گرما گرم خبریں

سکھو تا چْورہ لنک روڈ کھنڈر بن گئی
نا معلوم ڈاکوؤں نے موبائل کمپنی کے سیلز میں کو لوٹ لیا
راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں یوسی سکھو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،خواجہ محمد یسین
دیہاتی سکولوں کا نیشنل ایوارڈ جیتنا باعث فخر ہے ، انجینئر قمر الاسلام راجہ
چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرئیں گے،ملک نعیم اصغر اعوان
مسلم لیگ ن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ناکامی ہوگی،راجہ شوکت عزیز بھٹی

Archive for: June 12th, 2017

حادثہ میں دو مو ٹر سائیکل سوارنو جوان جاں بحق ہو گئے

Gujar Khan city
گو جر خان(نامہ نگار)شہری حدود میں ٹریفک کے ایک حادثہ میں دو مو ٹر سائیکل سوارنو جوان جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مو ٹر سائیکل سوار دور تک گھسٹتے چلے گئے اور مو قع پر ہی چل بسے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔محمدثاقب نے پو لیس تھا نہ گو جر خان کو بتا یا کہ وہ محمد وحید کے ہمراہ علی الصبح مر کزی جا مع مسجد گو جر خان میں فجر کی نماز پڑھ کر جا رہا تھا کہ میرے ساتھ دوسرے مو ٹر سائیکل پر بہرام قاسم سکنہ بچہ اور عثمان سکنہ راولپنڈی بھی جا رہے تھے۔ جب وہ بڑکی موڑ یو ٹرن پر پہنچے تو پیچھے سے مر غیوں بھر ایک منی ٹرک آ رہا تھا جسکا ڈرائیور شہری حدود کے با وجود بہت زیادہ سپیڈ میں چلا رہا تھا ۔ اس نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے انہیں پیچھے سے زور سے ٹکر ماری اور موٹر سائیکل کو دور تک گھسیٹتا چلا گیا ۔ جس سے دو نوں نو جوان مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئے عینی شاہد محمد رشید صائم نے بتا یا کہ منی ٹرک کے ڈرائیور نے رانگ سائیڈ پر جا کر مو ٹر سائکل کو ٹکر ماری ۔ حادثے کے فوری بعد ڈارئیور سڑک کے قریب گلیوں میں فرار ہو گیا۔پو لیس تھانہ گو جر خان نے نا معلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسکی تلاش شروع کر دی ہے۔ادھربہرام قاسم کو اتوار کی شام نواحی قصبہ بچہ کھنیارہ شریف میں سپر د خاک کر دیا گیا۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نابن جنجوعہ کے ہیڈ ماسٹر نے سکول کی زمین سے را ستہ دید یا

school2
گو جر خان(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نابن جنجوعہ کے ہیڈ ماسٹر نے کمرے گرا کر سکول کی زمین سے من پسندفراد کو را ستہ دید یا ۔ سکول کونسل کے ممبران را جہ محمد افسر، حاجی عبد الحق اور را جہ طیب نواز نے تفصیلات سے آ گاہ کرتے ہو ئے بتا یا کہ علاقہ کے مخیر لو گوں نے سکول کو زمین عطیہ کی تھی جسے سکول کی حدود میں شامل کر نے کے بعد جس پر کمرے بھی بنا دئے گئے ۔اور سکول کے طلبا کی سہولیات میں اضافہ ہوا۔ تا ہم اعلی حکام سے اجازت لئے بغیر سکول کے ہیڈ ماسٹر نے اپنے کچھ افراد کو نواز نے کے لیے سکول کے کمرے گرا کر انکے لیے سڑک بنا دی ۔ کو نسل کے ممبران نے کہا کہ اس سلسلے میں اعلی حکام کو درخواستیں دیدی گئی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اورضلعی انتظامیہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ

جی ایم گیس نے گو جر خان میں قدرتی گیس کے پریشر کی کمی کے مسئلہ کا نو ٹس لے لیا

Gas Pipeline 2
گو جر خان(نامہ نگار)جی ایم گیس اسلام آ باد ظہور احمد نے گو جر خان میں قدرتی گیس کے پریشر کی کمی کے مسئلہ کا نو ٹس لے لیا۔ گھریلو صارفین کی مشکلات پر قابو پا نے اور ٹیمیں گو جر خان بھجوا نے کی ہد ایت۔ پارلیمانی سیکر ٹری را جہ جا وید اخلاص کے فوکل پرسن حاجی ملک محبوب حسین اس سلسلے میں رابطہ کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے زائد عرصہ سے گو جر خان میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہے جو چالیس سے کم ہو کر آ ٹھ تک آ گیا تھا۔ گھریلو صارفین کے چو لہے با لکل بند ہو گئے حتی کہ سحری و افطاری کے اوقات میں بھی شہری گیس سے بالکل محروم رہتے۔ فوکل پر سن حاجی ملک محبوب حسین نے بتا یا کہ اس سلسلے میں جی ایم گیس ظہور احمد سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے ڈائریکٹر سمیع اللہ کو مسئلہ فوری طور پرحل کر نے کی ہدایت کی۔ انہوں سے ملک محبوب حسین سے رابطہ کیا ہے۔ اور توقع ہے کہ پیر یا منگل تک دن میں گھریلو صارفین کے لیے پریشردن میں تیس پوائنٹ اور سہہ پیر چار بجے کے بعد پینتالیس پوائنٹ کر دیا جا ئے گا۔ملک محبوب حسین نے کہا ہے کہ آئندہ گھریلو صارفین کو سحری و افطاری کے اوقات میں گیس کمی کی شکایت با لکل بھی نہیں ہو گی۔ انہوں نے تعاون پر جی ایم گیس ظہور احمد کا شکریہ ادا کیا۔

پٹرول کے منافع کی ڈی ریگولیشن کی تجویز کی مذمت کرتے ہیں،خواجہ قیصر فاروق

Khawaja Qaiser
گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کے تاجر راہنما خواجہ قیصر فاروق نے پٹرول کے منافع کی ڈی ریگولیشن کی تجویز کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس سے تجارتی سر گر میاں برے طریقے سے متاثر ہو ں گی اور مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرول پمپ مالکان اور آئل کمپنیوں کے منافع کی ڈی ریگولیشن کر نے جا رہی ہے جس سے تاجر برادری اور عوام بہت برے طریقے سے متاثر ہو ں گے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اس ڈیل سے زراعت اور صنعت پر منفی اثرات مرتب ہو ں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اس تجویز کو مسترد کریں اس سلسلے میں حکومت نے پٹرول پمپ مالکان اور آئل فیکٹریوں کا جو منافع قائم کر رکھا ہے اسی نظام کو جا ری رکھا جا ئے۔خواجہ قیصر فاروق نے کہا کہ اپنے منافع کے تعین کا مالکان کو خود اختیار دینے سے قیمتوں میں اضافے کا نہ ختم ہو انے والا سلسلہ شروع ہو جا ئے گا۔

تحصیل روڈ پر ٹریفک کا مسئلہ گھبیر صورتحال اختیار کر گیا

gujar khan city
گو جر خان(نامہ نگار)تحصیل روڈ پر ٹریفک کا مسئلہ گھبیر صورتحال اختیار کر گیا ہے۔اور دن ہو یا رات یہاں ہیوی ٹریفک کے باعث ٹریفک بند رہنا معمول بن چکا ہے۔ گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے سابق سیکر ٹری احمد ادریس مرزا اور مرزا لیاقت حسین نے جنگ کو بتا یا کہ مقامی انتظامیہ نے دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک کے تحصیل روڈ پر آ نے پر پا بندی لگا رکھی ہے مگر بڑے ٹرک پھر بھی یہاں آ کر ٹریفک بلاک کر دیتے ہیں۔ جبکہ رات کو وہ راستہ بھی انہیں چھوڑتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ راستہ نصف شہر پر مشتمل آ بادی استعمال کرتی ہے جنکا متبادل کو ئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مین با زار میں رکشوں نے الگ مسائل پیدا کر رکھے ہیں۔جنہوں نے سڑک پر خود ساختہ اڈے بنا کر شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔ انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس مشکل کو آ سان کر نے کے لیے کوئی حل نکا لا جا ئے تحصیل روڈ اور مین با زار کے راستے کھلے رکھے جائیںَ

بلدیہ گو جر خان واحد فلٹریشن پلانٹ سے پا نی کی فراہم یقینی بنائی جائے

gujar khan watarگو جر خان(نامہ نگار)رمضان المبارک کو شروع ہو ئے دو ہفتے ہو گئے ہیں مگر بلدیہ گو جر خان واحد فلٹریشن پلانٹ سے شہریوں کو پینے کے صاف پا نی کی فراہم یقینی بنانے اور اسکی ٹونٹیاں مرمت کرانے میں نا کام رہی ہے ۔جس لوگ شدید عذاب ہیں۔ فلٹریشن پلانٹ کی گیارہ میں سے صرف تین ٹونٹیاں کام کر رہی ہیں باقی کے آگے گھٹکے لگائے گئے ہیں۔ جبکہ تین مکمل طور پر بند ہیں۔شہریوں نے کہا ہے کہ چئیرمین بلدیہ گو جر خان شاہد صراف اپنی سخاوت کا بہت پروپیگنڈہ کرتے ہیں کیا وہ فلٹریشن پلانٹ کو مکمل طور پر فنکشنل نہیں کر سکتے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ لو گوں کو مشکلات سے نجات دلائیں اور شہریوں کو مکمل طور پر بلدیہ کی نا اہل انتظامیہ کے سپرد نہ کریں جو حکومت کی بد نامی کا باعث بن رہے ہیں۔

گو جر خان ،رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی گیس اور پا نی سے محروم کر دیا گیا ہے، قاضی نعمان احمد

GUJAR KHAN CITY 95
گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر قاضی نعمان احمد نے کہا ہے کہ تمام وزیر مشیر اور حکومتی مشینری وزیر اعظم اور انکے خاندان کو جے آئی ٹی کے عذاب سے نکالنے کی کو ششوں میں مصروف ہے دوسری طرف عوام کو ایک عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح گو جر خان کے لو گوں کو رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی گیس اور پا نی سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ کئی دنوں سے سحری و افطاری کے اوقات میں بھی گیس اور بجلی کی فراہمی روک دی جا تی ہے۔ قاضی نعمان نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت یا ممبران اسمبلی کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ جون کے مہینے میں گیس کا پریشر کیوں کم کر دیا گیا ہے ۔ہماری معلو مات کے مطابق حکومت میں بیٹھے سر ما یہ داروں کی فیکٹریوں کو گیس کی وافر فراہمی کے لیے گو جر خان کے گھریلو صارفین کے گیس پریشر میں کمی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سحری و افطاری میں رو زے داروں کو بنیادی سہولیات سے محروم کر نا عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

شہر کی رش والی مارکیٹوں میں وردی اور سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات کریں،محمد شاہد قریشی

Muhammad Shahid Quresh
گو جر خان(نامہ نگار)صرافہ ایسو سی ایشن کے چئیرمین محمد شاہد قریشی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شہر کی مارکیٹوں میں عید کا رش شروع ہو تے ہی جیب کتروں، جیب کترنیوں اور اوباز نو جوا نوں کی تعداد میں اضافہ ہو جا تا ہے۔ہر بار ان دنوں خواتین سے پرس چھینے، انکے ساتھ چھیڑ خوانی کرنے،پرس چھیننے اور جیب کاٹنے ایسی وارداتوں میں اضافہ ہو جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی پو لیس چاند اس وقت حرکت میں آتی ہے جب کوفی نقصان ہو چکا ہو تا ہے۔ شاہد قریشی نے اے ایس پی گو جر خان اور ایس ایچ او سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر شہر کی رش والی مارکیٹوں میں وردی اور سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات کریں اور وارداتیں ہو نے سے قبل انکی روک تھام کریں۔

ٹر یفک حا د ثے میں 9سا لہ بچہ جا ں بحق حا د ثہ پنڈ ی ر و ڈ پر پیش آ یا

hadsa
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)کلر سید اں شہر میں ٹر یفک حا د ثے میں 9سا لہ بچہ جا ں بحق حا د ثہ پنڈ ی ر و ڈ پر پیش آ یا تفصیلا ت کے مطا بق ا تو ا ر کے ر و ز ر کشے میں سو ا ر فیملی ا پنے گھر جا ر ہی تھی کہ سا منے سے آ نے و ا لے ٹر یکٹر ٹر ا لی نمبر ی RIS5207نے چنگ چی کو ٹکر ما ر ی جس کی نتیجہ میں چنگ چی میں سو ا ر فیملی کا 9سا لہ بیٹا حا شیر ولد طا ہر سا کن ڈ ھو ک مک حا دثہ کے نتیجہ میں مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گیا جسے فو ر ی طو ر پر ٹی ا یچ کیو ہسپتا ل لا یا گیا جہا ں ڈ ا کٹر و ں نے ا س کی مو ت کی تصد یق کر د ی ڈ یو ٹی پر مو جو د ٹر یفک پو لیس کے بیٹ ا نچا ر ج بلا ل ا شر ف نے مو قع پر پہنچ کر ٹر یکٹر ٹر ا لی ڈ ر ا ئیو ر ا و ر چنگ چی ر کشہ ڈ ر ا ئیو ر کو پو لیس کے حو ا لے کر د یا پو لیس نے ٹر یکٹر ڈ ر ا ئیو ر عبد ا لعز یز سا کن صا د ق آ با د ا و ر چنگ چی ڈ ر ا ئیو ر و ا صف سکنہ منگلو ر ہ کو گر فتا ر کر کے ضر و ر ی کا ر و ا ئی شر و ع کر د ی ۔

مشہور مقدمہ قتل ناہید اختر زوجہ محمدشبیرقریشی کے ملزم کوعدالت نے سزائے موت کاحکم دے دیا

cort order
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)کلرسیداں کے مشہور مقدمہ قتل ناہید اختر زوجہ محمدشبیرقریشی کے ملزم کوعدالت نے سزائے موت کاحکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھیائی مہرعلی خان کے محمدشبیرقریشی اپنی اہلیہ ناہید اخترکے ہمراہ ناروے میں مقیم تھا اس دوران انھوں نے کلرسیداں شہرمیں بھی اپناگھرتعمیرکرنے کافیصلہ کیا۔ جس کے لئے ناہید اخترناروے سے کلرسیداں منتقل ہوئی، اور انھوں نے مکان کی تعمیرشروع کرادی۔ اسی دوران ان کی ایک مزدور ذکاء اللہ ساکن موہڑہ وینس یوسی مغل تھانہ روات سے شناسائی ہوئی جس نے گھرتک رسائی حاصل کرلی۔ 23دسمبر2014ء کوذکاء اللہ نے ناہید اختر کے گھردستک دی اس نے دروازہ کھولا تو ملزم نے تیل ڈال کراسے آگ لگا دی، جس سے وہ خود بھی جھلس گیاتھا، ناہید اختر کوہسپتال پہنچایاگیا جہاں اس نے اپنے نزعی بیان میں کہاکہ اسے آگ ذکاء اللہ نے لگائی۔ جس کے بعد ناہید اختر کوناروے منتقل کیاگیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ ایڈیشل سیشن جج راولپنڈی حسنین رضا کی عدالت میں ملزم کے خلاف چالان پیش ہوا، استغاثہ کی جانب سے راجہ ستااللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے دلائل دیئے ، عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کوسزائے موت کاحکم سنادیا۔ یادرہے کہ ملزم پہلے ہی اڈیالہ جیل میں قیدہے

طویل عرصے کے بعد چوآ خالصہ میں تعمیر وترقی کے کام شروع ہوئے ہیں

Thanks-A-in-English
کلر سیداں(پر و یز و کی سے)وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مہیا کی گئی 35لاکھ کی گرانٹ سے چوآ خالصہ میں سات گلیوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ۔چئیر مین یو سی چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد چوآ خالصہ میں تعمیر وترقی کے کام شروع ہوئے ہیں جس کا سہرا شاہد خاقان عباسی کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یو سی چوآ خالصہ میں شاہد خاقان عباسی کے تعاون سے گلیات کی تعمیر مکمل کر لی گئی شاہد خاقان عباسی نے یو سی چوآ خالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے بیس کروڑ اور کلر سیداں سے سر صوبہ شاہ براستہ چوآ خالصہ دو رویہ شاہراہ کی تعمیر کے لیے ایک ارب کی رقم رکھی ہے ۔عید کے فوری بعد چوآ خالصہ میں سوئی گیس کا کام شروع کیا جا رہا ہے جس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ یو سی چوآ خالصہ کے لوگ بھاری گرانٹ کی فراہمی پر شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کے بڑے مشکور ہیں جن کی بدولت ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوآ خالصہ سے دھمالی اور سداکمال سڑکوں کی تعمیر بھی جلد شروع ہو گی ڈھوک بابا گوہر پانچ کلومیٹر سڑ ک کے لیے بھی شاہد عباسی نے رقم مختص کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور لوگوں کی خوشحالی کا دور ہو گا ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کر دیا جائے گا۔

ہم مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے اپنی مخلصانہ کوششیں کرتے رہیں گے، میجر(ر) طاہرا قبال

maj tahir1
ڈھڈیال ( بیورورپورٹ) ممبر قومی اسمبلی میجر(ر) طاہرا قبال نے کہا ہے کہ سیاسی مفاد پرستوں کو ہمیشہ کی طرح ناکامی ہوگی۔راول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی نام نہاد محبت کااظہا رکرنے والوں کو ماضی میں تھوڑا ضرور جھانک لینا چاہیے۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ پارٹی کے دیرینہ کارکنوں نے سیاسی مفادپرستوں کوکبھی قبول نہیں کیاجو لوگ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں ان کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے ضلع چکوال کے مسائل اور اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے رابطہ میں ہیں اور حکومت کی طرف فراہم کیے گئے فنڈز سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے ۔ وقت آنے پر سب کو معلوم ہوجائے گا کہ کس کی کیا حیثیت ہے ۔ ہم مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے اپنی مخلصانہ کوششیں کرتے رہیں گے

error: