گرما گرم خبریں

ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج

Archive for: June 20th, 2017

موہڑہ نوری تا گوجرخان روڈ کھنڈر میں تبدیل ،عوامی حلقوں کا احتجاج

دولتالہ(نامہ نگار ) موہڑہ نوری تا گوجرخان روڈ کھنڈر میں تبدیل ہر سال لاکھوں روپے سڑک کی مرمت کے نام پر ہڑپ کر لیے جاتے ہیں فائلوں اور اپنے پیٹ بھرنے والے سڑک کے گڑھوں کو بھی بھروا دیں ٹوٹی پھوٹی خستہ حال سڑک عوامی نمائندوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے تباہ حال سڑک سے گزرنا محال ہو چکا ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے محکمہ شاہرات پنجاب کے اعلیٰ حکام اس جانب اپنی توجہ مبذول کریں ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم و سابق پرنسپل بوائز کالج دولتالہ پروفیسر ضیاء الرحمان راجہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ان کی ناک کے نیچے سے گزرنے والے روڈ خستہ حالی کا رونا رو رہی ہے درجنوں دیہات و قصبات کے لوگ روزانہ اس سڑک پر سفر کرتے ہیں سڑک کی تباہ حالی کے باعث آمد رفت میں شدید دشواری پیش آ تی ہے سالانہ سڑک کی مرمت کے لیے جاری ہونے والے فنڈز بھی پانی کی طرح بہا دیے جاتے ہیں چند ایک ناقص ٹاکیاں لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے انہوں نے محکمہ شاہرات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سڑک کی مرمت میں غیر معیاری اور ناقص میٹریل اور ڈنگ ٹپاؤ کام کے بجائے فرض شناسی اور دیانتداری سے پایہ تکمیل کو پہنچای جائے جب کہ عوامی نمائندگان کو چاہیے کہ سڑک کی از سر نو تعمیر کے لیے فنڈز جاری کرائیں علاقہ عوام مستفید ہوں گے تو آئندہ بہتر نتائج آنے کی توقع کی جا سکتی ہے

امت مسلمہ ایک طرف فروعی مسائل کا شکار ہے، خالد محمود مرزا


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 کے متوقع امیدوار خالد محمود مرزا نے کہا ہے امت مسلمہ ایک طرف فروعی مسائل کا شکار ہے تو دوسری طرف قرآنی تعلیمات اور اطاعت رسولﷺسے دوری کی وجہ سے گوناگوں مسائل میں الجھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مسلمان جہاں جہاں بھی ہیں ذلت و رسوائی کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسجد بلال کلر سیداں میں تکمیل قرآن کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون جاوید اقبال،صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلر سیداں حاجی ابرار احمد،صدر جے آئی حلقہ پی پی 5عرفان بھٹی ،صدر یوتھ ونگ جے آئی تحصیل کلر سیداں عبداودؤد عامر ،ر ا جہ ا شفا ق اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایثار،اخوت،احترام انسانیت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے اللہ کی طرف رجوع کرنے کا مہینہ ہے۔ رمضان کے مہینے میں بدنی عبادات کیساتھ ضرورت مندوں کی ضروریات کو پورا کر کے مالی عبادات کے ذریعے نیکیوں کو سمیٹا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں ہر عبادت کا اجرکئی گنابڑھ جاتا ہے۔قبل ازیں معتکف افراد کو جماعت اسلامی کی جانب سے قرآن مجید کا ایک ایک تحفہ بھی دیا گیا۔اس موقع پر خالد محمود مرزا نے توبہ اور استغفار کے بارے میں بھی درس دیا۔

سموٹ سے کالیاں سہلیاں روڈ کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی کی ہدایت پر سموٹ سے کالیاں سہلیاں روڈ کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا منصوبے پر 25لاکھ کی لاگت آئے گی۔مسلم لیگ ن کے مقامی صدر چوہدری محمد طارق ،چوہدری جمیل اکرم،فہد جمیل،چوہدری اظہر،راجہ محمد حفیظ،راجہ صدر حسین،راجہ زمان،راجہ جاوید،راجہ ادیب،چوہدری مہربان اور چوہدری کبیر نے سڑک کی مرمت کا کام شروع ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے گردونواح کے لوگوں کو طویل سفری مشکلات سے نجات ملے گی انہوں نے کہا کہ بہت جلد سموٹ میں مذید منصوبے بھی شروع کئیے جا رہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کے مسائل کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

چاربچوں کی ماں کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا


کلر سیداں(پر و یز و کی سے) چاربچوں کی ماں کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے شوہر کی درخواست پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دہئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق افتخار حسین ولد سردار خان سکنہ رجام نے پولیس کو تحریری درخواست میں بیان دیا کہ وہ لاہور میں واقع ایک ہوٹل میں کام کرتا ہے۔سائل کی شادی 10 برس قبل مسماۃ(س) سکنہ سہوٹ بگیال سے ہوئی جس سے میرے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔مورخہ 11 جون میری والدہ نے مجھے فون پر فورا گھر آنے کا بولا جس پر میں گھر آگیا۔والدہ نے مجھے بتایا کہ صبح 7 بجے میری بیوی اپنی ایک رشتہ دار مسماۃ (ح) کے ساتھ اپنے بچوں کے ہمراہ کلر سیداں میں دوائی لینے کیلئے ایک میڈیکل اسٹور پر گئی اور مبینہ طور پر غائب ہو گئی اور بچوں کو مسماۃ(ح) اپنے ہمراہ واپس لائی۔میں نے اپنی بیوی کے بارے میں تمام عزیز و اقارب سے دریافت کیا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا۔میری بیوی کو نامعلوم افراد نے ورغلا ء پھسلا کر برائے زنا و حرام کاری اغواء کر لیا ہے ۔

چمپینزٹرافی کے فائنل کر کٹ میچ میں شاندار باؤلنگ پر محمد عامرکو خراج تحسین


گوجرخان(نامہ نگار)چمپینزٹرافی کے فائنل کر کٹ میچ میں شاندار باؤلنگ پر محمد عامر کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسکے آ بائی شہر گو جر خان میں بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ اسکے بھائی سابق کونسلر چو ہدری محمد اشرف آج جب لا ہور سے گو جر خان پہنچے تو انکی رہا ئش گاہ واقع چنگا بنگیال میں انکو مبارکباد دینے والوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ان میں بڑے بچے اور بوڑھے سبھی شامل تھے۔ نو جو انوں نے محمد عامر کی تصویروں والے پمفلٹ اٹھا رکھے تھے۔ چو ہدری اشرف نے شام کو مہمانوں کے لیے افطاری اور کھانے کا خصوصی انتظام کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ نے ہر مشکل اور اچھے وقت میں محمد عامر، اور ہمارے خاندان کی پذیرائی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی جلد محمد عامر کی وطن واپسی مشکل ہے کیونکہ انہوں نے بر طانیہ میں ایک کاؤنٹی سے کھیلنے ے کا معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر جب بھی واپس آئے انہیں شائقین سے ملوانے کے انتظا مات کیء جائیں گے

راجہ محمد ریاض منہاس کے بھائی کی وفات پرتعزیت


دولتالہ(نامہ نگار ) پریس کلب دولتالہ کے صدر سید منور نقوی اور دیگر عہدیداران نوید افسر راجہ،راجہ حاجی احمد،چوہدری عابد حسین،راجہ سعید اقبال،چوہدری محمد نوازکسانہ،محمد اشفاق انجم،نوید اسلم فرحت،شکیل احمد،ضیاء الحسن ہاشمی،چوہدری محمد اسحق،راجہ حسن اختر،راجہ تیمور عابد،محمد فرقان قریشی،لیاقت بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں پریس کلب جاتلی کے صدر راجہ محمد ریاض منہاس کے بھائی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے

کرنب الیاس میں فریقین میں خوش اسلوبی سے راضی نامہ طے پا گیا


سکھو(نمائندہ خصوصی ) یونین کونسل کرنب الیاس کے گاؤں کرنب الیاس میں دو فریقین کے مابین لڑائی جھگڑا ہوگیا ۔ اس لڑائی میں چھ آدمی زخمی ہو گئے تھے ۔ دونوں فریقین نے FIR درج کروا دیں جس سے پورا گاؤں لڑائی جھگڑے کی زد میںآگیا اور اتنی ٹینشن پیدا ہوگئی کہ کسی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا لیکن سید ضمیر حسین شاہ SHO تھانہ جاتلی اور ان کے عملہ کی کاوش اور حاضر دماغی سے فریقین میں خوش اسلوبی سے راضی نامہ طے پا گیا۔ جس سے اہلیانِ دیہہ میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو گئی۔ اور اہلیانِ دیہہ نے راجہ عابد حسین منہاس ،راجہ عبدالمجید منہاس اور پولیس کے کردار کو سراہا

error: