گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی

Archive for: June 21st, 2017

سیاسی و قانونی محاذ پر مخالفین کے خلاف جنگ جا ری رکھوں گا،راجہ شو کت عزیز بھٹی

گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ شو کت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ میں سیاسی و قانونی محاذ پر مخالفین کے خلاف جنگ جا ری رکھوں گا اور جس طرح پہلے انکو دو نوں محاذوں پر شکست دی ایک بار پھر انہیں شکست دوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگری کا کیس میں سول کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک جیت چکا ہوں۔میرے خلاف بے بنیاد الزا مات لگا کر سیاسی منظر سے ہٹانے کی کو ششیں کی گئیں۔مگر گو جر خان کے عوام کے تعاون سے انہیں نا کام بنا یا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ن لیگ اور نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کے لیے بے شمار آفرز کی گئیں مگر میں نے انہیں ٹھکرا دیا پھر میرے خلاف جعلی ڈگری کا ڈرامہ رچا یا گیا اور سپریم کورٹ نے مجھے بحثیت ایم پی اے معطل کر دیامگر میں نے عدالتوں میں ثابت کیا کہ مجھے پر الزا مات جھوٹے ہیں اور سپریم کو رٹ نے مجھے بحا ل کر دیا۔ اب الیکشن کمیشن نے مجھے معطل کر نے کا جو فیصلہ کیا ہے میں انکی نقول ملتے ہیں اس فیصلے کے خلاف عدالت میں جا ؤں گا اور ثابت کروں گا کہ یہ فیصلہ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ فکر نہ کریں میرے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور میں انہیں ثابت کر کے رہوں گا۔

مشکلات سے گھبرانے والے نہیں ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا :راجہ نعیم نوا ز


دولتالہ(نامہ نگار )مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز نے کہاہے کہ حلقہ پی پی4کے عوام راجہ شوکت عزیز بھٹی کے ساتھ ہیں ماضی میں بھی ہم مشکلات سے نہیں گھبرائے اور آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے شوکت عزیز بھٹی کے خلاف الیکشن کمیشن کافیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے گزشتہ روز راجہ شوکت عزیز بھٹی کے خلاف الیکشن کمیشن کے جانب سے نا اہلی کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں حلقہ پی پی4کے عوام راجہ شوکت عزیز بھٹی کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کر ہے ہیں مشکل وقت آتے رہتے ہیں ہم مصائب اور مشکلات سے گھبرانے والے نہیں ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا راجہ شوکت عزیز بھٹی عوام لیڈر ہیں اور حلقہ عوام کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں انشا ء اللہ پہلے بھی سر خرو ہوئے آئندہ بھی اللہ تعالیٰ کی مدد سے کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بھنگڑے ڈالنے اور مٹھائیاں تقسیم کرنے والوں کی خوشی عارضی ہے

میونسپل کمیٹی گوجرخان کے لیے فنڈز مہیا چکے ہیں :شاہد صراف


گوجرخان (نامہ نگار )چیئرمین بلدیہ گوجرخان الحاج شاہد صراف نے کہا ہے کہ گوجرخان میونسپل کمیٹی کے لیے فنڈزفراہم کیے جا چکے ہیں ان شاء اللہ عید الفطر کے فوری بعد گوجرخان میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص کی کاوشوں سے گوجرخان کو مثالی شہر بنانے کے لیے پر عزم ہیں ہمارا مشن ترقی یافتہ اور خوشحال گوجرخان ہے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ان شاء اللہ تنقید کرنے والوں کے منہ بند ہو جائیں گے وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے حکومت کے خلاف سازشیں دم توڑنے والی ہیں ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا مسلم لیگ ن ہی عوام کی نجات دہندہ جماعت ہے انشا ء اللہ2018کے الیکشن میں ن لیگ کامیابی حاصل کرئے گی

گوجرخان وارڈن اہلکار غائب ، شہر بھر میں ٹریفک جام معمول

گوجرخان (عبدالستار نیازی) وارڈن اہلکار غائب ، شہر بھر میں ٹریفک جام معمول، جس کا جہاں دل چاہتا ہے گاڑی رکشہ پارک کر لیتاہے، تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، روزہ افطاری کے وقت ریلوے روڈ چوک میں شدید ٹریفک جام ہوتاہے، جس کے باعث روزہ داروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے، دوسری جانب ریلوے روڈ کے شروع میں روڈ پر لگائی گئی ریڑھیوں، تجاوزات کے باعث بھی ٹریفک کی روانی میں خلل آرہاہے، وارڈن اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غافل نظرآتے ہیں، شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ کے باعث جی ٹی روڈ سمیت سروس روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیاہے، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی کر کے شہر میں ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ملک خورشید کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں


گو جر خان(نمائندہ راول نیوز)گوجرخان سینئر صحافی اور ہفت روزہ چشم وطن کے چیف ایڈیٹر ملک خورشید کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ بابا شیخ طالب والے قبرستا ن میں ا دا کی نماز جنازہ میں نماز جنازہ میں چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف ، ایم پی اے افتخار احمد وارثی ، سابق ایم پی اے طارق کیانی ،سابق تحصیل ناظم چوہدری محمدعظیم، راجہ علی اصغر جاوید کوثر ،راجہ جواد، شاہد صراف ،سہیل کیانی، غلام قمر، مرزا شفیق، عبدالغفور کیانی، راجہ ساجد یوسف، ملک عامر وزیر، احمد نوازکھوکھر،ملک جاوید، ظہیرخواجہ، مرزا ندیم ،عامر قریشی ،حاجی شفقت ،کپتان شاہد، ملک طاہر، صدردلدار پپو، ارباب اعجاز،راجہ افتخاروزیر،راجہ آفتاب، گل اخلاق حسین ایڈووکیٹ ،صلاح الدین شیخ، کلیم اللہ بھٹی، میاں ہارون، راجہ ضیاء الحق، خان لیاقت، مرزا رفعت، شیخ اخلاق جبر،ازرم خیام، راجہ صدام، راجہ عمران کامی اورسیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبے نے عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے:شہری

گوجرخان (عبدالستار نیازی) ہاؤسنگ سکیم میں سیوریج کیلئے کھدائی کئے گئے گڑھے عوام کیلئے وبال جان بن گئے، بارش کے باعث کیچڑ اور پانی کھڑا ہونے سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات ، تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے پوش علاقے ہاؤسنگ سکیم نمبر 1گوجرخان میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے شروع کئے گئے منصوبے نے عوام کی ناک میں دم کر کے رکھ دیاہے، بارش کے باعث کیچڑ اور پانی کھڑا ہونے کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ، گاڑیاں ، رکشے اور موٹرسائیکل کیچڑ میں پھنس جاتے ہیں ، لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ ہفتوں کا کام مہینوں کے حساب سے کیا جارہاہے، عوام پہلے گندے پانی سے پریشانی کا شکار تھے اب کیچڑ کے باعث ہمارا پیدل چلنا بھی دشوار ہوچکاہے، عوام نے ذمہ داران حکام سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن


گوجرخان (عبدالستار نیازی) منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف آصو بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان نے مصدقہ اطلاع پر مختلف چھاپہ مار کاروائیوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش آصف بٹ عرف آصو بٹ اور ان کے ساتھیوں شکیل احمد، افضل حسین ، طالب حسین، کامران سے چار کلوگرام چرس ، جبکہ امیر کابل سے 5گیلن شراب برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ندیم ظفر نے میڈیا کو بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران چھاپہ مار کاروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے، منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ رکھیں گے۔

کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چمپیئن ٹرافی جیت کر قوم کی عید کی خوشیوں کا تحفہ دیا

جدہ (بیورو چیف)پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چمپیئن ٹرافی جیت کر قوم کی عید کی خوشیوں کا تحفہ دیا،پانامہ ڈرامہ ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے ،پاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں نے ہمیشہ سازشیں کیں ،میاں برادران کی پالیسیوں سے پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو گیا ،پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چمپیئن ٹرافی جیت کر قوم کی عید کی خوشیوں کا تحفہ دیا ، ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین عاصم جمیل کیجانب سے منعقدہ افطار پارٹی کی تقریب سے ایم این اے بیرسٹر چوہدری شاہنواز رانجھا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں بیرسٹرچوہدری شاہنواز رانجھا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن، سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن جدہ ملک محی الدین سمیت ممتاز مسلم لیگیوں چوہدری شہباز ، رانا شہباز ،چوہدری اکرم ،عباس گورائیہ ،منظور حسین اعوان ، عابد سیٹھ،آصف بھٹی ،ظہیر عباس ،چوہدری اجمل گجر ، چوہدری اسمعیل ،عبدالکریم لغاری،عمر فیض ،مدثر کریم اعوان ،ملک تصور حسین ، مرزا فرقان بیگ ، شانی بوچھال ، عبداللہ نواز ، معروف بزنس مین چیئرمین نبراس گروپ ،بیوروچیف میرا قلم محمد نواز ، ڈھڈیال نیوز کے چیف بیوروثاقب مغل ، چوہدری محمد ریاض ،،پاک میڈی افورم کے جنرل سیکرٹری اور اوورسیز فائل کے چیف بیورورضوان چوہدری اورپاک میڈیا فورم کے صدر اور دنیا نیوز کے چیف بیورورضوان چوہدری اوردیگر نے شرکت کی اس موقع پر ملک محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ ڈرامہ ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے ،پاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں نے ہمیشہ سازشیں کیں ان سازشیوں کی یہ سازشیں ناکام ہوں گی انشاء اللہ پاکستان میاں برادران کی قیادت میں بھر پور ترقی کرے گا ، اب تک جو منصوبے کامیابی کی جانب گامزن ہیں ان کی بدولت پاکستان کا بین لاقوامی سطح پر وقار بلند ہوا ہے ، عاصم جمیل اور دیگر نے کہا کہ میاں برادران کی پالیسیوں سے پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو گیاانہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چمپیئن ٹرافی جیت کر قوم کی عید کی خوشیوں کا تحفہ دیاانہوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی اس تقریب میں سرگودھا کی ممتاز شخصیات نے بھر پور شرکت کی یہ تقریب دلاور گوندل اور عنایت جھاڑہ نے آرگنائز کی جبکہ میزبانی کے فرائض چوہدری عاصم جمیل ،سیٹھ عابد اور چوہدری اجمل گجر آف سرگودھا نے پیش کئے آخر میں پاکستان کی سلامتی اور مسلمانوں کے لئے نیک شگون کی دعائیں مانگی گئیں

سید آل عمران کی عیادت کیلئے شخصیات کا تانتا بندھ گیا

گوجرخان (عبدالستار نیازی) معروف شاعر، ادیب اور پوٹھوہاری لینگوئج اینڈ کلچرل کونسل کے چیئرمین سید آل عمران کی عیادت کیلئے شخصیات کا تانتا بندھ گیا، گزشتہ دنوں سید آل عمران کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں ایک ہفتہ تک زیرعلاج رہے، ڈاکٹرز نے ہفتہ وار چیک اپ کی ہدایت کی ہے، سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات نے بذریعہ فون اور گھر جاکر ان کی عیادت کی، سید آل عمران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں میرے لئے دعائیں کرنے والے تمام خواتین و حضرات کا میں تہہ دل سے شکرگزار ہوں اور دعاؤں کا طلبگار ہوں۔

پیپلز پارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں:سید غالب

گوجرخان(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر سید غالب حسین شاہ کی طرف سے ایک مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر ، نائب صدرراجہ منصور اختر، سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد اور پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے کارکنان اور گوجرخان شہر سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو افطاری دی گئی،افطار ڈنر میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید شاہد احمد شاہ ، سید ضیافت حسین شاہ، سید عدنان حسین ، سید آفتاب حسین شاہ، مرزا اسلم، شیخ سجاد، شیخ خلیل، محمد ارسلان، محمد قدوس ، تراب حسین شاہ، محمد شہزاد، شیخ خلیل ودیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، صدر ضلع راولپنڈی چوہدری ظہیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری امید کی کرن ہیں، ان شاء اللہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے وژن کو لے کر ، پارٹی کے تمام ورکروں کو ساتھ لے کر چلوں گا، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے کارکن ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں، سب دوست محنت کریں گے اور اپنے اپنے علاقے میں امیدواران کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے، میں تمام پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتاہوں اور نئے آنے والے کارکنوں کو بھی خوش آمدید کہتاہوں، ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے، سید غالب حسین شاہ ، سید شاہد حسین شاہ نے افطار ڈنر میں شریک ہونے والے تمام پارٹی کارکنان وعہدیداران کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ہم ان شاء اللہ مل کر پارٹی کیلئے دن رات کام کریں گے، ہم پہلے بھی پیپلز پارٹی میں تھے اور ہم مرتے دم تک پیپلز پارٹی کیساتھ رہیں گے، جہاں حق کی بات ہوگی وہ بھی پیپلز پارٹی کے کارکن کا حق ہے کہ وہ بات کرے اور ظالم کا مقابلہ کرنا بھی پارٹی کے منشور میں ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ظالم ضیاء الحق کا مقابلہ کیااور اپنی جان کا نذرانہ دیا ، ہم ان کے کارکن ہیں، ہم نہ ڈرتے ہیں اور نہ جھکتے ہیں۔ غریب عوام کے ساتھ ہیں ۔ اللہ پاک پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرے

error: