گرما گرم خبریں

مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے
دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی

Archive for: June 14th, 2017

گوجرانوالہ پولیس کا دولتالہ میں غریب شہری کے گھر دھاوا پر مقدمہ درج کر لیا گیا


دولتالہ(نامہ نگار)پویس تھانہ جاتلی نے گوجرانوالہ پولیس کا دولتالہ میں غریب شہری کے گھر دھاوا پر مظلو م عورت حسینہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا پیٹی بھائی بچا لیے تفصیلات کے مطابق واقعات کے مطابق گزشتہ روزحسینہ بیگم زوجہ شیخ محمود حسین قوم شیخ پولیس چوکی دولتالہ کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں افطاری کر رہی تھی کہ اسی اثناء میں گھر کا دروازہ ٹوٹنے کی آواز آئی دیکھا تو رضوان ولد محمد سلیم مسلح پسٹل ،نظام الدین ولد چاند علی مسلح کلہاڑی ،محمد سلیم ولد سرادر علی مسلح ڈنڈا،اوت دیگر 2نامعلوم افراد مسلح پسٹل گھر کے اندر زبردستی داخل ہو ئیاسی اثناء میں3مسلح یونیفارم پولیس بھی اندر داخل ہو ئے اور ہمیں بتایا کہ احمد نگر تھانہ سے آئے ہیں کہ محمود وغیرہ کی تلاشی لینی ہے تاہم مقامی پولیس نے پیٹی بھائیوں کو بچا لیا اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

پولیس تھانہ جاتلی نے ڈہوک بدہال لڑائی واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا


دولتالہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ جاتلی نے ڈہوک بدہال لڑائی واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ڈہوک بدہال لڑائی جابر السلام کو قتل اور متعدد افراد کو زخمی کرنے پر گلفراز احمد ولد غلام رسول قوم اعوان سکنہ ڈہوک بدہال داخلی نڑالی کی مدعیت میں 19افراد اشفاق ولد شہباز،صغیر ،محمد امین ،آفتاب ،طارق ،مشکور،تفضیل،رمضان ،بابر مجیب ،اظہا ر السلام ،شہزاد الحسن ،محمد عثمان ،منیب ،صالح افتخار ،شاہ زیب،ارسلان،ضیاء السلام اور نور السلام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جب کہ پولیس نے7ملزمان کی گرفتار بھی کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ جاتلی ایس آئی سید ضمیر حیدر نیبتایا کہ ڈہوک بدہال میں پیش آنے والے واقعہ کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ مقدمہ میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر پولیس انصاف کے تمام تقاضے پورے کر ئے گی انہوں نے بتایا کہ باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاری کے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں انشاء جلد تمام ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے جبکہ جاں بحق ہونیوالا نوجوان جابر السلام کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات ،عمائدین علاقہ اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

مسلم لیگ ن کی حکومت کی4سالہ کارکردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے،راجہ علی اصغر


دولتالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی حکومت کی4سالہ کارکردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے موجودہ حکومت نے نہ صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات اٹھائے بلکہ ملکی تعمیر و ترقی ،اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لیے بہترین اور جامع پالیساں ترتیب دیں ہمہ جہت شخصیات کے مالک وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ن لیگ اور ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں سازشی عناصر اگر ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے نہ اٹکاتے تو آج پاکستان ترقی کے کئی سنگ میل طے کر چکا ہوتا سازشی عناصر کو ماضی میں بھی شرمندگی ہوئی آئندہ بھی انہیں سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی و صدر مسلم لیگ فرانس و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی3 راجہ علی اصغر نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے سے لیکر معاشی طاقت بنانے تک کا سہرا مسلم لیگ ن کے سر ہے بلدیاتی انتخابات سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل کر کے ن لیگ نے نئی روایت قائم کی بجلی کی پیدوار میں بتدریج اضافے سے ملک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ن لیگی حکومت کا تسلسل جاری ہے گا اور2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی

مران یاسین بٹ کو دوبارہ گوجرخان سرکل میں تعینات کیا جائے


دولتالہ(نامہ نگار)انسپکٹر ٹریفک وارڈن کامران یاسین بٹ نے دولتالہ سمیت گوجرخان سرکل میں ٹریفک نے نظام میں بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں عملی اقدمات اٹھائے ان کی کاوشیں بلا شبہ خراج تحسین کے قابل ہیں انتہائی محنتی اور ایماندار ٹریفک انسپکٹر کے گوجرخان سے تبادلہ عوام میں مایوسی کی لہر ڈور گئی ہے مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر اور بالخصوص مندرہ پھاٹک پر عوام کو درپیش تکالیف کے ازالے کے لیے کامران یاسین بٹ کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور بہاؤ علاوہ ازیں دولتالہ میں پیٹرول و گیس سے لوٖڈ ٹینکرز کے خلاف کاروائیوں سے ٹریفک کے متعدد سائل حل ہو رہے تھے کامران یاسین بٹ کو دوبارہ گوجرخان سرکل میں تعینات کیاجائے عوامی ،سماجی حلقوں کا سی ٹی او راولپنڈی سے مطالبہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کامران یاسین بٹ اور ان کی ٹیم گوجرخان سرکل میں طویل عرصہ سے بہترین خدمات سرانجام رہی تھی ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی کاوشیں اور اقدمات اٹھائے تا ہم چند روز قبل کامران یاسین بٹ کا تبادلہ گوجرخان سرکل سے راولپنڈی مری روڈ کر دیا گیا اہل علاقہ نے سی ٹی او ٹریفک راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ کامران یاسین بٹ کو دوبارہ گوجرخان سرکل میں تعینات کیا جائے

کلر سیداں آنے والا نوجوان اپنے موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا

کلر سیداں(پر و یز و کی سے)ٹریفک حادثہ میں طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں آنے والا نوجوان اپنے موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق عبدالقدیر نامی موٹر سائیکل سوار جو واپڈا دفتر کے سامنے مخالف سمت سے آنے والے رکشے کیساتھ تصادم کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا تھا کا موٹر سائیکل روڈ کے ساتھ کھڑا کر کے مقامی افراد اسے گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے آئے ۔موٹر سائیکل سوار جب ابتدائی طبی امداد کے بعد موٹر سائیکل کیلئے جائے حادثہ پر واپس گیا تو اس کا موٹر سائیکل اپنی جگہ سے غائب تھا جو تلاش کے باوجود بھی اس کا سراغ نہ لگ سے۔

اظہار تشکر


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)چےئر مین یو سی منیا ند ہ چو ہد ر ی صد ا قت حسین ،و ا ئس چےئر مین تو فیق تا ج کیا نی ،سا بق نا ظم محمد تا ج کیا نی ،میجر ر یٹا ئر ڈ شبیر ا حمد ،چو ہد ر ی غا لب حسین ،ما سٹر طا ر ق منہا س ،ما سٹر ر مضا ن منہا س ،ٹھیکید ا ر پر و یز ،چو ہد ر ی یو نس منہا س ،صد ر مسلم لیگ ن منیا ند ہ حا جی فر ید ،جنر ل سیکر ٹر ی چو ہد ر ی سہیل ا حمد و ا ہلیا ن د یگر نے گو ر نمنٹ ا یلمینٹر ی سکو ل بنا ہل کو ہا ئی سکو ل کا د ر جہ د لو ا نے پر ا یم پی ا ے ر ا جہ محمد علی کا شکر یہ ا د ا کر تے ہو ئے کہا کہ ا یم پی ا ے ر ا جہ محمد علی کی کا و شو ں سے سکو ل کو ہا ئی سکو ل کا د ر جہ ا و ر علا قہ بھر میں میگا پر ا جیکٹ کی تکمیل پر ا ہل علا قہ ا ن کے شکر گز ا ر ہیں ۔

میا ں محمد نو ا ز شر یف کی پیشی کے مو قع پر بھر پو ر ا ستقبا ل کر یں گے


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)و ز یر ا عظم میا ں نو ا ز شر یف کی جے آ ئی ٹی میں آ ج پیشی کے مو قع پر ا یم پی ا ے ر ا جہ محمد علی کی قیا د ت میں چےئر مین چو ہد ر ی صد ا قت حسین ،چےئر مین ماسٹر پر و یز قا د ر ی و د یگر کے ہمر ا ہ ا یک جلو س ا سلا م آ با د جا ئے گا جہا ں و ہ ا پنے محبو ب قا ئد و ز یر ا عظم میا ں محمد نو ا ز شر یف کی پیشی کے مو قع پر بھر پو ر ا ستقبا ل کر یں گے ۔

مر حوم راجہ شو کت حیات ایک درد دل رکھنے والے انسان ، مخلص سیاسی کا رکن تھے


گو جر خان( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے راہنما اورممبر صوبائی اسمبلی شو کت بھٹی نے کہا ہے کہ مر حوم راجہ شو کت حیات ایک درد دل رکھنے والے انسان ، مخلص سیاسی کا رکن اور گو جر خان کے حقوق کے لیے لڑنے والے بے باک را ہنماتھے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے را جہ شو کت حیات کی پہلی بر سی پر ایک اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرے والد جسٹس عزیز بھٹی مر حوم کے قریبی ساتھیوں میں تھے اور انہوں نے آ خر وقت تک وفا نبھائی۔ پروفیسر سید نسیم تقی جعفری نے کہا کہ را جہ شو کت حیات ہمیشہ گو جر خان کے حقوق کے لیے بے جگری سے لڑے اور ایک درجن سے زاید مر تبہ جیل میں گئے۔ فرخ سیال نے کہا کہ را جہ شو کت حیات کو واپڈا کے خلاف مظاہرے میں شرکت پر گر فتار کیا گیا ان پر ان دو نو جوانوں کے قتل کا الزام تھا مگر انکے ماتھے پر شکن تک نہ آئی۔اسکے علاوہ وہ جب بھی گرفتار ہو ئے خوشی خو شی قیادت میں بنائی اور اسکے بعد انہوں نے کسی مصلحت سے کام نہیں لیا اور گو جر خان کو ضلع بنا نے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔ دریں اثنا ملک جا وید فو ٹو گرافر، اورسہیل کیانی نے بھی راجہ شو کت حیات کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مستحق اور نادار لوگوں کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے،ملک الطاف حسین


گو جر خان( نامہ نگار) مستحق اور نادار لوگوں کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے ان کو عید کی خوشیوں میں شریک کر کے ان کی خوشیوں کو دوبالا کریں ان خیالات کا اظہارڈان ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر ملک الطاف حسین اورجنرل سیکرٹری ملک قاسم ر نی نے کیا انہوں نے کہا کہ امسال بھی19جون کو536سپیشل بچوں اور مستحق و نادار افراد میں عید کے گفٹ تقسیم کیے جائیں گے جس کے مہمان خصوصی الحاج محمد شاہد صراف چئیرمین بلدیہ ،راجہ لیاقت آف کھینگر اوردیگر سیاسی و سماجی شخصیات ہوں گی ۔

آئندہ شہریوں کو بجلی کے بل بر وقت ملیں گے


گو جر خان( نامہ نگار) آئیسکو کے مقامی کا رندوں کی طرف سے بجلی کے بل بر وقت دینے کی بجا ئے جمع کرانے کی آ خری تاریخ یا اس سے ایک دن قبل تقسیم کئے جا تے ہیں مقامی سیاسی و سماجی شخصیت ارسلان طارق نے مقامی ایکسئین سے ملا قات کر کے انکو ایک در خواست دی ہے کہ شہریوں کو بل بر وقت مو صول نہیں ہوتے ۔ جس پر انہوں نے متعلقہ عملے سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ ارسلان طارق نے درخواست میں کہا کہ انہیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بجلی کا بل جمع کرانے کی آ خری تاریخ سے ایک دن قبل مو صول ہوا ہے۔ اور یہی حال دیگر شہریوں کا بھی ہے ۔ایکسئین نے انہیں یقین دلا یا کہ آئندہ شہریوں کو بجلی کے بل بر وقت ملیں گے اور کو تا ہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہو گی۔

غزوہ بدر اسلامی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے ،مو لا نا حافظ مجیب


گو جر خان( نامہ نگار) معروف مذیبی مفکر اور عالم دین مو لا نا حافظ مجیب نے کہا ہے کہ غزوہ بدر اسلامی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے جس سے مسلمانوں کی ایک نئی تاریخ کا آغاز ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی اس جنگ موقع پر حضرت محمدﷺ نے جن اعلی رویات کا مظاہرہ کیا تاریخ انسانی اسکی مثال دینے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاتح ہو نے کے باوجود مفتوع لو گوں سے اسلام کے شایان شان سلوک کیا گیا جسکے اسلام پر دو رس اثرات مرتب ہو ئے۔ حافظ مجیب نے کہا کہ اسلامی تایخ گواہ ہے کہ مسلمان جب بھی میدان جنگ میں اترے مال و اسباب کے حساب سے وہ دسشمنوں سے بہت کم تھے مگر جذبہ اور قوت ایمانی نے انہیں ہمیشہ سر خرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمیں جذبہ ایمانی کی ضرورت ہے بے شک ہم کم ہیں ہمارے وسائل کم ہیں مگر ہماری شکست کی وجہ ہمارا دین سے دور ہو نا اور آپس کے اختلا فات ہیں آج ہم ان قوتوں کے آلہ کار بنے ہو ئے ہیں جو در پردہ ہمیں دنا سے مٹانے کے درپے ہیں۔

موت ایک اٹل حقیقت

تحریر :طارق نجمی
موت ایک اٹل حقیقت ہے.ہر ذی روح کوایک نہ ایک دن اس جہانِ فانی سے جانا ہوتا ہے.یہی نظامِ قدرت ہے. لیکن بعض لوگ اپنے پیچھے ایسی یادیں چھوڑ جاتے ہیں کہ ہر وقت ان کے ساتھ گزرا ہوا وقت یا ان کی باتیں ذہن میں رہتی ہیں اور بے چین کرتی ہیں.ایسی ہی ایک شخصیت چند دن قبل ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں فوت ہو جانے والے حافظ بہرام قاسم کی ہے. یہ نوجوان اپنی ذات میں ایک انجمن تھا. ہر کسی کا دوست,ہر کسی کا ہمدرد. اگر دینی مدرسے میں گیا تو حافظِ قرآنِ پاک بن کر نکلا.اور اگر کھیل کے میدان میں گیا تو کک باکسنگ چیمپن بن کر نکلا. اور بہت سے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا. غرض یہ کہ جس فیلڈ میں بھی گیا اپنی مختصر سی عمر میں اس نے اپنا نام کمایاگزشتہ کچھ عرصے سے وہ گوجرخان میں واقع پیزا ہٹ میں ڈیلیوری بواے کی حیثیت سے کام کر رہا تھا. اپنے اس شعبے میں بھی اپنے اخلاق کی بدولت وہ لوگوں کے دل پر حکمرانی کرتا رہا اپنے ساتھیوں کو جب بھی کوء4 ی پریشانی یا مشکل پیش آء4 ی بہرام خان اپنی ضروریات کو بھول کر ان کی مدد اور دلجوء4 ی کرتا رہا جنازے کے بعد کتنے ہی لوگ آٰء4 ے اور لی ہوء4 ی ادھار کی رقم لوٹانے کی کوشش کی.کہ فلاں موقع پر بہرام بھاء4 ی نے ہماری مدد کی تھی اور آج ہم لوٹانا چاہتے ہیں. لیکن آفرین ہے بھڑے بھاء4 ی پر جس نے یہ کہہ کر سب کو رقم لوٹا دی کہ یہ رقم اپنے ہاتھ سے کسی مسجد میں بطور چندہ دے دیں تاکہ بہرام کی روح کو تسکین ملے اور صدقہء4 جاریہ کا ایک سلسلہ شروع رہے. راقم الحروف کے دونوں بیٹے بہرام کے قریبی دوستوں میں سے تھے. بڑا بیٹا ذیشان مہدی سعودی عرب میں بہرام کے ایکسیڈینٹ کی خبر سن کر بے چین ہے اور چھوٹا بیٹا فیضان نجمی دن میں کء کء بار ان کے گھر جا کر بہرام کی والدہ کی دلجوء کرنے کی کوشش کر رہا ہے. ساتھیوں سے بات ہوء تو انہوں نے بتایا کہ حسبِ معمول ہم سب نے مل کر سحری کی پھر نماز پڑھنے کے لء4 ے قریبی مسجد میں چلے گء4 ے.وہاں سے واپسی پر جی ٹی روڈ پر چڑھتے ہی ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر دو ساتھی بہرام قاسم اور عثمان موقع پر ہی ہلاک ہو گء4 ے. دوسری موٹر ساء4 یکل پر سوار ان کے دوسرے ساتھیوں نیان کی لاشوں کو ٹرک کے نیچے سے نکالا.اور ہسپتال پہنچایا. بہرام کے جنازے پر علاقے کے ہزاروں نوجوان شریک تھے اور بیشتر دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے جس نوجوان نے اپنی زندگی اتنی شان سیگزاری اس کی موت پر لوگوں کا اس قدر ہجوم اور ساتھیوں کی شمولیت اس کے لء4 ے ایک خراجِ تحسین تھی آخر میں دعا ہے کہ خدا وندِ عالم بہرام کے بھاء4 یوں کو اور خصوصآ اس کی والدہ کو صبرِ جمیل عطا کرے اور بہرام قاسم کوجنت الفردوس میں آعلی مقام عطا کرے…آمین ثم آمین.

error: