گرما گرم خبریں

چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرئیں گے،ملک نعیم اصغر اعوان
راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں یوسی سکھو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،خواجہ محمد یسین
سکھو تا چْورہ لنک روڈ کھنڈر بن گئی
مسلم لیگ ن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ناکامی ہوگی،راجہ شوکت عزیز بھٹی
نا معلوم ڈاکوؤں نے موبائل کمپنی کے سیلز میں کو لوٹ لیا
دیہاتی سکولوں کا نیشنل ایوارڈ جیتنا باعث فخر ہے ، انجینئر قمر الاسلام راجہ

Archive for: June 5th, 2017

گوجرخان، شدید ترین گر می میں بجلی کی بد ترین لو ڈ شیڈنگ

LOAD SHEDING
گو جر خان(نامہ نگار) پیر کو مو سم کی شدید ترین گر می میں بجلی کی بد ترین لو ڈ شیڈنگ، سارا دن بجلی کی آ نکھ مچو لی جا ری رہی۔گذشتہ چو بیس گھنٹوں میں محض چند گھنٹے ہی بجلی فراہم کی گئی ڈھوک شاہ زمان کا علاقہ 24گھنٹے تک بجلی سے محروم رہا۔ روزہ دار نڈھال ہو گئے۔اسکے علاوہ گو جر خان میں گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ جا ری ہے ۔ اس وقت گو جر خان میں گھریلو صارفین کو 25تا 28پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔جبکہ مو سم سرما میں یہ پریشر 35 تا40تھا۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث سحری و افطاری کے لیے اشیا کی تیاری میں خلل واقع ہوا ہے پیپلز پارٹی سٹی گو جر خان کے صدر طاہر راحیل اعوان نے گیس لو ڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جون میں گیس کی لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسکے ذمہ دار مقامی ممبران اسمبلی ہیں جن میں اتنی جرات نہیں کہ وہ گیس حکام سے بات ہی کر سکیں اور گیس پریشر میں کمی کی وجو ہات کے بارے میں پو چھ سکیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک میں فوری طور پر گیس پریشر میں اضافہ کیا جائے

رمضان المبارک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوادیں

load sheding
دولتالہ(نامہ نگار)غربی گوجرخان کے قصبات ودیہات میں رمضان المبارک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوادیں ،آئیسکو نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ڈبل کردیا ہے روزہ داروں کی مشکلات میں بدن بدن اضافہ ہونے لگاگزشتہ روزطویل ترین اور گرم دن کے دوران بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ 8۔16گھنٹے کی مسلسل بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کاسکون چھین لیاگرمی سے معصوم بچے تڑپ اٹھے مساجد میں پانی کی قلت سے نمازیوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا کاروبار زندگی تباہ ہوا بلکہ شدید حبس سے درجنوں روزہ دار بے ہوش ہو گئے تفصیلات کے مطابق غربی گوجرخان میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا بحران مزید بڑھ گیا، لوڈ شیڈنگ نے رمضان المبارک کا تقدس پامال کردیا ہے حکومت نے دعویٰ کیاتھا کہ ماہ صیام میں لوڈشیڈنگ نہ ہوگی۔ لیکن حکومتی دعوےٰ دھرے کے دھرے رہ گئے اور رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں بھی سحر و افطار میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے روزہ داران کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے کاروبار ٹھپ ،لائین مرمت اور گرڈ اسٹیشن میں مرمت کے نام پر بغیر تشہیر کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر کے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا جاتا ہے اعلیٰ حکام آئیسکو سب ڈویڑن دولتالہ اور گرڈ اسٹیشن کے عملے کی نا اہلی کا نوٹس لیں عوامی سماجی حلقوں کا بجلی بندش پر شدید رد عمل بجلی کی بوسیدہ لائنوں اور عملہ کی بد انتظامی اور غیر زمہ داری نے صارفین کو ناکوں چنے چبوا دیے بجلی بندش کے تمام قوائد ضوابط کو پس پشت رکھتے ہوئے محکمہ کے اہلکار و افسران بغیر کسی تشہیر کے پر مٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کر دیتے ہیں جس کے باعث بجلی سے جڑے کاروبار سمیت عام آدمی شدید متاثر ہوتا ہے گزشتہ کئی سالوں یہ روش چلی آ رہی ہے اور متعدد شکایات کے باجود کہیں شنوائی نہیں ہو رہی پرمٹ کے بعد ٹیلفون ریسور آف کر کے محکمہ اہلکار خواب خرگوش میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور معلومات اور رہنمائی کے سلسلے میں آئیسکو دفاتر میں فون کرنے والوں کا اکثر اوقات ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ آئیسکو دولتالہ اور گرڈ اسٹیشن کے عملہ کا اس بات کو پابند بنایا جائے کہ کسی بھی پرمٹ کی صورت میں بذریعہ اخبار و اعلانات صارفین بجلی کو آگاہ کیا جائے۔

سکھو میں بجلی کا طویل کریک ڈاون،روزہ دار گرمی سے بْلبلا اٹھے

load sheding
سکھو (نمائندہ خصوصی) سکھو میں بجلی کا طویل کریک ڈاون،روزہ دار گرمی سے بْلبلا اٹھے،منتخب مقامی ننائندوں نے چپ کا روزہ رکھ لیا، تفصیلات کے مطابق قدیم قصبہ سکھو میں بجلی کے طویل کریک ڈاون نے دن میں تارے دکھا دئیے،شام چار بجلی بغیر کسی شیڈول کے بند ہوئی اور دوسرے دن سحری تک بجلی غائب رہی،روزہ دار گرمی سے بْلبلا اٹھے اور حکمران طبقہ کو جھولی اٹھا کر بد دعا دیتے رہے،جب سے ماہ رمضان کی شروعات ہوئیں سکھو میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے،کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل لوڈشیڈنگ نے کروباری طبقہ کو متاثر کیا ہے،ہر پندرہ منٹ کے بعد بغیر کسی شیڈول کے بجلی بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف روزہ داروں کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ کاروباری حلقے بھی سخت متاثر ہو رہے ہیں، طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سکھو میں ٹیلرنگ اور دیگر کئی شعبے سخت متاثر ہو رہے ہیں،بجلی کی اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر مقامی منتخب نمائندوں نے چپ کا روزہ رکھ لیا، طویل لوڈ شیڈنگ کے باوجود مقامی نمائندوں کا کردار خاموش تماشائی تک محدود،ایس ڈی او سکھو عوامی بات سننے کے لیے تیار نہیں،ایس ڈی سکھو طارق کے موبائل نمبر پر عوام کالز کرکر کے تھک گئی لیکن موصوف عوام کی بات سننے کو تار نہیں،سکھو میں اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر عوام میں شدید رنج و غصی کی کیفیت چھائی ہوئی ہے،نماز کے اوقات اور بلخصوص سحری و افطاری کے وقت بجلی کی بندش نے سخت مشکلات برپا کی ہوئی ہیں،ماقی نمائندوں کی خاموشی کی وجہ سے آئیسکو سکھو ڈویڑن عوام کو خاطر میں نہیں لاتا،وزراء4 اور خادم اعلیٰ پنجاب جو رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے جھوٹے دعوے تو کرتے ہیں لیکن سھکو ڈویڑن ان دعووں کی قلعی کھول رہا ہے،سکھو کیے تاجر برادری نے کہا ہے کہ اگر سکھو سے امتیازی سلوک بند نہ کیا گیا بغیر شیڈول کے بجلی کی بندش کو کنٹرول نہ کیا گیا تو سکھو کے عوام اور تاجر برادری آئیسکو سب ڈویڑن سکھو کا گھیراو کریں گے جس کی مکمل زمہ داری سکھو کی نااہل مقامی نمائندوں پر ہو گی

گوجرخان، میں بہترین صفائی یقینی بنائی جائے،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

gujar khan city
گوجر خان (نامہ نگار) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں بہترین صفائی یقینی بنائی جائے،رمضان بازاروں ،مساجد سے ملحقہ علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرکے بھرپور صفائی کی جارہی ہے،روزہ داروں کیلئے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے،وہ گزشتہ روز گوجر خان میں صفائی کی صورتحال کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، سینئر منیجرآ پر یشنزآر ڈبلیو ایم سی ڈاکٹر حامد،اسسٹنٹ مینیجر عامر نائیک اور دیگر اعلیٰ افسران اس موقع پر انکے ہمراہ تھے،ایم ڈی رضوان علی شیر دل نے شہر میں میں صفا ئی کی صو رتحا ل کو تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے ہدا یت کی کہ با زار کے ارد گرد اور را ستو ں میں رو زانہ کی بنیا د پر چو نا پھینکنے کا اہتما م کیا جا ئے، کو ڑا دا نوں سے دن میں دو سے تین با رکو ڑا کر کٹ اٹھا یا جا ئے ،انہو ں نے کہا کہ عو ام کی سہو لت کیلئے قا ئم کیے گئے رمضان با زارو ں میں صفا ئی کی صورتحا ل کو مزید بہتر کیا جا ئے، آر ڈبلیو ایم سی کے ورکر مکمل طور پر مستعد اور صفائی کے حوالے سے کوشاں ہیں، صفائی کے حوالے سے شہریوں کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا جائیگا، عوا م کو سہو لیا ت بہم پہنچا نے کیلئے تما م تر و مسا ئل بر و ئے کا ر لا ئے جا ئیں گے ،ماہ مقدس میں روزہ داروں اور رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے،انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان پر عمل کرتے ہوئے گوجر خان میں صفائی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا،اس مو قع پر ایم ڈی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے سستے با زا رو ں میں صفا ئی کے انتظا ما ت کے حوالے سے عوا م سے بھی آ راء و تجا ویز لیں ۔عوامی حلقو ں نے بھی صفا ئی ستھر ائی کے انتظا ما ت کو تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے حکو مت پنجا ب اور مقا می ادارو ں کی تعر یف کی

راول نیوز ٹی وی ٹیم

03

فروٹ کا بائیکاٹ تیسرے دن بائیکاٹ پہلے دو دنوں سے زیادہ موثر رہا

18813547_1758123894203946_4815283705584306646_n
گو جر خان(نامہ نگار)فروٹ بائیکاٹ کے تیسرے روز فروٹ فروشوں نے گھٹنے دئے ۔رمضان کے پو رے سیزن کا بیڑہ غرق ہو گیا۔ تین دن سے آ ڑھتیوں کو ایک پائی نہیں دی، فروٹ فروشوں کا موقف۔ تفصیلات کا مطابق سوشل میڈیا پر جا ری مہم اور صارفین تنظیموں کی اپیل پر گو جر خان میں تیسرے روز بھی فروٹ کا بائیکاٹ کیا گیا تیسرے دن بائیکاٹ پہلے دو دنوں سے زیادہ موثر رہا۔ جماعت اسلامی کے مقامی نو جوانوں نے تیسرے دن بھی بائیکاٹ مہم میں بھر پور حصہ لیا۔جس کے خاطر خواہ نتائج برا مد ہو ئے۔ اتوار کو فروٹ کی قیمتیں خاصی گر گئیں مگر خریداروں نے کسی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا۔مقامی صارف عادل خواجہ نے بتا یا کہ اتورارکو تیسرے روز بائیکاٹ کی مہم بہت زیادہ موثر رہی۔ انہوں نے کہا کہ فروٹ کہ رمضان المبارک کو فروٹ کی قیمتوں میں خود سا ختہ اضافے اور روزہ داروں کو لوٹنے والے آج بھیگی بلی بنے ہو ئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب صارف متحد ہو چکے ہیں۔ اگر آئندہ انہوں نے خود ساختہ قیمتیں بڑھائیں تو پھر ایسا ہی ہو گا۔

تھانہ گو جر خان پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

police
گو جر خان(نامہ نگار)تھانہ گو جر خان پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔گذشتہ روز پولیس نے شرقی گو جر خان کے بدنام زمانہ منشیات فروش داؤد سے30بوتل شراب برامد کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔ملزم عید پر بھاری مقدار میں شرباب فراہم کرنے کے منصوبے بنا رہا تھا۔ ایک اور کاروائی کے دوران پولیس نے واجد سے پستول30بور اور روند برامد کر لئے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

عدالت عالیہ کی طرف سے مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں،حاجی ملک محبوب حسین

HAJI MEHBOOB MALIK
گو جر خان(نامہ نگار)مصالحتی کمیٹی گو جر خان کے چئیرمین حاجی ملک محبوب حسین نے عدالت عالیہ کی طرف سے مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اور کہا ہے کہ اسکے دورس مقاصد حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر مثبت نتائج حاصل کر نے کے بعد توقع ہے کہ اسکا دائرہ تحصیل اور تھانہ کی سطح تک بڑھا یا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سماجی سطح کی گو جر خان میں قائم تنظیم بہترین نتائج دے چکی ہے۔ عدالت عالیہکے اس بہترین اقدام کی بدولت سائیلین کو کم وقت میں اور بغیر خرچ کے لو گوں کو انصاف ملے گا۔

ایم این اے کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سر براہ بنا نا نا انصافی ہے، چو ہدری جا وید کوثر

CH JAVED KOSAR PTI PP 3
گو جر خان(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف گو جر خان کے راہنما اور سابق امید وار صوبائی اسمبلی چو ہدری جا وید کوثر نے کہا ہے حکومتی پارٹی کے ایم این اے کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سر براہ بنا کر وزیر اعلی نے ثابت کر دیا ہے کہ اتھارٹی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ اور محکمہ صحت سے تمام اختیا رات لیکر اس اتھارٹی کو سونپ دئے گئے ہیں اسکا مطلب یہ ہے کہ ادروں کو ختم کر کے اختیارات سر کاری پارٹی کو منتقل کئے جا رہے ہیں جو سرا سر غیر قانونی ہے عدلیہ کو اسکا خود نو ٹس لینا چاہئے جا وید کو ثر نے کہا کہ عمران خان کی کرپٹ حکمرانوں کے خلاف تحریک انہی مقاصد کے لیے ہے کہ لو گوں کو صاف ستھری انتظامیہ دی جا ئے اور فیصلے میرٹ پر کئے جائیں۔ خیبر پختونخواہ میں ایسی کو کو شش نہیں کی گئی وہاں ایک آئیڈیل نظام دیا گیا ہے ۔

سیکرٹری آرٹی اے نے کلرسیداں میں موٹرسائیکل رکشوں کے 6 روٹس کی منظوری دے دی

Kallar Syedan
کلرسیداں(پر و یز و کی سے ) سیکرٹری آرٹی اے راولپنڈی خالد یامین ستی نے کلرسیداں میں موٹرسائیکل رکشوں کے 6 روٹس کی منظوری دے دی، ایک سے چارکلومیٹرکاکرایہ 11روپے ہوگا۔ ٹی ایچ کیوہسپتال سے مریدچوک تک رکشوں کی آمدورفت براستہ بائی پاس ہوگی۔ آرٹی اے راولپنڈی نے کلرسیداں میں موٹررکشاکے لئے درج ذیل پانچ روٹس کی منظوری دی ہے۔ ان میں مریم سکول سے پھلینہ، بلدیہ دفتر تاپیکاں گاؤں، طوطہ لنک روڈ تا گاؤں طوطہ، مرید چوک تاجوچھہ ممدوٹ اور مرید چوک تاچکڑالی بدہال شامل ہیں۔ سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 11روپے ہوگا۔ ایک سے چارکلومیٹرکاکرایہ بھی گیارہ روپے ہوگا۔ ابتدائی طورپر سوزوکی ،ویگن کرایہ نامہ ہی رکشوں پہ لاگوہوگا۔ جب کہ اندرون شہر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کلرسیداں سے مرید چوک تک موٹرسائیکل رکشوں کی آمدورفت پر پابندی رہے گی۔ البتہ مریضوں کی سہولت کے لئے ٹی ایچ کیوہسپتال سے براستہ بائی پاس مرید چوک تک رکشوں کے لئے نیاروٹ جاری کیاگیاہے۔ مقامی حلقوں نے اندرون شہر رکشوں کی بندش کازبردست خیرمقدم کیاہے اور کہاہے کہ اس سے آمدورفت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مددملے گی۔

عدلیہ اور ججز کا تحفظ کر نا جا نتے ہیں، عمر اسد اللہ

mirza asadullah adv
گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے صدر عمر اسد اللہ نے حکومت اور اسکی صف اول کی لیڈر شپ کی طرف سے معزز ججز، عدلیہ اور جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کوئی شک میں نہ رہے۔ہم بھی پاکستانی شہری ہیں اور عدلیہ اور ججز کا تحفظ کر نا جا نتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہال ہا شمی کی دھمکیاں حکومتی اکابرین کی سوچ اور منصو بوں کی آئنہ دار ہیں۔ایک تحقیقاتی کمیشن کے ذریعے تمام کرداروں کا سراغ لگا یا جا ئے۔ عمر اسد اللہ نے کہا کہ ماضی ٰ میں ایسی حرکات اور گفتگو کرنے والوں کے ساتھ رعایت کے باعث انکے حوصلے بڑھے ہیں اب کی بار انکو قانون کے مطابق عبرتناک سزا دیجائے تا کہ آئیندہ کوئی عدلیہ اور معزز ججز کو دھمکیاں دینے سے پہلے سو بار سوچے۔

ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی

hadsa
کلرسیداں(پر و یز و کی سے ) ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق طارق نامی موٹر سائیکل سوار اپنے قریبی 35 سالہ قریبی رشتہ دار منصور احمد کو ساتھ بیٹھا کر راولپنڈی سے اپنے گھر میانہ موہڑہ آ رہے تھے کہ مانکیالہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے اوپر چڑھ گیاجس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹ جانے سے منصور احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ طارق محمود کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔خبر کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ متوفی منصور احمد کی دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔

اظہار تعزیت

Azhar-e-tazeet.dua
گو جر خان(نامہ نگار) پو ٹھوہار پریس کلب کے تعزیتی اجلاس میں پریس فو ٹو گرافر عبد الرحمان کے بھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس عامر وزیر ملک کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں شرکا نے کہا کہ وہ عبد الرحمان اور انکے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

ٹھنڈا پانی پینے سے 14 سالہ نویں کلاس کی طالبہ جاں بحق ہو گئی

holy-family-hospital
کلرسیداں(پر و یز و کی سے ) روزہ افطار کرنے کے فورا بعد ٹھنڈا پانی پینے سے 14 سالہ نویں کلاس کی طالبہ جاں بحق ہو گئی۔تفصیلاب کے مطابق مانکیالہ کے رہائشی محمد بشارت کی 14 سالہ بیٹی جو کلاس نہم کی طالبہ تھی نے گزشتہ روز روزہ افطار کرنے کے فورا بعد ٹھنڈا پانی پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ اسے تشویشناک حالت میں مانکیالہ کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے راولپنڈی شفٹ کیا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی جاں بحق ہو گئی۔اتوار کے روزڈھوک سائیں مسکین کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے

گو جر خان میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جا ری ہے

load sheding
گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جا ری ہے ۔ اور مقامی ممبران اسمبلی نے اس سلسلے میں کسی سے رابطہ کر کے نہیں پو چھا کہ جون میں گو جر خان میں گیس کی لو ڈ شیڈنگ کیوں کی جا رہی ہے اور علاقے کے لیے پریشر میں کیوں کمی کر دی گئی ہے۔ محکمہ گیس کے ذرائع کے مطابق اس وقت گو جر خان میں 25تا 28پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔جبکہ مو سم سرما ا4 میں یہ پریشر 35 تا40تھا۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث سحری و افطاری کے لیے اشیا کی تیاری میں خلل واقع ہوا ہے پیپلز پارٹی سٹی گو جر خان کے صدر طاہر راحیل اعوان نے گیس لو ڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جون میں گیس کی لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسکے ذمہ دار مقامی ممبران اسمبلی ہیں جن میں اتنی جرات نہیں کہ وہ گیس حکام سے بات ہی کر سکیں اور گیس پریشر میں کمی کی وجو ہات کے بارے میں پو چھ سکیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک میں فوری طور پر گیس پریشر میں اضافہ کیا جائے۔

error: