گرما گرم خبریں

گوجرخان،ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے مو ٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے
چلڈرن پا رک حکومتی ہدا یا ت اور ٹھیکہ کی شرئط کے مطابق بنے گا
گو جر خان پو لیس نے بغیر اجازت محرمم الحرام کا جلوس نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا
محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ایس ایچ او جاتلی
گرلز ڈگری کالج میں اساتذہ کی کمی سے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے
گو جر خان کے تا جر را ہنماؤں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا
مسلم لیگ ن کے را ہنما شو کت عزیز بھٹی کے بڑے بھا ئی طارق عزیز بھٹی کی پی ٹی آئی میں غیر مشروط شمو لیت
بلدیہ گو جر خان کی طرف سے 27کھو کھے سر بمہر کر نے کا معاملہ گھمبیر شکل اختیار کر گیا

Archive for: August 2017

قصبہ جاتلی میں دو مختلف واقعات میں 3افراد زخمی ہوگے


جاتلی(نامہ نگار )قصبہ جاتلی میں دو مختلف واقعات میں 3افراد زخمی ہوگے تفصیلات کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار محسن رضا اور محمد ارسلان اسلام آباد سے اپنے موٹر سائیکل نمبرAFQ 401 پرجھنگ جارہے تھے کہ جاتلی کے قریب سامنے سے آنے والی کار کی ٹکر سے گر کر زخمی ہوگے ایک اور حادثہ میں شیران نواز ولد محمد نواز ساکن بیول آڈرہ کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگے تینوں زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا

گوجرخان میں ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا 


گوجرخان ( نامہ نگار) مقامی انتظامیہ کی عدم تو جہی کے باعث گوجرخان میں ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا پیاز ٹماٹر ادرک لہسن اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے بہا اضافہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دفتروں میں براجمان کلرکوں اور چپڑاسیوں کو بازار میں پرائس کی چیکنگ کیلئے بھیج دیا شہری سراپا احتجاج مقامی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی دے دی تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کی آمد ناجائز منافع خوروں نے سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں من مانے ریٹ مقرر کر کے لوٹ مار شروع کر دی سرکاری نرخ ناموں کو صرف دکھلاوے کیلئے رکھ دیا اور اپنی من مرضی پر اشیاء کی فروخت شروع کر دی مہنگائی کی ماری عوام جب بازاروں میں خریداری کیلئے پہنچی تو کل تک جو ٹماٹر اور پیاز کے ریٹ تھے دوسرے دن سن کر کانوں کو ہاتھ لگائے انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی طرف سے ناجائز منافع خوری پر کوئی کارروائی نہ ہوئی پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے اپنے کلرک اور چپڑاسی بازاروں میں بھیج کر فرضی کارروائی کر کے سب اچھا کی رپورٹ دے دی شہری حلقوں نے اس با ت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے ہا تھوں پر مہندی لگا رکھی ہے وہ ما رکیٹوں میں جا تے ہو ئے کیوں شر ماتے ہیں خود مارکیٹوں میں جائیں اور مہنگائی کا موجب بننے والوں کیخلاف کارروائی کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی گو جر خان کا رخ کرے 


گوجرخان ( نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی گو جر خان کا رخ کرے اورسکول کالجز کی کینٹین اور ٹک شاپس پر فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار کوالٹی اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی چیک کر کے غیر معیاری اشیاء اور صفائی نہ رکھنے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں گوجرخان کے سکول کالجز کی کینٹین اور ٹک وغیرہ پر محکمہ صحت فوڈ اتھارٹی فروخت ہونے والی اشیاء خوردونوش کے معیار اور کوالٹی کو چیک کریں منافع خور لالچی عناصر سکول کی کینٹین پر غیر معیاری اشیاء فروخت کر کے بچوں کو بیماریوں میں مبتلاء کر رہے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی چیک کیا جائے۔

عید لا اضحی پر گو جر خان میں سیکور ٹی معا ملات پر مقامی انتظامیہ کی میٹنگ 


گوجرخان ( نامہ نگار) عید لا اضحی پر گو جر خان میں سیکور ٹی معا ملات پر مقامی انتظامیہ کی شہری نمائندوں ،تاجر را ہنماؤں اور معززین شہر سے میٹنگ منعقد ہو ئی جس میں اے ایس پی توحید الرحمن ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہرین فہیم عباسی،چیئرمین شاہد صراف وائس چیئرمین خواجہ نعیم قیوم اور سرکل کے تینوں تھانوں مندرہ، جا تلی اور گو جر خان کے ایس ایچ او ز نے شر کت کی۔ اس موقع پرشر کا نے کہا کہ شہر میں منشیات، جوئے، جسم فروشی کے اڈے پولیس کی ناکامی کا نتیجہ ہے گلی محلوں میں ہیروئن کے نشے درجنوں کے حساب سے دندناتے پھر رہے ہیں پولیس ان اڈوں کے خاتمے کیلئے گرینڈآپریشن کرے انہوں نے کہا کہ جوئے منشیات کے اڈے نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں گوجرخان منشیات کی مشہور منڈی بن چکا ہے راجہ جواد اور راجہ عبدالغفور کیانی نے کہا کہ گوجرخان میں منشیات قماربازی کا دھندہ دیدہ دلیری کے ساتھ جارہی ہے جو پولیس کو ان اڈوں کے بارے میں آگاہی ہونے کے باوجودکارروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے تھانے جانے والے سائلین کو دادرسی کی بجائے انہیں لمبے چکروں میں پڑنے کی بجائے کارروائی نہ کرنے کے مشورے دیے جاتے ہیں کو نسلرز سہیل کیانی ایڈووکیٹ اور شہزادہ خان نے کہا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے موٹرسائیکل سوارڈکیت گینگ متعددوارداتیں کرچکا ہے جس کو گرفتار کیا جائے لیڈی کونسلر عفت عائشہ نے کہا کہ تھانوں میں خواتین کے مسائل کیلئے لیڈی پولیس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے چیئرمین شاہد صراف وائس چیئرمین خواجہ نعیم قیوم نے کہا کہ ہم بلدیاتی نمائندے کسی محلے اور وارڈ میں منشیات اورقماربازی کا ڈیرہ نہیں چلنے دیں گے اس موقع پر ایس ایچ او گوجرخان ندیم ظفر ایس ایچ او مندرہ سرفراز ذوالفقار اور ایس ایچ او جاتلی ضمیر حیدر نے یقین دلا یا کہ وہ جارئم پیشہ عناصر کے خلاف مہمات جا ری رکھیں گے

مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر دو افراد سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل چھین لیے


ڈھڈیال (نامہ نگار)قصبہ ڈورے کے قریب تین نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر دو افراد سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل چھین لیے۔گزشتہ شام اسامہ ولد چوہدری محمد اسلم ڈورے اور محمد حفیظ موہڑہ خورد مو ٹر سائیکل پر کسراں کی طرف سے ڈورے آرہے تھے کہ آبادی سے آدھا کلو میٹر دور جھاڑیوں کی آر میں چھپے تین مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور اسامہ سے20ہزار کی نقدی اور موبائل جبکہ محمد حفیظ سے دس ہزار اور موبائل چھین کرفرار ہوگئے ۔ کسراں ڈورے روٹ پر گزشتہ کچھ عرصہ سے ڈاکوؤں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ تھانہ جاتلی اور ڈھڈیال کے عملہ کی اس روٹ پر گشت نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ڈی پی او چکوال صورت حال کافوری نوٹس لیں۔

فتح جنگ جلسے نے مخالفین نے نیندیں حرام کر دی ،راجہ سجاد کیانی


دولتالہ(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی ڈہونگ کے رہنما و جنرل کونسلر راجہ سجاد کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فتح جنگ جلسے نے مخالفین نے نیندیں حرام کر دی ہیں کامیاب جلسے کے انعقاد پر جلسہ انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں وقت نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں زندہ و جاوید ہے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے خود مٹ گئے شہید ذوالفقار علی بھٹو ااور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لخت جگر چیئرمین بلاول بھٹو زرادری عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں مخالفین کی تمام قیاس آرائیاں اور اندازے اپنی موت آپ مر گئے پیپلز پارٹی وفاق کی علامت بن چکی ہے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف کی قیادت میں گوجرخان میں ناقابل شکست جماعت بن چکی ہے ان شاء اللہ2018کے الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرئے گی وہ گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں تحصیل بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا 47ارب روپے سے گوجرخان کے سالوں پر محیط پسماندگی کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کرنے پر اپنے محبوب قائد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

یونس اعوان کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،سید منور نقوی


دولتالہ(نامہ نگار)پریس کلب دولتالہ کے عہدیداران سید منور نقوی،نوید افسر راجہ ،راجہ حاجی احمد،چوہدری عابد حسین،اشفاق انجم،چوہدری نواز احمد کسانہ ،نوید اسلم فرحت،ضیاء الحسن ہاشمی،شکیل احمد،لیاقت بھٹی ،حسن اختر،چوہدری محمد اسحق،عدیل شانی،راجہ ریاض،وقار احمد،راجہ سعید اقبال،راجہ تیمور عابد،پرویز اختراور فرقان قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں چکوال کے سنیئر صحافی محمد یونس اعوان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ،یونس اعوان کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوری روڈ منتخب نمائندوں کی بے حسی کا منہ بو لتا ثبوت ہے


مندرہ (نامہ نگار)مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوری روڈ منتخب نمائندوں کی بے حسی کا منہ بو لتا ثبوت ہے جس پر بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں اور بارشوں کے دنوں کھنڈارت کی منظر کشی ہوتی ہے عوامی خدمت کے دعوے داروں نے ان چار سالوں میں عوام کو لالی پاپ کے سوا کچھ نہ دیا جس کا خمیازہ انہیں الیکشن 2018ء میں مل جائیگا یہ شاہراہ نہ صرف سیکنڑوں دیہاتوں کی آمدو رفت کا زریعہ ہے بلکہ اسے ڈیفنس روڈ کے نام سے بھی منسوب کیا جاتا ہے جو چوک پنڈوری سے کلر سیداں ،آزاد کشمیر اور کہوٹہ جانے کے لیے نہایت موزوں سڑک ہے اس اہم ترین شاہراہ کی از سر نو تعمیر و مرمت کے لیے کوئی توجہ نہ دینا سمجھ سے بالا تر ہے عید قربان کے بعد مندرہ تا بھاٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کے اطراف میں بسنے والے ہزارو ں لوگ اس روڈ کی تعمیر میں تا خیری حربے کرنے والوں منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف پر زور احتجاجی مہم شروع کریں گے جو اس روڈ کی از سر نو تعمیر یا مرمت تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار پی پی پی یوسی نور دولال کے صدر پرویز اختر قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

نادرہ کی چیرہ دستیاں تاریخ پیدایش اور اموات کے اندراج کے لیے کمپیوٹرائزد شیٹ نا پید


مندرہ (نامہ نگار)نادرہ کی چیرہ دستیاں تاریخ پیدایش اور اموات کے اندراج کے لیے کمپیوٹرائزد شیٹ نا پید سائلین کے یونین کونسلوں میں چکر اعلیٰ احکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کوری دولال اور نور دولال کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نومولود بچوں کی تارئخ پیدائش اور اپنے پیاروں کی اموات کے اندراج کے سلسلہ میں متعلقہ یونین کونسلوں میں گئے تو سیکرٹری صاحبان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کمپیوٹر ائز شیٹ میسر نہیں ہیں جب آئیں گی تب اب کو اندراج کر کے دے دیں گے ایک ماہ ہونے کو ہے متعد د بار چکر لگا چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوپا رہی اس ضمن میں جب نادرہ کا موقف لینے کے لیے نادرہ آفس تحصیل گو جر خان کے فون نمبر 051-3515408پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی نادرہ آفس کا عوام کے رابطے کے لیے دیے جانے والا مذکورہ نمبر یا مسلسل مصروف یا پھر اسے اٹینڈ کرنے کی کوئی زحمت گوارہ نہیں کرتا بعد ازاں شام گئے جب رابطہ ہوا تو فرحان نامی اہلکار کا کہنا تھاکہ یونین کونسلوں کو کمپیوٹر ائز شیٹ دینا روات آفس کے زیر کنٹرول ہے اور جہاں تک ہمارے علم میں ہے نادرہ اسلام آباد اور راولپنڈی ایریا کا آڈٹ شروع ہے جس بنا پر شیٹ نہیں مل رہی ہیں جب ان سے روات آفس کا نمبر مانگا گیا تو موصوف نے کسی اہل خانہ کا نمبر تھما دیا اور پھر دوبارہ فون اٹینڈ کرنے کی زحمت نہ کی ۔

منڈی مویشیاں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی


مندرہ (نامہ نگار)عید قربان کی آمد آمد مندرہ آرمی پڑاؤ میں لگائی جانے والی ہفتہ وار منڈی مویشیاں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی جبکہ خریدار وں کی بڑی تعداد نے منڈی کا رخ کیا مگر قیمتوں کا سن کا خاموش ہو گئے اور عید کے دن تک جانوروں کی قیمتیں کم ہونے کا انتظا کرنے لگے خریداروں کا کہنا تھا کہ مندرہ منڈی مویشیاں میں جانوروں کی قیمتیں 35ہزار سے لیکر 3لاکھ روپے تک ہیں جو پہلے کی نسبت زیادہ ہیں اور قیمتوں میں بھی 30سے 40 ہزار روپے فی جانور اضافہ ہے۔مندرہ منڈی مویشیا ں میں مندرہ اسکے مضافات کے علاوہ دوردراز علاقوں چکوال ،ڈھدیال ،سوہاوہ ،دینہ ،روات،ماڑی جبرسے لوگ اپنے قربانی کے جانو روں کو فروخت کرنے لائے تھے جن میں بڑے خوبصورت بیل بھی شامل تھے

ڈھڈیال پولیس کا جعلی عاملوں کے خلاف کریک ڈاؤن


ڈھڈیال(نامہ نگار) ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ کی ہدایات پر ڈھڈیال پولیس کا جعلی عاملوں کے خلاف کریک ڈاؤن تھانہ ڈھڈیال کے ایس ایچ اور علی اکبر نے ایک جعلی عامل غلام اکبر کو محلہ فاروق آباد سے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق دو دنوں میں ڈھڈیال پولیس نے محلہ فاروق آباد میں موجود جعلی عامل غلام محمد کو گرفتار کیا اس گرفتاری کے بعد دیگر جعلی عاملوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا پولیس تھانہ ڈھڈیال نے عوام سے سے ا اپیل کی ہے کہ معاشرے میں ان کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور سادہ لوح عوام لٹنے سے محفوظ رہیں عوامی شکایات پر ان جعلی عاملوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اس سے قبل بھی محلہ حسینی ٹاؤن شیر گل نامی جعلی عامل کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کلیام اعوان اور مندرہ کے مضافات میں عید الااضحی کے اوقات


مندرہ (نامہ نگار)کلیام اعوان اور مندرہ کے مضافات میں عید الااضحی کے موقع پر علی مسجد جی ٹی روڈ مندرہ میں نماز عید 07:45پر خطیب سید مناظر عباس ،مرکزی جامع مسجد بھاٹہ 07:30پر خطیب حافظ محمد دین ہا شمی ،مدنی جامع مسجد بھاٹہ 07:15پر خطیب حافظ نعمان ،مکی جامع مسجد کلیال 08:00خطیب علامہ قیوم نقشبندی ،جامع مسجد بہار مدینہ مندرہ 07:00پر حافظ نصیر ،جامع مسجد غوثیہ جی ٹی روڈ مندرہ 07:45پر خطیب قاری محمد خلیل ،جامع مسجد دربار عالیہ کلیام شریف 08:00پر خطیب قاری باقر ،عید گاہ شریف جہلیاری بھائی خان 07:45خطیب عبد القادر ،جامع مسجد رتیال 07:45پر خطیب محمدفاضل ،عید گاہ مسجد ہر دو جگی 08:00پر ،جامع مسجد نورانی نواز آباد 08:00خطیب حافظ فدا حسین ، جامع مسجد کرم کسوال 07:15خطیب پروفیسر فضل ، جامع مسجد گلزار مدینہ مندرہ گاؤں 08:00خطیب حافظ نثار احمد نماز عید پڑھائیں گے

بحرین پلٹ شخص کے اغوا کر نے کے بعد قتل کر دیا گیا

گو جر خان(نامہ نگار) بحرین پلٹ شخص کے اغوا کر نے کے بعد قتل کر دیا گیا اور نعش ریلوے ٹریک پر پھینک دی گئی۔55سالہ 22اگست کو بحرین سے آ یا اور27اگست کو اسے اس وقت اغوا کر لیا گیا جب وہ کر نسی تبدیل کرا نے کے لیے اپنے گاؤں چہا ری پھر وال دو لال سے گو جر خان شہر آ یا اس کی رپورٹ اسکے بھائی اللہ بخش نے تھا نہ گو جر خان مین درج کرائی۔ گذشتہ شب اسکی نعش سرو شہید کالج پل کے قریب ریلوے پٹری سے ملی۔جس کے اوپر سے ٹرین گذر چکی تھی۔ اغوا کا روں نے اسکی موت کو طبعی ظاہر کر نے کے لیے اسے مار کر اسکی نعش رات کی تا ریکی میں پٹری پر پھینک دی ۔ پو لیس نے موقعہ پر پہنچ کر پوسٹمارٹم کے لیے نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچائی۔ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

آہدی کا رہائشی 6سالہ راجہ سکندر تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گی

دولتالہ(نامہ نگار ) دولتالہ کے نواحی قصبہ آہدی کا رہائشی 6سالہ راجہ سکندر تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق راجہ سکندر ولد راجہ فضل الرحمان کی والدہ تالاب کر کپڑے دھونے گئی منع کرنے کے باجود سکندر اپنی والدہ کے ہمراہ تالاب پر جا پہنچا اور کھیل کود میں مصروف ہو گیا والدہ نے کپڑے دھونے کے بعد دیکھا تو سکندر غائب تھا گھر ،عزیز و اقارب اور گاؤں میں تلاش و بسیار میں ناکامی کے بعد تالاب کے باہر دیکھا گیا تو سکندر کے جوتے ملے شک گزرا کہ سکندر تالاب میں ڈوب گیا ہے اہل دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت سکندر کی نعش تالاب سے نکال لی

تیز رفتار کار کی ٹکر سے 11سالہ امرت شدید زخمی


جاتلی(نامہ نگار) تیز رفتار کار کی ٹکر سے 11سالہ امرت شدید زخمی ، کار کے ڈرائیور کی فرار کی کوشش ناکام ، شہر ی کی کال پر پٹرولنگ چیک پوسٹ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کار کو پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک تیز رفتار سفید رنگ کی ہنڈا کار نمبر DE-512چکوال سے پنڈی کی طرف جارہی تھی کہ سانگ سٹاپ کے قریب روڈ کراس کرتے ہوئے امرت شاہین دختر شیراز غفور موضع سانگ سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے بچی شدید زخمی ہوگئی مگر کار کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی جوکہ پٹرولنگ چیک پوسٹ ٹاہلی موڑ کے اہلکاروں نے ناکام بنادی اور شہری کی کال سنتے ہی ناکہ لگاکر گاڑی کو روک لیا ور ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت تھانہ ڈھڈیال میں بند کردیا گیا جبکہ اہلیان علاقہ نے پٹرولنگ چیک پوسٹ ٹاہلی موڑ کے جوانوں کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے

یونس اعوان کے انتقال سے چکوال کی صحافت کا ایک روشن باب بندہوگیا


ڈھڈیال( نامہ نگار)معروف صحافی یونس اعوان کے انتقال سے چکوال کی صحافت کا ایک روشن باب بندہوگیا۔ وہ ایک نڈر ، بے باک اور منفرد انداز کے صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنے قلم کی طاقت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے1984میں صحافت کا آغاز کیا ۔ وہ روزنامہ امروز، روزنامہ پکار، روزنامہ مرکز، روزنامہ خبریں، روزنامہ اوصاف سے وابستہ رہے اور اب وہ چکوال میں دنیا نیوز اور روزنامہ دنیا کے ڈسٹرکٹ رپورٹر تھے ۔ مقامی اخبارات میں چکوال پوائنٹ، آثار اور لوکل اخبار ان کی زیرادارت تھے ۔ چکوال کی صحافت میں ان کا ایک نمایاں مقام اور ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ ان کے انتقال سے چکوال کی صحافت میں ایک بہت بڑاخلا پیدا ہوگیا ہے جو ایک طویل عرصہ تک پر نہیں ہوسکے گا۔

پوسٹ آفس سکھو کے پنشنر پنشن کے حصول کے لیے دھکے کھانے پرمجبور

160سکھو (نمائندہ خصوصی) پوسٹ آفس سکھو کے پنشنر پنشن کے حصول کے لیے دھکے کھانے پرمجبور، عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، پنشنر سراپااحتجاج، تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس سکھو میں کیش لیٹ آنے کی وجہ سے پنشنر زلیل ہونے لگے، پنشنر صبح سویرے پوسٹ آتے ہیں لیکن پوسٹ آفس کی کیش عموماً شام چھ بجے آتی ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئی خواتین اور بزرگ پنشنر سارا دن پوسٹ آفس کے باہر سخت گرمی کے باعث زلیل ہوتے رہتے ہیں،پوسٹ آفس کے باہر جگہ نہ ہونے کی وجہ سے پنشنر حضرات سارا دن گلی میں بیٹھ کر کیش کا انتظار کرتے ہیں، پوسٹ آفس کو کیش کی لیٹ فراہمی کی وجہ سے پنشنر سراپا احتجاج ہیں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پوسٹ کو کیش کی فراہمی یقینی بنائے تا کہ بزرگ پنشنرز کو بروقت عید کی پیمنٹ ہو سکے۔

پریس کلب سکھو میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس مہیّا کردی گئی


160سکھو (نمائندہ خصوصی) ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس مہیّا کرنے پر ایس ڈی او پی ٹی سی ایل کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تفصیلات کے مطابق ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے عہدیداران و ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم پریس کلب سکھو میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کی سروس فراہم کرنے پر ایس ڈی او پی ٹ سی ایل راجہ خلیل اور عمیر رمضان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ممبران نے کہا کہ مذکورہ سہولیات کی فراہمی عمیر رمضان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان کی انتھک محنت کے صلہ میں پریس کلب سکھو کو بروقت خبریں بھیجنے میں آسانی ہو گی،ندیم الرحمان شہید پریس کلب سکھو کے عہدیداران و ممبران نے کہا کہ اس سلسلے میں راجہ خلیل اور عمیر رمضان کے اعزاز میں بہت جلد ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

کیمبرج ہارٹفورڈ سیکنڈری سکول دولتالہ میں 14اگست جشن آزادی شایان شان انداز میں منایا گیا

کیمبرج ہارٹفورڈ سیکنڈری سکول دولتالہ میں 14اگست جشن آزادی شایان شان انداز میں منایا گیا چھٹی ہونے کے باوجود طلباء و طالبات اور اساتذہ نے اس قومی دن کو منانے کے لیے بھر پور تیاری اور شرکت کی سکول ہذا کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے قومی جھنڈے کا لباس زیب تن کیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا جب کہ سکول ہذا کی ٹیچر میڈم عظمیٰ سلیم نے پیش کش کی کہ وہ قومی ترانہ پڑھیں گئی خوبصورت انداز میں قومہ ترانہ پیش کیا اور خوب داد حاصل کی سٹاف اور طلباء نے اسے بے حد سراہا اس قومی تہوار کے موقع کے سکول ہذا کے چند ایک اساتذہ کو الوداع بھی کیا گیا جن اساتذہ نے گورنمنٹ جاب حاصل کر لی ان کے اعزاز میں الوادعی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا سبز اور سفید ملبوسات زیب تن کیے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے دو قومی نظریے اور قیام پاکستان کے پس منظر کے حوالے سے تقاریر بھی کیں علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹیو مرزا افنان حیدر اور پرنسپل پروفیسر عبدالرحمان نے تقریب سے خطاب کیا

پروفیسر ضیاء الرحمان راجہ کے صاحبزادے راجہ عاقب الرحمان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے


دولتالہ(نامہ نگار )معروف ماہر تعلیم سابق پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ پروفیسر ضیاء الرحمان راجہ کے صاحبزادے راجہ عاقب الرحمان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے مقامی ہوٹل میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گیا دعوت ولیمہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ،ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود،راجہ عاصم جاوید اخلاص،بریگیڈئر (ر) امیر افسر راجہ ،کرنل (ر) علی اصغر راجہ ،کرنل(ر) افتخار حسین راجہ ،تحصیلدار راجہ طاہر عزیز ، پرنسپل بوائز ڈگری کالج دولتالہ پروفیسر حمید اصغر ،چیئرمین یوسی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز ،شیر افگن چیئرمین جرموٹ کلاں ، سید مسکین شاہ بخاری حصال شریف ،سابق ناظم کرنب الیاس راجہ حمید احمد سلیم ،پروفیسر پرویز اختر قریشی سابق سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی ، عمر پرویز قریشی ،راجہ محمد فیاض صدر ٹریڈرز سیل آئی 8مرکز ،ڈاکٹر آصف علی ،غلام مصطفی کیانی پرنسل اٹک کالج ،راجہ محمد افضل کونسلر کھنہ،چوہدری محمد رفیق (لودے )ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر عاشق حسین مرزا،ہیڈ پنشن برانچ ملک قربان حسین ،مرزا محمد امین آف سسرال،علی رضا ہاشمی محکمہ انکم ٹیکس ،ملک محمد افضال(ڈہوک بدال) ،راجہ ساجد حسین (حصال)،چوہدری مشاہد حسین ،انوار حسین بھٹی ،راجہ طارق چوہان،سردار جاوید اقبال ،چوہدری خضر حیات (لودے )،راجہ یاسر (کرسال)سابق امیدوار برائے چیئرمین راجہ عرفان نواز مانی ،نمبردار امجد سعید (حصال )محمود حسین (حصال)چوہدری نوازش (داتا)کے علاوہ علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی

یونس خان کے انتقال سے چکوال کی صحافت خلا پیدا ہوگیا ہے، پریس کلب ڈھڈیال


ڈھڈیال (نامہ نگار) ڈھڈیال پریس کلب ڈھڈیال (چکوال ) کے صدر ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی، جنرل سیکرٹری ریاض بٹ اور دیگر تمام عہدیداران و ممبران نے چکوال کے سنیئر صحافی اور دنیا نیوز گروپ کے ڈسٹرکٹ رپورٹر یونس اعوان کے اچانک انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یونس اعوان چکوال کے نڈر اور بے باک صحافی تھے۔ ان کے انتقال سے چکوال کی صحافتی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے جو کبھی پر نہیں کیا جاسکتا۔ضلع چکوال کیلئے ان کی صحافتی خدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

گوجرخان، ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، مو ٹر ساء ئیکل سوار کو نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا


گو جر خان (نامہ نگار) گوجرخان میں موٹرسائیکل سوار مسلح ڈکیت گینگ کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری، گن پوائنٹ پر آئے روز متعددافرادکو لوٹ لیا ڈکیت گینگ کی دیدہ دلیری جی ٹی روڈ پر متعددوارداتیں کرکے نقدی اورموبائل فون چھین لئے جو پولیس تھانہ گوجرخان کو ڈاکوؤں کااوپن چیلنج رات کو گشت کا نظام غیر موثر ہونے کے باعث ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ آٹھ بجے موٹر مکینک نذر ندیم موٹرسائیکل پر اپنی فیملی کے ساتھ گھر کی طرف آرہا تھا کہ سرور شہید کالج کے قریب جی ٹی روڈ پر تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل قریب لا کر زبردستی روک لیا اور پستول نکال کر اس کا موبائل فون اور اس کی بیوی کے ہاتھ سے پرس چھین کر چار ہزار نقدی چھین کرفرار ہوگئے نذر ندیم نے بتایا کہ تین ڈاکوؤں نے ہلمٹ پہن رکھے تھے جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پولیس تھانہ گوجرخان کو ڈاکوؤں کا کھلا چیلنج ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے چند روز قبل بھی موٹرسائیکل سوار ڈکیت گینگ بہاری کالونی سے پولٹری ڈیلر گلیانہ موڑ سے سپیئرپارٹس کی دوکان میں ڈکیتی کی وارداتیں کرچکاہے اور چند ماہ قبل بھی سرور شہید کالج کے یوٹرن میں رات نو بجے موبائل فون کے ڈیلر کو لوٹنے کی کوشش میں مزاحمت پر فائر کرکے زخمی کر دیا موٹرسائیکل ڈکیت گینگ نے ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری کررکھا ہے اور پولیس تھانہ گوجرخان کی طرف سے کوئی ایکشن نہ لینالمحہ فکریہ ہے آر پی او راولپنڈی اس صورتحال کا نوٹس لیں

گوجرخان میں غیر قانونی تعمیر ات کی جازت ہر گز نہیں دی جا ئے گی،محمد شاہد صراف


گو جر خان (نامہ نگار) شہر میں کسی کو غیر قانونی تعمیر ات کی جازت ہر گز نہیں دی جا ئے گی۔ ان خیا لات کا اظہار بلدیہ گو جر خان کے چیئرمین بلدیہ محمد شاہد صراف نے بلدیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے غیر قانونی تعمیر ہو نے والے حاضر سروس ڈاکٹر آفتاب کے غیر قانونی پلازہ کے خلاف کا روائی کا حکم دیا ہے تفصیلات کے مطابق بلدیہ گوجرخان کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین بلدیہ محمد شاہد صراف ، وائس چیئرمین خواجہ نعیم قیوم منعقد ہوا جس میں شہر کے معاملات زیر بحث لائے گئے،وارڈ نمبر 2 میں بننے والے پلازہ جسکا مالک سر کا ری ملازم ڈاکٹر آفتاب ہے کے متعلق لیگل ایڈوائزر راجہ قیصر نے بتایا کہ ڈاکٹر آفتاب نے پلازہ بنانے کی مد میں کچھ فیس بلدیہ میں جمع کرائی تھی جبکہ اس نے کمرشلائزیشن کی مد میں کوئی رقم جمع نہ کرائی ہے اور اس نے جو الزامات بلدیہ کے کونسلرز و عملہ پر لگائے گئے ہیں ان میں کوئی صداقت نہ ہے ، اس لئے تمام ہاؤس نے متفقہ طور پر منظور کیا کہ یہ کیس ری اوپن کیا جائے اور تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے خلاف کاروائی کی جائے کھوکھہ جات سے کرایہ کی مد میں جو رقم واجب الوصول ہے

مسلم لیگ ن کا نظریاتی ورکر ہونا جرم بن گیا، امجد علی قریشی


مندرہ ( سید ساجد نقوی )مسلم لیگ ن کا نظریاتی ورکر ہونا جرم بن گیا علاقے کی تعمیر و ترقی کے دعوے ریت کی دعوار ثابت ہو رہے ہیں اور حلقہ عوام مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت سے سخت نالاں ہے ان چار سالوں میں یونین کونسل نور دولال اور کوری دولال میں سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا حالانکہ یہاں پر مکینوں کی اکثریت مسلم لیگ ن کے نظریاتی و متحرک ورکر ز سے وابستہ ہے اور مسلم لیگ ن کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں اب حالت یہ ہے کہ عوام ہمیں’ چھبیاں’ دے رہے ہیں کہ ہم نے ترقیاتی کاموں کو پس پشت ڈال کر مسلم لیگ ن کو کامیاب کیا اور مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندووٹ لینے کے بعد دیکھائی تک نہ دیے ستم ظریفی یہ ہے کہ اب مقامی منتخب نمائندے مسلم لیگ ن کے ورکروں کا ٹیلی فون سننا بھی گوارا نہیں کرتے ہر طرف مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں مندرہ تا چوک پنڈوڑی روڈ کی خستہ حالت نا گفتہ بہہ ہے اور پیسے لیکر نوکریاں بانٹیں جا رہی ہیں جسکی شفاف انکوئری کی جائے پٹواری کلچر کو فروغ دیا گیا جس سے مسلم لیگ ن کے نالاورکرز اپنے گھروں تک محسور ہو گئے اور اپنے محبوب قائد میاں نواز شریف کا شان شایان استقبال نہ ہو سکا جس سے مسلم لیگ ن کے نظریاتی و حقیقی ورکر سخت دلبرداشتہ ہیں ہم مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سینٹر چوہدری تنویر ، محمد اشفاق سرور اور چیف سیکرٹری پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حالات کا ادراک کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ورکروں میں پائی جانے والی مایوسی کو ختم کریں بصورت دیگر حالات ہماری دسترس سے باہر ہو جائیں گے جسکی تمام تر زمہ داری مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہار امجد علی قریشی صدر مسلم لیگ ن یوسی نور دولال ، ممتاز قریشی سابق چےئر مین زکوۃکمیٹی نور دولال،شیرا جمل قریشی راہنما مسلم لیگ ن یوتھ نور دولال و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے

رکھ موڑ کے مکین چکوال روڈ کے ٹھیکداروں کے خلاف سراپا احتجاج


مندرہ ( سید ساجد نقوی )نواحی گاؤں رکھ موڑ کے مکین چکوال روڈ کے ٹھیکداروں کے خلاف سراپا احتجاج اعلیٰ احکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چکوال روڈ یونین کونسل ساہنگ کے نواحی گاؤں رکھ کے مکین جو کہ بر لب سڑک آباد ہیں آئے روز ٹریفک حادثات سے عاجز آچکے ہیں چکوال روڈ کو دورایہ کرنے سے رکھ موڑ کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے انتہائی خطرناک رکھ موڑ کے مقام پر روڈ ٹھکیداروں نے نہ تو روڈ سیفٹی دیوار بنائی جس سے اکثر گاڑیاں بے قابو ہو کر گھروں کے اندر تک گھس آتی ہیں اور نہ ہی نکاسی آب کے لیے نالہ تعمیر کیا گیا اور جو کلوٹ بنائی گئی وہ بھی دونوں اطراف سے بند جس سے بارشوں کا پانی اہلیان علاقہ رکھ موڑ کے مکینوں کے گھروں میں گھس کر تالاب کی منظر کشی کر رہا ہوتا ہے جس پر رکھ موڑ کے مکینوں راجہ عابد حسین جنرل کونسلر،ظہور احمد،ڈاکٹر ذوالفقار،محمد اشرف بھٹی،راجہ عبد الرزاق ،بھٹی لطیف ،حنیف بھٹی راجہ عظیم و دیگر نے پراجیکٹ منیجر این ایل سی مندرہ ایم سی آر پی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ اگر اہلیان علاقہ کا ازالہ نہ کیا گیا تو نہ صرف ہم عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گئے بلکہ پر امن طریقے سے روڈ بلاک کریں گے جسکی تمام تر زمہ داری روڈ پراجیکٹ افسران پر عائد ہو گی

کسی کی شکست کا زمہ دار میں نہیں ہوں، غلام مرتضیٰ ستی


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شکست کا ذمہ دار میں نہیں ہوں کرنل شبیر اعوان 2002 کے انتخابات میں بھی 179 میں سے 172 پولنگ اسٹیشنوں سے الیکشن ہار گئے تھے جبکہ میری یونین کونسل کے تین اور کھڈیوٹ کے دو پولنگ اسٹیشنزکے نتائج کی بدولت انہیں اڑھائی ہزار کی ووٹوں سے کامیابی ملی اور یہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے 2013کے انتخابات میں راجہ محمد علی نے کلرسیداں سے بیس ہزار جبکہ کرنل شبیر اعوان نے صرف چھ ہزار ووٹ لیئے یہ اگر الیکشن کے روز اپنے گھر میں آرام نہ کرتے تو یہ الیکشن آزاد امیداوار راجہ صغیر بھی جیت سکتے تھے انہوں نے الزام لگایا کہ موصوف خود شاہد خاقان عباسی کے دفتر میں پائے جاتے ہیں اور یہ ایڈوائزر ی کی تلاش میں ہیں یہ قوم کو بتائیں کہ پی ایس او اور اوگرا سے ادائیگیاں کس مد میں کی جاتی ہیں

جماعت اسلامی بلاتفریق سب کا احتساب کا عمل چاہتی ہے، شمس الرحمان سواتی 


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلاتفریق سب کا احتساب کا عمل چاہتی ہے اور یہی وجہ سے ہے ہم نے پانامہ لیکس کے تمام کرداروں کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کر رکھی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں جماعت اسلامی کے ایک ہنگامی اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو 12 ستمبر کو لاہور سے اسلام آباد احتساب کاروان کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا ہے کہ انتخابی نظام میں خرابیوں کی وجہ سے عوام کا عتماد بری طرح مجروح ہوا ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ صرف انہی سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دے جن کا ماضی اور حال بے داغ ہو۔اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان کی تحریک جاری رکھے گی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون جاوید اقبال اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چنگا بنگیال جاوید اقبال بھٹی ملازمت سے سبکدوش ہو گئے ہیں 


گو جر خان (نامہ نگار) ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چنگا بنگیال جاوید اقبال بھٹی طویل عرصہ خدمات سرانجام دینے کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہو گئے ہیں ۔سکول سٹاف کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے کرنل خورشید اکبر راجہ چوآخالصہ سابق ہیڈ ماسٹر محمد افضل راولپنڈی، سابق ہیڈ ماسٹر فیض احمد قریشی ہیڈ ماسٹر ثاقب ا مام رضوی ، پروفیسر راجہ محمد آصف، پنجاب ٹیچر یونین کے رہنماؤں ڈاکٹر صغیر عالم ، انوار حسین شاہ، احسان الحق قریشی ، سیاسی و سماجی شخصیت را جہ زاہد خورشیدایڈووکیٹ ، سیاسی شخصیت را جہ علی اصغر (ہرڑ)، منیجر نیشنل بنک بیول راجہ عبدالجبار بھٹی ، مدرس جہانگیراختر بھٹی اور دیگر نے خطاب کیا۔ڈاکٹر صغیر عالم نے کہا کہ جاوید اقبال ایک صاحب کردار آ دمی ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے تدریسی کام کو مقدم رکھا ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جا ئے گا اور ان کی کمی کو محسوس کی جاتی رہے گی۔ ثاقب امام رضوی نے کہا کہ معاشرہ کبھی معلم کی تفہیم نہیں کر سکتا ہے علم جنس بازار نہیں ہے جا نے والے کی کمی کبھی پوری نہیں ہو تی ۔را جہ علی اصغر نے کہا کہ یہ ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر تھے ان کی قیادت میں نہ صرف چنگا بنگیال بلکہ چنگا میر ا سکول نے بھی سوفی صد نتائج دیئے سابق ہیڈ ماسٹر محمد افضل نے کہا کہ جاوید بھٹی انتہائی ایماندار اور دیانتدار آ دمی ہیں اور اپنی ساری سروس میں انہوں نے اپنے فرائض میں خیانت نہیں کی تقریب کے آخر میں جاوید بھٹی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ میری ساری سروس میں کوئی بھی مجھ پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام لگا سکتا۔انہوں نے تمام شرکاء محفل کا اپنے سٹاف اور طلبا ء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد کی اس تقریب میں سابق نائب ناظم چوآخالصہ داؤد اکبر راجہ ، سابق ہیڈ ماسٹر شبیر ، ، ہیڈ ماسٹر را جہ الطاف حسین ، سابق ہیڈ ماسٹر ملک عدالت ،ہیڈ ماسٹر علی اصغر ، ہیڈ ماسٹر جہانگیر افضل ، اے ای او مرکز گو جرخان محمد افتخا ر،سابق ہیڈ ماسٹر نوید بھٹی ، سینئرہیڈ ماسٹرمحمد گلبہار تھاتھی، خلیق احمد کنگر،سابق چیئرمین یو سی چنگا بنگیال اظہر محمود مندری ، محمد ولایت بھٹی ،طارق بھٹی ،جبر ،قاضیاں ، چنگا میرا، دریالہ سیگن ، بیول ،گوجرخان ، اور چوآخالصہ سے اساتذہ کرام اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔تقریب کے آ خر میں جاوید بھٹی کو تحائف پیش کئے گئے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے راجہ محمد نعیم کو گاؤں چمبہ کرپا ل میں سپرد خاک کر دیا گیا


کلر سیداں(پر و یز و کی سے)گزشتہ ماہ سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے راجہ محمد نعیم کو گاؤں چمبہ کرپا ل میں سپرد خاک کر دیا گیا نما زجنازہ میں چیئرمین طارق یاسین کیانی ،ظفر مغل ،بلدیاتی کونسلروں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گو جرخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، راجہ سعید


دولتالہ (بابر زمان مغل سے) سابق وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف نے تحصیل گو جرخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن میں نادرا آ فس ،پاسپورٹ آ فس کاقیام اور بجلی و گیس کے منصو نے شامل ہیں تحصیل گو جرخان کی عوام کے دلوں میں بسنے والے راجہ پرویز اشرف انشااللہ دوبارہ اقتدار میں آ کر حلقہ PP-4کی محرومیوں کو ختم کر دینگے ،ان خیا لات کا اظہار دولتالہ یو نین کو نسل کے سینئر رہنماء راجہ سعید(پاکستان پیپلز پارٹی) نے اپنی گفتگو کے دوران کیاانہو ں نے کہاکہ اپنی ہی پارٹی سے وفا ئیں نہ نبھانے والو ں سے عوام کیاتو قع رکھے گی ،ہمارے لیڈر راجہ پرویز اشرف گزشتہ ادوار میں 5الیکشن ہار کر بھی پارٹی سے وفا کاعہد نبھا رہے ہیں نہ کہ پارٹیاں بدلی ہیں اس کی مثال تحصیل گو جر خا ن کے سامنے کھلی کتاب کیطرح مو جو د ہے راجہ پرویز اشرف تھصیل گو جرخا ن کے ماتھے کاجھو مر ہیں

error: