گرما گرم خبریں

گوجرخان : الیکشن کمیشن میں زیرسماعت جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی نااہل
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار
سو کے وی کا ٹرانسفارمر نہیں لگ رہا ،واپڈا چیئرمین ،ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر
شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی کا ایک اور سپوت شہادت کا درجہ پا گیا
حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ ،عوام بلبلا اُٹھے ، حکومت کو بددعائیں
گو جر خان میں اندھیر نگری چوپٹ راج، سٹریٹ لائٹس خراب، پانی کی شدید کمی، تجاوزات کی بھرمار ، گندگی کے ڈھیر، بلدیہ تنخواہیں لینے کیلئے بنی ہے ؟؟
واپڈا اِن ایکشن، عدم ادائیگی بل کی بناء پر پاسپورٹ آفس گوجرخان کابجلی کنکشن کاٹ دیا گیا، عوام ذلیل و خوار
گلیانہ موڑ گوجرخان موٹرسائیکل ورکشاپ میں آتشزدگی،سامان جل کر خاکستر ہوگیا

Archive for: June 7th, 2017

عوام میں شعور کی بیداری پی ٹی آئی کا اولین ایجنڈا ہے:چوہدری ساجد محمود

ch sajid ptiدولتالہ(نامہ نگار ) سیاسی قد آور شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستانی قوم حقیقی معنوں میں ملک میں تبدیلی لانے کا عہد کر چکے ہیں ابھی مزید برج الٹیں گے تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے 2018کے الیکشن میں ان شاء اللہ تاریخ ساز کامیابی حاصل کرئے گی ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان قابل اعتماد اور ہمہ جہت شخصیت کے حامل قائد ہیں جن کا ویژن زاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ پاکستان کے غریب طبقے کو ان کے حقوق دلانا اور ملک کو اقوام عالم کے باوقار ممالک میں صف میں لا کھڑا مشن ہے ملکی معیشت کی بہتری اور عوام کو ان کیی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہمارا منشور اور عوام میں شعور کی بیداری پی ٹی آئی کا اولین ایجنڈا ہے پی ٹی میں شمولیت کا اعلان کا کرنے والے تمام سیاسی اکابرین کا خوش آمدید کہتے ہیں

بجلی کی بدترین بندش نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے:راجہ طاہر سلطان

RAJA TAHIR SULTANدولتالہ(نامہ نگار ) بجلی کی بدترین بندش نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے 4 گزر گئے حکومت بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کر درکنا ر اس میں کمی لانے میں بھی ناکام ہے دیہی علاقوں میں روزانہ18گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے روزہ دار پریشان حال اور شدید مشکلات سے دوچار ہیں 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی جذباتی تقاریر کر کے عوام کو رام کرنے والے جواب دیں ان خیالات کا اظہار سابق کسان کونسلر و رہنما پی پی پی مستالہ راجہ طاہر سلطان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا دور تاریخی دور تھا جس میں گوجرخان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گی اور بجلی بندش کا سلسلہ بھی کم تھا تا ہم موجودہ حکومت نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گوجرخان کے عوام راجہ پرویز اشرف کے دور کا یاد کر رہے ہیں

کرنٹ لگنے سے دولتالہ میں 7سالہ بچہ ہلاک

womenدولتالہ(نامہ نگار )کرنٹ لگنے سے دولتالہ میں 7سالہ بچہ ہلاک زرائع کے مطابقمحمد عمیر ولد قیصر نسیم عمر 7سال گزشتہ رات پانی کی موٹر کے شارٹ ہونے کے باعث کرنٹ لگنے سے خالق حقیقی سے جا ملامحمد عمیر ماڈرن سکول دولتالہ میں زیر تعلیم تھا مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

یونین کونسل نڑالی اور موہڑہ نوری کی رابطہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں

MOHRA NOORI
دولتالہ(نامہ نگار )یونین کونسل نڑالی اور موہڑہ نوری کی رابطہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ کئی سال قبل تعمیر ہونے والی سڑکوں کو مرمت نہیں کیا گیا جس کی وجہ سڑکیں اور گلیاں تباہ ہو چکی ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب کا پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے صرف اعلانات تک محدود۔منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ ان میں میانہ موہڑہ تا فریال روڈ جو 1992 میں تعمیر ہوئی تھی تاحال عوامی نمائندوں کی آنکھوں سے اوجھل ہے ۔میانہ موہڑہ تا ڈھوک شمس ، ڈھوک شمس تا فضولیاں ، موہڑہ نوری تا ڈھوک کشمیریاں اور کبیل راجگان کی رابطہ سڑکیں عوامی نمائندوں کا منہ چڑا رہی ہیں جبکہ عوامی نمائندوں کی دوڑ فاتحہ خوانی اور افطار پارٹیاں اٹینڈ کرنے اورعوام کو طفل تسلیاں دینے تک محدود ہے ۔سماجی حلقوں نے پارلیمانی سیکٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم این اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ کی تباہ حال سڑکوں کو از سرنو تعمیر کیا جائے ۔

دولتالہ مرکزی شاہراہ پرجلد کام کا آغاز ہو جائے گا :راجہ نعیم نواز

raja naeem nawazدولتالہ(نامہ نگار )دولتالہ کی مرکزی شاہراہ کی تعمیر کے لیے فنڈز کے اجراء پر پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے مشکور ہوممنون ہیں جلد کام کا آغاز ہو جائے گا مسلم لیگ ن عوام کے مسائل کے حل اور مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ڈونگی روڈ کی تعمیر پر قیادت کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی پی4کے کوارڈینیٹر راجہ نعیم نواز نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ درجنوں رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی پرپوزل بھی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص کی جانب سے متعلقہ محکموں اور حکام بالا کر ارسال کی گئیں ہیں ان شاء اللہ موجودہ مالی سالی انقلابی ترقی کا سال کہلائے گا

error: