گرما گرم خبریں

واپڈا اِن ایکشن، عدم ادائیگی بل کی بناء پر پاسپورٹ آفس گوجرخان کابجلی کنکشن کاٹ دیا گیا، عوام ذلیل و خوار
گو جر خان میں اندھیر نگری چوپٹ راج، سٹریٹ لائٹس خراب، پانی کی شدید کمی، تجاوزات کی بھرمار ، گندگی کے ڈھیر، بلدیہ تنخواہیں لینے کیلئے بنی ہے ؟؟
گوجرخان : الیکشن کمیشن میں زیرسماعت جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی نااہل
سو کے وی کا ٹرانسفارمر نہیں لگ رہا ،واپڈا چیئرمین ،ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر
شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی کا ایک اور سپوت شہادت کا درجہ پا گیا
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار
حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ ،عوام بلبلا اُٹھے ، حکومت کو بددعائیں
گلیانہ موڑ گوجرخان موٹرسائیکل ورکشاپ میں آتشزدگی،سامان جل کر خاکستر ہوگیا

Archive for: June 8th, 2017

بھیر رتیال میں مکان کے تنازعہ پر سگے بھائی نے بھائی کو گولی مار دی

police
دولتالہ(نامہ نگار) خون سفید ہو گیا مکان کے تنازعہ پر بھائی بھائی کا دشمن بن بیٹھا تھانہ جاتلی کے علاقہ بھیر رتیال میں مکان کے تنازعہ پر سگے بھائی نے بھائی کو گولی مار دی ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل،رتیال کے رہائشی شبیر احمدولد محمدمہربان نے جاتلی پو لیس کو رپورٹ درج کراتے ہو ئے بتایا کہ زمینداری کرتا ہوں۔اپنے رہائشی مکان میں سوئی گیس سروس کیلئے کنکشن پائپ کے ساتھ حفاظتی اینٹیں لگائیں جو کہ برادرم بشیر احمد نے گذشتہ روز گرا دیں جو امروز دوبارہ لگائیں امشام افطاری کے بعد 8/15 بجیرات میں ہمراہ بچوں کے گھر میں موجود تھا کہ میرے گھر کے باہر شورو شرابے اور گالی گلوچ کی آوازیں آئیں میں گھر سے باہر نکلا میرے ساتھ میرے دونوں بیٹے مسمی محمد بلال اور محمد زعفران بھی گھر سے باہر آگئے برادرم بشیر احمد بمعہ زوجہ برکت بی بی گالی گلوچ کر رہے تھے بشیر احمد مسلح پسٹل 30 بور تھا جبکہ برکت بی بی مسلح کلہاڑی تھی مجھے گھر سے باہر آتے دیکھتے ہی بشیر احمد نے پسٹل 30 بور سے بانیت قتل مجھ پر سیدھے فائر کیے جو مجھے پہلا فائردائیں بازو پر لگا بشیر احمد نے دوسرا فائر مجھ پر کیا جو مجھے دائیں وکھی پر لگا میں گر پڑا برکت بی بی زوجہ بشیر احمد نے وار کلہاڑی مجھ پر کیا جو مجھ گرے ہوئے کو چھاتی پر دائیں طرف لگا میرے بیٹوں محمد بلال اور محمد زعفران نے تمام واقعہ بچشم خود دیکھتے ہوئے شوروواویلا کیا تو برکت بی بی نے کہا کہ شبیر اب مر گیا ہے چلو اپنے گھر چلیں اور دونوں میاں بیوی اپنے گھر کی طرف چلے گئے جو فائرنگ کی آواز سن کر محلہ کے کافی لوگ اکھٹے ہو گئے جس سے میں شدید زخمی ہو گیا،شبیر احمد کو زخمی حالت میں ہو لی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیااور پولیس نے شبیر احمدکی مدعیت میں دفعہ324کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد عباسی کی جانب سے اربوں کے پروجیکٹ سے علاقے کی تقدیر بدل جائے

190451-ShahidkhaqanabbasiMinsiterpertroleun-1383133680-433-640x480
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)سابق ناظم یو سی کنوہا اور ممتازسیاسی اوسماجی شخصیت الحاج غلام ظہیربھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد عباسی کی جانب سے اربوں کے پروجیکٹ سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چوآ خالصہ سے سدا کمال ،چوآ خالصہ سے دھمالی سڑکوں کی منظوری ،کنوہا میں بنیادی مر کز صحت کی منظوری،کنوہا اور موہڑہ دھیال میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے فنڈز مختص کرنے پر شاہد عباسی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ماضی میں اس طرح کے میگا پروجیکٹ نہیں دئیے گئے اتنی بھاری رقوم پہلی بار منظو ر کی گئی ہیں جس کا کریڈٹ شاہد خاقان عباسی کو جاتا ہے جس سے لوگوں کے درینہ مسائل حل ہوں گے اور مسلم لیگ ن کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا۔ حاجی غلام ظہیر بھٹی نے کہاہے کہ اسی طرح حلقہ پی پی 2میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب راجہ محمدعلی کی جانب سے اربوں کے ترقیاتی کام جاری ہیں جس سے علاقہ کے لوگوں کوریلیف ملاہے۔ انھوں نے کہاکہ راجہ محمدعلی نے بھی اپنا حق نمائندگی پوری طرح اداکیاہے اوران شاء اللہ آنے والے الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) بھاری اکثیریت سے کامیاب ہوگی

جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک بچی جا ں بحق اور 10افراد زخمی

Gujar Khan city
گو جر خان(نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک بچی جا ں بحق اور 10افراد زخمی ہو گئے۔ نا درا آ فس کے سامنے یو ٹرن سے ایک تیز رفتار کار جی ٹی روڈ پر آئی جسکا ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ سکا اور اس نے آ گے جا نے والی مہران کار کو پیچھے سے ٹکر ماری جو اتنی زور دار تھی کہ کار دوسرا ون وے عبور کر کے سروس روڈ پر ایک عمارت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہو گئے، دو کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ دو نوں کا ریں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، ایک اور حادثہ مجید موڑ پر پیش آ یا جہاں ایک تیز رفتار کار نے والدین کے ساتھ سٹاپ پر کھڑی بچی کو کچل دیا ۔جو زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے چل بسی۔ایک اور حادثہ ٹی ٹی سی یو ٹرن پر پیش آ یا جہاں تیز رفتار ایک کار گرین ایریا پر چڑھ گئی اور کھمبے کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ گلیانہ موڑ پر ایک ویگن نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی مو ٹر سائیکل پر دوار دو نو جوان زخمی ہو گئے۔

بجلی کی بندش کی خبریں لگانے پر چیئر مین یوسی سکھو سیخ پا ہوگیاصحافیوں کو دھمکیاں

110134-Protestfilephoto-1364877434-135-640x480
سکھو (نمائندہ خصوصی) بجلی کی بندش کی خبریں لگانے پر چیئر مین یوسی سکھو سیخ پا ہوگیا پریس کلب سکھو کے صحافیوں سے نارویہ سلوک اور دھمکیاں مقامی چیئرمین کی جانب سے ناروا رویہ پر صحافی برداری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی پریس کلب سکھو کا ہنگامی اجلاس طلب تفصیلات کے مطابق پریس کلب سکھو کی جانب سے آئیسکو سب ڈویژن سکھو کے علاقہ جات میں خراب ٹرانسفارمر اور بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر مقامی صحافیوں کی جانب سے عوام الناس کے وسیع تر مفاد میں اخبارات میں خبریں شائع کیں جو کہ مقامی چیئر مین یونین کونسل کا ناگوار گزری اور مقامی چیئرمین یوسی سکھو پریس کلب کے صدر راجہ پرویز اختر سمیت دیگر صحافیوں کے ساتھ الجھ پڑا اور تلخ کلامی شروع کردی جس پر اسے بتایا گیا کہ یہ نیوز واپڈا کے متعلق ہیں آپ کے خلاف نہیں مگر موصوف نہ مانے اور طعش میں آگے اور کہا کہ میرے خلاف خبریں کیوں لگائی ہیں میرے حق میں خبریں لگائی جائیں، آئندہ سکھو کے مسائل پر کوئی خبر لگائی گئی تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے حالانکہ چئیرمین یونین کونسل سکھو کے اپنے گاوں موہڑہ چوہدریاں کا ٹرانسفارمر بھی تین دن خراب رہاجس پر خبریں شائع ہوتے ہی آئیسکو سب دوژن نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر درست کرکے لگا دیا اس موقع پر صدر پریس کلب سکھو راجہ پرویز اختر و دیگر عہدیداروں نے کہا کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہماری زمہ داری ہے حقائق پر مبنی خبر یں اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہیہمارا فرض ہے چیئرمین سکھو کے ناریہ سلوک پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ہم صحافتی حقوق کے لیئے ہر پلیٹ فارم تک جائیں گے ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کا منشور عوامی مسائل کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کرنا ہے نہ کہ کسی کی کردار کشی کرنی ہے،ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیاہے جس میں آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اے سی گوجرخان کی کاروائی ، مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے

sukho
سکھو (نمائندہ خصوصی) اے سی گوجرخان شاہد امتیاز گوندل کا سکھو ،ساہنگ اور بھکر اڈہ میں بغیر ریٹ لسٹ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی10دکانداروں کے خلاف استغاثہ متعلقہ پولیس کو جمع کر دیے متعدد دکانداروں کا بھاری جرمانے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی گوجرخان نے ہمراہ ریڈر تحصیلدار ملک عمران سکھو،ساہنگ اور بھکر اڈہ میں کاروائی کرتے ہوئے طاہر محمود ،سہیل،محمد اشفاق ،محمد اویس ،عاشق حسین ،محمد پرویز ،محمد عامر ،رئیس علی ،شہباز اور قیصر دکاندار جو کہ بغیر ریٹ لسٹ آویزاں کیے اشیاء فروخت کر رہے تھے کے خلاف3/6.3/7کے تحت استغاثے متعلقہ تھانے میں جمع کرا دیے جب کہ مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرچیئرمین ماڈل بازار پنجاب ایم این اے ملک اسلم نے چکوال کا دورہ

dhudialphoto
ڈھڈیال (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرچیئرمین ماڈل بازار پنجاب ایم این اے ملک اسلم نے چکوال کا دورہ کیا۔ چیف کوارڈی نیٹر ہارون عباس جوند اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ملک اسلم نے چکوال میں ماڈل بازار کے قیام کیلئے سرکاری بن کی اراضی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی چکوال شاہد یعقوب ، چیف کوارڈی نیٹر ہارون عباس جوند ، تحصیل دار ، گرداور، چوہدری خضر عباس نوروال اور ٹی ایم اے چکوال کے اہلکار ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین ماڈل بازار پنجاب ملک اسلم کو ماڈل بازار اورسرکاری بن کی اراضی کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ماڈل بازار بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

چوہدری محمد فیاض کی خوشدامن انتقال کر گئیں

janaza
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کے معلم میاں معین الدین کی پھوپھی اور چوہدری محمد فیاض کی خوشدامن انتقال کر گئیں نماز جنازہ شاہ عثمانیہ کنوہا میں ادا کی گئی جس میں پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ ،چئیر مین پرویز اختر قادری،وائس چئیر مین شاہد اکبر گجر،حق نوا ز آرائیں ،چوہدری عبدالغفار،چوہدری محمد شیراز،حاجی اخلاق حسین،محمد مسعود بھٹی،نمبردار اسد عزیز،کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری ابرار حسین ،محمد شفیق اور دیگر نے شرکت کی۔

چوکپنڈوری شہر میں دو بیکری مالکان جبکہ ایک فروٹ فروش کیخلاف مقدمات درج

kallar syedan
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے بدھ کے روز پرائس چیکنگ کے موقع پر چوکپنڈوری شہر میں دو بیکری مالکان جبکہ ایک فروٹ فروش کیخلاف مقدمات درج کروا دہئے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے چوکپنڈوری میں واقع ایک بیکری پر چھاپہ مارا جہاں محمد جاوید سکنہ کرور پکا کارخانہ کام کر رہا تھا ۔مذکورہ شخص سے اے سی نے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کیا گیا جو فراہم نہ کر سکا جس پر بیکری کے مالک سہیل احمد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اے سی نے چوکپنڈوری میں ہی واقع ایک اور بیکری کو بھی چیک کیا گیا جہاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔بیکری میں مٹھائی بھی انتہائی پرانی اور زنگ آلود پڑی ہوئی تھی جو کہ حفظان صحت کے اصولوں کے بھی خلاف ہے جس پر بیکری کے مالک شہزاد نامی شخص کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔دریں اثناء چوکپنڈوری روڈ کے اوپر ریڑھی لگاکر تربوز فروخت کرنے پر محمد حسین سکنہ ٹیالہ کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔فروٹ فروش نہ صرف تجاوزات کا مرتکب ہو رہا تھا بلکہ ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ کا باعث بھی بن رہا تھا۔

مین با زار گو جر خان میں فائرنگ کے مرتکب ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھا پے

police station gujar khan
گو جر خان(نامہ نگار) اے ایس پی گو جر خان کی ہد ایت پر پو لیس تھانہ گو جر خان نے مین با زار گو جر خان میں فائرنگ کے مرتکب ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھا پے مارنا شروع کر دئے ہیں۔نواحی قصبہ صندل کے رہائشی ما نا اور بھگا گذشتہ رات مین با زار میں ایک ہو ٹل پر آئے اور مالکان سے مفت کھا نے کا تقاضا کیا۔ دو یوم قبل بھی انہوں نے کھا نا کھا یا تھا اور بغیر ادائیگی چلے گئے تھے۔ مفت کھا نا دینے سے انکار پر ما نا اور بھگا نے ہو ٹل پر اور ہو ائی فائرنگ شروع کر دی فا ئر ہو ٹل کے کا ؤنٹر اور مالک کے بیٹے نذیر کو لگے جس سے وہ زخمی ہو گیا۔پو لیس ذرائع نے بتا یا کہ دو نوں ملزمان پہلے بھی غیر قانونی سر گر میوں میں ملوث رہے ہیں

ملک نور ہمیشہ مسلم لیگ ن کی بدنامی کا سبب بنا ہے، رانا ابرار حسین

rana abrar
ٹوکیو(آواز حق۸ جون ۲۰۱۷ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر رانا ابرار حسین نے ملک نور شیخ رشید ایشو پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک نور ہمیشہ مسلم لیگ ن کی بدنامی کا سبب بنا ہے یہ سستی شہرت کی خاطر ہمیشہ ڈرامے بازیاں کرتا رہتا یہ شخص شہرت کی خاطر پہلے بھی قائد مسلم لیگ وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف میاں شہباز شریف کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر چکا ہے مسلم لیگ ن جاپان کی دھڑے بندیاں کا باعث بن چکا ہے اور خود ساختہ مسلم لیگ ن کا صدر بنا ہوا ہے اس کا مسلم لیگ ن سے دور کا بھی واسطہ نہیں جو شخص پارٹی کے موجودہ حالات کے متعلق سرے سے شعور نہیں رکھتا وہ کس منہ سے اپنے آپ کو مسلم لیگی ظاہر کر کے پارٹی کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے چند دن پہلے یہ نہال ہاشمی کے ساتھ پایا گیا تھا یہ پورا گروپ ہی مسلم لیگ ن کے مفادات اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اس کا تعلق چنیوٹ کے شیخ قیصر سے ہے جو نام نہاد مسلم لیگی ہے جس نے ۲۰۱۳ ء میں مٹکے کے انتخابی نشان سے میاں نواز شریف کے امیدوار کا مقابلہ کیا تھا اور بُری طرح شکست فاش ہوئی یہ بھیس بدل بدل کر سامنے آرہے ہیں لیکن انھیں کبھی معافی نہیں مل سکتی۔

گوجرخان : صندل روڈ کے رہائشیوں کو لوڈشیڈنگ کے بعد واپڈا ملازمین کی پھرتیوں نے آگ بگولا کر دیا

gk stickerگوجرخان (عبدالستار نیازی) صندل روڈ کے رہائشیوں کو لوڈشیڈنگ کے بعد واپڈا ملازمین کی پھرتیوں نے آگ بگولا کر دیا ، تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر چودہ صندل روڈ گوجرخان کے رہائشی ارسلان طارق نے گوجرخان ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا کے بجلی بلوں کی آخری تاریخ 8جون ہے ، جبکہ 8جون تک بجلی کے بل گھروں میں نہ پہنچ پائے ہیں، جس کی وجہ سے عوام سرچارج بھرنے پر مجبور ہیں، ایکسین واپڈا کو دی گئی درخواست میں ارسلان طارق نے موقف دیا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کے بل لیٹ آرہے ہیں، ایکسین واپڈا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عملہ کو سرزنش کی جائے گی اور آئندہ بل بروقت گھروں تک پہنچائے جائیں گے۔

نواحی لونی سلہال کے رہائشی گزشتہ چھ ماہ سے مضر صحت پانی پینے پر مجبور

watar
کلر سیداں(پر و یز و کی سے) کلر سیداں کے نواحی لونی سلہال کے رہائشی گزشتہ چھ ماہ سے مضر صحت پانی پینے پر مجبور۔متعلقہ حکام کے نوٹس میں لانے کے باوجود صورتحال میں بہتری نہ آ سکی۔ایم سی کلر سیداں کے کونسلر صوبیدار (ر) ظفر بیگ نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ کلر سیداں پنڈی روڈ پر واقع گاؤں لونی سلہال کے قریب روڈ پر تعمیر کئے گئے کنویں کے محض تین گز کے فاصلے پر محکمہ ہائی وے پنجاب نے نالے کی کھدائی کر رکھی ہے جس کا جمع ہونے والا گندا پانی کنویں کے پانی میں شامل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں متعدد بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں واٹر سپلائی اسکیم کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے متعدد گھروں کی خواتین کا انحصار یہی واحد کنواں ہے جو اب استعمال کے قابل نہیں رہا۔

مفت کھا نا نہ دینے پر دو افراد کی مین با زار گو جر خان میں ہو ٹل پر فائرنگ۔ ہو ٹل مالک کا بیٹا زخمی

gujar khan city
گو جر خان(نامہ نگار) مفت کھا نا نہ دینے پر دو افراد کی مین با زار گو جر خان میں ہو ٹل پر فائرنگ۔ ہو ٹل مالک کا بیٹا زخمی۔با قی لو گوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔پو لیس تھا نہ گو جر خان نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نواحی قصبہ صندل کے رہائشی ما نا اور بھگا گذشتہ رات مین با زار میں ایک ہو ٹل پر آئے اور مالکان سے مفت کھا نے کا تقاضا کیا۔ دو یوم قبل بھی انہوں نے کھا نا کھا یا تھا اور بغیر ادائیگی چلے گئے تھے۔ مفت کھا نا دینے سے انکار پر ما نا اور بھگا نے ہو ٹل پر اور ہو ائی فائرنگ شروع کر دی فا ئر ہو ٹل کے کا ؤنٹر اور مالک کے بیٹے نذیر کو لگے جس سے وہ زخمی ہو گیا۔پو لیس ذرائع نے بتا یا کہ دو نوں ملزمان پہلے بھی غیر قانونی سر گر میوں میں ملوث رہے ہیں۔

معمرخاتون پیاروں کی بے ہوشی کوموت سمجھ کرموت کی آغوش میں چلی گئی

women
کلر سیداں(پر و یز و کی سے) معمرخاتون پیاروں کی بے ہوشی کوموت سمجھ کرموت کی آغوش میں چلی گئی، تفصیلا ت کے مطابق گاؤں سروہاچو ہد ریاں ڈھوک لمبی کے رہائشی سماجی شخصیت حاجی محبوب حسین کے گھربجلی کی تارٹوٹ کربکری کے میمنے پر گری جس سے وہ مرگیا، گھرمیں موجود 12سالہ ننھاببلو اپنے پیارے میمنے کے مرنے پر اداس ہوکراس کے قریب گیاتو اسے چھوتے ہی بجلی کے کرنٹ سے وہ بے ہوش ہوگیا، ننھے کی تائی نے جب ببلو کوبے ہوش دیکھاتواسے اٹھانے کے لئے گئی ، وہ بھی کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگئی۔ گھرمیں موجود حاجی محبوب کی 90سالہ والدہ محترمہ نے جب یہ منظردیکھاتوانھوں نے خیال کیاکہ سارے مرگئے ہیں، اس شدیدصدمے سے معمرخاتون زندگی کی بازی ہارگئی۔ مرحومہ کوآبائی گاؤں میں سپردخا ک کردیاگیا، نمازجنازہ میں علاقہ بھرسے کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔

چور گودام کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرانکس سامان چوری کر کے لے گئے

police
کلر سیداں(پر و یز و کی سے) کلر سیداں شہر میں چوری کی ایک اور واردات میں نامعلوم چور گودام کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرانکس سامان چوری کر کے لے گئے۔دکان کے مالک نے چوری کی واردات کی اطلاع تھانہ کلر سیداں پولیس کو دے دی ہے۔محمد گلفراز خان نے پولیس کو بتایا کہ گوجرخان روڈ کلر سیداں میں ان کی الیکٹرنکس کی دکان ہے اور قریب ہی گودام واقع ہے جس کے گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر وہاں موجود تین عدد واشنگ مشینیں،پانچ عدد سلائی مشینیں اور چھ عدد چھت کے پنکھے جن کی مالیت لاکھوں روپے کے قریب بنتی ہے چوری کر کے لے گئے ہیں۔

زمین کے تنازعہ میں پولیس کانسٹیبل کے قتل کے الزام میں گرفتار

police
کلر سیداں(پر و یز و کی سے) کلر سیداں شہر کے نواحی علاقہ چوکپنڈوری میں دس یوم قبل زمین کے تنازعہ میں پولیس کانسٹیبل کے قتل کے الزام میں گرفتار دو بھائیوں سمیت چار ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں کلر سیداں میں تعینات اسپیشل برانچ کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی شامل ہے جبکہ قتل کے واقعہ میں نامزد ایک اور پولیس کانسٹیبل سیاب نے 13 جون تک عبوری ضمانت کروا رکھی ہے تا ہم پولیس اصل ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی جس کے بارے میں ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر جاوید انور کا دعوی ہے کہ اس کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ زمین کے تنازعہ میں لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں گولی لگنے سے پولیس کانسٹیبل محمد افضال موقع پر ہی جاں بحق جبکہ آئنی راڈ لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے تھے جس پر پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر ممتاز نے گلریز،عبدالقدوس،حنیب اور ولید کو گرفتار کر کے تھانہ کلر سیداں کی حوالات میں بند کر دیا تھا جن کا اب ایک ہفتہ بعد مقامی عدالت میں پیش کر کے تین یوم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

تیز رفتار کار نے روڈ کے ساتھ کھڑے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے

hadsa
کلر سیداں(پر و یز و کی سے) تیز رفتار کار نے روڈ کے ساتھ کھڑے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایک کو فارغ جبکہ دوسرے کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوآ خالصہ روڈ پر ایک تیز رفتار کار نے روڈ کیساتھ کھڑے ٹریکٹر کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کارمیں سوار عبدالقیوم اور عتیق نامی افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں تشویش ناک حالت کے باعث قیوم نامی شخص کو بے نظیر ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔

کلرسیداں کے قریبی گاؤں منگال سے موٹرسائیکل چوری

kallar-police-station
کلر سیداں(پر و یز و کی سے) کلرسیداں کے قریبی گاؤں منگال سے موٹرسائیکل چوری، کلربائی پاس منگال موٹرکے قریب موٹرسائیکل مکینک کوایک شخص نے اپناسی ڈی 70موٹرسائیکل ٹھیک کرنے کے لئے دیا، مکینک موٹرسائیکل ٹھیک کرنے کے بعداپنے گھرکپڑے تبدیل کرنے گیا، اور اس نے بائیک گھرکے باہرکھڑاکیا، کپڑے تبدیل کرکے جب وہ واپس آیاتوموٹرسائیکل غائب تھا

error: