گرما گرم خبریں

کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈنگ
زمین کے تنازع پربھائیوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
مندرہ کا نوجوان طالب علم ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن کا بدھ کو بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا
دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا
رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بے قاعدگیوں کے بارے میں خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے

Archive for: June 19th, 2017

گو جر خان کے عوام کی خدمت ہی میرا سیاسی ایجنڈا ہے، راجہ طا ہر کیانی


گو جر خان(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ طا ہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور انکے خاندان کو غیر ضروری معا ملات میں الجھا کر ملک میں افرا تفری اور انتشار پیدا کیا جا رہا ہے جبکہ واحد راہنما میں جن پر کرپشن، بد عنوانی اور کرپشن کا کوئی الزام نہیں پا نامہ لیکس کو لیکر ملکی ترقی کا دانستہ راستہ رو کا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پو ٹھو ہار پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں دئے گئے ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا تو پا نامہ میں نام تک نہیں تھا مگر ان کو بھی بلا یا گیا جس سے ثابت ہو تا ہے کہ صرف شریف فیملی کا ہی احتساب ہو رہا ہے جو پہلے بھی مشرف اور بھٹو و اورزرداری دور کڑے احتساب سے گذر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مو جودہ سیاسی کشمکش سے ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور شاید یہی ایجنڈا عمران خان کو دیا گیا ہے۔ طاہر کیانی نے مقامی سیاست کا ذکر کرتے ہو ئے کہا کہ میں حلقہ پی پی 3سے صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہوں اور قوی امکان ہے کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مجھے ہی ملے گاتا ہم میرے دیگر بھائی جو ٹکٹ کے لیے کو ششیں کر رہے ہیں یہ انکا حق ہے کسی کو اس سے نا راض ہو نے کی ضرورت نہیں ہے۔ طا ہر کیانی نے کہا کہ میں نے گو جر خان کے عوام کی خدمت کا جو بیڑہ اٹھا یا ہے وہ ہر حال میں جا ری رکھوں گا۔

تھانہ جاتلی پو لیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن5افراد گرفتار

دولتالہ(نامہ نگار)تھانہ جاتلی پو لیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن5افراد گرفتار45لیٹر شراب برآمد،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جاتلی نے ایس ایچ او جاتلی ضمیر حیدر کی سربراہی میں جاتلی پو لیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے،انتظار حسین سکنہ گکھڑ منڈی سے 10لیٹر،گل اقبال سکنہ دینہ سے10لیٹرشمیم عباس سکنہ بڑکی سے10لیٹرفہیم ساکن ارجن سے10لیٹراور سجاد حیدر سکنہ دینہ سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزموں کو پابند سلاسل کرتے ہو ئے شراب ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں

شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے نہیں دیں گے، راجہ جاوید اشرف


سید اڈا (نامہ نگار) شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے نہیں دیں گے ، کسی کو اجازت نہیں دیتے کے تحصیل گو جرخان میں ایسی سیاست کرے اور شرفاء پر جعلی اور جھوٹے چوری کے پرچے درج کرائے، اگر کسی کو ایسی سیاست کا شوق ہے تو وہ کسی اور جگہ کرے ہم ہر گز اجازت نہیں دیں گے ، اگر یہ ایسی حرکت سے باز نہ آئے تو ایک ایسا عوامی احتجاج جنم لے گا کہ ان سے سنبھالنا مشکل ہوجائے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلی پی پی پی تحصیل گو جرخان راجہ جاوید اشرف نے غربی گو جرخان کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ شرفاء پر جعلی چوری کے مقدمے کرکے ان کی پگڑیاں اچھالنا چاہتے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں ہم ہر گز ایسی اجازت نہیں دیں گے اگر کسی نے ایسی سیاست کرنی ہیتو کہیں اور جاکر کرے ہم اجازت نہیں دیں گے راجہ جاوید اشرف غربی گو جرخان کے دورہ کے موقع پر موضع جھنگی پھیرو میں مشرف کی اہلیہ ، پنجگراں کلاں میں ملک خالد کے گھر ، ماچھیہ میں سابق چئیرمین عبدالقیوم کی مامی اور انسپکٹر خلیل کی تائی صاحبہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومین کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے ان کے ہمراہ حاجی اورنگزیب اختر خان، چوہدری مناظر نواز، چوہدری محمد نذیر، حاجی راشد زمان، خرم عزیز ، راجہ سہیل ، اور محمد صبور ہمراہ تھے

گوجرخان میں ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا


گو جر خان(نامہ نگار) گذشتہ سالوں کی طرح عید کی آ مدکے دنوں میں امسال بھی شہر میں ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر چکا ہے اور خریداری کے لیے آ نے والوں کے لیے گاڑیاں پارک کر نے کی کو ئی جگہ نہیں ہے جی ٹی روڈ کے ساتھ ساتھ سروس روڈز پر زیادہ تر مقامی کمر شل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا قبضہ ہے۔جو سرکاری جگہ خالی بھی ہو تو کسی پرائیویٹ گاڑٰ کو پارک نہیں کر نے دیتے۔ جبکہ شہر کی مارکیٹوں اور با زاروں میں تجاوزیت کا یہ عالم ہے کہ کار پارک کرنا تو دور کی بات وہاں سے گذرنا مشکل ہے۔ حیاتسر روڈ، جی ٹی روڈ،جی پی او کے سامنے، ریلوے روڈ، تحصیل روڈ ، غرضیکہ شہر کا کوئی کو نہ خالی نہیں جہاں پرائیویٹ گاڑی پارک کی جا سکے۔لوگ مجبور ہو کر جی ٹی روڈ پر گاڑیاں پارک کر نے پر مجبور ہیں جہاں کئی کئی لائنز میں گاڑیاں پا رک ہو تی ہیں۔اور حادثات کے خطرات بڑھ جا تے ہیں مگر ہائی وے موٹر وے پو لیس کے لیے بھی اتنے بڑے پیمانے پر عام شہریوں کے خلاف آ پریشن ممکن نہیں۔مقامی انتظامیہ اور بلدیہ نے بھی ابھی تک اس اہم عوامی ضروت کی طرف توجہ نہیں دی ہے۔گو جر خان بار کے سابق صدر مرزاخورشید اختر نے صو بائی حکومت ، ضلعی انتظا میہ اور سی ٹی او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آ نے والے عید کے دنوں میں تحصیل بھر سے آئے ہو ئے شہریوں کے لیے گاڑیاں پارک کر نے کے لیے جگہ فراہم کریں اور ویگنوں کے اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ تک محدود کریں۔

مسلم لیگ ن پہلے بھی مضبوط تھی اور آئندہ بھی اسے کوئی خطرہ نہیں


ڈھڈیال ( بیورو رپورٹ) ایم این اے ہاؤس چکوال کے ترجمان نے شرانگیز بیان بازی کو بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن پہلے بھی مضبوط تھی اور آئندہ بھی اسے کوئی خطرہ نہیں۔ مسلم لیگ ن کی محبت میں راگ الاپنے والے کیا اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ 2013ء میں مسلم لیگ نے ضلع میں قومی وصوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی انتشار نہیں لیکن یہ سب جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن میں انتشار پیداکرنے والے وہی ہیں جن کے خون میں مسلم لیگ ن کی مخالفت شامل ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ عید کے بعد اس پروپیگنڈہ مہم کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کیا جائے گی او ر اصل حقا ئق مسلم لیگیوں کے سامنے لائیں جائیں گے

سید اڈا، بجلی گھنٹوں غائب، عوام سخت پریشان کوئی پرسان حال نہیں


سید اڈا (نامہ نگار) سید اڈا اور گردونواح میں بجلی کا انتہائی بوسید ہ نظام ہوا کے پہلے جھونکے کے ساتھ بجلی گھنٹوں غائب، عوام سخت پریشان کوئی پرسان حال نہیں ، بجلی کی بوسید ہ ترین ٹرانسمیشن لائن اس علاقے میں ہے جوکہ ہوا کے تیز جھونکے کے ساتھ ہی خراب ہوجاتی ہے ، عوام نے حکام بالا سے فوری نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق سید اڈا ور گردونواح جاتلی گرڈ اسٹیشن کے راماں فیڈز میں انتہائی بوسید ہ ٹرانسمیشن لائن ہے جس کی وجہ سے ہوا کا تیز جھونکا آتے ہی بجلی غائب ہوجاتی ہے اور گھنٹوں تک بجلی نہیں آتی جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا عوام سخت پریشان ہیں اور حکام بالا سے فوری نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

پرانی دشمنی کا شاخسانہ،60 سالہ شخص کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)پرانی دشمنی کا شاخسانہ،60 سالہ شخص کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق 60 سالہ جانس خان ولد سیف الرحمان سکنہ پشاور حال مقیم جناح کالونی کلر سیداں کو سابقہ دشمنی پر ولی خان ولد تازہ گل سکنہ پشاورنے گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مضروب کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا جہاں تشویشناک حالت کے باعث اسے ریسکیو 1122 کی ایمبولنس کے ذریعے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزم موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔پولیس نے مضروب کے بیٹے محمد اسحاق کی تحریری درخواست پر دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

انعامات


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج، وصال فخر سلطان راجہ نے تھانہ کلر سیداں میں تعینات سب انسپکٹر راجہ غلام شبیر اور سب انسپکٹر ندیم اختر کیانی کو اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر دس دس ہزار روپے نقد انعام اور اور تعریفی اسناد دی ہیں۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے نقد انعامات کی وصولی پر دونوں پولیس آفسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں کوئی فروگزاشت نہیں کریں گے۔

کلر سید اں میں کر کٹ کے شو قین نے خو ب آ تش با ز ی کی ا و ر خو شی کا ا ظہا ر


کلر سید اں (پر و یز و کی سے)چمپئین ٹر ا فی کر کٹ ٹو ر نا منٹ میں بھا ر ت کے خلا ف پا کستا ن کی شا ند ا ر کا میا بی پر جس طر ح پو ر ے ملک میں جشن منا یا گیا ا سی طر ح کلر سید اں میں کر کٹ کے شو قین حضر ا ت نے خو ب آ تش با ز ی کی ا و ر خو شی کا ا ظہا ر کیا ا د ھر چےئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س ،بلد یہ کو نسلر چو ہد ر ی محمد ا شر ف ،صو بید ا ر ظفر بیگ ،پر و یز ا ختر منہا س ،عا طف ا عجا ز بٹ ،مسلم لیگ ن سٹی کے صد ر شیخ خو ر شید ا حمد ،مسلم لیگ ن یو تھ و نگ کے صد ر شیخ حسن سر ا ئیکی ،سیا سی و سما جی شخصیت سید طا ہر شا ہ کا ظمی ،سا بق نا ظم محمد ا عجا ز بٹ ،ا نجمن تا جر ا ن کے مر کز ی ر ہنما حا جی ر یا ست حسین ،کا ر و با ر ی شخصیت مسعو د بھٹی و د یگر نے پا کستا نی ٹیم کو شا ند ا ر کا میا بی پر مبا ر کبا د د ی ۔

رمضان شریف رحمتوں ،برکتوں اور فضیلتوں کو لوٹنے کا مہینہ ہے، پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی

دولتالہ(نامہ نگار)دربار عالیہ فیض رساں بھنگالی شریف کے سجادہ نشین پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کہا ہے کہ رمضان شریف رحمتوں ،برکتوں اور فضیلتوں کو لوٹنے کا مہینہ ہے ، اعتکاف کرنے والے اللہ کے دروازے پر سائل بن کر بیٹھتے ہیں ،روزے داراپنی استحکامت سے اللہ کی بڑی نعمت،رحمت اور برکت سمیٹتے ہیں،عمل صالح کی توفیق کا نصیب ہونا اور استحکامت نصیب ہونا اللہ تعالیٰ کا خاص تحفہ ہے ان خیالات کا اظہارانھوں نے چوہدری محسن کی جانب سے جامعہ مسجد بھنگالی دربار شریف میں متعکفین کے اعزاز میں دی جانے والی افطار ی کے موقع پر کرتے ہوئیکیا انہوں نے روزے کی اہمیت ،فضیلت ،رحمتوں اور برکتوں پر بات چیت کرتے ہوئے اعتکاف کی فضیلت بیان کی اور کہا کہ اعتکاف کرنے والے اللہ کے دوست ہیں وہ اللہ کے دروازے پر سائل بن کر بیٹھتے ہیں اور اپنی استحکامت سے ثواب سمیٹتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمل صالح کی توفیق ہونا اور استحکامت نصیب ہونا اللہ تعالیٰ کا خاص تحفہ ہے اس موقع پر رہنما پی پی پی حاجی اورنگزیب اختر ،بھی موجود تھے نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد عالم اسلام ، پاکستان اور مسلمانوں کی سلامتی کی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے عید کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے


دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان کرکٹ ٹیم نے عید کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے ،پاکستان کی جیت کی خوشی میں رہنما پی پی پی حاجی اورنگزیب اختر نے شائقین کرکٹ میں مٹھائیاں تقسیم کیں ، پاکستانی کرکٹ ٹیم مبارکبا دکی مستحق ہے ، بھارت کو ہر شعبے میں دانتوں چنے پسائے ،آرمی چیف کی جانب سے عمرہ کی پیشکش ماہ رمضان میں عظیم تحفہ ہے پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار رہنما پی پی پی حاجی اورنگزیب اختر نے آئی سی سی چیپمئن ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت ٹاکرے کے نتیجے میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں مقامی ہوٹل میں بیٹھے شائقین کرکٹ میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے پورے پاکستان کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی سٹارز نے بھارتی کھلاڑیوں کو ہر شعبے میں ناکام کر دیا تھا آرمی چیف کی جانب سے عمرے کا اعلان کھلاڑیوں کے لئے عظیم تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے قوم کے لئے کرکٹ ٹیم نے عید کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔

ذہین طالب علم مہر محمد عماد علی حصول لیپ ٹاپ سے مسلسل ناکام


دولتالہ(نامہ نگار) ذہین طالب علم مہر محمد عماد علی حصول لیپ ٹاپ سے مسلسل ناکام ،وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی آنکھوں میں دھول جانکی جا رہی ہے ،فیصل آباد بورڈکا لائبریرین ذوالفقار تاحال ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ،طالب علم ذہنی پریشانی سے دوچار وزیر اعلی شہباز شریف فوری نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق فیصل آباد بورڈ میٹرک پارٹ iiکے نتائج کے مطابق ذہین طالب علم مہر محمد عماد علی نے 1050میں سے 994نمبر حاصل کئے ، 90.36%نمبر ز حاصل کرنے والے طالب علم کو بذریعہ فون اطلاع دی گئی کہ گورنمنٹ ڈگری کالج جھنگ صدرمیں آکر منعقدہ تقریب سے اپنا لیپ ٹاپ لے جائیں اور سیریل نمبر 1250بھی دیا لیکن وہاں پر موجود متعلقہ ذمہ داران نے بورڈ آفس آ نے کو کہا اور وہاں سے لیپ ٹاپ حاصل کرنے کی ہدایت کی ،متعدد چکر لگانے کے کے باوجود لائبریرین ذوالفقار مسلسل ٹال مٹول اور آج کل کر رہا ہے روز روز کی تواریخ سے طالب علم شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہو گیا ہے ، مہر محمد عماد علی نے متعلقہ ذمہ داران اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لے کر مجھے لیپ ٹاپ دلوایا جائے۔

ڈھوک کیال میں 100کے وی کا ٹرانسفارمر لگانے کامطالبہ


دولتالہ(نامہ نگار)یونین کونسل دیوی کے گاؤں ڈھوک کیال میں 100کے وی کا ٹرانسفارمر لگانے کامطالبہ ڈھوک کیال کے ماسٹر محمد بشیر،راجہ محمد سرور،راجہ آصف محمود،راجہ جہانگیر ،راجہ اعظم،اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے ڈھوک کیال میں 50کے وی کا ڑرانسفارمر نصب ہے اوور لوڈ کی وجہ سے آئے روز خراب رہتا ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید شکلات ہیں انھوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈھوک کیال میں ٹرانسفارمر اپ گریڈ کرتے ہوئے 100کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے

error: