گرما گرم خبریں

شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری

Archive for: July 2017

سپریم کو رٹ کے فیصلے پر تنقید سرا سر غیر آئینی ہے ،عامر شفیق قریشی 


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر عامر شفیق قریشی نے کہا ہے کہ نا مزد وزیر اعظم کی طرف سے سپریم کو رٹ کے فیصلے پر تنقید سرا سر غیر آئینی ہے ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے وہ مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں کر سکتے اسکے علا وہ مسلم لیگ ن کی قیا دت کا فرض ہے کہ وہ اپنے چھوٹے کا رکنوں کو عدلیہ پر تنقید سے روک۔ عامر شفیق قریشی نے کہا کہ ا س سلسلے میں جب قانون حرکت میں آ یا تو پھر انہوں نے چیخ و پکار شروع کر دینی ہے عدلیہ کے فیصلوں پر سینئر قانون دان ہی تکنیکی بنیا دوں پر تبصرہ کر نے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طرفہ تما شا ہے کہ کرپٹ، بد کردار اور ما فیا نے عدلیہ پر تنقید کر نے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے اس سلسلے میں جب وکلا میدان میں آئے تو انہیں چھپنے کے لیے جگہ نہیں ملے گی۔

برقی آلات کے استعمال میں احتیاط اور بجلی کے پول اور تاروں سے دور رہیں،ایس ڈی او آئیسکو دولتالہ


دولتالہ(نامہ نگار ) برقی آلات کے استعمال میں احتیاط اور بجلی کے پول اور تاروں سے دور رہیں بارشوں کے باعث پول اور تاریں شارٹ ہونے سے کرنٹ لگنے کا ندیشہ موجود رہتا ہے جانوروں کو بجلی کے پول اور تاروں سے ساتھ باندھنے سے اجتناب کریں ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او آئیسکو دولتالہ ساجد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث پول اور تاروں میں کرنٹ قیمتی انسانی جان کے ضیاع اور جانوروں کی اموات کی وجہ بن سکتا ہے لہذا انتہائی احتیاط سے کام لیں اور صارفین بجلی پانی کی موٹروں ،چارے کے لیے استعمال کی جانیوالی موٹرز اور گھروں کے باہر نصب شدہ برقی آلات کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں

چو ہدری محمد ریاض کی رہائش گاہ پر کارکنوں کا کنونشن 


گو جر خان(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق صوبائی وزیر چو ہدری محمد ریاض کی رہائش گاہ پر کارکنوں کا ایک کنونشن منعقد ہوا جس میں مقررین نے کہا کہ وہ پہلے بھی نواز شریف کے ساتھ تھے اور اب بھی ہیں ۔

گو جر خان میں مو سلا دھار بارش کے باعث ہر طرف جل تھل ہو گیا

گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان میں مو سلا دھار بارش کے باعث ہر طرف جل تھل ہو گیا ۔پرانے مذبحہ خانے ، تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کے سامنے اور دیگر کئی مقا مات پر پا نی کھڑا ہو گیا ۔ ڈھوک میر باز اور ڈھول شاہ زمان کے نالہ کس کا پانی کئی گھروں میں داخل ہو گیا۔ بارش کے دوران حیا تسر روڈ اور اس سے ملحقہ گلیوں میں ندی کا سماں تھا اور لوگ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے بارش کے بعد کئی گھنٹوں بعد وہ گھروں سے نکلنے کے قابل ہو سکے۔ سروس روڈز پر رات گئے تک پا نی کھڑا اور بلدیہ کی طرف سے راستے کھلوا نے کی کوئی کو شش نہیں کی گئی جسکی وجہ سے لو گو ں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔

اہلیان تحصیل گوجر خان کی نظر میں ایک حقیقت

Read more

کلرسیداں کے علاقہ ٹکال میں زمین کے تنازعہ پر دو خواتین قتل کردیا گیا

کلرسیداں کے علاقہ ٹکال میں زمین کے تنازعہ پر دو خواتین قتل کردیا گیا واقعہ پیر کی صبح پانچ کے قریب پیش ہوا مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈاکورٹر ہسپتال کلرسیداں پہنچا دی گئی ہیں زرائع نے بتایاکہ دوخاندانوں کا زمین کا تنازعہ چل رہا تھاکہ پیر کی صبح سویرے ہی دوبارہ جھگڑا ہوگیا فائرنگ ہونے پر ساس صفیہ بیگم اور اس کی بہوسعدیہ حلیمہ کو گولیاں لگیں جو موقع پر جاں بحق ہوگئیں ملزمان میں سے ایک کا نام ذولفقار معلوم ہوا ہے جو ان کا قریبی عزیز بتایاہے جو کہ موقع سے فرار ہوگیا۔

ملک و قوم کے مفاد میں عدالتی فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا،راجہ محمد جاوید اخلاص 


دولتالہ(نامہ نگار ) ملک و قوم کے مفاد میں عدالتی فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا سابق وزیر اعظم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قائد کا دامن صاف ہے شاہد خاقان عباسی کی بطور وزیر اعظم نامزدگی پارٹی اجلاس میں باقاعدہ طور پر کر دی گئی ہے عبوری سیٹ اپ کے بعد محمد شہباز شریف وزارت عظمی کا سنبھالیں گے تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا وطن عزیز کی خوشحالی ،بقا اور سلامتی ن لیگ کا اولین ایجنڈا ہے گزشتہ4 سالوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور موٹر ویز کی تعمیر ،عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی ،سی پیک کی تکمیل سمیت دیگر میگا پراجیکٹس چند نادیدہ قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہے تھے جس کی بنا پر سازشوں کا سلسلہ جاری تھا خوشیوں کے شادیانے بجانے والے خود62.63پر پورے نہیں اترتے جلد وہ بھی اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے ناچ گانے اور دھرنے پارٹی کا مستقبل تاریک ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی راجہ محمد جاوید اخلاص نے دولتالہ کے نواحی قصبہ نتھہ چھتر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ عبدالرشید کے صاحبزادے مہران راجہ کی دعوت ولیمہ کے موقع پر پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ شوکت عزیز بھٹی ،چیئرمین یو سی آہدی محمد خان بھٹی ،چیئرمین کرنب الیاس یحیٰ فیض ،معروف کاروباری شخصیت قاضی شوکت علی ،امیدوار پی پی3راجہ علی اصغر ،راجہ قاسم جاوید اخلاص،چوہدری شاہد محمود اور دیگر بھی موجود تھے راجہ محمد جاوید اخلاص نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ن لیگ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور وفاق کی علامت ہے ملکی مفاد ہماری اولین ترجیح ہے شریف فیملی طویل عرصہ سے میدان سیاست میں موجود ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قائدین پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں اور کرپشن میں سر سے پاؤں تک ڈوبے لوگ اور پانامہ فیصلے پر خوشیاں منانے والے خود بھی نہیں بچیں گے نواز شریف کو عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے عوام کے دلوں سے نہیں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

ملک میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے، چوہدری ساجد محمود


دولتالہ(نامہ نگار)کرپشن کے بے داغ بادشاہ اور ملک ممتاز قادری کے قاتل اپنے انجام کو پہنچ گئے عدلیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حقائق عوام کے سامنے لائے قائد تحریک عمران خان اور پی ٹی آئی کی کاوشیں رنگ لے آئیں ملکی میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے ملکی دولت کو بے دریغ لوٹنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں جی آئی ٹی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میرٹ پر شواہد اکھٹے کیے اور تمام ثبوت سپریم کورٹ کو پیش کیے شریف خاندان اقتدار اپنے گھر سے باہر نہیں نکلنے دے گاان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی چوہدری ساجد محمود نے وزیر اعظم پاکستان کی نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے شریف خاندان نے ملکی دولت کو لوٹ پر اپنی تجوریاں بھریں اور بیرون ممالک اپنے اثاثے بنائے انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے پاکستان کے عوام پر حقیقت آشکار ہو چکی ہے عوام جان چکے ہیں کہ شریف خاندان کا اقتدار میں رہنے کا مقصد صرف اپنی جائیداد اور اثاثے بنانا ہے ملک و قوم سے حکمران طبقے کو کوئی سروکار نہیں انہوں نے کہا کہ احتساب کو یہ عمل جاری رہنا چاہیے اور تمام سیاست دانوں کا بلا تفریق احتساب ہونا وقت کا تقاضا ہے

تحصیل ہیڈکو ارٹر ہسپتال گو جر خان کے ڈا کٹر کوحکومت کی مخالفت مہنگی پڑگی


گو جر خان(نامہ نگار) تحصیل ہیڈکو ارٹر ہسپتال گو جر خان کے ایک ڈا کٹر کو سیاسی سر گر میوں میں حصہ لینے پر نو کر ی سے بر خاست کر دیا گیا ہے اور اسکی خدمات فوری طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈا کٹر فہد مرزا نے نواز شریف کی بر طرفی کے موقع پرگو نواز گو کا ایک کیک تیار کر ا یا اور کچھ لو گوں کے ہمراہ اس کو کا ٹا اور گو نوا زگو کے نعرے پر مشتمل گفتگو بھی کی جس میں گالی بھی دی گئی ہے ڈاکٹر فہد نے اسکی وڈیو بنوا کر سو شل میڈیا پر اپ لو ڈکر دی۔ اس وڈیو کو دیکھتے ہی شہریوں اور کچھ ڈاکٹرز نے شکایت کرتے ہو ئے اسکی اطلاع محکمہ صحت کے اعلی حکام کو دیدی۔ ڈی سی او راولپنڈی نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض بٹ کو انکوائری افسر مقرر کیا۔ جنکی رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر فہد کو جرم کا مر تکب پا یا گیا ۔ اعلی حکام کی طرف سے دئے گئے احکا مات کی رو شنی میں میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈا کٹر را جہ محمد پرویز نے ڈا کٹر فہد کی خد مات ختم کر کے انہیں فوری طور پر سی ای او ہیلتھ کے پاس رپورٹ کر نے کا حکم دیا ہے۔

گوجرخان کے دو سگے بھائی چھتر پارک کے نزدیک پانی میں ڈوب کر جاں بحق

گوجرخان (نمائندہ )اندرون شہرگوجرخان کے دو سگے بھائی چھتر پارک کے نزدیک پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے. اویس وکی اور شہریار وکی فیملی کے ہمراہ سیر کے لیے گئے تھے. سیر کے بعد واپس آتے ہوئے انکا پروگرام چھتر پارک کا بن گیا. جہاں دونوں بھائی نہانے کے لئے چلے گئے. نہاتے ہوئے وکی پاوں پھسلنے سے گذرے پانیوں میں گیا تو دوسرا بھائی اسکو بچانے کے لیے پیچھے گیا اور وہ بھی پانی میں ڈوب گیا. بعد میں ریسکیو ٹیموں نے دونوں بھائیوں کی نعشیں نکالیں. جو رات گئے گوجرخان پہنچا دی گئیں. جب دو نوجوان بھائیوں کی میتیں گھر میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا. جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی.

اسحاق ڈار کی پا لیسیوں نے ملک اور تاجر برا دری کو بڑا نقصان پہنچا یا ، حا جی ملک محبوب حسین


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان کے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اوگرا کی سفارشات کی رو شنی میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی بیشی کرے۔حکومت نے کمی کر نی ہو تو سفارشات کی رو شنی میں ایک تہا ئی کرتی ہے اور اگر قیمتیں بڑ ھانی ہوں تو اوگرا کی سفارشات پر من و عن عمل کر تی ہے انجمن تا جران ٹریڈرز کے صدر حا جی ملک محبوب حسین نے کہا کہ گذشتہ مہینوں میں اسحاق ڈار کی پا لیسیوں نے ملک اور تاجر برا دری کو بڑا نقصان پہنچا یا اب جبکہ ایک نئی حکومت بننے جا رہی ہے تو ہمیں توقع ہے کہ عوامی خوا ہشات اور اوگرا سفارشات کی رو شنی میں پٹرولیم مصنو عات میں کمی کی جا ے گی انجمن تا جران گو جر خان کے جنرل سیکر ٹری شہادت حسین بٹ نے کہا کہ حکومت تجویز کردہ نرخ کم کرے تا کہ تا جروں کو بھی ہوا کا کو ئی خو شگوار جھونکا محسوس ہو۔صرافہ ایسو سی ایشن کے چئیرمین محمد شاہد قریشی اورمیونسپل شاپنگ سنٹر یو نین کے نائب صدر خواجہ غلام محی الدین نے بھی پٹرولیم مصنو عات میں اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کمی کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

گوجرخان،دو ہرے قتل کی چار وارداتوں کا اعلی پو لیس حکام نے سختی سے نو ٹس لیتے ہو ئے پو رٹ طلب کر لی


گو جر خان(نامہ نگار) تھانہ گو جر خان کی حدود میں دو ہفتوں کے دوران دو ہرے قتل کی چار وارداتوں کا اعلی پو لیس حکام نے سختی سے نو ٹس لیتے ہو ئے مکمل رپو رٹ طلب کر لی ہے۔ ان میں سے دو وارداتوں میں بد قسمت باپ بیٹے قتل ہو ئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل جنڈی روڈ سے دو کار ڈیلر باپ بیٹے کی نعشیں ملی تھیں۔ اندھے قتل کی اس واردات کا پو لیس نے ایک ہفتہ کے اندر سراغ لگا لیا اور انکا قاتل انکا پڑوسی ٹیکسی ڈرائیور عمران مانی گرفتار کر لیا،دو سری واردات گو جر خان کچہری میں پیش آئی جہاں گلیانہ کے رہائشی نے اپنے 2بھائیوں کے قتل کا بدلہ لیتے ہو ئے انک دو نوں قاتوں کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ تاریخ پیشی پر آئے ہو ئے تھے۔اور دو نوں کو ہتھکڑیا ں لگی ہو ئی تھیں۔ پو لیس نے وکلا کی مدد سے ملزم کو کچہری کے اندر سے ہی گرفتار کر لیا۔ دو یوم قبل دو ہرے قتل کی ایک اور واردات ہو ئی جب صند ل کے ایک نو جوان اور اسکی بھابی کو رات گئے اپنے گاؤں جا تے ہو ئے راستے میں قتل کر دیاگیا اس واقعہ کے قاتلوں کے بارے میں ابھی تک پو لیس سراغ لگا نے میں کا میاب نہیں ہو سکی ہے اور آخری واقعہ دو یوم قبل پیش آ یا جب دلمی کے رہا ئشی ایک نو جوان شہر یار نے اپنے چچا اور چچا زاد بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ اس مقدمہ کا واحد ملزم بھی ابھی تک گرفتار نہیں ہوا ۔ اور پھر صندل ہی میں ایک ہفتہ قبل ایک واقعہ میں گھر میں مو جود ایک نو جوان کو نا معلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جسکء ملزمان کا ابھی تک کوئی علم نہیں ہو سکا ہے تھانہ گو جر خان میں آ نے والے نئے ایس ایچ او ندیم ظفر کے لیے محض پندرہ دنوں میں 9افراد کا قتل کو ئی معمولی بات نہیں ہے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تما کا رو ائیاں قابل تعریف سہی مگر انہیں ا نسانی زندگیوں کی اس ارزانی کا بھی نو ٹس لینا ہو گا تا کہ عام شہریوں کا اعتماد بحال ہو سکے۔

شہریوں کو پا نی کی فراہمی کے لیے کو ششوں کا آ غاز کر دیا،محمد شاہد صراف


گو جر خان(نامہ نگار) بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین محمد شاہد صراف نے کہا ہے کہ حیاتسر روڈ پر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دو فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران حیاتسر روڈ کے صدر یا سر قریشی اور دیگر نما یاں شخصیات کے ساتھ روڈ کے دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف یہ نہیں ہما را منصوبہ ہے کہ شہر کے چاروں کو نوں جن میں جھنڈا، بڑکی جدید و قدیم، تکیہ با با رحیم شاہ اور صندلروڈ و پرانا گلیانہ روڈ شامل ہے میں بھی دو دو فلٹریشن پناٹ لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پینے کے صاف پانی کا ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے مگر ہمارے آنے سے قبل ہی را جہ جا وید اخلاص نے شہریوں کو پا نی کی فراہمی کے لیے کو ششوں کا آ غاز کر دیا تھا ہم نے بھی اس بجٹ میں پا نی کے لیے بھاری رقم مختص کی پے شاہد صراف نے کہا کہ مین یقین دلا تا ہو ں کہ اب شہر مین پینے کے پانی کا مسئلہ پیدا نہیں ہو نے دیا جا ئے گا سسٹم کومیں خود مانیٹر کر رہا ہوں اس موقع پر شہریوں اوریا سر قریشی نے مسائل کے حل پر چئیرمین بلدیہ کا شکریہ ادا کیا۔

منتخب وزیر اعظم کو ہٹا نا کسی طور بھی مناسب نہیں ہے،محترمہ شازیہ سلطانہ 


گو جر خان(نامہ نگار) مسلم لیگ ن ( شعبہ خواتیں ) سٹی گو جر خان کی صدر محترمہ شازیہ سلطانہ نے کہا ہے کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو ہٹا نا کسی طور بھی مناسب نہیں ہے نواز شریف پاکستان کے عوام کی آ واز ہیں ۔ انکو وزارت عظمی سے ہٹا یا تو جا سکتا ہے مگر عوام کو دلوں سے نواز شریف کو کون نکا لے گا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے خواتین کے ایک احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک رعصہ سے سازشوں کے ذریعے نواز شریف کو ہٹانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ مگر وہ یا د رکھیں کی وہ سازشوں کے ذریعے کبھی بھی بر سر اقتدار نہیں آ سکتے۔ شازیہ سلطانہ نے کہا کہ نواز شریف اب پہلے سے مضبوط لیڈر بن کر ابھریں گے انکی عوامی تائید و حمایت میں مزید اضافہ ہو گا اور مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔ ملک کی خواتین کی اکثریت اب بھی نواز شریف کے ساتھ ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیا دتی ہو ئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کی ایک کال پر لبیک کے لیے تیار ہیں

طالبہ کنزہ کا شف کیانی کا اعزاز


گو جر خان(نامہ نگار) گورنمنٹ گر لز سیکنڈری سکول گو جر خان کی طالبہ کنزہ کا شف کیانی نے ضلع سطح کے انگریزی تقریری مقابلوں میں دوسری پو زیشن حاصل کر لی۔ محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام راولپنڈی میں ہو نے والی تقریب تقسیم انعا مات میں محکمہ تعلیم ضلع روالپنڈی کے افسرا، بورڈ کے ڈائریکٹرز اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی اس موقع پر وزیر پنجا ب شہباز شریف کی طرف سے نما یاں پو زیشن حاصل کر نے والی طا لبات کو شیلڈز اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ کنزہ کا شف کیانی نے پہلے تحصیل میں پہلی پو زیشن حاصل کی اور پھر راوپنڈی ضلع میں دوس ری پو زیشن حاصل کی۔ سکول کی سینئر ہیڈ مسٹریس اور سٹاف نے بہترین کا رکر دگی پر انہیں مبار ک باد دی ہے

مسلم لیگ ن کے نظریاتی مخالفین نے سردار گروپ کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں کا رخ کرناشروع کردیا


ڈھڈیال ( بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن کے نظریاتی مخالفین نے سردار گروپ کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں کا رخ کرناشروع کردیا۔ سردار گروپ جس نے 1985سے2016تک ہمیشہ مسلم لیگ ن کی مخالفت کی ہے اور ہمیشہ سے اس گروپ نے مختلف سیاسی جماعتوں کا حصہ بن کر مسلم لیگ ن کا مقابلہ کیا ہے لیکن اس گروپ کے قائد سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کے بعد اس گروپ کے حامی شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔ پانامہ فیصلہ کے بعد اس کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ گروپ کے حامیوں نے پی ٹی آئی او رپیپلزپارٹی کی صفوں میں شامل ہونا شروع کردیا ہے۔ دیہات میں گزشتہ چار عشروں سے دھڑے بندی کی وجہ سے مسلم لیگ ن اور سردار گروپ کے حامی ابھی تک ایک دوسرے کیلئے نرم گوشہ پیدا نہیں کرسکے اور اس کی آئندہ بھی امید کم ہے ۔ جوں جوں الیکشن قریب آئے گا ۔ سردار گروپ میں ٹوٹ پھوٹ زیادہ ہوگی جبکہ دوسری جانب ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال منظم حکمت عملی کے تحت اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کررہے ہیں اور گزشتہ چند ماہ کے دوران اعلیٰ قیادت سے رابطے مزید مضبوط کررہے ہیں

آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ صارفین بجلی کے لیے وبال جان بن گیا


دولتالہ(نامہ نگار)آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ صارفین بجلی کے لیے وبال جان بن گیا گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور ٹرپنگ کے باعث بجلی غائب عوام کو طفل تسلیاں دیکر کام چلایا جا رہا ہے آئیسکو دولتالہ کا سٹاف صارفین بجلی کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام آئے روز بجلی کی خرابی کے بہانہ بنا کر لائن لاسزز پورے کرنے کی سابقہ روش برقرار غیر ضروری پرمٹ سے بجلی بند کر کے عوام کو تکالیف اور مشکلات میں مبتلا کرنا آئیسکو دولتالہ کا وطیرہ بن گیا متعدد شکایات کے باوجود اعلیٰ حکام کی جانب سے کوئی نوٹس نہ لینے عوام ورطہ حیرت میں مبتلا اہل علاقہ اور صارفین بجلی نے سی او آئیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر معالات کا نوٹس لیا جائے تفصیلات کے مطابق آئیسکو دولتالہ خرابیوں کا مجموعہ بن گیا پرانی بوسیدہ تاریں ،ماضی میں مینٹینس کے نام پر غیر ضروری پرمٹ لیکر درختوں کی ٹرمنگ نہ کرانا اور سالہا سال سے چلنے والی خرابیوں کی درستگی کے بجائے ڈپنگ ٹپاؤ منصوبہ بندی آئیسکو دولتالہ کے صارفین بجلی کے لیے عذاب بن گئی بلا جواز غیر اعلانیہ بجلی بندش سے عوام عاجز آ گئے روزانہ گھنٹوں بجلی کی فورس لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا

جاتلی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی


دولتالہ(نامہ نگار ) جاتلی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آصف ولد محمد طفیل سکنہ گوجرخان سے 5 لیٹر ،اسد جاوید سکنہ دینہ سے 5لیٹر شرآب جب کہ پولیس چوکی سکھو نے محمد بلال سکنہ سکھو سے380گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

عمران خان کی قیا دت میں کرپشن فری نیا پا کستان وجود میں آئے گا،چو ہدری محمد عظیم


گو جر خان(نامہ نگار) وہ دن دور نہیں جب عمران خان کی قیا دت میں ایک کرپشن فری نیا پا کستان وجود میں آئے گااور جس میں ہر بڑے چھوٹے کا یکساں انصاف ملے گا۔ ان خیا لات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنماؤں نے اسلام آ باد رونگی سے قبل ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر چو ہدری محمد عظیم، جا وید کو ثر،شہزا دہ خان، نایا ب خاور، امین ڈار، مرزانعیم،عظمت مغل اور را شد منہاس کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بعد ایسے لو گوں کو لا نا جنکا نام مختلیف کیسز میں آ رہا ہے مسلم لیگ کی غیر سیاسی حر کت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کر پشن کے خلاف جدو جہد کی بات کر تے ہیں تو اس سے مراد صرف نواز شریف نہیں بلکہ ہر وہ شخص ہے جس نے اس ملک کی دو لت کا لو ٹا ہے۔ خواہ اسکا تعلا کسی بھی سیاسی جما عت ہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ آ ج کا تاریخی جلسہ ملک کی سیاست کا رخ متعین کرے گا۔

ہو نہار طالبہ شفق منیر کا اعزاز


گو جر خان(نامہ نگار) فو جی فا ؤنڈیشن گو جر خان نگاہل کیمپس کی ہو نہار طالبہ شفق منیر انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ روالپنڈی سے 1100میں سے1059نمبر لے کر تحصیل بھر میں اول پو زیشن حاصل کی ۔ وہ نیشنل بنک آف پا کستان کے مینیجر محمد منیر قریشی کی صاحبزادی ہیں۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہو ئے شفق منیر نے اس کا میابی کو اپنے اساتذہ اور والدین کی محنت کے علاوہ اپنے ٹیوٹر مرزا ارشد کی کو ششوں اور محنت کو قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ میں رو زانہ گھر میں 8تا 10گھنٹے پڑھائی کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں قوم کی را ہنمائی کا فریضہ در انجام دینا چاہتی ہیں۔سکول سٹاف نے شفق منیر کو مبارکباد دیتے ہو ئے انکے اعزاز میں ایک شاندار تقریب منعقد کر نے کا اعلان کیا ہے ۔

گوجرخان شہر کی حالت زار عوامی نمائندوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت

گوجرخان (نامہ نگار )گوجرخان شہر کی حالت زار عوامی نمائندوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت

پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما اور کارکن اسلام آباد جانے کے لیے روانہ ہوتے ھوہے

پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما اور کارکن اسلام آباد جانے کے لیے روانہ ہوتے ھوہے

گو جر خان میں نواز شریف کی بر طر فی کے خلاف مسلم لیگ ن کی زبر دست ریلی 

گو جر خان( نمائندہ ) گو جر خان میں نواز شریف کی بر طر فی کے خلاف مسلم لیگ ن کی زبر دست ریلی ۔ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کے راہنما اور امیدواربرائے صو بائی اسمبلی را جہ علی اصغر نے کی جبکہ چئیرمین یو نین کو نسل شو کت وارثی، وائس چئیرمین انجم وارثی، را جہ تنویر اختر اور دوسرے بھی قائدین شامل تھے۔ راستوں میں جگہ جگہ ریلی پر گلپاشی کی گئی ریلی اتنی بڑی تھی کہ جی ٹی روڈ دو گھنٹے تک بلاک رہی سینکڑوں مو ٹر سائیکلوں،کا روں اور دیگر گاڑیوں پر مشتمل ریلی چنگا بنگیال سے شروع ہو ئی اورراستے میں اس میں دیگر لو گ بھی شامل ہو تے گئے گو جر خان جی ٹی روڈ پر پہنچتے پہنچتے ریلی ایک بہت بڑے جلوس میں تبدیل ہو گئی ، ریلی کے شر کا مسلم لیگ ہا ؤس پہنچے۔ جہاں راجہ علی اصغر نے ان سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ نواز شریف ایک مقبول عوامی لیڈر ہیں اور مخالفین جا نتے تھی کہ انہیں 2018 کے انتخا بات میں پہلے سے زیا دہ بڑی کا میابی سے کو ئی نہیں روک سکتا اسی لیے سازشیں کر کے انہیں وزرات عظمی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا مگر وہ نہیں جا نتے کہ نواز شریف ملک کے عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ۔ انہوں نے یا خدا یا رسول نواز شریف بے قصور کے فلگ شگاف نعروں کی گو نج میں اعلان کیا کہ ہم نواز شریف کو پہلے ووٹ دیتے تھے اب انکے لیے جانیں قربان کر کے دکھائیں گے۔ علی اصغر نے عمران خان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہو ئے کہا کہ وہ چور دورازے سے اقتدار میں آ نا چاہتے ہیں مگر یاد رکھیں کی نواز شریف کو تو سازشوں کے ذریعے ہٹا یا جا سکتا ہے مگر اقتدار عام کے ووٹوں کے بغیر نہیں مل سکتا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ نواز شریف کو جانیں دیں ہمارے پاس 40ایم این اے ہیں تو وہ نکالیں کدھر ہیں وہ ایم این اے، میں واضح کر نا چا ہتا ہوں کہ کوئی ایک بھی نواز شریف سے غداری نہیں کر سکتا۔ بعد ازاں ریلی کے شر کا پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

گوجرخان پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو گرفتار کرلیا


گوجرخان(کرائم رپورٹر)گوجرخان پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم 10880/-روپے05عدد موبائل فون ،04موٹر سائیکل اور01گھڑی برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے گیلانہ موٹر کے مقام پر ریڈ کرکے قمار بازی میں مصروف 05ملزمان خادم،طارق،فیضان،عمران اور مجاہد کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ہوئی رقم6700/-روپے03عد دموبائل01عدد گھڑی برآمد کرلی جبکہ تھانہ گوجرخان پولیس نے اسلام پورہ جبر کے مقام پر ریڈ کرکے قمار بازی میں مصروف03ملزمان محمد رانا،نزاکت اور کامران کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم4180/-روپے اور02موبائل فون 04موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

پنجاب کا قاتل ٹولا اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ چوھدری محمد اعظم

پیرس ۔ ( اے کے راؤ سے ) سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی جانب سے متفہ طور پر نواز شریف کا نا اہل قرار پانا ایک تاریخی فیصلہ ہے جس پر ممبرز جے آئی ٹی عدلیہ اور قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اللہ نے ایک خائن سے قوم کی جان چھڑائی اب ان شا اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا بھی انصاف پائیں گے اور پنجاب کا قاتل ٹولا بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر منہاج القرآن فرانس چوھدری محمد اعظم نے نماز جمعہ کی ادئیگی کے بعد پاکستان عوامی تحریک فرانس کی جانب سے مرکز منہاج القرآن میں جشن تشکر کے طور پر جلیبیاں تقسیم کی تقریب سے کیا۔

چوھدری محمد اعظم کا کہنا تھا جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کو دبوانے والا سب سے بڑا ملزم منصب پر نہیں رہا اب ہمارا سب سے پہلا مطالبہ یہی ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کرپشن کے خاتمے کی مہم کا نقطہ آغاز ہونی چاہیے جس جس نے ملک لوٹا ہے اور جو جو سہولت کار بنا ہے سب کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔اورلوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی واپس خزانے میں لائی جائے ۔

چوھدری محمد اعظم نے قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے ” گو نظام گو ” تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کے جس نظام کے تحت بے گناہ انصاف نا پا سکیں ، جس نظام کے تحت خائن سربراہ ملکی دولت لوٹ کر بیرونی ممالک میں چھپائیں اور ملک کی بے روز گار عوام پیرونی ممالک میں اپنے رزق کے حصول میں خوار ہوں ایسے نظام کو بدلنا ہو گا۔

ہم چٹان کی نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ،را جہ جا وید اخلاص 


گو جر خان(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے را ہنما اور ممبر قومی اسمبلی را جہ جا وید اخلاص نے کہا ہے نواز شریف نے تما م تر تحفظات کے با وجود سپریم کو رٹ کا فیصلہ قبول کر کے بہترین جمہوری اقدار کا مظاہرہ کیا ہے۔ اور آئین و قانون کی مکمل پا سداری کی جس کا انہوں نے قوم سے وعدہ کیا تھا۔وہ اب بھی ملک کے مقبول لیڈر ہیں اور اب انکی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راول نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف یہودی ایجنڈا کسی صورت کا میاب نہیں ہو نے دیا جا ئے گا اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح وہ چور دروازے سے بر سر اقتدار آ جا ئیں گے تو یہ انکی غلط فہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اب بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور آ نے والے دنوں میں سازشی دیکھ لیں گے کہ کس طرح ہم اس سازش کا مقابلہ کر تے ہیں جا وید اخلاص نے کہا ہے ہم چٹان کی نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں نواز شریف کے خلاف پہلے بھی سازشٰن ہو تی رہی ہیں مگر وہ ہر بار سر خرو ہو کر نکلے اور عوام نے انہیں ہمیشہ پہلے سے زیا دہ پذیرائی دی۔جو لوگ جھوٹے دعوے کرتے تھے کہ 30اور40ایم این اے تیار بیٹھے ہیں زرا فیصلہ آ لینے دیں تو وہ زرا انکو نکال کر دکھا ئیں۔ہم عوام کے رعوان سے ایک بار پھر 2018کا الیکشن بھا ری اکثریت کے ساتھ جیتیں گے

پاکستان کلر ہولڈر باکسر…علی رضا بھٹی

پاکستان کلر ہولڈر باکسر…علی رضا بھٹی.

Read more

ملک میں 62/63 کا کھیل بند کیا جائے

یہ پانامہ کھیل انتقامی کاروائی کے ساتھ شروع کیا گیا ہے آج پاکستان ترقی کی شارع پر گامزن ہے اور وہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ترقی پسندانہ نظریات اور عزائم کی بدولت ہے، پاکستان کا بچہ بچہ جانتا کہ پانامہ پیپر جھوٹ کا پلندہ ہے اور پاکستان دشمن طاقتوں کی سازش ہے، اس سے بڑا مذاق اور کیا ہو سکتا ہے کہ چار رہائشی فلیٹ جو 24سال پہلے ایک خاندان کے افراد کے پاس تھے ان کا آج بہانہ بنا کر جے آئی ٹی نے عدالت کو گمراہ کیا اور یہ کسی طور پر ثابت نہیں کہ وہ وزیراعظم کی ملکیت ہیں اور اسی طرح عزیزیہ سٹیل مل وغیرہ ہے، کیا دوسری پارٹیوں کے لوگ جو تماشہ کر رہے ان کی کرپشن کے قصبے ڈھکے چھپے ہیں،

دو ہرے قتل کی تیسری واردات میں ایک نو جوان اور اسکی بھابی کو قتل کر دیا گیا 


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان میں گذشتہ دو ہفتے میں دو ہرے قتل کی تیسری واردات میں ایک نو جوان اور اسکی بھابی کو قتل کر دیا گیا پو لیس تھا نہ گو جر خان نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔محمد وقاص ولد صادق بھٹی اور اسکی بھابھی مسمات مہناز بی زوجہ اسد علی گذشتہ نصف شب گو جر خان سے اپنے نوا حی قصبہ صندل جا رہے تھے کی را ستے میں نا معلوم افرادنے ان پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں ہسپتال تک پہنچتے پہنچتے وقاص جاں بحق ہو گیا جبکہ مہناز بی کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال سے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 12گھنٹے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ بھی زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے چل بسی۔ ایس ایچ اور تھانہ گو جر خان ندیم ظفر نے بتا یا کہ بظاہر معاملہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ہمیں مقتول کا مو بائل مل گیا ہے اور توقع ہے کہ اس سے ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ فی الحال نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں دوہرے قتل کی پہلی واردات میں جنڈی روڈ پر باپ بیٹا کو قتل کیا گیا تھا۔ جسکے ملزمان گر فتار کر لیے گئے ہیں دو سری واردات گو جر خان کچہری میں ہو ئی تھی جہاں نواحی قصبہ گلیانہ کے ایک نو جوان نے اپنے دو سگے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیشی کے لیے آئے ہو ئے ملزمان دو دوستوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس کیس کا ملزم بھی گو جر خان پو لیس نے گرفتار کر لیا ہے

ایکسئین ڈھڈیال ڈویژن نے دولتالہ واپڈا سب ڈویژن میں سیفٹی سیمینار کا انعقا د


دولتالہ (نامہ نگار) ایکسئین ڈھڈیال ڈویژن نے دولتالہ واپڈا سب ڈویژن میں سیفٹی سیمینار کا انعقا د کیا، آئے دن روزمرہ ورکنگ کے دوران ورکروں کو درپیش مسائل کے حل اور کام کے دوران سیفٹی کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی ،کام ک دوران سیفٹی کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت دی گئی،تفصیلات کے مطابق دولتالہ واپڈا سب ڈویژن میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد زیر صدارت سردار سلیم گزشتہ دن منعقد ہوا ،سیمینار میں سیفٹی اور کام کے دوران درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں فیلڈ میں کام کرنے والے ورکروں کو خصوصی بریفنگ دی گئی،سیمینار میں دولتالہ سب ڈویژن کے تمام ورکرز ،ایس ڈی او واپڈا دولتالہ حاضر تھے ،اس موقع پر ایکسئین واپڈا سردار سلیم کا کہنہ تھا کہ سیفٹی کے بارے میں کسی قسم کی بھی رعائیت نہیں برتی جائے گی،سیمینار سے ڈویژنل چہرمین سید منتظر مہدی شاہ ،اور لائن سپرٹنیڈنٹ نے بھی خطاب کیا

error: