گرما گرم خبریں

سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے
دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا

Archive for: June 11th, 2017

رکن پنجاب اسمبلی ا نجنےئرقمر السلام راجہ نے ہفتہ کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا

10,6,17
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)رکن پنجاب اسمبلی ا نجنےئرقمر السلام راجہ نے ہفتہ کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی سمیت،مرد و خواتین وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وارڈز میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے علاج معالجے کے بارے میں استفسار کیا،مریض ایمرجنسی میں پہنچنے کے بعد کن کن مراحل سے گزرتا ہے، ایم پی اے نے تمام صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور اسے اطمینان بخش قرار دیا۔ایم پی اے نے آپریشن تھیٹر کا بھی دورہ کیا اور آپریشن کے بارے میں سرجن سے تفصیلات معلوم کیں،ایم پی اے نے ہسپتال میں لاکڑا کاکڑا کے مریضوں کیلئے قائم کی گئی مخصوص وارڈ کو بھی دیکھا۔ ایم پی اے جو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ہیلتھ کونسل کمیٹی کے سرپرست اعلی بھی ہیں نے بعد ازاں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چےئرمین ہیلتھ کونسل اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز خان منہاس،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد حسین شاہ،ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، صوبیدار(ر) ظفر بیگ، چوہدری طارق تاج،پر و یز ا ختر منہا س اور دیگر نے بھی موجود تھے۔کمیٹی نے ہسپتال میں لوڈشیڈنگ کے دوران بجلی کی سپلائی کو بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے سو کے وی کے ایک عدد جنریٹر ،ڈینٹل یونٹس اورانتظار گاہ میں سیلنگ فینز اور مریضوں کے بیٹھنے کیلئے نشستوں کی خریداری کی بھی منظوری دی۔ایم پی اے نے اشیاء کی خریداری کیلئے کوٹیشن طلب کرنے کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سب کمیٹی بنا دی جو ڈپٹی ایم ایس کی نگرانی میں یہ فریضہ سر انجام دے گی۔ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے ایم پی اے کو بتایا کہ لیبارٹری کو سو فیصد فکشنل کرنے کیلئے تمام اقدامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں جس کے بعد کسی بھی ضروری ٹیسٹ کیلئے مریضوں کو بازار کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ایم پی اے نے بعد ازاں ایم سی کلر سیداں میں قائم رمضان سستا بازار کا بھی دورہ کیا اور خریداروں سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کے بارے میں استفسار کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی پر کنٹرول اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 9 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے تقدس اور برکتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا منافع ممکنہ حد تک کم کریں اور عوام کو روزمرہ اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ثواب کمائیں۔اس موقع پر چےئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،اے سی چوہدری ربنواز خان منہاس،ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود، ظفر اقبال بیگ،شیخ حسن ریاض اور پرویز منہاس ،ر ا جہ ظفر محمو د ،چو ہد ر ی محمد ا شر ف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

حکومت پنجاب نے آٹے کے سفید بیگ فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے

fine-flourکلر سیداں(پر و یز و کی سے)حکومت پنجاب نے آٹے کے سفید بیگ فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سبسڈائزڈگرین آٹا بیگ اب اوپن مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔ تمام تاجروں کو ہدایایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ 11 جون تک سفید بیگ والے آٹے کی فروخت کو مکمل کر لیں جس کے بعد سفید بیگ کو فروخت کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اوراگر کسی بھی دکان میں سفید آٹے کا بیگ پایا گیا تو فوڈز اتھارٹی اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائے گی۔گرین آٹا بیگ سستے ریٹ میں اب مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

نواحی علاقہ ڈھوک چیمیاں کا سو کے وی کا ٹرانسفارمر سات دنوں سے خراب ہے

WAPDA
دولتالہ ( نامہ نگار ) نواحی علاقہ ڈھوک چیمیاں کا سو کے وی کا ٹرانسفارمر گذشتہ سات دنوں سے خراب ہے ۔ ایس ڈی اوآئسکو دولتالہ کو کئی بار شکایات درج کروانے کے باوجود ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دولتالہ کے نواحی علاقہ ڈھوک چیمیاں کا ٹرانسفارمر گذشتہ ایک ہفتے سے خراب پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے روزے داروں کو سحر و افطار میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ صارفین نے کا کہنا ہے کہ اگر دو دن میں ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کیا گیا تو واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ۔ عوام علاقہ نے ایس ڈی او کو فوری تبدیل کر کے زمہ دار ایس ڈی او تعینات کیا جائے۔

پولیس تھانہ ڈھڈیال اور کسٹم حکام کی مشترکہ کاروائی

dhudialphoto1
ڈھڈیال ( بیورورپورٹ ) پولیس تھانہ ڈھڈیال اور کسٹم حکام کی مشترکہ کاروائی ، بھاری تعداد میں غیر ملکی سامان برآمد کرکے گاڑی قبضہ میں لے لی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ ڈھڈیال علی اکبر نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ جس میں ہیڈ کانسٹیبل جہانزیب حسن ، کانسٹیبل وحید عباس اور کا نسٹیبل راجہ دانش شامل تھے چک بیلی روڈ پر ڈائیوگاڑی نمبر KSB 1655 کو روک کر چیکنگ کی تو اس کے اندر سے غیر ملکی سامان کی بھاری مقداربرآمد ہوئی ۔ پولیس تھانہ ڈھڈیال نے کاروائی کرکے گاڑی کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

اظہار تشکر

Thanks-A-in-English
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)و فا قی و ز یر د ا خلہ چو ہد ر ی نثار علی خا ن کی جا نب سے پیکا ں ر و ڈ سے بمعہ گنگا ل تک ر و ڈ کی تعمیر کے لیے ا یک کر و ڑ تیس لا کھ ر و پے کی گر ا نٹ کی فر ا ہمی پر مسلم لیگ ن کے ر ہنما ز کو ۃ عشر ہ کمیٹی کے چےئر مین حا جی محمو د ا ختر ،ر ا جہ غلا م مر تضی ،حو ا لد ا ر محمد ظہیر ،حو ا لد ا ر غلا م سبحا نی ،محمد جمیل ،ڈ ا کٹر نو ر عا لم ،ر ا جہ بنا ر س ،ر ا جہ سعد و د یگر نے شکر یہ ا د ا کر تے ہو ئے کہا کہ جس طر ح چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن حلقہ میں تر قیا تی کا مو ں کا جا ل بچھا یا ہے آ ئند ہ ا لیکشن میں لو گ ا نہیں کا ر کر د گی کی بنیا د پر و و ٹ د یں گے ا و ر کا میا بی ا ن کا مقد ر ہو گی ا نہو ں نے کہا کہ بمعہ ر و ڈ کی تعمیر ا ہل علا قہ کا د ر ینہ مطا لبہ تھا جس کی منظو ر ی سے لو گو ں میں خو شی کی لہر د و ڑ گئی ر و ڈ کی تعمیر سے حا د ثا ت میں کمی ہو گئی ۔

اپوزیشن ہر معاملے کا الزام حکومت پر دھر دیتی ہے،سینیٹر جنرل ر عبدالقیوم

dhudialphoto2
ڈھڈیال ( بیورورپورٹ ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر جنرل ر عبدالقیوم نے پادشاہان چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے کا الزام حکومت پر دھر دیتی ہے اور چونکہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف اپنی کارکردگی نہیں دیکھا سکیں اس لئے انکی توپوں کا رخ میاں نواز شریف کی جانب ہے لیکن اس سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ عوام کو ڈیلیور کرنے سے مسلہ حل ہو گا۔شیخ رشید سے اب کوئی پوچھے کہ آپ متعدد بار منتخب ہوئے حکومت میں بھی رہے تو آپ نے عوام کیلئے کیا کیا تو انکے پاس دیکھانے کیلئے کچھ نہیں۔شیخ رشید کاذاتی لین دین کا معاملہ ہے انہیں خود کلیئر کرنا چاہئے یہ بات درست ہے کہ ان سے پیسے لینے والے شخص کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے لیکن خود شیخ رشید کا تعلق بھی کسی دور میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں میں رہا ہے۔ اب اگر دعوی کرنے والے شخص کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے تو کیا وہ اپنے پیسوں کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔اگرچہ ہم کہتے ہیں اس شخص کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے لیکن کیا بحیثیت شہری اس شخص کے حقوق نہیں ہیں ہم سمجھتے ہیں شیخ صاحب کو اسکے پیسے واپس کرنے چاہیں اور اس شخص کے خلاف کاروانی ہونی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی سطح پر تنہا نہیں ہو رہا بلکہ ہم سفارتی سطح پر کامیاب ہو رہے ہیں پاکستان آج ایس ای او کا ممبر بن چکا ہے اور جی ایس پی پلس کے اوپر دستخط کئے ہیں۔اغیار کی تمام قوتین بدقسمتی سے مسلمانوں کے خلاف متحد ہو گئی ہیں اور وہ مسلمانوں کا تیہ پانچہ کرنا چاہتی ہیں لیکن اسقدر پریشر کے باوجود دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے اور تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔نہال ہاشمی کے ذاتی فعل کا الزام حکومت پر دھرنا درست طرز عمل نہیں ہے پارٹی نے انکے خلاف بھرپور ایکشن لیا۔.انکا کہنا تھا کہ ہم پانامہ معاملے پر کورٹ سے مکمل تعاون کر رہے ہیں اور جے آئی ٹی کو بھی مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں لیکن جن پر الزام ہے انکا اتنا تو حق بنتا ہے کہ مطالبہ کریں کہ گواہواں کو یہ نہ کہیں کہ آپ وعدہ معاف گواہ بن جائیں یہ کریں وہ کریں۔گواہوں پریشر نہیں ہونا چاہئے،انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیں۔کرپشن ایک شخص کو ٹارگٹ کرنے سے ختم نہیں ہو گی یہ انٹرنیشنل اشو ہے۔پاکستان کی معاشی ترقی،انرجی ایشو پر قابو پانا اور دیگر مسائل سے بخوبی نبٹنے کی وجہ سے حکومت کی ٹانگیں کھینچی گئیں۔ پہلے سپریم کورٹ سے توقع لگائی گئی کہ حکومت کسی طرح ختم ہو مگر کورٹ نے میجورٹی سے حکومت کے حق میں فیصلہ دیا اور جے آئی ٹی بنائی۔ہم کل بھی احتساب کیلئے حاضر تھے آج بھی ہیں اور کورٹ کے آگے سر تسلیم خم ہے۔اپوزیشن پانامہ معاملے پر سیاست کر رہی ہے اور وہ آمدہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بدولت نہیں الزامات کی بدولت سیاست چمکانا چاہتی ہے۔ان کا قطر سعودی عرب تنازعے پر کہنا تھا کہ مسلمان دشمن قوتیں مسلمان ممالک کے وسائل استعمال کرنے کیلئے مختلف بلاک بناتی ہیں اور آپس میں لڑا کر اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن پاکستان کسی مسلم ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گا۔ میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد وہ تمام مسلم ممالک کے درمیان خلیج دور کروانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔جنرل( ر)عبدالقیوم آبائی قصبہ پادشاہان ضلع چکوال میں افطار پارٹی سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔افطار پارٹی میں مسلم لیگی قائدین،منتخب نمائیندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سینیٹرجنرل( ر )عبدالقیوم نے حسب روایت مستحق خواتین کی مالی امداد بھی کی۔

کلر سیداں اور سر صوبہ شاہ میں اچانک چھاپے مار کر گرانفروشی کے مرتکب 15 کے قریب دکانداروں کو جرمانے

kallar boardکلر سیداں(پر و یز و کی سے)ڈپٹی کمشنر کلر سیداں طلعت محمود گوندل کی ہدایت پر تحصیلدار کلر سیداں محمد طارق خان جنہیں اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے گزشتہ روز کلر سیداں اور سر صوبہ شاہ میں اچانک چھاپے مار کر گرانفروشی کے مرتکب 15 کے قریب دکانداروں کو مجموعی طور پر 32 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دہئے۔اسپیشل پرائس مجسٹریٹ نے بتایا کہ وہ خود فرضی گاہک بن کر دکانوں پر گئے اوراشیائے خوردونوش خریدیں۔اس موقع پر انہوں نے تاجروں کو خبردار کیا کہ وہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے کا ہی احساس کرتے ہوئے اپنا جائز منافع کمائیں، گاہکوں کی کھال مت اتاریں۔
حکومت پنجاب نے آٹے کے سفید بیگ فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے

error: