گرما گرم خبریں

گوجرخان : الیکشن کمیشن میں زیرسماعت جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی فور راجہ شوکت عزیز بھٹی نااہل
واپڈا اِن ایکشن، عدم ادائیگی بل کی بناء پر پاسپورٹ آفس گوجرخان کابجلی کنکشن کاٹ دیا گیا، عوام ذلیل و خوار
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار
شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی کا ایک اور سپوت شہادت کا درجہ پا گیا
سو کے وی کا ٹرانسفارمر نہیں لگ رہا ،واپڈا چیئرمین ،ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر
گو جر خان میں اندھیر نگری چوپٹ راج، سٹریٹ لائٹس خراب، پانی کی شدید کمی، تجاوزات کی بھرمار ، گندگی کے ڈھیر، بلدیہ تنخواہیں لینے کیلئے بنی ہے ؟؟
گلیانہ موڑ گوجرخان موٹرسائیکل ورکشاپ میں آتشزدگی،سامان جل کر خاکستر ہوگیا
حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، سحرو افطار میں لوڈشیڈنگ ،عوام بلبلا اُٹھے ، حکومت کو بددعائیں

Archive for: June 13th, 2017

قصبہ دولتالہ میں گوجرنوالہ پولیس نے غریب محنت کش کے گھر دھاوہ بول دیا


دولتالہ(نامہ نگار )قصبہ دولتالہ میں گوجرنوالہ پولیس نے غریب محنت کش کے گھر دھاوہ بول دیا چادر اور چاردیوری کا تقدس پامال کرتے ہوئے محنت کش محمود حسین کے گھر چھاپہ مزاحمت پر عورتوں اور بچوں پر تشدداطلاع ملتے ہی پولیس گردی کے خلاف سینکڑوں لوگ جمع ہوگے پولیس کے خلاف زبر دست احتجاج نعرہ بازی کئی سالوں سے گوجرنوالہ پولیس حقائق جانتے ہوئے بھی مجھے انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،آئی جی پنجاب مجھے انصاف دیں متاثرہ خاندان کی اپیل تفصیلات کے مطابق حسینہ بیگم زوجہ شیخ محمود حسین قوم شیخ پولیس چوکی دولتالہ کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں افطاری کر رہی تھی کہ اسی اثناء میں گھر کا دروازہ ٹوٹنے کی آواز آئی دیکھا تو رضوان ولد محمد سلیم مسلح پسٹل ،نظام الدین ولد چاند علی مسلح کلہاڑی ،محمد سلیم ولد سرادر علی مسلح ڈنڈا،اوت دیگر 2نامعلوم افراد مسلح پسٹل گھر کے اندر زبردستی داخل ہو ئے جنہوں نے آتے ہی مجھے اور میرے جوان سال بیٹے بیٹیوں کو لاتوں مکوں اور تھپروں سے مارانا شروع کر دیا چیخ و پکار کی آواز سن کر مسجد مہاجرین سے نمازی دوڑے آئے جنہوں نے بمشکل ہماری جان چھڑائی اسی اثناء میں3مسلح یونیفارم پولیس بھی اندر داخل ہو ئے اور ہمیں بتایا کہ احمد نگر تھانہ سے آئے ہیں کہ محمود وغیرہ کی تلاشی لینی ہے اس دوران مقامی افراد بڑی تعداد میں آ گئے اور مقامی پولیس کو اطلاع دی اور رضوان ،نظام ،اور سلیم وغیرہ کو جاتلی پولیس نے گرفتار کر لیا وجہ عناد محمد سلیم کے لڑکے نے ہماری بیٹی کو طلاق دی جس کا فیملی کورٹ سے ہمارے حق میں ڈگری فیصلہ ہوا ہے اوریہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے ہمیں تنگ کر رہے ہیں درج بالا افراد زبردستی بمعہ پولیس ہمارے گھر داخل ہو ئے چادرو چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا تا ہم پولیس تا حال مقدمہ درج کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے

ڈہوک بدہال میں 2گروپوں کے درمیان تصادم ایک شخص قتل 16افراد زخمی


دولتالہ(رپورٹ:چوہدری عابد،محمد فرقان قریشی )دولتالہ کے نواحی قصبہ ڈہوک بدہال میں 2گروپوں کے درمیان تصادم ایک شخص قتل 14افراد زخمی واقعہ کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی زخمیوں کورورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا 2زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جاتلی سید ضمیر حیدر ہمراہ بھاری نفریجائے وقوعہ پہنچ دونوں گروپوں کے درمیان تنازعہ اور لڑائی جھگڑا حالیہ وقوعہ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے مقتول جابر السلام کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی وقوعہ کے بعد علاقے کی فضاء سوگوار رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں زخمیوں کی عیادت اورواقعہ کی تصدیق کے لیے لوگوں کا تانتا بند ھ گیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح دولتالہ کے نواحی قصبہ ڈہوک بدہال میں 2متحارب گروپوں کے درمیان سابقہ رنجش کے نیتجہ میں لڑائی کا دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص قتل اور14افراد زخمی ہو گئے مقتول جابر السلام ولد ملک اظہر اعوان فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ زخمیوں میں ایک پارٹی کی جانب سے ،شعیب السلام،زبیر السلام ،عمیر السلام وقاص،روحیل ،گلفراز ،عرفات جب کہ دوسرے گروپ کی جانب سے نور السلام ولد عبدالرزاق ،ضیاء السلام ،محمد امین ،مشکور،تفضیل الدین ،رمضان ،اشفاق ،بابر پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی دونوں گروپوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

مندرہ چکوال روڈ پر ریسکیو 1122کی اشد ضرورت ہے،حاجی اورنگزیب اختر خان


سید اڈا (نامہ نگار) مندرہ چکوال روڈ پر کسی جگہ پر ریسکیو 1122کا ہونا ضروری ہے ، اکثر حادثات کے زخمی فرسٹ ایڈ اور ریسکیو نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ، اور غربی گوجرخان کے اس گنجان آباد علاقے میں کوئی بڑ ا ہسپتال بھی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان پیپلز پارٹی حاجی اورنگزیب اختر خان نے ایک تحریر ی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مندرہ چکوال روڈ جوکہ غربی گو جرخان کے گنجان آباد علاقے کی واحد شاہراہ ہے اس پر کسی جگہ پر بھی ریسکیو 1122کا کوئی ادارہ موجود نہیں مندرہ یا چکوال سے ریسیکیو کی ٹیم کے پہنچنے تک حادثات کے زخمی دم توڑ دیتے ہیں اور سڑک زیر تکمیل ہونے سے آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں اور ان کے زخمی فرسٹ ایڈ اور ریسکیونہ ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اور اس کے علاواہ اس 66کلومیٹر سڑک پر کوئی بڑا ہسپتال بھی موجود نہیں ہے اس لیے انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اس روڈ پر ریسکیو 1122اور کسی بڑے ہسپتال کا بہت جلد سنگ بنیاد رکھا جائے تاکہ عوام کا کم سے کم جانی نقصان ہو

وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف انشاء اللہ سرخرو ہونگے ، سید علی اشعر رضا کاظمی


سید اڈا (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے عملی کام شروع کردیے ، بہت جلد علاقے میں گیس اور سڑکوں کا کام شروع ہوجائیگا ، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے وزیراعظم پاکستان سرخرو ہونگے ان خیالات کا اظہار چئیرمین یوسی سید کسراں سید علی اشعر رضا کاظمی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عملی کام شروع کردیے ہیں جس کی مثال ٹھٹہ میں گیس کا افتتاح ہے بہت علاقے میں کئی اور جگہ پر گیس اور سڑکوں کا کام شروع کردیا جائے گا اور وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف انشاء اللہ سرخرو ہونگے اور پاکستان ترقی کی جس راہ پر گامزن ہوچکا ہے وہ پہیہ چلتا رہے گا اب رک نہیں سکتا

ترکوال، کلریالہ ، باہولے اور ٹانویں کے لنک روڈ پر چلنا مشکل ہے


سید اڈا (نامہ نگار) یوسی پنجگراں کلاں کے اکثر گاؤں کی سڑکیں منہ چڑھانے لگیں ، ترکوال، کلریالہ ، باہولے اور ٹانویں کے لنک روڈ پر چلنا مشکل ہے ، کافی عرصہ کی تعمیر شدہ یہ سڑکیں مرمت نہ ہونے کی وجہ منہ چڑھا رہی ہے اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے فوری نوٹس لیکر سڑکوں کی تعمیرکا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق یوسی پنجگراں کلاں کے نواحی گاؤں ترکوال، کلریالہ کی دونوں سڑکیں ، باہولے تا سید اڈا ، اور ٹانویں تاراماں سٹاپ سڑکیں کھنڈرات کی شکل اختیار کرگئیں ان پر چلنا مشکل ہوگیا عرصہ دراز سے تعمیر شدہ یہ سڑکیں ضروری مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ان حالات کا شکار ہوئیں اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے فوری نوٹس لیکر سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے

گوجرخان کے مشہور مقدمہ قتل کے ملزم وقاص نعیم کی ضمانت منظور


گوجرخان(نامہ نگار)تھانہ گوجرخان کے مشہور مقدمہ قتل کے ملزم وقاص نعیم کی ضمانت بعدالت جناب محمد اسلم گوندل صاحبASJ گوجرخان سے منظور ، ملزم کی طرف سے مقدمہ کی پیروی عامر شفیق قریشی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کی تفصیل اس طرح سے ہے کہ سکنہ محلہ حیال گلیانہ کے امجد شہزاد ولد امیر زمان نے ایک تحریری درخواست تھانہ گوجرخان میں گزاری کہ ملزم وقاص نعیم نے میرے حقیقی بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس پر تھانہ گوجرخان میں مقدمہ نمبر 50مورخہ 22-01-2017بجرم 302ت پ درج رجسٹر ہوا، ملزم وقاص نعیم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری بعدالت جناب محمد اسلم گوندل صاحب ASJگوجرخان زیر سماعت تھی ملزم وقاص نعیم کے وکیل عامر شفیق قریشی اپنے دلائل دیتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا کہ مدعی مقدمہ نے وقاص نعیم کو بدنیتی سے مقدمہ ہذا میں ملوث کیا ہے جو بالکل بے گناہ ہے ملزم کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد بعدالت جناب محمد اسلم گوندل صاحب ASJگوجرخان نے ملزم وقاص نعیم کی ضمانت منظور فرماتے ہوئے اڈیالہ جیل سے فوری رہائی کا حکم صادر فرمایا

error: