گرما گرم خبریں

سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی

Archive for: August 1st, 2017

الاامیر فاؤنڈیشن سکول سسٹم فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہے، امیر افسر راجہ


دولتالہ(نامہ نگار) الاامیر فاؤنڈیشن سکول سسٹم حقیقی معنوں میں علاقہ بھر میں فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہے ہم مقدار کے بجائے معیار پر توجہ دیتے ہیں سکول ہذا کے طالب علم دانیال فاروق نے1068نمبر حاصل کر کے سکول اور تحصیل بھر میں اول اور راولپنڈی بورڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے جب کہ سکول ہذا کی طالبہ نور العین منصور نے1063نمبر حاصل کر کے گرلز برانچ میں اول اور تحصیل گوجرخان دوسری پوزیشن حاصل کی 1994سے یہ ادارہ علاقہ بھر میں علم کی شمع روش کیے ہوئے ہے بہتر سے بہترین کی تلاش اس سسٹم کا خاصہ ہے تمام سٹاف اورطلبہ ء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو الا امیر داؤنڈیشن سکول سسٹم بریگیڈئر(ر) امیر افسر راجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امسال سکول ہذا کے127طلبہ اور 97طالبات نے حصہ لیا 73طلباءA+گریڈ ،42طلباءAگریڈ میں کامیاب ہوئے جب کہ97طالبات میں سے92طالباتA+گریڈ ،5طالباتAگریڈ میں کامیاب ہوئیں انہوں نے بتایا کہ تعداد اور پوزیشن کی لحاظ سے ہمارا ادارہ ہمیشہ صف اول میں رہا اور گزشتہ چند سالوں سے ہائیر سیکنڈری سسٹم بھی شروع کیا گیا ہے تا کہ علاقہ بھر کی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دور دراز جانے کے بجائے اسی سسٹم میں بہترین تعلیم دی جائے ہم نے کبھی اس ادارے کو کاروبار کی نظر سے نہیں دیکھا اور نہ ہی یہاں سے پیسہ کمانا ہمارا مقصد ہے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس علاقے کے بچے بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں اعلیٰ سرکاری اور غیر سرکاری عہدوں پر فائر ہو کر اپنے علاقہ کی خدمت کر سکیں یہ خطہ بہت زرخیر ہے تاہم ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے مواقع کم ہیں ہمارا ادارہ یہ مواقع فراہم کر رہا ہے

دولتالہ میں جشن آزادی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا


دولتالہ(نامہ نگار) ماہ اگست کا آغاز ہوتے ہی دولتالہ میں جشن آزادی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ،بازاروں میں سبز ہلالی پرچم کی بہار شروع ہو گئی اور مختلف دوکانوں پر قومی پرچم انواع اقسام میں سجادیا گیا ،شہریوں بالخصوص بچوں میں جوش و خروش ،تفصیلات کے مطابق آزادی کے مہینے اگست کے آغاز کیساتھ ہی دولتالہ میں جشن آزادی منانے کی تیاریوں کا بھی آغاز ہو گیا اور مختلف بازاروں میں جشن آزادی کے سٹال لگا دیئے گئے جہاں قومی پرچم مختلف شکلوں جن میں جھنڈا،جھنڈی ،بیج ،سٹیکر،ماسک،ربن سمیت مختلف اقسام دستیاب ہیں جن کی خریداری میں شہریوں بالخصوص بچوں میں جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے اور جوں جوں 14اگست قریب آئے گا ان کے جوش و خروش میں اضافہ ہوتا جائے گا

شاہد خا قان عباسی کا وزیر اعظم منتخب ہو نا خوش آئند ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی


گو جر خان(نامہ نگار)شاہد خا قان عباسی کا بھا ری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہو نا اس بات کا مظہر ہے کہ قوم کو نواز شریف کا پا لیسیوں پر اعتماد ہے اور نواز شریف اب بھی پاکستانی عوام کے بلا شر کت غیرے واحد پسندیدہ راہنماہیں ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ن کے را ہنماؤں شو کت عزیز بھٹی، چئیرمین را جہ سجاد سرور، چئیرمین را جہ ذولفقار اور چئیرمین شوکت وارثی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض نا عاقبت اندیش یہ سمجھتے تھے کہ نواز شریف کو انکے عہدے سے الگ کر کے وہ انکو لو گوں کے دلوں سے بھی نکا ل دیں گے مگر حقیقت اسکے بر عکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف جی ٹی روڈ کے راستے لا ہور گئے تو دنیا کو نواز شریف کی مقبو لیت کا اندازہ ہو جائے گا ۔ ان راہنماؤں نے کہا کہ مخالفین کی ن لیگ میں دراڑیں ڈالنے کی کو ششیں نا کام ہو چکی ہیں مسلم لیگ چٹان کی طرح متحد اور نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو آج اسمبلی میں اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ہو گا جو شخص اپوزیشن کو نہیں سنبھال سکتا کیا وہ کل ملک کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتا ہے ۔وہ جو گیم کر نا چاہ رہے ہیں جا وید ہا شمی نے اسکا پر دہ چاک کر دیا ہے ۔

موسم برسات میں دولتالہ کی گلیاں سڑکیں ،تالاب اور کیچڑ سے لت پت ہو گئیں


دولتالہ(نامہ نگار) موسم برسات میں دولتالہ کی گلیاں سڑکیں ،تالاب اور کیچڑ سے لت پت ہو گئیں ،متعدد مقامات سے ٹریفک سمیت پیدل گزرنا بھی محال ہو گیا ،نکاسی آب کے نظام کی عدم موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات نے دولتالہ کی مین شاہراہ سمیت اندرون شہر تمام سڑکیں گلیاں بارش کے دوران ندی نالوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں اور ان میں سے بیشتر سڑکیں گلیاں بارش کے بعد کیچڑ اور گندگی کی آمجگاہ بن جاتی ہیں ،حالیہ موسم برسات کے دوران دولتالہ کی سڑکیں اور گلیاں اسی قسم کے مناظر پیش کر رہی ہیں ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دولتالہ میں جب تک نکاسی آب کا باقاعدہ نظام قائم نہیں کیا جاتا ،بارشی پانی سمیت نکاسی کے پانی کو منظم انداز میں کنٹرول نہیں کیا جاتا نہ صرف دولتالہ اسی گندگی اور غلاظت کا شکار رہے گا بلکہ اس کی سڑکیں اور گلیاں بھی تیزی کیساتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی جائیں گی ،حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ارباب اختیار قوتیں دولتالہ کے عوام کو ان مسائل سے چھٹکارا دلانے کیلئے نکاسی آب کا نظام قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں

طالب علم کا اعزاز


دولتالہ(نامہ نگار) طالب علم کا اعزاز،ہونہار طالب علم عبدالواحدرحیم نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دولتالہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ،عوامی حلقوں کی جانب سے داد تحسین ،تفصیلات کے مطابق گورمنٹ بوائز ہائی سکول دولتالہ کے ہونہار طالب علم عبدالواحدرحیم نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 945نمبرز حاصل کر کے سکول میں ٹاپ اور علاقہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ،موصوف دولتالہ کے معروف ڈرائی کلینر محمد ندیم کے بھانجے ہیں ،اس شاندار کامیابی پر عوامی سماجی حلقوں نے ہونہار طالب علم عبدالواحدرحیم کو داد تحسین پیش کیا اور اس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دولتالہ کے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں بھی مبارکباد پیش کی ہے

گو جر خان میں دودن مسلسل بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا 


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں دودن مسلسل بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ ہا ؤسنگ سکیم نمبر 1،پرانے مذبحہ خانے ، تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کے سامنے اور دیگر کئی مقا مات پر پا نی کھڑا ہو گیا ۔ ڈھوک میر باز اور ڈھول شاہ زمان کے نالہ کس کا پانی کئی گھروں میں داخل ہو گیا۔ بارش کے دوران حیا تسر روڈ اور اس سے ملحقہ گلیوں میں ندی کا سماں تھا اور لوگ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے بارش کے بعد کئی گھنٹوں بعد وہ گھروں سے نکلنے کے قابل ہو سکے۔ سروس روڈز پر رات گئے تک پا نی کھڑا اور بلدیہ کی طرف سے راستے کھلوا نے کی کوئی کو شش نہیں کی گئی جسکی وجہ سے لو گو ں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔ سب سے برٰ حالت شہر کے پاش علاقہ ہا ؤسنگ سکیم نمبت 1کی ہے جہاں رمضان المبارک سے قبل سیورج کے لیے گڑھے کھو دے گئے تھے اور ایم پی اے افتخار وارثی نے یہ کام 3کروڑ روپے کی مالیت سے شروع کر ایا تھا مگر ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر چلا گیا اب یہاں رہنے اور کا رو بار کر نے والوں کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں۔

گوجرخان، حادثے میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی مرزا تنویرکو سپرد خاک کردیا گیا

گوجرخان(نامہ نگار) گزشتہ روز دوران ڈیوٹی موٹروے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی مرزا تنویر آف سسرال کی قبر پراعلی پولیس افسران ودیگر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی

تھانہ گوجرخان کی سیوریج کا گندہ پانی سروس روڈ پر ، شہریوں کو شدید مشکلات 

گوجرخان (عبدالستار نیازی) تھانہ گوجرخان کی سیوریج کا گندہ پانی سروس روڈ پر ، نمازی اور راہ گیر سخت اذیت میں مبتلا ، ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اس جانب بھی توجہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے تھانہ گوجرخان کی سیوریج کا گندہ پانی سروس روڈ پر بہہ رہاہے، جس کے باعث بدبو اور تعفن نے شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے، تھانے کے بالکل سامنے مین بس اسٹینڈ واقع ہے جہاں پر گاڑیوں کے انتظار میں کھڑی عوام بھی شدید پریشان ہے، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تھانہ کے ساتھ ملحقہ جامع مسجد کے سامنے اس گندے پانی کے بہنے کی وجہ سے نمازی بھی شدید پریشان ہیں، سروس روڈ کے باعث دن بھر ٹریفک چلتی رہتی ہے اور چھینٹوں سے نمازیوں کے کپڑے بھی خراب ہوجاتے ہیں، سماجی و عوامی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کیساتھ ساتھ تھانہ گوجرخان کے سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی کے مناسب انتظامات کی جانب بھی توجہ کی جائے تاکہ عوام پریشانی سے نجات حاصل کرسکیں۔

طالب علم کا اعزاز


دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ کے نو احی گاؤ ں مو ہری کے سٹو ڈنٹ محمد دانیال فارو ق ولد محمد فاروق الامیر فاؤ نڈیشن سکول دولتالہ سے ،1068 نمبر حاصل کرکے میٹرک کے امتحانا ت و نتائج میں تحصیل گو جر خا ن میں ٹاپ کیااوربو رڈ میں بو ائز سے چوتھی پو زیشن حاصل کی

جولے تا بکھراڈا، کرنالی تا للیال اور سکھو تا سکھو موڑ روڈ کا کوئی پرسان حال نہیں


سکھو(نمائندہ خصوصی)جولے تا بکھراڈا، کرنالی تا للیال اور سکھو تا سکھو موڑ روڈ کا کوئی پرسان حال نہیں۔یہ روڈ عوامی نمائندوں کی توجہ کی منتظرہے۔ تفصیلات کے مطابق ان گزرگاہوں سے روزانہ سینکڑوں گاڑیوں گزرتی ہیں جن کا گزرنا بہت مشکل ہوتا ہے روڈ اس حد تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے کہ اگر کسی مریض کو ہسپتال تک لے جانا ہو تو اس روڈ پر اس کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے اور بارش کی صورت میں ان علاقوں کا رابطہ مرکزی شاہراہ سے منقطع ہو جاتا ہے ۔ عوامی نمائندوں سے مطالبہ ہے کہ ان لنک روڈزپر فوری طور پر توجہ دی جائے تا کہ ان ملحقہ آبادیوں کے رہائشی جن مشکلات کا شکار ہیں دور کی جائیں

چوروں نے ایم پی اے کو بھی نا چھوڑا سرکاری گاڑی لے اڑے

سوہاوہ ( ندیم یوسف +یاسر فہمید +بشیر احمد تارڑ ) چوروں نے ایم پی اے کو بھی نا چھوڑا سرکاری گاڑی لے اڑے تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پارلیمانی سیکرٹری زکواة و عشر و ایم پی اے حلقہ پی پی چوبیس راجہ محمد اویس خالد کو ایکس ایل آئی گاڑی دے رکھی تھی جو کہ گزشتہ سات ماہ سے چیئر مین میونسپل کمیٹی راجہ شارق رزاق کے زیر استعمال تھی اور راجہ شارق رزاق نے اپنی نئی گاڑی ایم پی اے راجہ اویس خالد کو استعمال کے لئے دے رکھی تھی گزشتہ روز چیئر مین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق نے گاڑی اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور گھر چلے گے صبح جب گھر سے باہر آئے تو دیکھا کہ سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی ایک ایل آئی موجود نہ ہے ۔ چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ سوہاوہ نے تا حال مقدمہ درج نہ کیا جبکہ تفتیش کے لئے دکانوں کے باہر موجود چوکیداروں کو اٹھا کر لے گئی ۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پولیس تھانہ سوہاوہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او کو فی الفور تبدیل کر کے سرکاری گاڑی کو بڑآمد کروائیں اور ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائیں ۔

error: