گرما گرم خبریں

تھانہ روات پولیس کا چھاپہ ،بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
یوسی پنجگراں کلاں کے ملحقہ گاؤں کی داخلی سڑکیں زبوں حالی کا شکار
کلر سیداں شہر میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں موبائل فونز شاپ مجل کر خاکستر ہو گئی
کرنٹ لگے سے بھینس جاں بحق ہو گئی
موہڑہ چوہدریاں کا سپارک کرتا ٹرانسفارمر،انتظامیہ کی پراسرار خاموشی
دیوار گرنے سے غریب گھرانے کی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی
دولتالہ میں ماں بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ منایا گیا
فحاشی کے اڈے دوبارہ چالو ،نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پرلگ گیا

Archive for: June 17th, 2017

فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان دستر خوان کا سلسلہ انتہائی کامیابی سے جاری ہے، ایم سلیم شیخ


دولتالہ(نامہ نگار)وائس چیئرمین سلیمان فاؤنڈیشن دولتالہ ایم سلیم شیخ نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان دستر خوان کا سلسلہ انتہائی کامیابی سے جاری ہے اور بڑی تعداد میں روزہ دار اس سہولت سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں فاونڈیشن نے حسب روایت خلوص اور محبت سے اس دستر خوان کا اہتمام کیا ہے نہ صرف دولتالہ شہر بلکہ قرب جوار کے دیہات و قصبات سے لوگ یہاں آکر روزہ افطار کرتے ہیں فاؤنڈیشن کے لیے یہ بات انتہائی باعث سعادت ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ روزانہ ہمارے مہمان بنتے ہیں اور ہمیں شرف میزبانی بخشتے ہیں انشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا علاوہ ازیں رمضان المبارک کے بعد اجتماعی شادیوں کی تقریب کو بھی حتمی شکل دی جائے گی اس سلسلے میں موصولہ درخواستوں اور سیکروٹنی کا عمل بارے میڈیا کو مکمل بریفنگ دی جائے گی فاؤنڈیشن کے تمام پروگرام انتہائی صاف شفاف طور پر چل رہے ہیں اور تمام جاری پروگرامز بارے مکمل چھان بین کے لیے فاؤنڈیشن کی ٹیم باقاعدگی سے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد فاؤنڈیشن کے روح رواں و صدر شیخ محمد ساجد بھی پاکستان تشریف لائیں گے اور اجتماعی شادیوں کی تقریب بارے حتمی اعلان کیا جائے گا

الیکشن لڑوں گا مسلم لیگی اور نواز شریف کا سپاہی ہوں، چوہدری محمد ریاض


دولتالہ(نامہ نگار) الیکشن لڑوں گا مسلم لیگی اور نواز شریف کا سپاہی ہوں ،مسلم لیگ میں کوئی دراڑ نہیں پارٹی قائدین کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں ،میاں نواز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی سے قانونی ادارے کو تقدس ملا ، ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے دولتالہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا ہے ،اپنے پچھلے چار سالہ دور حکومت میں غیر سیاسی قوتوں تعمیرو ترقی کی راہ میں ہر قسم کے روڑے اٹکائے لیکن میاں برادران نے ملکی مفادات کی خاطر ہو قسم کی قربانی دی خود کو پورے خاندان اور پچھلی نسلوں سمیت احتساب کے پیش کیا ایسا وہی کرتا ہے جو ملک و قوم کے لئے مخلص ہو تا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لوں گا مسلم لیگ میرے اندر رچی بسی ہے اور میں میاں نواز شریف کا سپاہی ہوں

لوگوں میں محبتیں بانٹنا اور آسانیاں پیدا کرنا ہمارا مشن ہے ، حاجی اورنگزیب اختر خان


دولتالہ(نامہ نگار)مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے تنقید برائے برائے کے بجائے تنقید برائے اصلاح سے معاشرے پروان چڑھتے ہیں لوگوں میں محبتیں بانٹنا اور آسانیاں پیدا کرنا ہمارا مشن ہے ماہ مقدس ارد گرد معاشرے میں موجود لوگ ہماری توجہ کے منتظرہوتے ہیں غریب اور نادار افراد کی خدمت اور کفالت سے ہم دین و دنیا میں فلاح پا سکتے ہیں دل اور دماغ میں وسعتیں پیدا کرکے ہی ہم ایک بہترین قوم اور محب وطن پاکستانی کہلانے کے حقدار ہوں گے برائی سے نفرت کرنے کی ضرورت ہے اپنے اخلاق اور مزاج سے دلوں کا جیتا جا سکتا ہے ہمارا دن ہمیں پیار ،امن اور محبت کا درس دتیا ہے اور ہمارے نبی ﷺ کی ساری زندگی محبت و اخلاص کا بہترین عملی نمونے کے طور بپر ہمارے سامنے موجود ہے ہمیں اپنے اندر برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا تنگ دلی اور تنگ دماغی سے معقاشرے بگاڑ کا شکار ہو تے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و معروف سماجی شخصیت حاجی اورنگزیب اختر خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریے کے تحت ہمیں یہ وطن حاصل ہوا اور کلمہ کی بنیاد پر قائم ہونے والے اس وطن عزیز میں دین اسلام کی تعلیم اور طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے دوسروں کی حقوق کا خیال رکھنا ،دکھ درد اور مصیبت میں ایک دوسرے کے کام آنا اور پیار کو عام کر کے نفرتوں کا خاتمہ کرنا اور اسوۃ حسنہ پر چلنے میں ہی ہماری کامیابی ہے وطن عزیز کی مضبوطی اور استحکام کے لیے کدوروتوں کو دلوں سے نکال پھینکیں سچے اور کھرے پاکستانی اور بہترین قوم کے طور پر اپنا آپ منوائیں اور اس پیغام کو عام کریں تا کہ معاشرتی نا ہموایوں کا خاتمہ ہو سکے

وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی تاریخی قدم ہے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،راجہ جاوید اخلاص


دولتالہ(نامہ نگار)للہ کی مدد اور قوم کی دعائیں میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ، وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی تاریخی قدم ہے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ،پورے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کرکے قانون کی بالا دستی قائم کی ،وزیر اعظم نے ثابت کر دیا کہ وہ وہ اداروں کا حترام کرتے ہیں ، ان کا دامن کرپشن سے پاک ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ حمید ایڈووکیٹ نے سابق وائس چیئر مین چوہدری غضنفر علی آرائیں کے والد کی نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کی بالا دستی اور اداروں کے استحکام کے لئے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تاریخی کردار ادا کیا ہے ان کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا تاریخی قدم ہے ایسا وہی کر سکتا ہو جو قانون کو مقدم جانے اور اداروں کا احترام کرے انہوں نے اپنے پورے خاندان کو پیش کردیا اور استثنی ہونے کے بادجود پیش ہوئے انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر منہ کی کھائیں گیا انہوں نے کہا کہ اب تو مخالفین بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ میاں نواز شریف نے عمدہ مثال قائم کی ہے اس سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں ایک سوال کے جواب میں راجہ حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ تھا نہ ہے اور نہ کوئی ثابت کر سکا ان کے ذاتی کاروبار کو بنیاد بنا کر اچھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے اورغیر جمہوری قوتوں اور مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

سابق وائس چیئرمین دولتالہ چوہدری غضنفر علی آرائیں کے والد محترم کی وفات پرتعزیت


دولتالہ(نامہ نگار) سابق وائس چیئرمین دولتالہ چوہدری غضنفر علی آرائیں کے والد محترم کی وفات پر ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ،رہنما پی پی پی یو سی راماں حاجی اورنگزیب اختر خان ،ایم پی اے پی پی 4کے کوارڈینیٹر راجہ نعیم نواز ،صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی ،دیگر عہدیداران نوید افسر راجہ ، عابد حسین چوہدری ،راجہ حاجی احمد ،نوید اسلم فرحت نے چاند ہاؤس دولتالہ میں مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

شاہ مقیم ٹرسٹ کے چیرمین سید سیماب حیدر شاہ 17جنوری کو جرمنی میں خطاب کریں گے


کلرسیداں (پرویز وکی سے )شاہ مقیم ٹرسٹ کے چیرمین سید سیماب حیدر شاہ 17جنوری کو جرمنی میں خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے مشہور معروف شخصیت سید سیماب حیدر ان دنوں انٹر نیشنل دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف فورم پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اسی سلسلے میں وہ 17جنوری کو جرمنی کے شہر ہیمبرنگ سول 20سمٹ میں شرکت کریں گے۔سول یاسی 20سمٹ میں پوری دنیا سے تقریبا 300 ماہرین کو دعوت دی گی ہے تقریب 18سے 19جون تک جارہی رہے گی ۔20سمٹ کے دوران ہیلتھ ،ایجوکیشن اور انوائز نمنٹ سے متعلق اپنی سفارشات تیار کریں گے ۔اور یہ سفارشات جی 20میٹنگ میں پیش کی جائیں گی G.20یاد رہے G20ممالک کی فہرست میںُ ٓشامل نہیں ۔ پاکستان اس کوشش میں ہے کہ 2018تک G20ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گاْسید سیماب حیدر G20کانفرنس میں سفارشات کو خود پیش کریں گے جو پوٹھوہار بالضصوص کلرسیداں کے لے بڑا اعزاز ہو گا۔

لوگوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین تر جیح ہے


کلرسیداں (پرویز وکی سے )لوگوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔شہزاد پیرزادہ تفصیلات کے مطابق تحصیل کلرسیداں یوٹیلٹی سٹور ایر یا منیجر شہزاد پیر زادہ نے کہا کہ تحصیل کلرسیداں کے تمام یوٹیلٹی سٹور میں ضرورت زندگی کی ہر کھانے کی چیز وافر مقدار میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل کے تمام یوٹیلٹی سٹور میں معیاری اشیاء موجود ہیں انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر نئی سپلائی بھی آج کل میں آجائے گی ۔

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار

گوجرخان (عبدالستار نیازی) منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان نے مصدقہ اطلاع پر مختلف چھاپہ مار کاروائیوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش آصف بٹ عرف آصو بٹ اور ان کے ساتھیوں شکیل احمد، افضل حسین ، طالب حسین، کامران سے چار کلوگرام چرس ، جبکہ امیر کابل سے 5گیلن شراب برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ندیم ظفر نے میڈیا کو بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران چھاپہ مار کاروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے، منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ رکھیں گے۔

مستالہ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ تین خواتین سمیت9 افراد زخمی


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ کے نواحی گاؤں مستالہ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ تین خواتین سمیت9 افراد زخمی2تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل ، واقعات کے مطابق تھانہ جاتلی کے علاقے مستالہ کے قریب مسافر گاڑی نمبری RIZ 8811 جسے ڈرائیور ساجد حسین ولد عابد حسین سکنہ چک سواری ساہنگ چلا رہا تھا بکنگ پر ملہال مغلاں جا رہے تھے مستالہ کے قریب سامنے سے آنے والے سلنڈروں سے لدا منی ٹرک نمبریRIS 2275 کوڈرائیورمحمدبشیر تیز رفتاری کے باعث کنٹرول نہ کر سکا اور مسافر گاڑی کو ٹکر مار دی زور دار ٹکر کے بعد منی ٹرک الٹ گیا جبکہ مسافر گاڑی کے مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں گاڑی کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا ، اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑاور پولیس چوکی دولتالہ موقع پر پہنچ گئے جائے حادثے پر زیب ویلفیئرٍسوسائٹی کے چیئر حاجی اورنزیب بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مدد کی ، زخمی محمدسخی سکنہ پنڈ بالا،محمد صدیق ولد اسحاق پنڈ بالا ، محمد خورشید ولدعبدالرحمان پنڈ بالااور خواتین کو دولتالہ ہسپتال منتقل کیا گیا جنہیں بعدمیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ2افراد کو نازک حالت کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی تاریخی قدم ہے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ،راجہ جاوید اخلاص


دولتالہ(نامہ نگار) اللہ کی مدد اور قوم کی دعائیں میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں ، وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی تاریخی قدم ہے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ،پورے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کرکے قانون کی بالا دستی قائم کی ،وزیر اعظم نے ثابت کر دیا کہ وہ وہ اداروں کا حترام کرتے ہیں ، ان کا دامن کرپشن سے پاک ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ حمید ایڈووکیٹ نے سابق وائس چیئر مین چوہدری غضنفر علی آرائیں کے والد کی نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کی بالا دستی اور اداروں کے استحکام کے لئے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تاریخی کردار ادا کیا ہے ان کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا تاریخی قدم ہے ایسا وہی کر سکتا ہو جو قانون کو مقدم جانے اور اداروں کا احترام کرے انہوں نے اپنے پورے خاندان کو پیش کردیا اور استثنی ہونے کے بادجود پیش ہوئے انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر منہ کی کھائیں گیا انہوں نے کہا کہ اب تو مخالفین بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ میاں نواز شریف نے عمدہ مثال قائم کی ہے اس سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں ایک سوال کے جواب میں راجہ حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ تھا نہ ہے اور نہ کوئی ثابت کر سکا ان کے ذاتی کاروبار کو بنیاد بنا کر اچھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے اورغیر جمہوری قوتوں اور مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

عوامی عدالت میں نواز شریف ایک بار پھر سر خرو ہو کر نکلیں گے،را جہ علی اصغر


گو جر خان( نامہ نگار) گو جر خان شہر کی حا لت انتہائی نا گفتہ بہ ہے جبکہ بری حکمت عملی کی وجہ سے ہمارے حلقہ پی پی 3میں بھی ترقیاتی کا موں کے وہ نتائج نہیں نکلے جس سے عوام مطمعن ہوں ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما اور امیدوار برائے صو بائی اسمبلی را جہ علی اصغر نے تحصیل بھر کے صحافیوں کے اعزاز میں دئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے منصوبہ مو جو دہے ۔ شہر کے لیے سیوریج نظام اشد ضروری ہے جسے منتخب ہو نے کے بعد پہلی ترجیح کے طور پر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم نواز شریف کا ادنی سا سپاہی ہوں اور سمجھتا ہوں کہ میاں فیملی کے خلاف سرا سر زیادتی ہو رہی ہے اور ان سے دو نسلوں کا حساب لیا جا رہا ہے را جہ علی اصغر نے کہا کہ اپوزیشن بھی آج تک بحثیت وزیر اعظم ان پر کسی قسم کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکی۔ در اصل یہ سب پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش ہیاور ملک میں مو جود بعض قوتیں ملک کو پھلتا پھو لتا نہیں دیکھنا چاہتیں۔مگر عوامی عدالت میں نواز شریف ایک بار پھر سر خرو ہو کر نکلیں گے۔

اظہار تعزیت


ودلتالہ(نامہ نگار)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اوررہنما پی پی پی حاجی اورنگزیب چیئر مین محمد خان بھٹی کی ڈہوک بدہال آمد ، شعیب اسلام اور ملک اظہر اعوان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ڈہوک بدہال میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے جابر اسلام کے گھر میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ، چیئر مین محمد خان بھٹی ،رہنما پی پی پی حاجی اورنگزیب اختر ، کونسلرچاہدری شاہد لودے ، کونسلرملک تنویر حسین ،صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی ، سابق صدر پریس کلب دولتالہ راجہ نوید افسر ، جنرل سکرٹری عابد چوہدری نے جنرل سیکرٹری پریس کلب کونتریلہ میانہ موہڑہ شعیب اسلام اور ملک اظہر اعوان سے ان کے گھر میں فاتحہ خوانی کی مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر و تحمل کی دعا کی

ممتاز تاجر و سابق وائس چیئر مین چوہدری غضنفر آرئیں کے والد بزرگوار سپرد خاک


ودلتالہ(نامہ نگار)ممتاز تاجر و سابق وائس چیئر مین چوہدری غضنفر آرئیں کے والد بزرگوار سپرد خاک ، نماز جنازہ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص ، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،صدر مسلم لیگ ن گوجرخان راجہ حمید ایڈووکیٹ ،چیئر میں محمد خان بھٹی ، چیئر مین سید قلب عباس شاہ ، وائس چیئر شیخ سعید کے علاوہ علاقے بھر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

صاف شفاف منصوبوں کی تکمیل ہماری سیاسی منشور ہے،سید قلب عباس

دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ کے عوام کو چونا لگانے کی سازش ناکام دولتالہ مرکزی شاہراہ کی تعمیر میں سٹیل کا استعمال انتہائی ضروری ہے ٹینڈر دوبارہ کیا جائے دولتالہ کی مرکزی شاہراہ کا 1کلو میٹر حصہ بالکل ناکارہ ہے اور ہر سال پانی کے بہاؤ کے باعث یہ حصہ تباہ ہو جاتا ہے آر سی سی کے بغیر یہاں کنکریٹ ڈالنا سرا سر نا انصافی ہے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور سرکاری پیسے کا ضیاع نہیں ہونے دیں گے غیر معیاری کام کسی صورت قبول نہیں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے 20سال بعد اس سڑتک کی تعمیر ہو رہی ہے اور اگر غیر معیاری میٹریل سے اس کی تعمیر کی گئی تو سال بعد دوبارہ سڑک خستہ حال ہو جائے گی سڑک کے لیے جاری ایک ایک پیسہ سڑک کی تعمیر پر خرچ ہو گا نہ خود کرپٹ ہیں اور نہ ہی کسی کو کرپشن کرنے دیں گے صاف شفاف منصوبوں کی تکمیل ہماری سیاسی منشور ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے دولتالہ کی مرکزی شاہراہ کی تعمیر کے دوران ناقص میٹریل کے استعمال کی عوامی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے کام رکوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا گزشتہ روز علی الصبح دولتالہ کی مرکزی شاہراہ کی تعمیر کا کام انتہائی عجلت میں شروع کر دیا گیا اور جس جگہ سے سڑک زیادہ خراب تھی وہاں انتہائی ناقص اور غیر معیاری میٹریل سے کام شروع ہوا ہی تھا کہ اہل علاقہ نے چیئرمین یونین کونسل دولتالہ کو آگاہ کیا چیئرمین یونین دولتالہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ٹھیکدار کو کام بند کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹینڈر کو دوبارہ ریوائز کیا جائے جس بھونڈے اندازے میں کام کا آغاز کیا گیا ہے سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ دولتالہ کے عوام کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

محمد اکرم پہلوان عمرہ پرروانہ


دولتا لہ ( با بر زما ن مغل سے ) ملک فو ٹو سٹو ڈیو دولتالہ کی جا نب سے عمرہ پیکج کی قرعہ انداز ی میں عمرے کا ٹکٹ بمعہ مکمل پیکج جیتنے والا خو ش نصیب محمد اکرم پہلوان (المدینہ بیکرز دولتالہ )گزشتہ روز عمرے کی21روزہ سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ ہو گیا اس مو قع پر دوست احبا ب نے محمد اکرم پہلوان کو نیک تمناؤ ں اور دعا ؤ ں کے زیرِ سا یہ رخصت کیا

سماجی شخصیت مرزا عدیل بیگ کی جانب سے ارسل ٹاون میں گرینڈ افطار پارٹی

جہلم ( نمائندہ خصوصی )سماجی شخصیت مرزا عدیل بیگ کی جانب سے ارسل ٹاون میں گرینڈ افطار پارٹی ، لوگوں کی کثیر تعدادکی شرکت،تفصیلات کے مطابق ارسل ٹاون کے رہائشی و سماجی شخصیت مرزا عدیل بیگ نے گزشتہ روز تمام دوست واحباب کے ساتھ ساتھ درجنوں افراد کیلئے گرینڈافطارپارٹی کا انتظام کر رکھا تھا ،جس میں تمام دوست و احباب کے ساتھ ساتھ دیگر درجنوں افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر مرزا عدیل بیگ نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس افرا تفری کے دور جہاں ہر طرف نفسانفسی کا عالم ہے وہاں اس جیسی محفل میں مل کر بیٹھنے سے دل کے گلے شکوہوں کو ازالہ ہوتا ہے اورخوشیوں کو مل بانٹنے اور ایک دوسرے کی ضیافت کرنے سے اللہ پاک اور اسکے رسولﷺ نہ صرف راضی ہوتے ہیں بلکہ اس کام سے بندے کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے ،

چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کی قیا د ت میں تر قی کا عمل جا ر ی ہے


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)بلد یہ کو نسلر چو ہد ر ی مشتا ق نے کہا ہے کہ و فا قی و ز یر د ا خلہ چو ہد ر ی نثا ر علی خا ن کی قیا د ت میں تر قی کا عمل جا ر ی ہے بلد یہ ا ر کا ن ملک عو ا م کی خد مت کے لیے کا م کر یں ا و ر ا یم سی کے مسا ئل کو حل کر یں ۔ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے بلد یہ چےئر مین شیخ عبد ا لقد و س کے ا عزا ز میں ا فطا ر ڈ نر کے مو قع پر خطا ب کے د و ر ا ن کیا ا س مو قع پر و ا ئس چےئر مین چو ہد ر ی ضیا ر ب ،بلد یہ کو نسلرز شیخ حسن ر یا ض ،چو ہد ر ی ا خلا ق حسین م،ر ا جہ ظفر محمو د ،چو ہد ر ی ا شر ف ،صو بید ا ر ظفر بیگ ،ر ا جہ طا ر ق ،پر و یز ا ختر منہا س ،محمد حنیف ،ر ا جہ کا مر ا ن ،ملک ز بیر ،سا بق نا ئب نا ظم چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س ،ا نجمن تا جر ا ن کے مر کز ی ر ہنما حا جی ر یا ست سمیت د یگر بھی مو جو د تھے چو ہد ر ی ا شفا ق نے بلد یہ ا ر کا ن کو ملکر کا م کر نے ا و ر لو گو ں کے مسا ئل حل کر نے پر ز و ر د یا ۔

تحصیل کلر سیداں کے طول و عرض کی مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی ہزاروں فرزاندان توحید تحصیل کلر سیداں کے طول و عرض کی مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے ،گاؤں ہو یا شہر تمام مساجد میں لوگوں کی کثیر تعداد عبادات الٰہی اور استغفار کے لیے جمعہ کو بعد نماز عصر اعتکاف بیٹھ گئی ہے جس سے مساجد میں تراویح کے بعد کی رونق میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

جامعہ غوثیہ معصومیہ کلر سیداں کا تعزیتی اجلاس


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)جامعہ غوثیہ معصومیہ کلر سیداں کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ ازرم حمید چشتی منعقد ہوا جس میں برطانیہ کے معروف عالم دین عبدالعزیز چشتی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات کو سراہا گیا اور کہا گیاکہ مرحوم نے ساری زندگی پاکستان اور برطانیہ میں دین اسلام کا پیغام عام کرنے میں بسر کر دی،مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دوبیرن شہر میں تین دکانداروں کو مجوعی طور پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔دکاندار من مانے ریٹ لگا کر گاہکوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف تھے جبکہ بعد دکانداروں نے نرخ نامے بھی آویزاں نہیں کر رکھے تھے۔

راولپنڈی پولیس نے یوم علیؓ کے جلوس کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے

راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز)راولپنڈی پولیس نے یوم علیؓ کے جلوس کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔یوم علیؓکے مرکزی جلوس کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے ہیں ۔یوم علیؓ کے جلوس کے فول پروف سیکورٹی کے لیے ر اولپنڈی پولیس کے 2000 افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ضلع پولیس کے علاوہ سپیشل برانچ پولیس ، ایلیٹ فورس ، لیڈیز پولیس ، PQRبھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلو س کے راستوں میں CCTVکیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہ ہو گی۔ چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی سپیشل چیکنگ کی جائے گی بم ڈسپوزل سکارڈ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گا ۔ جلوس میں شامل ہونے والے اشخاص کی چار لائنزمیں چیکنگ کی جائیگی سب سے پہلے باڈی سرچ کی جائیگی اسکے بعد میٹل ڈیٹکڑ سے چیک کیا جائیگا اسکے بعد پھر باڈی سرچ کی جائیگی اور آخر میں واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا دوران جلوس ڈیوٹی کسی بھی شخص کو بغیرسرچنگ/چیکنگ کے جلوس میں داخل نہ ہونے دیا جائیگا۔ برقعہ پوش خواتین کو لیڈیز پولیس اہلکار چیک کریں گی۔ جلوس کے راستوں /گلیوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گا۔ جلوس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے اور پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی۔جلوس کے روٹ پر واقع گھروں، ہوٹلوں اور بیٹھکوں کی مکمل چیکنگ کی جائے گی۔ جلوس کے روٹ پر کسی گاڑی اور شخص کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے گا۔ جلوس میں داخل ہونے کے لیے اور باہر جانے کے لیے ایک ہی راستہ استعما ل کیا جائے گادرمیان میں سے کسی بھی شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے گی۔صرف جلوس کے عقب سے داخلے کی اجازت ہوگی۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ یوم علیؓ کے جلوس کے لئے بھی اپنے پیشہ وارانہ فرائض بھر پور ذمہ داری اور جذبے سے سر انجام دے گی

جنگ بدر میں اسلام و کفر حق و باطل سچ و جھوٹ کی پہلی ٹکر ہوئی۔خلیفہ محمدمسکین چشتی شبیری حیدری


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)مُتحدہ عُلماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا اللہ پاک نے معرکہ بدر کے بارے میں قرآن مجید میں کئی مقام پر تذکرہ فرمایا ہے کہ بے شک تمہاری مدد اللہ نے کی تھی حالانکہ تم بالکل کمزور تھے تاریخ اسلام کا یہ وہ معرکہ ہے جب اسلام اور کفر ،حق اور باطل ،سچ اور جھوٹ کی پہلی ٹکر ہوئی اس معرکہ میں فرزند انِ اسلام کی تعدادکفار سے ایک تہائی تھی وسائل اور اسلحہ کے اعتبار سے بظاہر بہت کمزور تھے جزیرہ عرب کا اجتماعی ماحول سراسران کے خلاف تھا خوش فہمی کے باوجود اسلام کے غلبہ اور فتح مند ہونے کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی تھی جب مسلمان جنگ بدر سے واپس ہوئے تو ان میں کوئی کہتا کہ میں نے فلاح کافر کو قتل کیا دوسراکہتا کہ میں نے فلاح کافر کو واصل جہنم کیا کوئی کہتا کہ میری تلوار نے فلاح کافر کی گردن علیحٰدہ کی اس پر مدینہ پہنچنے سے پہلے پہلے یہ آیت نازل ہوئی اس قتل کو تم اپنے زور قوت کی نسبت نہ کرو کہ یہ درحقیقت اللہ پاک کی مداد اور اس کی تقویت وتائید ہے جو اس نے اپنے رسول ﷺ کی دعا قبول کر کے یہ عظیم فتح و نصرت کی شکل میں تم کو دی کہ تم قلیل ہونے کے باوجود ایک کثیر تعداد پر فتح پا کر لوٹ رہے ہو مزید خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری حیدری نے کہا کہ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ نے کبھی کفر و شرک کی آواز تک نہیں سنی اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے کہ آپؓ کے مبارک واسطے سے امت کو دین کا بڑا حصہ نصیب ہواحضرت عائشہ صدیقہ ؓ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ عالم تھیں بڑے بڑے صحا بہ ؓ ان سے اسلام کے بارے میں پوچھا کرتے تھے ۔

مندرہ پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کو گرفتارکرلیا


مندرہ (نامہ نگار)مندرہ پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بھکڑال داخلی سنگرال کے مقام پر چند اشخاص بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان خالد، ادریس،مختار، نازک محمود، عرفان ، یونس ،مختار ،بلال اور جمیل کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ17000/-روپے اور11عدد موبائل برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

error: