیف نے و فا قی و ز یر پٹر و لیم شا ہد خا قا ن عبا سی کی جا نب سے یو سی نلہ مسلما نا ں میں فنڈ ز کی فر ا ہمی پر شکر یہ ا د ا کر تے ہو ئے کہا کہ و فا قی و ز یر پٹر و لیم کی جا نب سے فنڈ ز کی فر ا ہمی سے ر و ڈ کی تعمیر ا و ر گلیا ت کی تعمیر سے لو گو ں کے مسا ئل حل ہو ں گے ا نہو ں نے یو نین کو نسل کنو ہا ،یو سی چو آ خا لصہ ،یو سی سمو ٹ میں سو ئی گیس کے بڑ ے منصو بے کی فر ا ہمی پر کہا کہ لو گو ں کی خوا ہش پر د ر ینہ مطا لبہ پو ر ا ہو ا و ہا ں یو سی نلہ مسلما نا ں ا و ر یو سی منیا ند ہ کے لو گو ں نے بھی مطا لبہ کیا کہ حلقہ کی پہا ڑ ی علا قو ں میں بسنے و ا لے ا ن د و یو سی کے لو گو ں کے لیے بھی سو ئی گیس کی فر ا ہمی ا ن کی ا و لین تر جیح ر ہے گی ا و ر ان یو سی نلہ مسلما نا ں ا و ر یو سی منیا ند ہ د یگر تر قیا تی کا مو ں کے سا تھ سا تھ سو ئی گیس کی فر ا ہمی بھی ا ن کا د ر ینہ مطا لبہ ہے ا نہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ا س د و ر حکو مت میں جس طر ح تر قیا تی کا م جا ر ی ہیں ا س سے لو گو ں کے و سیع پیما نے پر مسا ئل حل ہو ر ہے ہیں ا نہو ں نے و فا قی و ز یر پٹر و لیم شا ہد خا قا ن عبا سی ،معا و ن خصو صی حا فظ عثما ن عبا سی کا شکر یہ ا د ا کیا ۔

بند 32آب نوشی سکیموں کو بحال کر کے فعال کرنے کا فیصلہ

watar suply
کلر سید اں (پر و یز و کی سے)پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر این اے 52,53میں برسہا برس سے بند 32آب نوشی سکیموں کو بحال کر کے فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ساڑھے دس کروڑ کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔یہ آب نوشی سکیمیں 1988سے 2005کے دوران تعمیر کی گئیں جو برسہا برس سے بند پڑی ہیں اور لوگوں کو پانی کے حصول میں اذیت ناک صورتحال کا سامنا تھا ۔جن سکیموں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ان کی تفصیل درج ذیل ہے ،گف ،پھلینہ ،ڈھوک بھٹیاں،بھجاڑ،ونڑی گجراں،لب ٹھٹھو ،بھڈانہ خورد،براھماں ،کھنگر کٹاریاں ،کھینگر ،تترال،ڈھوک ہمت،ڈھوک سلیم،ڈھڈھمبر،ڈھڈیال،جھڑکی ،چک امرال،گنگال،سملال،ملوکھڑا،وریامہ ،کھڑکن،وینس،ٹھلہ خورد،میرا خورد،میراکلاں،بھال،میراموہڑہ،بندہ،گگن،کوٹلہ شامل ہیں۔

گوجرخان کے نواحی علاقے بھائی خان میں گیس میٹرز کی تنصیب سیاست کی نذر ہوگئی

gas
گوجرخان (تحصیل رپورٹر) گوجرخان کے نواحی علاقے بھائی خان میں گیس میٹرز کی تنصیب سیاست کی نذر ہوگئی، منظورنظر افراد کے گھروں میں گیس میٹر نصب ہوگئے ، جبکہ عوام رمضان المبارک میں گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جیرورتیال کی وارڈ بھائی خان میں گیس میٹرز کی تنصیب مقامی کونسلر کی ہٹ دھرمی کی نذر ہوگئی، دو ماہ قبل گیس کا افتتاح راجہ جاوید اخلاص نے کیا تھا ، جس کے بعدجنرل کونسلر کے منظور نظر افراد کے گھروں میں 50میٹرز ایک ہفتے کی مدت میں لگا دیئے گئے جبکہ دیگر عوام کو کہا گیا کہ ان کے میٹرز ان کی باری پر لگیں گے، اس حوالے سے محکمہ سوئی گیس سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میٹرز کی تنصیب میں مقامی کونسلر رکاوٹ بناہواہے جو اپنی مرضی کے بغیر کوئی میٹر نصب نہیں ہونے دیتا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ مقامی کونسلر اپنے مخالفین کے میٹرز کی بھی تنصیب نہیں ہونے دے رہا، عوام نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جی ایم سوئی نادرن گیس اس معاملے کا نوٹس لے کر میٹرز کی تنصیب منصفانہ طریقے سے یقینی بنائیں

پوٹھوہار آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام تقریبِ رونمائی اور نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

WhatsApp Image 2017-06-03 at 4.48.25 PM (1)پوٹھوہار آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام ممتاز شاعر اور صحافی میاں تنویر قادری کے تین شعری مجموعوں تنویرِ کائنات، تنویرِ شہادت اور تنویرِ خاطر کی تقریبِ رونمائی اور نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دونوں حصوں کی صدارت سابق سفیر برائے افغانستان سید ابرار حسین شاہ نے کی۔ تقریبِ رونمائی میں صاحبِ شام میاں تنویر قادری، مہمانانِ خصوصی وفا چشتی اور سید ثاقب اکبر سٹیج کی زینت بنے جبکہ نعتیہ مشاعرہ کے مہمانِ خصوصی میاں تنویر قادری اور مہمانانِ اعزاز انجم خلیق اور عابدہ تقی تھے۔

تقریب کے میزبان پیر عتیق احمد چشتی ڈائریکٹر جنرل پوٹھوہار آرٹس کونسل نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ نصیر احمد چشتی اور والتین قادری نے صاحبِ شام کا نعتیہ کلام ترنم سے پڑھا۔ پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی، پیر سید غلام قطب الحق گیلانی اور علامہ بشیر حسین ناظم کی آراء با الترتیب پیر عتیق احمد چشتی، نصیر احمد چشتی اور احمد محمود الزماں نے پڑھ کر سنائیں۔ اسلم ساگر نے میاں تنویر قادری کو منظوم خراجِ تحسین پیش کیا۔ دیگر مقررین میں نعیم اکرم قریشی، رشید امین، عرش ہاشمی، عابدہ تقی، انجم خلیق، مہمانانِ خصوصی وفا چشتی، سید ثاقب اکبر اور صدرِ محفل سید ابرار حسین شاہ شامل تھے۔

تقریب کے دوسرے دور میں نعتیہ مشاعرہ برپا کیا گیا۔ صدرِ مشاعرہ سید ابرار حسین شاہ، مہمانِ خصوصی میاں تنویر قادری، مہمانانِ اعزاز انجم خلیق، عابدہ تقی اور میزبانِ مشاعرہ پیر عتیق احمد چشتی کے علاوہ جن شعراء نے بارگاہِ رسالت میں نعت کا نذرانہ پیش کیا ان میں نسیمِ سحر، وفا چشتی، کرنل شاہد کوثری، رشید امین، خرم خلیق، حافظ نور احمد قادری، شیدا چشتی، تبسم اخلاق ملیح آبادی، عبد القادر تاباں، محمد عارف قادری، اسلم ساگر، غلام مرتضیٰ ملک، مبشر سلیم، نوشابہ ہاشمی، حافظ عبد الغفار واجد، احمد محمود الزماں، محمد شاہد الرحمٰن، نصرت یاب خان نصرت، نصیر احمد اسیر چشتی اور سائل نظامی شامل ہیں۔

ممتاز شعراء منظر نقوی، اصغر عابد، ملک عرفان خانی، صفدر حسین اعوان اور صاحبِ شام میاں تنویر قادری کے اہلِ خانہ بھی شاملِ تقریب تھے۔

نواحی یونین کونسل کنوہا میں مال مویشیوں میں چڑنگ کی وبا ء پھوٹ پڑی

vaccines-prevent-diseases-animals-fit-pakistan-520x245
کلر سید اں (پر و یز و کی سے)کلر سیداں کی نواحی یونین کونسل کنوہا میں مال مویشیوں میں چڑنگ کی وبا ء پھوٹ پڑی جس سے متعدد مویشیوں کے بیمار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔موہڑہ وینس کنوہا کے رہائشی ماسٹر غلام اصغر نے بتایا کہ ان کی ڈیڈھ برس کی وہڑی بھی چڑنگ جیسی موذی مرض میں مبتلا ہو گئی ہے۔یونین کونسل کنوہا میں ویٹرنری ڈسپنسری بند ہونے کی وجہ سے انہیں پرائیویٹ ویٹرنری ڈاکٹر سے رابطہ کرنا پڑا ۔انہوں نے اس امر پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ضلعی محکمہ لائیو اسٹاک سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بکری چوروں کے ایک گروہ کو بکریوں سمیت پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا گیا

Lahore-Police-310x200
ڈھڈیال( بیورو رپورٹ) بکری چوروں کے ایک گروہ کو بکریوں سمیت پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا گیا۔ گزشتہ سہ پہر چار بجے کے قریب رتہ موہڑہ میں ٹویاٹا ایکس ایل آئی کار نمبر UE-867اسلام آباد جس میں ایک خاتون سمیت تین افراد سوار تھے ۔ الفت حسین کے گھر کے سامنے رکی اور وہاں موجود تقریباً پچاس ہزار روپے مالیت کی دو بکریاں کار کی ڈگی میں ڈال لیں ۔ افراد خانہ نے بکریوں کے شور پر ان کا پیچھا کیا تو وہ ڈومیلی کی جانب فرار ہوگئے۔ چوروں کے بارے میں لوگوں اور پولیس کو بروقت اطلاع دے دی گئی جنہوں نے مغل آباد (سوہاوہ ) کے قریب ناکہ بندی کرکے انہیں قابول کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان رضوان ، غلا م عباس اور ملزمہ نادیہ کا تعلق پھالیہ ضلع گجرات سے ہے ۔ الفت حسین کی رپورٹ پر ملہال مغلاں پولیس چوکی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

error: