گرما گرم خبریں

فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی

Archive for: June 6th, 2017

گو جر خان میں بجلی و گیس بندش کے خلاف مظاہرہ،حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی

PROTEST PUBLIC
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)گو جر خان میں بجلی و گیس بندش کے خلاف مظاہرہ۔ حکومت، وزیر اعظم ،وزیر پانی و بجلی اور مقامی ممبران اسمبلی کے خلاف نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو بھی گو جر خان میں بجلی و گیس بند رہی۔پورے 24گھنٹے میں چند منٹ کے لیے بجلی آتی اور پھر گھنٹوں غائب ہو جا تی۔ بجلی کی اس آ نکھ مچولی سے لو گوں کے لاکھوں رو پے کے بجلی کے آ لات جل گئے۔اسکے ساتھ ساتھ دن بھر گو جر خان کی گیس بھی بند رہی اور دئے کی لو جیسا شعلہ بھی نہیں جلا۔ اس صورتحال سے مشتعل ہو کر تکیہ با با رحیم شاہ میں لوگ سڑکوں پر آ گئے اور انہوں نے بجلی و گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت، وزیر اعظم، پانی و بجلی کے وزیر اور مقامی ممبران اسمبلی کے خلاف زبر دست نعرے با زی کی ۔ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین راجہ محمود نے کہا کہ جو حکومت قیامت خیز گرمی اور رمضان المبارک میں عوام کی بنیادی ضرورت کی بجلی اور گیس فراہم کر نے سے قاصر ہے اسے حکومت کر نے کا کوئی حق نہیں ہے ادر پی ٹی آئی تحصیل گو جر خان کے صدر چو ہدری محمد عظیم اور پیپلز پارٹی تحصیل کے جنرل سیکر ٹری محسن صغیر بھٹی نے کہا کہ گو جر خان کے لوگ قیامت خیز صورتحال سے گذر رہے ہیں اور مقامی ممبر قومی اسمبلی میں اتنی جرات نہیں کہ وہ کسی افسر سے پو چھ سکیں کہ جون میں گیس کے پریشر میں سو فیصد کمی اور بجلی سے لو گوں کو کیوں محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل قیادت ہمیشہ قوموں کو مصائب میں مبتلا رکھتی ہے

آئیسکو دولتالہ لا تعداد خرابیوں کا مجموعہ بن چکی ہے،محمد خان بھٹی

m-Khan-bhatti-sb-ahdi-198x3001
دولتالہ(نامہ نگار ) چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ صارفین بجلی کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں متعدد علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث عوام،مشکلات کا شکار ہیں صارفین بجلی سراپا احتجاج تا ہم ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ہے علاوہ ازیں نئے میٹرز کی تنصیب ،سمیت دیگرمعاملات میں بھی عوام کو مشکلات درپیش ہیں آئیسکو دولتالہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث لائن لاسز کی سزا عوام کی سر تھوپ دی جاتی ہیں گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی بندش سے عوام عاجز آ چکے ہیں بوسیدہ تاریں اور ناقص حکمت عملی کے باعث آئیسکو دولتالہ لا تعداد خرابیوں کا مجموعہ بن چکی ہے انہوں نے آئیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایس ڈی او دولتالہ کو تبدیل کر کے فرض شناس افسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے

اتھرے تھانیدار کی شریف شہری کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں

police
جاتلی(نامہ نگار )تھانہ جاتلی کے اتھرے تھانیدار کی شریف شہری کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں مقامی پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضا مجھے انصاف فراہم کرنے کے بجائے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے لگا اے ایس پی گوجرخان نوٹس لیں حسنین عباس کی اپیل حسنین عباس ولد مختار عباس ساکن نوتھیہ عالم شیر نے اے ایس پی گوجرخان کو درخواست دی کہ موضع پنج گراں راجہ شبیر کے گھر زاتی کام کے لیے آیا بعد ازاں سلطان خان ولد زمان خان ساکن مصریال وہاں آئے اور کہا کہ ہمار ا موٹر سائیکل خراب ہو گیا ہے وہ میرا موٹر سائیکل لے گئے جو کہ میرا ملکیتی نہ تھا بلکہ چوہدری خورشید کا تھا بعد ازاں سلطان موٹر سائیکل واپس کرنے سے انکاری ہو گیا اور نہ ہی وہ رقم ادا کر رہا ہے سائل غریب آدمی ہے چوہدری خورشید مجھ سے موٹر سائیکل کی رقم مبلغ ایک لاکھ5ہزار مانگ رہا ہے مذکورہ درخواست تھانہ جاتلی میں دی جس پر کچھ کاروائی نہ ہو ئی اے ایس آئی رضا میری داد رسی کرنے کے بجائے مجھے دھمکا رہا ہے کہ وہ مجھے ڈکیتی اور چوری کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کر دے گا میں سخت پریشان ہوں مجھے انصاف فراہم کیا جائے

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمدعلی نے کلرسیداں سستے بازار کادورہ کیا

18813547_1758123894203946_4815283705584306646_n
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمدعلی نے کلرسیداں سستے بازار کادورہ کیا، اس موقع پر چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، چیئرمین کنوہاراجہ پرویزقادری، چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد اور انتظامی افسران بھی موجودتھے۔ معاون خصوصی نے مختلف اسٹالز کامعائنہ کیااور سستے بازارکے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا، یہاں بلدیاتی نمائندوں سے غیررسمی بات چیت میں راجہ محمدعلی نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ہمیشہ عوامی فلاح کی بات کی، عوام کوریلیف دینے کی بات کی ، یہی وجہ ہے کہ پنجاب بھرمیں سستے بازاروں سے عام آدمی مستفید ہورہاہے۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ محمدعلی کاکہناتھاکہ پی پی 2کے ہرگاؤں میں میری خدمت کے نشانات پہنچیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی مہربانی سے اربوں کے ترقیاتی کاموں سے اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کامعیارزندگی بلندکیاجارہاہے۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین کے پاس دھرنے، جھوٹ بولنے، یوٹرن لینے، اوٹ پٹانگ بیانات دینے کے سواکچھ بھی نہیں، عوامی فلاح کالائحہ عمل ہمارے پا س ہے اور ان شاء اللہ آنے والے انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) بھرپوراکثریت سے کامیاب ہوکرعوامی خدمت کے مشن کوجاری رکھے گی۔

چک راجگان اور گردونواح میں مویشیوں میں وبائی بیماری چڑنگ پھوٹ پڑی

vaccines-prevent-diseases-animals-fit-pakistan-520x245
کونتریلہ(نامہ نگار )یونین کونسل کونتریلہ کے علاقوں چک راجگان اور گردونواح میں مویشیوں میں وبائی بیماری چڑنگ پھوٹ پڑی متعدد قیمتی جانورہلاک محکمہ وائلڈ لائف کی روعتی نااہلی وغفلت کی وجہ سے علاقہ میں زمینداروں کو مزید نقصا ن کا خدشہ ہے بار بار شکایات کے محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کی طرف سے ابھی تک علاقہ میں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہین اٹھائے گے جس سے جانوروں میں یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے یونین کونسل کونتریلہ کے عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

نواحی گاوں موہڑہ چوہدریاں کا ٹرانسفارمر کم وولٹیج کی وجہ سے جل گیا

wapda
سکھو (نمائندہ خصوصی) سکھو کے نواحی گاوں موہڑہ چوہدریاں میں گزشتہ تین دن سے بجلی کا ٹرانسفارمر جلا ہوا ہے،معتلقہ حکام کی مکمل چشم پوشی،اہلیانِ گاوں گرمی سے بْلبلا اٹھے، تفصیلات کے مطابق سکھو کے نواحی گاوں موہڑہ چوہدریاں کا ٹرانسفارمر کم وولٹیج کی وجہ سے جل گیا جس کی وجہ سے موہڑہ چوہدریاں گزشتہ تین یوم سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، واپڈا حکام اور منتخب مقامی قیادت کی خاموشی سے اہلیان گاوں واپڈا حکام اور مقامی نمائندوں کو بد دعائیں دینے لگے، روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں پانی کی کمی کی وجہ سے نمازی گھروں تک محدود ہو کر رہ گے، واپڈ کے ایس ڈی او صفدر سے رابطہ کرنے پر اس نے ٹرانسفارمر کی زمہ داری لائن سپریٹنڈنٹ ربنواز کے سر ڈال خود بری الزمہ ہوگیا، لائن سپریٹنڈنٹ سکھو ربنواز کے سرکاری موبائل نمبر 5691019۔0336 پر متعدد دفعہ رابطہ کرنے کے باوجود سکھو کا خود سر لائن سپریٹنڈنٹ ربنواز عوام کی کال سننے کو تیار نہیں ہے،گزشتہ تین دن سے بجلی کی بندش کی وجہ سے اہلیان گاوں سخت مشکلات کا شکار ہیں لیکن منتخب مقامی قیادت اپنی زمہ داریوں کو پس پشت ڈال کر خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے اور واپڈا کا خود سر عملہ اپنے فرائض سے یکسر بے خبر جیسے کہ انہیں اپنے فرائض اور عوامی کاموں کی کوئی پرواہ ہی نہ ہو، اہلیان علاقہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے پر زاتی نوٹس لیتے ہوئے موہڑہ چوہدریاں میں نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ گرمی سے بلبلائے عوام کو رمضان مقدس کی ساعتوں میں کچھ لمحے سکون کے میسر آئیں

رتہ بھبھڑ روڈ اناڑی ٹھیکیدار اور محکمہ ہائی وے چکوال کے کرپٹ اہلکاروں کی نذر ہوگیا

roads
ڈھڈیال (بیورورپورٹ)کروڑوں روپے مالیت کی لاگت سے بننے والا رتہ بھبھڑ روڈ اناڑی ٹھیکیدار اور محکمہ ہائی وے چکوال کے کرپٹ اہلکاروں کی نذر ہوگیا۔ مذکورہ روڈ کی تعمیر کیلئے سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم اور ایم این اے میجر (ر) طاہرا قبال کی کوششوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے چھ کروڑ سے زائد کے فنڈز فراہم کیے لیکن انتہائی گھٹیا ، ناقص اور غیر معیاری میڑیل استعمال کی وجہ سے یہ روڈ اپنی تکمیل سے قبل ہی آثار قدیمہ کا منظر پیش کررہا ہے ۔ متعدد جگہوں سے روڈاکھڑ چکا ہے اور اس کی مرمت کی گئی ہے جبکہ روڈ کی سطح بھی غیر ہموار ہے ۔ روڈکی غیر معیاری تعمیر کے بارے میں اہلیان رتہ نے متعدد بار محکمہ ہائی وے چکوال کے افسران کو آگاہ کیا لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ روڈ کی ناقص تعمیر کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام کو درخواستیں دی جارہی ہیں تاکہ ٹھیکیدار اور دیگر کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائی کی جاسکے

چوہدری غلام صفدر رتہ جنرل(ر) عبدالمجید ملک مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر جند اعوان گئے

dhudialphoto
ڈھڈیال (بیورورپورٹ)سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالمجید ملک مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر جند اعوان گئے جہاں انہوں نے جنرل(ر) عبدالمجید ملک اور سابق چیئرمین ضلع کونسل چکوال میجر(ر) سلیم اصغر مرحوم کی قبر پر پھول ڈالے اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔

چوہدری محمد اشرف اور پرویز منہاس کا رمضان سستے بازار کا دورہ

18813547_1758123894203946_4815283705584306646_n
کلر سیداں(پر و یز و کی سیایم سی کلر سیداں کے ارکان حاجی اخلاق حسین،صوبیدار ظفر بیگ ،چوہدری محمد اشرف اور پرویز منہاس نے رمضان سستے بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے فروخت ہونے والی اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا اور گاہکوں سے قیمتوں کے بارے میں استفسار کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے 09 ارب روپے سے زائد کا رمضان پیکج دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں جس کی بدولت رمضان بازاروں میں شہریوں کو اشیائے خوردونوش اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستی اور معیاری مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مقرر کردہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔

پی پی 2میں اربوں کے پروجیکٹ سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی

Kallar Syedan
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)سابق ناظم یو سی کنوہا الحاج غلام ظہئیر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد عباسی کی جانب سے حلقہ پی پی 2میں اربوں کے پروجیکٹ سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چوآ خالصہ سے سدا کمال ،چوآ خالصہ سے دھمالی سڑکوں کی منظوری ،کنوہا میں بنیادی مر کز صحت کی منظوری،کنوہا اور موہڑہ دھیال میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے فنڈز مختص کرنے پر شاہد عباسی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ماضی میں اس طرح کے میگا پروجیکٹ نہیں دئیے گئے اتنی بھاری رقوم پہلی بار منظو ر کی گئی ہیں جس کا کریڈٹ شاہد خاقان عباسی کو جاتا ہے جس سے لوگوں کے درینہ مسائل حل ہوں گے اور مسلم لیگ ن کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا ۔

نامعلوم چو دو لاکھ سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فونز چوری کر کے لے گئے

thata-haleji-police
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)کلر سیداں شہر کے وسط میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور موبائل شاپ کے تالے توڑ کر دو لاکھ سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فونز چوری کر کے لے گئے۔امیر افضل سکنہ پھلینہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ وہ گوجر خان روڈ کلر سیداں میں راجپوت موبائل شاپ کے نام سے اپنا کاروبار کرتا ہے۔پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم چور تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور دکان میں موجود 18 کے قریب قیمتی ٹچ موبائل فونز جن کی مجموعی مالیت دو لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے چوری کر کے لے گئے۔سب انسپکٹر راجہ غلام شبیر مصروف تفتیش ہیں

ہم راجہ پرویز اشر ف سابق وزیر اعظم پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہیں

ex pm raja perviz ashraf
گوجرخان(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے ہر دلعزیز راہنما راجہ الفت حسین آف مطوعہ کی قیادت میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ان خیالات کااظہار یوسی مطوعہ کے معززین علاقہ صوبیدار محمد صدیق ،حوالداررؤف،حاجی عبدالمنان ،حاجی دلپذیر ،حاجی عبدالعزیز،حاجی محمد رمضان ،محمد لیاقت ،شہباز احمد ،چوہدری وسیم ،ریاست علی ،وحید جنجوعہ ،بابر حیدری ،ماسٹر عادل ،وحید حسین ،راجہ کاشف اور دیگر احباب نے تاج ہوٹل میں ایک عظیم الشان افطارڈنر جو کہ راجہ الفت نے دیااس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اور راجہ راجہ پرویز اشرف کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی اور آنے والے الیکشن میں سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ۔

error: