گرما گرم خبریں

چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرئیں گے،ملک نعیم اصغر اعوان
سکھو تا چْورہ لنک روڈ کھنڈر بن گئی
نا معلوم ڈاکوؤں نے موبائل کمپنی کے سیلز میں کو لوٹ لیا
دیہاتی سکولوں کا نیشنل ایوارڈ جیتنا باعث فخر ہے ، انجینئر قمر الاسلام راجہ
راجہ شوکت عزیز بھٹی کی قیادت میں یوسی سکھو میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،خواجہ محمد یسین
مسلم لیگ ن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ناکامی ہوگی،راجہ شوکت عزیز بھٹی

Archive for: June 18th, 2017

بلاول بھٹو نوجوانوں کے مقبول ترین لیڈر بن کر ابھرے ہیں، راجہ نذیر احمد


دولتالہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ نذیر احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نوجوانوں کے مقبول ترین لیڈر بن کر ابھرے ہیں انشاء اللہ پیپلزپارٹی ان کی قیادت میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر ے گیاور 2018کے قومی الیکشن میں ایک بار پھر اقتدار میں آکر ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی ان خیالات کے اظہار انھوں نے گزشتہ دنوں سند ھ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ڈوژن بھر کے عہدیداران کے اعزاز میں دئے گے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ نذیر احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین پارٹی ہیپیپلز پارٹی بھٹوازم کا سمندر ہے جو شخص اس سمندر سے باہر گیا سیاسی طور پر ہمیشہ کیلئے دفن ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اب بھی عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ حکمران پانامہ کرپشن میں پوری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ناراض لوگوں کو منانے کا پروگرام شروع کردیا ہے اور جلد تمام ناراض کارکنوں سے رابطے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران کارکنوں کے ساتھ خصوصی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفہ پر بات چیت کی جائے گی

ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چار دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروا دہئے


کلرسیداں (پر و یز و کی سے) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چار دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروا دہئے جبکہ چھوٹا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر مرید چوک کے ایک قصاب کو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔پوسٹ ماسٹر بیول حفیظ قریشی نے اے سی کلر سیداں کو تحریر درخواست میں شکایت کی تھی کہ کلر سیداں میں قیصر نامی فروٹ فروش مضر صحت تربوز فروخت کر رہا ہے جس پر اس کے خلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے بھیج دیا گیا۔دریں اثنا ء اے سی نے سر صوبہ شاہ میں دوران چیکنگ سبزی مہنگے داموں فروخت کرنے پر افغانی سید خان ولد شاہ خان،مضر صحت اور زائد المعیاد ڈبل روٹی اور دیگر اشیاء فروخت کرنے پر مطلوب حسین سکنہ آزاد کشمیر جبکہ سر صوبہ شاہ میں ہی ساجد نامی دکاندار کو سبزی مہنگے داموں فروخت کرنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کروا دہئے گئے۔مرید چوک کلر سیداں میں چھوٹا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر ضمیر نامی قصاب کو دو ہزار روپے جبکہ دوبیرن کلاں،کلر سیداں شہر اور دیگر علاقوں میں پرائس چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

پی پی 2کے 12ہائی مدارس کو ترقی دے کر ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جارہا ہے،حافظ عثمان عباسی


کلرسیداں (پر و یز و کی سے) وفاقی وزیر پٹرولیم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ پی پی 2کے 12ہائی مدارس کو ترقی دے کر ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جارہا ہے، طالبات مدارس کو اولیت دی گئی ہے ۔ یونین کونسل کنوہا میں 28کروڑ کی لاگت سے سوئی گیس مہیا کریں گے ، عید کے بعد گیس کا کام شروع کردیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتحاد گروپ کے زیر اہتمام سہوٹ بدھال میں محمد شفیق بٹ کے گھر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راجہ صغیر احمد ، طلال خلیل ، گلفراز بٹ، راجہ محمد سعید ، نمبردار اسد عزیز بھی موجود تھے ۔ حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے لوگوں کے مسائل کم کرنے کے لیے وعدے نہیں عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف سے بھی مدد لی ہے جس کی بدولت آج حلقہ میں سراٹھا کر چلنے کے قابل ہوئے ہیں، حالیہ برسوں میں جتنے ترقیاتی کام ہوں گے اتنے ماضی میں کبھی نہیں ہوئے ، اتحاد گروپ اپنا رزلٹ دے تو ہم بھی بہتر رزلٹ دیں گے ہماری جدوجہد کا مقصد علاقے کو پسماندگی سے باہر نکالنا ہے ، وزیر اعظم نے باقی ماندہ بستیوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے 40کروڑ مختص کیے ہیں۔ پی پی 2میں 12ہائی مدارس کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا جارہا ہے ، یوسی کنوہا میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے 28 کروڑ مختص کیے گئے اور بھلاکھر کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا ، ترقیاتی کام کرانا سیاسی رشوت نہیں ہماری ذمہ داری ہے۔ ووٹ کا فیصلہ لوگوں نے اپنے ضمیر کے مطابق کرنا ہے تمام ترقیاتی منصوبے عید کے بعد شروع ہوجائیں گے۔ راجہ صغیر احمد نے کہا کہ ہمارے مقابلے میں کسی دوسرے نے ترقیاتی کام نہیں کرائے، شاہد عباسی کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا جال پھیلارہے ہیں۔ اتحاد گروپ سے بھرپور تعاون کریں گے انہیں مایوس نہیں کریں گے، نمبردار اسد عزیز نے کہا کہ شاہد عباسی کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا سفر جاری رہے گا عوام داخلی اتحاد مضبوط کریں، بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کریں، جلیل بٹ نے شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ساری زندگی پیپلز پارٹی کو دی جس سے مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا، امید ہے مسلم لیگ ن ہماری امیدوں پر پورا اترے گی۔

حافظ عثمان عباسی کے اعزاز میں افطار ڈنر


کلرسیداں (پر و یز و کی سے) جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامعۃ العلوم للبنات ڈیرہ چوہدری حیات میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں راجہ صغیر احمد، چیئرمین صفدر کیانی، وائس چیئرمین راجہ طلال خلیل، مرزا عبدالرحمن، صوفی زاہد اقبال، نمبردار اسد عزیز، زین العابدین عباس، راجہ عابد حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی

باشعور عوام ان کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، چوہدری ساجد محمود


دولتالہ(نامہ نگار) باشعور عوام ان کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے کرپٹ سیاست دانوں کی نا عاقبت اندیش پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہ و برباد ہو چکی ہے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے والوں کایوم حساب شروع ہے جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں نے عوام میں شعور بیدار کیا یہی وجہ ہے کہ آج پاکستانی قوم چور کو چور کہ رہی ہے قوم کو یرغمال بنا کر حکومت کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں تھانہ کچہری اور پٹوار خانوں کی سیاست کرنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا جھوٹے پرچوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے نوکری اور پیسے کا لالچ دیکر ووٹ خریدنے کی سازش کا شکار اب کوئی پاکستانی نہیں ہو گا 2018کے الیکشن میں عوام اپنے ضمیر کی آواز پر آزادنہ ووٹ کاسٹ کریں گے انشاء اللہ جیت عوام کی ہی ہو گی ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی چوہدری ساجد محمود نے آہدی میں ملک اسلام اختر کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی دولتالہ ٹو راجہ عامر سعید ،سابق امیدوار برائے وائس چیئرمین یو سی آہدی صوبیدار محمد ایوب ،پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں بڑی سیاسی قد آور شخصیات کی جوق در جوق شمولیت اس بات کی واضح عکاس ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کی آواز اور دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کی لہر حکمرانوں کی ایوانوں تک پہنچ چکی ہے جس سے ایوان اقتدار میں لرزہ طاری ہو چکا ہے کرپٹ سیاست دانوں کی اس ملک میں اب کوئی گنجائش نہیں ہے عوام اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور یہی حقیقی تبدیلی ہے انہوں نے کہا کہ2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی ان شاء اللہ کامیابی حاصل کرئے گی

دولتالہ مین روڈ پرآر سی سی اور کنکریٹ کے ساتھ دوبارہ جلد کام شروع ہو جائیگا، سید قلب عباس


دولتالہ(نامہ نگار)چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نے کہا ہے کہ دولتالہ مرکزی شاہراہ کی تعمیر کے ٹینڈر کو ریوائز کرنے بارے پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص سے مشاورت طے پا گئی ہے ان شاء اللہ آر سی سی اور کنکریٹ کے ساتھ دوبارہ جلد کام شروع ہو جائے انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل سڑک کی تعمیر پر عوامی شکایات پر کام رکوا دیا گیا تھا سڑک کی انتہائی خستہ حالی کے باعث ضروری تھا کہ سڑک کی تعمیر میں سٹیل کا استعمال یقینی بنائے جائے بصورت دیگر یہ سڑک چند ماہ میں دوبارہ اکھڑ جائے عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے سڑک کی تعمیر روک دی گئی تھی تا ہم پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ٹینڈر ریوائز کر کے کام شروع کرا دیا جائے گا

حضرت علیؓ شجاعت و بہادری کا پیکر تھے،مقررین


گو جر خان(نامہ نگار)حضرت علیؓ شجاعت و بہادری کا پیکر تھے۔ اسکے ساتھ ساتھ انکی حکمت و عقل و دانش اور حکمت عملی کا دین اسلام ابتدائی سالوں میں قدم قدم پر پھلا پھو لا۔ آ پکی زندگی حضرت محمد ﷺ اور اسلام کے لیے وقف تھی ان خیالات کا اظہار با وا ضمیر حسین شاہ کی طرف سے دئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر مقررین نے کیا۔ جوحضرت علی کی شہادت کے جلوس سے قبل شرکا کے اعزاز میں دیا گیا اس موقع پر سابق وزیر سردار سلیم،سابق ایم پی اے طارق کیانی، سابق تحصیل ناظم چو ہدری محمد عظیم،چئیرمین بلدیہ گو جر خان محمد شاہد صراف، چو ہدری جا وید کو ثر، عبد الغفور کیانی،فیصل کیانی، شاہد کیانی ایڈوکیٹ اور بڑی تعداد میں لو گوں نے شر کت کی۔ با وا ضمیر شاہ نے کہا کہ آج حضرت علی کی شہادت کے دن ہر دل دکھی ہے اور ہر آ نکھ اشکبار ہے۔حضرت علیؓ کی دین میں اہمیت و کردار کا ہر مسلمان معترف ہے۔ آج ہر مکتبہ فکر کے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہیں جس پر میں انکا شکر گذار ہوں۔ افطاری کے بعد ماتمی جلوس شروع ہوا جو مقررہ راستوں سے ہو تا ہوا سحری کے وقت اختتام پذیر ہوا۔شرکا نے راستوں میں زنجیر زنی بھی کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظا مات کئے گئے تھے

مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر کے منصوبے میں غیر معیاری کام اور ناقص میٹریل کے استعمال نے اپنا رنگ دکھا نا شروع کردیا


ڈھڈیال(بیورو رپورٹ)مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر کے منصوبے میں غیر معیاری کام اور ناقص میٹریل کے استعمال نے اپنا رنگ دکھا نا شروع کردیا۔متعدد جگہوں پر روڈ دھنس گئی۔ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی روڈ اپنی تکمیل سے قبل ہی نقائص سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ٹھیکیدار وں نے بارشوں میں بھی کارپٹنگ کی جس کی وجہ سے غیر معیاری کا م ہوا اور ڈھڈیال سے چکوال کے درمیان متعدد جگہوں سے روڈ پچک گئی اور ٹھیکیدار دوبارہ کٹائی کرکے اس میں نئی فلنگ کررہے ہیں۔ مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر میں ناقص اور غیرمعیاری کام پر لوگوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔ این ایل سی اور دیگر ذمہ دار حکام صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔

پٹرول کے منافع کی ڈی ریگولیشن کی تجویز کی مذمت کرتے ہیں،خواجہ قیصر فاروق

گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان کے تاجر راہنما خواجہ قیصر فاروق نے پٹرول کے منافع کی ڈی ریگولیشن کی تجویز کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس سے تجارتی سر گر میاں برے طریقے سے متاثر ہو ں گی اور مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرول پمپ مالکان اور آئل کمپنیوں کے منافع کی ڈی ریگولیشن کر نے جا رہی ہے جس سے تاجر برادری اور عوام بہت برے طریقے سے متاثر ہو ں گے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اس ڈیل سے زراعت اور صنعت پر منفی اثرات مرتب ہو ں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اس تجویز کو مسترد کریں اس سلسلے میں حکومت نے پٹرول پمپ مالکان اور آئل فیکٹریوں کا جو منافع قائم کر رکھا ہے اسی نظام کو جا ری رکھا جا ئے۔خواجہ قیصر فاروق نے کہا کہ اپنے منافع کے تعین کا مالکان کو خود اختیار دینے سے قیمتوں میں اضافے کا نہ ختم ہو انے والا سلسلہ شروع ہو جا ئے گا۔

ولایت کے سارے چشمے حضرت علیؓ کی ذات سے پھوٹتے ہیں، سید خلیل حسین کاظمی


سوہاوہ ( بشیر احمد تارڑ)ولایت کے سارے چشمے حضرت علیؓ کی ذات سے پھوٹتے ہیں اور مولائے کائنات بھی آپ ہی کی ذات گرامی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کاظمی سادات کے چشم و چراغ صاحبزادہ پیر سید خلیل حسین کاظمی نے 21رمضان المبارک یوم شہادت علیؓ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ سے محبت ایمان کی علامت جبکہ آپؓ سے بغض نفاق کی علامت ہے ۔ سید خلیل کاظمی نے کہا کہ خارجی ٹولہ آج بھی “داعش”کی صورت میں مختلف اسلامی ملکوں میں اسلام اور اہل بیت رسول ﷺ کی عزت و عصمت کے درپے ہے۔ مگر فتح ان شاء اللہ اسلام اور محبان علیؓ کے قدم ہی چومے گی۔ انہوں نے کہا امت مصطفی ﷺ میں قاسم ولایت آپ ہی ہیں یہی وجہ ہے کہ امت کے ہر ولی کو ولایت کا فیض آپ کی ذات گرامی سے ہی ملا ہے ۔یوم شہادت کے حوالے سے سید خلیل کاظمی نے بتایا کہ حسب سابق امسال بھی 21رمضان المبارک بسلسلہ شہادت مولائے کائنات، شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم جامع مسجد رحمتہ اللعالمین میں مرکزی جماعت اہلسنت اور دارالعلوم انجمن تعلیم الاسلام کی طرف سے ایک افطار پارٹی دی جار ہی ہے جس میں معززین محلہ ، نمازی حضرات اور شہر کی مذہبی و سماجی شخصیات بھی شریک ہونگی۔

عالم اسلام کو متحد ہو کر اپنی بقاء کی جنگ لڑنا ہوگی


سوہاوہ سوہاوہ ( بشیر احمد تارڑ)عالم اسلام کو متحد ہو کر اپنی بقاء کی جنگ لڑنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم راجہ محمد فاروق رضا نے عالم اسلام کے خلاف حالیہ جاری امریکی پالیسیوں کے تناظر میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ڈیڑھ ہزار سال پہلے قرآن ہمیں خبردار کر چکا ہے کہ ’’ایمان والو! یہودو نصاریٰ کو ہرگز اپنا دوست نہ بناؤ‘‘ ۔ مگراس قرآنی وارننگ کے باوجود اسلامی ملکوں کے عرب و غیر عرب حکمران مغرب اور امریکہ کی گو د میں جا بیٹھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تباہی و بربادی کا ذمہ دار اسلام نہیں بلکہ اسلام کے نام نہاد دعویدار حکمران طبقہ ہیں ۔ راجہ فاروق رضا نے کہا کہ امریکہ کی اس خطرناک پالیسی سے آج تک کوئی بھی حکمران باخبر نہیں ہو سکا۔ ’’ پہلے دوست بناتا ہے ، مفاد حاصل کرتا ہے اور مروا ڈالتا ہے‘‘۔

ماہ رمضان اپنی لاتعداد برکات کے ساتھ ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ بھی ہے


سوہاوہ ( بشیر احمد تارڑ ) ماہ رمضان اپنی لاتعداد برکات کے ساتھ ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ بھی ہے یہی وجہ ہے کہ حدیث پاک میں اس مہینہ کو شہر المواسات بھی کہا گیا ہے لہٰذا یہ ماہ ہم سے غریبوں ، یتیموں ، معذوروں ، مسکینوں اور کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے والوں کے ساتھ اظہار غمخواری اور ہمدردی کا تقاضابھی کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شہر کی مذہبی و سماجی شخصیت رفاقت حسین(حاجی ہوٹل والے) نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔

مستحق اور نادار لوگوں کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے


گو جر خان(نامہ نگار)ڈان ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر ملک الطاف حسین اورجنرل سیکرٹری ملک قاسم ر بانی نے کہا ہے کہ مستحق اور نادار لوگوں کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے ان کو عید کی خوشیوں میں شریک کر کے ان کی خوشیوں کو دوبالا کریں انہوں نے کہا کہ امسال بھی19جون کو536سپیشل بچوں اور مستحق و نادار افراد میں عید کے گفٹ تقسیم کیے جائیں گے جس کے مہمان خصوصی الحاج محمد شاہد صراف چئیرمین بلدیہ ،راجہ لیاقت آف کھینگر اوردیگر سیاسی و سماجی شخصیات ہوں گی ۔( جاری ہے صفحہ2

مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ڈکٹیٹر کی پیدوار جبکہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے ،بلاول بھٹو زرداری


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)چےئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ڈکٹیٹر کی پیدوار جبکہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں غریب عوام میں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی سربراہی میں ملنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں،جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد مسلم لیگ (ن) بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے،وزیر اعظم نواز شریف اپنے آپ اور فیملی کو بچانے کیلئے جے آئی ٹی کو متنازع بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا دامن داغدار ہیں ، شفاف احتساب کئے بغیر الیکشن سے مسائل حل نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر قومی خزانے سے لوٹی ہوئی دولت واپس پاکستان لائے گی۔ تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے کلر سیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول بھٹو نے انہیں عید کے بعد عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وارڈ اور یونین کونسل کی سطح سے لے کر تحصیل سطح تک منظم اور فعال کریں تا کہ پیپلز پارٹی آمدہ انتخابات میں اپنی بھر پور قوت کیساتھ انتخابی میدان میں اپنے مخالفین کا مقابلہ کر سکیں۔اس موقع پر تحصیل صدر نے بلاول بھٹو کو یقین دلایا کہ تحصیل کلر سیداں کی سطح پر پیپلز پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں اور انشاء ا للہ مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے۔تحصیل جنرل سیکرٹری شوکت علی،ممبر ایم سی کلر سیداں عاطف اعجاز بٹ اور راجہ نور الہی بھی وفد میں شامل تھے

جو شخص گھر چلانے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو وہ اس سے یہ توقع رکھنا کہ ملک چلا لے گا، راجہ محمد افتخار آف پھکڑال


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کاروباری شخصیت راجہ محمد افتخار آف پھکڑال نے کہا ہے کہ جو شخص گھر چلانے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو وہ اس سے یہ توقع رکھنا کہ ملک چلا لے گا سرا سر حماقت ہے۔ انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایسے سیاستدانوں کی باتوں میں نہ آئیں جن کا کوئی سر ہے نہ پیر۔ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں جنتی ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں ہوئی اتنی ترقی تو گزشتہ 60 برسوں میں بھی نہ ہو سکی۔سابقہ دور اقتدار میں کرپٹ حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھریں اور روٹی کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ کر کے ان سے سب کچھ چھین لیا۔انہوں نے کہا کہ روات کلر سیداں دو رویہ شاہراہ کی تعمیر سے نہ صرف سفری مشکلات کم ہوئی ہیں بلکہ راولپنڈی سے کلر سیداں کے درمیان آدھے سے زیادہ سفر بھی کم ہو گیا ہے۔کلر سیداں بائی پاس سمیت ،ٹی ایچ کیو ہسپتال اور یسکیو 1122 کا قیام چوہدری نثار علی خان کے عظیم کارنامے ہیں جن کی تعریف مخالفین بھی کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملک میں تعمیر و ترقی کے اس تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے میاں برادران اور چوہدری نثار علی خان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں اور آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر ملکی وفادار ہونے کا ثبوت فراہم کریں۔

error: