گرما گرم خبریں

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی ہوئی ہے،خرم پرویز راجہ
سانحہ قصوربربریت و سفاکیت کا بدترین واقعہ ہے،شیخ طاہر اشفاق
پاکستان تحریک انصاف عوام کے شعور کو بند کر رہی ہے،راجہ الطاف حسین
ڈاکٹر را جہ سہیل کو تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال کا میڈیکل سپر نٹنڈنٹ تعینات کیا گیا
ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے گر نے پر ایک نو جوان جا ں بحق ہو گیا
گوجرخان چوک میں مال روڈ لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا
الیکشن سر پر ہیں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں،چو ہدری محمد ریا ض

Archive for: June 25th, 2017

مستحق افراد کی مدد سے دلی سکون ملتا ہے، محمد شاہد صراف


گوجرخان(نامہ نگار) مستحق افراد کی مدد سے دلی سکون ملتا ہے اور عید کے موقع پر خصوصی افراد کواپنی خوشیوں میں شامل کریں تا کہ وہ بھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں ان خیالات کا اظہار محمد شاہد صراف چئیرمین بلدیہ گوجرخان نے ڈان ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مستحق اور سپیشل افراد میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صدر ڈان ویلفئیر آرگنائزیشن ملک الطاف حسین کو اس شاندار کام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں تقریب میں سید ندیم عباس بخاری،ضلعی ممبر شازیہ سلطانہ،شاہد لطیف ہاشمی،گل اخلاق حسین ،ملک حمید ایڈووکیٹ،اللہ والے و دیگر سیاسی و سماجی حلقوں نے بھر پور شرکت کی تقریب سے صدر ڈان ویلفئیر آرگنائزیشن ملک الطاف حسین اور ثاقب امام رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عرصہ 15سال سے مستحق افراد کو عید گفٹ ،وہیل چئیرز،ادویات اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کر رہے ہیں اور مخیر حضرات کے تعاون سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ تحصیل گوجرخان سے بے شمار مستحق معذور افراد ہمارے پاس رجسٹرڈ ہیں جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تمام مخیر حضرات تعاون فرمائیں تاکہ ہم ان کی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری کروا سکیں اور انہیں ملک پاکستان کا ذمہ دار شہری بنا سکیں جبکہ ڈان ویلفئیر آرگنائزیشن جلد ہی سلائی سنٹر کا آغاز تحصیل گوجرخان کی مختلف یونین کونسلز میں کرے گی تاکہ مستحق اور بیوہ خواتین کو ہنر مند بنایا جا سکے

پیپلز پارٹی کے عہدیداران بھی جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا رہے ، راجہ پرویز اشرف


دولتالہ(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حقائق کو سامنے لانے کے لیے پیپلز پارٹی کے عہدیداران بھی جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں ہم کبھی بھی انصاف کے راہ میں حائل نہیں ہوئے شہیدو ں اور غازیوں کی جماعت نے ہمیشہ حب الوطنی کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں اس ملک کی جڑوں کی مضبوطی اور پاکستانی قوم کو یک جان کرنے کے لیے ضروری ہے کہ قانون و انصاف کا وہ نظام رائج ہو جو سب کے لیے برابر ہو حکمران بادشاہ نہ بنیں ہم نے سرنگوں ہو کر ہم نے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے آج موجودہ حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ حقیقت عوام کے سامنے لائیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے راماں میں حاجی اورنگزیب اختر کے جانب سے دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیں راجہ پرویز اشرف کی آمد پر پیپلز پارٹی کے جیالوں کی خوشی دیدنی تھی راجہ پرویز اشرف کو اپنے درمیان پا کر پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت اور عوام انتہائی مسرت محسوس کر رہے تھے حلقہ پی پی سے بڑی تعداد میں پارٹی ورکرز نے اس موقع پر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور عید الفطر کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں آمد کی دعوت دی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ٹھوک بجا کر میدان میں اتر چکی ہے گھر گھر ۔گاؤں گاؤں جا ئیں گے گوجرخان کے عوام محبتیں بانٹنے والے لوگ ہیں الیکشن2018میں مخالفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی جیت ان شاء اللہ پیپلز پارٹی کا مقدر بنے گی اس افطار ڈنر میں پی پی پی کے رہنما مرزا منور آصف ،قاضی ظفر علی ،راجہ عرفان نواز مانی ،ملک سلطان اکبر ،ملک ریاست بھٹی ، کونسلر شکیل مغل آف ناٹہ مسلم لیگی رہنما چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس ،چوہدری بابر ،چوہدری قمر آف پنڈ رانجھا،کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی

سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ایس ایچ او پولیس تھانہ جاتلی


دولتالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او پولیس تھانہ جاتلی سید ضمیر حیدر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید الفطر کے دوران امن و امان اور سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔عوام کی جان و مال کی حفاطت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔عید کے موقع پر سیکورٹی کے انتظا مات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔پولیس ٹیمیں علاقہ بھر میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نپٹنے کے لیے وردی و سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں وائس چیئرمین شیخ سعید ،کونسلر چوہدری ابرار،چوہدری مظہر مسعود گوگا،اور اکبر شادشامل تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بھی تمام مساجد میں پو لیس تعینات کی گئی تھی اور جمعتہ الوداع اور ستائیسویں کی شب بیداری کے موقع پر سیکورٹی سخت کی گئی۔ عید کے موقع پر جرائم کے تدارک کے لیے پیشگی انتظا مات کر لیے ہیں۔چیکنگ کے عمل کومزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ علاقہ بھر میں رات کے اوقات میں مختلف پولیس گشت کوبھی بڑھا دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ عید کے موقع پر جرائم پیشہ افراد حرکت میں آجاتے ہیں ان کے انسداد کے لیے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کاروائیاں بھی کر رہے ہیں

error: