گرما گرم خبریں

کمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ سنٹر گوجرخان عوام کیلئے دردسر بن گیا
تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ حسیب کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رضوان ہاشمی
نیا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہیں،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ
پولیس پٹرولنگ پولیس ٹھاکرہ موڑ چوکی نے مختلف کاروائیوں میں چھ مقدمات درج
ضلع چکوال کی سیاست میں آنے والے چند دنوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں
چوہدری زاہد جٹ نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد

Archive for: June 23rd, 2017

عید کے موقع پر سیکورٹی کے انتظا مات مکمل کرلئے گے ہیں،ایس ایچ او پولیس تھانہ


دولتالہ(نامہ نگار )ایس ایچ او پولیس تھانہ جاتلی سید ضمیر حیدر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید الفطر کے دوران امن و امان اور سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔عوام کی جان و مال کی حفاطت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔عید کے موقع پر سیکورٹی کے انتظا مات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔پولیس ٹیمیں علاقہ بھر میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نپٹنے کے لیے وردی و سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نیپولیس چوکی دولتالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی تمام مساجد میں پو لیس تعینات کی گئی تھی اور جمعتہ الوداع اور ستائیسویں کی شب بیداری کے موقع پر سیکورٹی سخت کی گئی۔ عید کے موقع پر جرائم کے تدارک کے لیے پیشگی انتظا مات کر لیے ہیں۔چیکنگ کے عمل کومزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ علاقہ بھر میں رات کے اوقات میں مختلف لنک روڈز پر موٹر سائیکل اور مین روڈز پر پولیس گشت کوبھی بڑھا دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ عید کے موقع پر جرائم پیشہ افراد حرکت میں آجاتے ہیں ان کے انسداد کے لیے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کاروائیاں بھی کر رہے ہیں،اس موقع پر انچارج پولیس چوکی دولتالہ ظفر گوندل اور محررزاہد رسول بھی موجود تھے

دولتالہ مین بازار کی شاہراہ کو ون وے کر دیا گیا


دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ مین بازار کی شاہراہ کو ون وے کر دیا گیا اے سی گوجرخان کے احکامات پر ٹریفک پولیس نے عملداری یقینی بناتے ہوئے یو بی ایل چوک دولتالہ کو انٹری پوائنٹ اور پھمبل چوک دولتالہ کو ایگزٹ پوائنٹ بنا دیا اس سلسلے میں گزشتہ روز انچارج ٹریفک پولیس گوجرخان ثناء اللہ نے ہمراہ ٹریفک وارڈن دولتالہ سید ساجد شاہ اور دیگر اہلکاروں دولتالہ میں یوبی ایل چوک میں بینر آویزاں کیے اور ڈارئیورز کا ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیورز کا سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے دونوں پوائنٹس پر ٹریفک اہلکار ہمہ وقت موجود ہوں گے انہوں نے کہا کہ عید المبارک کی آمد کے باعث شہر میں رش کے پیش نظر ہیوی ٹریفک کے داخلہ بندکیا جائے گا بالخصوص تیل و گیس کے لوڈ ٹینکرڈروائیور مقرر کردہ روٹ استعمال کریں اور دولتالہ روڈ کے استعمال سے گریز کریں بصورت انہیں بھاری جرمانے اور قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ شہری اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں

میں نے سیاست میں کبھی ہار نہیں مانی،راجہ شو کت عزیز بھٹی


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ شو کت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ میں نے سیاست میں کبھی ہار نہیں مانی۔پی پی پی کے دور میں جب پنجاب میں گورنر راج نافذ کیا گیا تو مجھے لالچ کے علاوہ سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت نواز شریف کو چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈا لا گیا مگر میں نے حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اب بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ عارضی ہے قانونی جنگ لڑوں گا اور جیت کر دکھاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگری کا کیس میں سول کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک جیت چکا ہوں۔میرے خلاف بے بنیاد الزا مات لگا کر سیاسی منظر سے ہٹانے کی کو ششیں کی گئیں۔مگر گو جر خان کے عوام کے تعاون سے انہیں نا کام بنا یا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ن لیگ اور نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کے لیے بے شمار آفرز کی گئیں مگر میں نے انہیں ٹھکرا دیا پھر میرے خلاف جعلی ڈگری کا ڈرامہ رچا یا گیا اور سپریم کورٹ نے مجھے بحثیت ایم پی اے معطل کر دیامگر میں نے عدالتوں میں ثابت کیا کہ مجھے پر الزا مات جھوٹے ہیں اور سپریم کو رٹ نے مجھے بحا ل کر دیا۔ اب الیکشن کمیشن نے مجھے معطل کر نے کا جو فیصلہ کیا ہے میں انکی نقول ملتے ہیں اس فیصلے کے خلاف عدالت میں جا ؤں گا اور ثابت کروں گا کہ یہ فیصلہ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ فکر نہ کریں میرے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور میں انہیں ثابت کر کے رہوں گا۔

نوجوان نے گھریلو ناچاکی سے تنگ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا


دولتالہ(نامہ نگار) نوجوان نے گھریلو ناچاکی سے تنگ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا 36سالہ خرم شہزاد ولد بلند خان رنگ سازی کا کام کرتا تھا چند روز قبل گھریلو ناچاکی پر خرم شہزاد نے خود کو آگ لگا لی جس سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا طبی امداد کے لیے اسے ہسپتال لے جایا گیا چند روز زندگی اور موت کی درمیان کشمکش کے بعد گزشتہ روز خرم شہزاد خالق حقیقی سے جا ملا خرم شہزاد6بچوں کا باپ تھا متوفی کو آبائی قبرستان میں منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیا

ملنے والی پانچ سالہ بھے کی نعش بظاہر اتفاقی موت لگتی ہے، ایس ایچ او تھانہ گو جر خان ندیم ظفر


گو جر خان(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ گو جر خان ندیم ظفرنے کہا ہے کہ گذشتہ شب ملنے والی پانچ سالہ بھے کی نعش بظاہر اتفاقی موت لگتی ہے تا ہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد حتمی فیصلہ کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں تفتیش کر رہے ہیں اور لو احقین سے کچھ اہم معلو مات حاصل ہو ئی ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہو ئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ شب نواحی قصبہ ڈھوک بھگو کے نالہ کس سے پانچ سالہ بچے دانیال ولد محمد ظروف کی نعش مل تھی۔ جو صبح سے لا پتہ تھا دن کو اہل خانہ سمجھے کہ وہ عزیزوں کے گھر گیا ہوا ہے مگر شام کو تلاش شروع کی تو اسکی نعش نالہ کس سے ملی، پو لیس ذرائع کے مطابق اسکے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پا یا گیا۔اور بچے کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گو جر خان سے پوسٹمارٹم کر ا لیا گیا ہے۔

رمضان المبارک مستحق افراد کی مدد کر نے کا درس دیتا ہے ،محمد شاہد صراف


گو جر خان(نامہ نگار)چئیرمین بلدیہ گوجرخان محمد شاہد صراف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا متبرک مہینہ ہمیں دوسروں کی مدد کر نے اور مستحق افراد کی مدد کر نے کا درس دیتا ہے جس سے سے دلوں کو سکون ملتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈان ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مستحق اور سپیشل افراد میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ثاقب امام رضوی ،پی ایم ایل ن سٹی کی صدر م محترمہ شازیہ سلطانہ، صدر ملک الطاف حسین،سید ندیم عباس بخاری، شاہد لطیف ہاشمی ایڈووکیٹ،گل اخلاق حسین ایڈووکیٹ اور ملک حمید نے بھی خطاب کیا۔ شاہد صراف نے کہا کہ عید کے موقع پر خصوصی افراد کواپنی خوشیوں میں شامل کریں تا کہ وہ بھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں راجہ الطاف اور ملک قاسم ربانی نے کہا کہ ہم عرصہ 15سال سے مستحق افراد کو عید گفٹ ،وہیل چئیرز،ادویات اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کر رہے ہیں بے شمار مستحق معذور افراد ہمارے پاس رجسٹرڈ ہیں جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈان ویلفئیر آرگنائزیشن جلد ہی سلائی سنٹر کا آغاز تحصیل گوجرخان کی مختلف یونین کونسلز میں کرے گی تاکہ مستحق اور بیوہ خواتین کو ہنر مند بنایا جا سکے۔

زائد کرایہ وصول کرنے اور سواریوں کی اوور لوڈنگ کر نے و الوں کے خلاف کاروائی ہوگی


گو جر خان(نامہ نگار)ڈی آئی جی موٹروے پولیس نارتھ احسن عباس نے کہا ہے کہ عید الفطرکے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے اور سواریوں کی اوور لوڈنگ کر نے و الوں کے خلاف کاروائی کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات کی ہدایت پر موٹروے پولیس N-5 نارتھ زون نے، جو کہ پشاور تا لاہور جی ٹی رو ڈ اور مر ی ایکسپریس وے پر محیط ہے سے ملک کے تقریباً تمام شہروں کو جانے والی ٹریفک گزرتی ہے ۔ لہذا عیدالفطر پر زائد کرائے کی وصولی اور مسافرو ں کی اوورلوڈنگ کو کنٹرول کرنے کے اینٹی اوورلوڈنگ اینڈ اوورچارجنگ سکوارڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔ ڈ ی آئی جی نے مزید بتایا کہ عید کی تعطیلات کے دوران مسافروں سے زائدکرایہ وصول کرنے اور مسافروں کی اوور لوڈنگ کے متعلق شکایات کے ازالہ کے لیے 4اسپیشل کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں اور مسافر اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کی شکایات 130ہیلپ لائن کے علاوہ قائم کیے گئے کنٹرولز رومز پر بھی کر سکتے ہیں تاکہ خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر طریقہ سے کاروائی کی جا سکے۔ پہلاکنٹرول روم مری ایکسپریس وے پر ، دوسرا خیرآباد روڈ، تیسرا جہلم جبکہ چوتھا گجرانوالہ کے ایریا پر قائم کیا گیا احسن عباس نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کو بھاری جر مانہ کرنے کے ساتھ ساتھ زائد وصول کیا گیا کرایہ موقع پر ہی سواریوں کو واپس کروایا جائے گا۔ اسکے علاوہ سواریوں اور سامان کی اوورلوڈنگ کا رجحان بھی ان دنوں بڑھ جاتا ہے جو کہ حادثات کا با عث بنتا ہے لہذا ٹرانسپورٹر حضرا ت کو ہدائت کی جاتی ہے کہ وہ سواریوں کی اوورلوڈنگ سے اجتناب کریں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نارتھ زون کی تما م مو با ئل ایجوکیشن یونٹس کو ہدائیت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں بس/ہائی ایس ٹرمینل پر بریفنگ دیں۔ڈی آئی جی نے مزید بتایاعید کی چھٹیوں کے دوران مسافراپنے ساتھ قیمتی اشیاء لے کر سفر کرتے ہیں اور ان دنوں جرائم پیشہ عناصر بھی سر گرم ہوتے ہیں ۔ ان عناصر کی سر کوبی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور ٹال پلازوں پر موووی کے ساتھ ساتھ اینٹی کراءئم اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے عید کی چھٹیوں کے دوران سڑک استعمال کرنے والوں میں افطاری اور عید گفٹس تقسیم کیے جا ہیں گے

پا کستان کے مسلمان بہت خوش نصیب ہیں، علامہ ڈاکٹر محمد سجاد ساجد


گو جر خان(نامہ نگار)پا کستان کے مسلمان بہت خوش نصیب ہیں کہ انہیں جمعتہ الوداع اور ستائیسواں روزہ ایک ہی دن نصیب ہو ئے اگر پھر بھی ہم اس سے فایدہ نہ اٹھا سکے تو یہ بہت بڑی بد قسمتی ہو گی۔ ان خیا لا ت کا اظہار علامہ ڈاکٹر محمد سجاد ساجد نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعا لی نے ہمیں قرآن پاک جیسے نعمت سے اسی ماہ نوا زا۔ یہ مہینہ خدا کی طرف سے اپنے بندوں کے لیے خصوصی تحفہ ہے۔ خدا ہمیں بار بار معاف کر نے اور نعمتوں سے نوازنے کی نوید سنا تا ہے مگر یہ ہمیں ہیں کہ دنیاوی کاموں کے باعث قیمتی وقت ضائع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معتکفین نے رمضان المبارک کا آ خری عشرہ اللہ کی رضا کی خاطر وقف کر دیا۔اور دنیا کے عیش و آ رام کو اسکے حکم کے مطابق ترک کردیا۔ یہی اللہ کے پسندیدہ لو گوں میں شمار ہو ں گے۔ ڈاکٹر محمد سجاد ساجد نے کہا کہ ہم اپنی زندگیاں اسلام کے بتائے ہو ئے راستوں کے مطابق گذار کر دین دنیا میں سر خرو ہو سکتے ہیں

امت مسلمہ میں بعض ممالک اسرائیل کی حمایت کرکے امت کے اتحاد کو پارا پارا کر رہے ہیں


گو جر خان(نامہ نگار) اسرائیل قبلہ اوّل پہ غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرئے اور امت مسلمہ میں بعض ممالک اسرائیل کی حمایت کرکے امت کے اتحاد کو پارا پارا کر رہے ہیں ان کا کردار انتہائی قابل مذمت ہے ان خیا لات کا اظہار انجمن امامیہ عشریہ گوجر خان کے زیر انتظام یوم القدس کے حوالے سے القدس ریلی اور مولائے کائنات جناب حضرت علی ؑ کی شان میں مولوی ولی کی گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ ، سیّد اسجد کاظمی ، سیّدطیب رضا کاظمی ایڈووکیٹ ، سیّد مروت نقوی ، سیّد اسد عرف بوبی شاہ ، سیّد اکبر شاہ ، سیّد نسیم تقی جعفری ، سیّد منتظر امام ، سیّد زوار شاہ ، فرحت حسین اور دیگر نے کی ریلی مرکزی امام بارگاہ گوجر خان سے شروع ہو ئی جسکے شرکا مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد مولوی ولی کے نعرے بلند کرتے ہوئے گوجر خان چوک تک گئے جہاں قائدین نے خطاب کرتے ہو ئے مولوی ولی کی حضرت علیؑ کی شان میں گستاخی کی بھرپور مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ فوری اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے جبکہ یوم القدس ریلی کے تناظر میں مقررین نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں آخر میں دُعا کی گئی۔

سرکل گو جر خان میں عید کے موقع پر سیکورٹی کے تمام انتظا مات مکمل ہیں،اے ایس پی گو جر خان


گو جر خان(نامہ نگار)اے ایس پی گو جر خان تو حید الرحمان نے کہا ہے کہ سرکل گو جر خان میں عید کے موقع پر سیکورٹی کے تمام انتظا مات مکمل ہیں اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ گو جر خان کی مارکیٹوں میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نپٹنے کے لیے وردی و سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سرکل گو جر خان کے تینوں تھا نوں کے ایس ایچ اوز اور افسران کی میٹنگ کے بعد جنگ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی تمام مساجد میں پو لیس تعینات کی گئی تھی اور جمعتہ الوداع اور ستائیسویں کی شب بیداری کے موقع پر سیکورٹی سخت کی گئی۔ توحید الرحمان نے کہا کہ عید کے دنوں میں جرائم پیشہ عناصر کی کاروائیوں میں بھی تیزی آ جا تی ہے مگر ہم نے انکے تدارک کے لیے پیشگی انتظا مات کر لیے ہیں۔ تحصیل میں شراب فروشی، و شراب نو شی اور قمار بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی۔حالیہ دنوں میں ہم نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کا روائیوں کیں اور بڑے بڑے نامور منشیات فروشوں کو رنگے ہا تھوں گرفتار کیا۔

اظہار تشکر


گو جر خان(نامہ نگار)مقامی سماجی راہنماؤں سابق امیدوار برائے کو نسلر پہلوان محمد اکرام اور نعیم اشرف نے المصطفوی ویلفیئر ایسو سی ایشن کو تین لاکھ رو پے عطیہ دینے پر حاجی لیاقت حسین آف کاہلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی لیاقت ہمیشہ سماجی کا موں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور انکے اعزاز میں بہت جلد ایک تقریب منعقد کی جائے گی

error: