گرما گرم خبریں

حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ ،عوام بلبلا اُٹھے ، حکومت کو بددعائیں
سو کے وی کا ٹرانسفارمر نہیں لگ رہا ،واپڈا چیئرمین ،ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر
گوجرخان : الیکشن کمیشن میں زیرسماعت جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی نااہل
گو جر خان میں اندھیر نگری چوپٹ راج، سٹریٹ لائٹس خراب، پانی کی شدید کمی، تجاوزات کی بھرمار ، گندگی کے ڈھیر، بلدیہ تنخواہیں لینے کیلئے بنی ہے ؟؟
واپڈا اِن ایکشن، عدم ادائیگی بل کی بناء پر پاسپورٹ آفس گوجرخان کابجلی کنکشن کاٹ دیا گیا، عوام ذلیل و خوار
گلیانہ موڑ گوجرخان موٹرسائیکل ورکشاپ میں آتشزدگی،سامان جل کر خاکستر ہوگیا
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار
شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی کا ایک اور سپوت شہادت کا درجہ پا گیا

Archive for: June 10th, 2017

آئیسکو سب ڈوژن دولتالہ خرابیوں کا مجموعہ بن گیاعوام سراپا احتجاج

PROTEST PUBLIC
دولتالہ(نامہ نگار)غربی گوجرخان میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن آئیسکو سب ڈوژن دولتالہ خرابیوں کا مجموعہ بن گیا دولتالہ وگردونواح علاقوں کے دیہات وقصبات 20گھنٹوں سے تاریکی میں ڈبے رہے روزے دار بے حال عوام سراپا احتجاج معمولی ہوا چلنے پر بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری آئیسکوسب ڈویڑن دولتالہ کا عملہ لمبی تان کر سو گیا سحری اور افطاری اور نماز تروایح میں بجلی بند نہ کرنے کے حکومت دعوے اور بیان بازیاں ٹھس رمضان المبارک میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری روزہ دار بلبلا اٹھے ایس ڈی او آئیسکو دولتالہ کی عدم دلچسپی محکمانہ غفلت ،اور ناقص کارکردگی عوام کے لیے وبال جان بن گئی صارفین بجلی عذاب میں مبتلا ایس ڈی او دولتالہ کی تبدیلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تیز ہواؤں کے ساتھ ہی بجلی غائب ہو گئی اور افظاری کے بعد نماز تراویح اور پھر سحری کا وقت بھی گزر گیا مگر بجلی نہ آئی اور مسلسل 20گھنٹے کے بعد بجلی کی بحالی ممکن ہو سکی عوامی سماجی حلقوں نے واپڈا کے اس رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو سب ڈویڑن دولتالہ انتہائی بد انتظامی کاشکار ہے اور متعدد بار ایسا ہو ا ہے کہ گھنٹوں بجلی غائب ہو جاتی ہے ایک ہفتے قبل بھی بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا جس میں تقریبا12گھنٹے تک بجلی بند رہی علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ حکومتی دعوں کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے رمضان المبارک کے احترام میں محکمہ واپڈا عوام کے حال رحم فرمائے انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل صرف شیڈول لوڈ شیڈنگ تھی جب کہ رمضان شروع ہوتے ہی غیر اعلانیہ بجلی بندش نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے عوامی حلقوں نے آئیسکو سب ڈوژن دولتالہ کے نااہل عملہ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

چک بہادر کا 32سالہ نوجوان بجلی کی تاریں گرنے سے ہلاک ہوگیا

women
دولتالہ(نامہ نگار))دولتالہ کے نواحی گاؤں چک بہادر کا 32سالہ نوجوان ماڈل ٹاؤن ہمک میں بجلی کی تاریں گرنے سے ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک بہادر کا رہائشی نوجوان ناصر حسین ولداللہ دتہ ماڈل ٹاؤن ہمک میں بطور مالی تعینات تھا کہ گزشتہ شب طوفانی بارش میں کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا تو بجلی کی تاریں اس پر گرگئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا متوفی کے چار بچے تھے جب ناصر حسین کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی مرحوم کو اپنے آبائی گاؤں چک بہادر میں سپرد خاک کردیا گیانمازجنازہ میں عوامی سماجی رہنماؤں اور ان کے عزیز واقارب نے شرکت کی

مبارکباد

ex pm

دولتالہ(نامہ نگار)نوجوان صحافی صدر پریس کلب کونتریلہ ،میانہ موہڑہ راجہ تیمور عابد نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ان کی آبائی رہائش گاہ سنگھر ہاؤس موہری راجگان میں ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے راجہ تیمور عابدکو پریس کلب کونتریلہ ،میانہ موہڑہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

پریس کلب سکھو مسائل کو اجاگر کرکے عوام کی خدمت کر رہا ہے، چوہدری محمد نواز

ch nawaz ppp
سکھو(نمائندہ خصوصی )نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد نواز نے پریس کلب سکھو کے صدروعہدیداران سے دھمکی آمیز گفتگو کرنے پر شدید مذمت کی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا وطیرہ ہے کہ وہ ہمیشہ اداروں کے ساتھ محاز آرائی کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔ اور اداروں کو اپنا ملازم اور غلام سمجھتے ہیں ۔ پی ٹی آئی سکھو کی قیادت پریس کلب سکھو کے تمام عہدیداران کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کرتی ہے اور پریس کلب سکھو عرصہ دراز سے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کا زریعہ بنا ہوا ہے اس کو اس پٹڑی سے اتارنے کے لئے چیئرمین یو سی سکھو نے دھمکی دے کر مسلم لیگ (ن) جو عرصہ چار سال سے حکومت میں ہے اور عوام کے مسائل کو یک سر نظر انداز کر رہی ہے اس پر ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو مسائل کو اجاگر کرکے عوام کی خدمت کر رہا ہے اس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ ۔

یونین کونسل کرنب الیاس (ڈھوک بابا مادے) سے کئے گئے وعدے کی پاسداری کی جائے۔ اہلیانِ دیہہ

sukho more5
سکھو(نمائندہ خصوصی )ڈھوک بابا مادے کی آبادی کو بارش میں کچی روڈ ہونے پر علاقہ دیہہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر مقامی قیادت نے وعدہ کیا تھا کہ الیکشن کے فورا بعد اس سڑک کو پختہ کیا جائے گا۔ دو سال گزرنے کے باوجود مقامی قیادت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ اہلیانِ دیہہ چئرمین یو سی کرنب الیاس ، ایم پی اے اور ایم این اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے کیے ہوئے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے اس سڑک کو فورا پختہ کیا جائے۔

چیئرمین یو سی سکھوکے رویہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،راجہ منان علی منہاس

PRESS CLUB SUKHO
سکھو(نمائندہ خصوصی )یو سی کرنب الیاس انصاف یوتھ ونگ کے صدر راجہ منان علی منہاس نے چیئرمین یوسی سکھو چوہدری ابرار سرور کو پریس کلب سکھو کو دھمکی آمیز الفاظ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور پریس کلب سکھو جو لوگوں کے مسائل کو اجاگر کر رہا ہے اس کی راہ میں روڑ ے اٹکانے والوں کے خلاف پریس کلب سکھو کے صحافی برادری جب بھی احتجاج کرے گی تو انصاف یوتھ ونگ ان کا بھر پور ساتھ دے گی۔ سکھوپریس کلب کے تمام صحافی اپنی نیک نامی اور صحافت کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ وہ نہ تو بکنے والے ہیں اور نہ ہی جھکنے والے ہیں وہ اپنی صحافتی زمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

شریف برداران نے ترقی کے نام پر لوٹ ومار مچا رکھی ہے،ر ا جہ سا جد جا و ید

raja sajid pti kallar
کلر سید اں (پر و یز و کی سے)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی ڈ پٹی آ ر گنا ئز ر ر ا جہ سا جد جا و ید نے کہا ہے کہ شریف برداران نے ترقی کے نام پر لوٹ ومار مچا رکھی ہے عوام انکے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے جے آئی ٹی کی تفتیش سے ن لیگ کے درباریوں کی چیخیں نکل رہی ہیں شریف براداران کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا کرپشن پکڑے جانے پر حکومت کے جے آئی ٹی پر الزامات شرمناک ہیں ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے عمران خان وہ واحد امید کی کرن ہیں جس نے سٹیٹس کو کو للکارتے ہوئے وقت کے فرعونوں کو کہٹرے میں کھڑا کر دیا ہے

میر ی سیا ست عو ا م کے بنیا د ی مسا ئل کا حل ہے، ر ا حت کیا نی

KALLAR SYEDAN
کلر سید اں (پر و یز و کی سے) سا بق ا مید و ا ر چےئر مین یو سی سو ئیں چیمیا ں ر ا حت کیا نی نے کہا ہے کہ یو نین کو نسل کی عو ا م کے بنیا د ی مسا ئل کے حل کے لیے ہر پلٹ فا ر م پر آ و ا ز بلند کر تا ر ہو ں گا میر ی سیا ست عو ا م کے بنیا د ی مسا ئل کا حل ہے ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے گز شتہ ر و ز ا پنے ا خبا ر ی بیا ن میں کیا ا نہو ں نے کہا کہ بلد یا تی نظا م فا ل ہو نے کے با و جو د بھی عو ا م کو ا پنے مسا ئل کے حل کے لیے پر یشا نی کا سا منا ر ہتا ہے جس کی و جہ سے لو گو ں کے تر قیا تی کا مو ں میں ر کا و ٹ ہے ر ا حت کیا نی نے کہا کہ یو نین کو نسل کی سطح پر لو گو ں کی تر قی میر ی سیا ست کا مشن ہے ۔

اظہار تشکر

Thanks-A-in-English
کلر سید اں (پر و یز و کی سے) مسلم لیگ ن یو سی چوآخالصہ کے رہنما چیف مہربان حسین نے یو سی چوآخالصہ میں سوئی گیس کی منظوری اور کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ دورویہ سڑک کے لیئے فنڈز مختص کرنے پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ شروع کر کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چوآخالصہ کے علاوہ ٹکال ،ڈھوک بابا گوہر،ڈھوک آہیر ،میرگالہ خالصہ ،پیر حالی اور بڑی بن میں سوئی گیس کی منظوری دور حاضر کا بڑا منصوبہ ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو ں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شاہد خاقان عباسی کے بڑے مشکور ہیں جنہوں نے میری اس درخواست پر کاروائی کی اور میگا پراجیکٹ دیئے

error: