گرما گرم خبریں

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان

Archive for: August 2nd, 2017

چوکی دولتالہ میں گلو بٹ راج قائم انصاف نا پیدسائلین در بدر کے دھکے کھانے پر مجبور


دولتالہ(نامہ نگار ) چادر اور چار دیواری کا تقدس پا مال تھانہ جاتلی اور چوکی دولتالہ میں گلو بٹ راج قائم انصاف نا پیدسائلین در بدر کے دھکے کھانے پر مجبور پولیس نے داد رسی کے بجائے میرے خلاف ہی جھوٹا مقدمہ دائر کر لیا دولتالہ کے رہائشی محمد ساجد کی پریس کانفرنس میں دہائی پریس کلب دولتالہ میں اپنی داستان سناتے ہوئے محمد ساجد ولد محمد یعقوب محلہ ملکاں ساکن دولتالہ نے بتایا کہ سبزی فروٹ کی ریڑھی لگا کر اہل خانہ کا پیٹ پالتا کا ہوں مورخہ1جولائی رات 8بجے کے قریب ملزمان محمد ریاض ،ذوالفقار ،عبدالمجید ،امتیاز ،شاہد اور عمران ہمراہ نا معلوم افراد مسلح ڈنڈے میرے گھر میں داخل ہو ئے اور للکارا کہ تمہیں گلی میں مٹی ڈالنے کا مزہ چکھاتے ہیں انہوں نے مجھے ڈنڈوں اور سریے سے مارنا شروع کر دیا جس کے باعث میرے بھائی واجد کا بازو دو جگہ سے ٹوٹ گیا میڈیکل رپورٹ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا تا ہم ملزمان نے ہمارے ساتھ راضی نامے کی کوششیں شروع کر دیں راضی نامہ نہ ہونے پر ملزمان نے ایس آئی چوکی دولتالہ اکرم بٹ کے ساتھ ساز باز کر کے ہمارے خلاف452ت پ کا مقدمہ درج کر لیا تفتیشی افسر نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں ملزمان کے ہمارے گھر میں داخل ہو کر ہمیں زد وکوب کیا پولیس نے الٹا ہمارے خلاف ہی مقدمہ درج کر کے سخت زیادتی کی ہے اب پولیس ہمارے گھر پر ریڈ کر کے ہمیں ناجائز تنگ کر رہی ہے ملزمان اثر رسوخ رکھتے ہیں جس کے باعث پولیس ان کے خلاف کاروائی سے گریزا ں ہے انہوں نے بتایا کہ ہم انتہائی غریب لوگ ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ہمارے داد رسی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے پریس کانفرنس میں موجود سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی چوہدری ساجد محمود نے پولیس کے ظلم و ستم کے ستائے ہوئے اس خاندان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ان کا کہنا تھا کہ چوکی دولتالہ اور تھانہ جاتلی جرائم پیشہ افراد کے لیے محفوظ پناہ گاہ اور شرفا ء کے لیے ممنوعہ علاقہ بن چکی ہے آئے روز غریب اور مظلوم لوگوں کے ساتھ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے ان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن کی مقامی قیادت سمیت انجمن تاجراں دولتالہ ،ٹرانسپورٹ یونین دولتالہ کے عہدیداران کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے پولیس کی جانب سے مظلوم خاندان کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو اے ایس پی گوجرخان کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اس سلسلے میں موقف ایس ایچ او تھانہ جاتلی سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا پویس زرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او مری ڈیوٹی پر ہیں جب کہ ایس آئی اکرم بٹ نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں فریقین قریبی رشتہ دار ہیں اور فریقین کے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا اس میں پولیس کو کوئی قصور نہیں

گو جر خان میں مسلسل تیسرے دن کی شدیدبارش نے تباہی مچا دی 


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان میں مسلسل تیسرے دن کی شدیدبارش نے تباہی مچا دی نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ جھنڈا میں ایک گھر اور قبر ستان کی دیوار گر نے سے تین افراد زخمی ہو گئے ، پانی نے گھر مکمل طور پر تباہ کر دیا ریلوئے انڈر پاس میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا جھنڈا، ہا ؤسنگ سکیم نمبر 1،ڈھوک میر باز اور ڈھول شاہ زمان میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔ جس سے شہریوں کا لاکھوں رو پے کا سامان تبا ہ ہو گیا۔پرانے مذبحہ خانے ، تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال کے سامنے، ڈی ای پی آفس کے سامنے اور چئیرمین بلدیہ کے گھر کے پاس سروس روڈز اور دیگر کئی مقا مات پر تین دن سے پا نی کھڑا ہے۔ بارش کے دوران حیا تسر روڈ اور اس سے ملحقہ گلیوں میں ندی کا سماں تھا اور لوگ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے بارش کے بعد کئی گھنٹوں بعد وہ گھروں سے نکلنے کے قابل ہو سکے۔ سروس روڈز پر تین دن تک پا نی کھڑا ہے راستے بند ہیں اور بلدیہ کی طرف سے راستے کھلوا نے کی کوئی کو شش نہیں کی گئی جسکی وجہ سے لو گو ں کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ سب سے بری حالت شہر کے پاش علاقہ ہا ؤسنگ سکیم نمبر1کی ہے جہاں رمضان المبارک سے قبل سیوریج کے لیے گڑھے کھو دے گئے تھے اور ایم پی اے افتخار وارثی نے یہ کام 3کروڑ روپے کی مالیت سے شروع کر ایا تھا مگر ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر چلا گیا اب یہاں رہنے اور کا رو بار کر نے والوں کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں۔ اسکے علاوہ تحصیل کے دیہات سے بھی بارشوں کی تبا ہی کی اطلا عات مو صول ہو ئی ہیں تا ہم مقامی انتظا میہ یا حکومت کی طرف سے لو گوں کو مصائب سے نجات دلانے یا تکالیف میں کمی کے لیے کسی قسم کی کو ششیں نہیں کی گئیں۔

مسلم لیگ ن گو جر خان کے راہنماؤں نے تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال گو جر خان کے ڈاکٹر فہد کی بر طرفی کی حمایت کر دی 


گو جر خان(نامہ نگار) مسلم لیگ ن گو جر خان کے راہنماؤں نے تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال گو جر خان کے ڈاکٹر فہد کی بر طرفی کی حمایت کر دی ہے جبکہ انکے حامی سو شل میڈیا پر انکی حمایت میں مہم جا ری رکھے ہو ئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکو ارٹر ہسپتال گو جر خان کے ڈا کٹر فہد مرزا کو سیاسی سر گر میوں میں حصہ لینے پر نو کر ی سے بر خاست کر دیا اور اسکی خدمات فوری طور پر ختم کر دی گئیں۔ ڈا کٹر فہد مرزا نے نواز شریف کی بر طرفی کے موقع پرگو نواز گو کا ایک کیک تیار کر ا یا اور اس کو کا ٹا اور گو نوا زگو کے نعرے پر مشتمل گفتگو بھی کی ڈاکٹر فہد نے اسکی وڈیو بنوا کر سو شل میڈیا پر اپ لو ڈکر دی۔ اس وڈیو کو دیکھتے ہی شہریوں اور کچھ ڈاکٹرز نے شکایت کرتے ہو ئے اسکی اطلاع محکمہ صحت کے اعلی حکام کو دیدی۔ ڈی سی او راولپنڈی نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض بٹ کو انکوائری افسر مقرر کیا۔ جنکی رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر فہد کو جرم کا مر تکب پا یا گیا ۔ اعلی حکام کی طرف سے دئے گئے احکا مات کی رو شنی میں میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈا کٹر را جہ محمد پرویز نے ڈا کٹر فہد کی خد مات ختم کر کے انہیں فوری طور پر سی ای او ہیلتھ کے پاس رپورٹ کر نے کا حکم دیا ہے۔نو جوان راہنما عادل خو اجہ نے ڈاکٹر فہد کی بر طر فی کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے مقامی راہنماؤں چو ہدری فر زند علی،خواجہ جہا نگیر، مبشر حسن، شیخ احسن،تجمل شاہ، اور چو ہدری بدر نے بر طرفی کی حمایت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ایک سر کا ری ملازم ڈاکٹر فہد نے سابق وزیر اعظم کو گالیاں دیکر وڈیو سوشل میڈیاپر اپ لو ڈ کرے تو اسے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے نتائج قبول کر نا چاہیں۔ہاں البتہ وہ قواعد کے مطابق اپنی غلطی پرمعافی کی درخواست دیکر بحالی کی استدعا کر سکتا ہے ۔ اگر اسے بحال کر نے کی کوشش کی گئی تو گو جر خان کے مسلم لیگی مزاحمت کریں گے ۔

پولیس تھانہ جاتلی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی


دولتالہ(نامہ نگار ) پولیس تھانہ جاتلی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے ایک افراد کو دھر لیا،20لیٹر شراب برآمد مقدمہ درج،جاتلی پو لیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم میں ندیم سکنہ ٹھاکرہ سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،ملزم کے خلاف ایکٹ شراب کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا

تحصیل بھر میں نمایاں پوزیشن لینے والے دانیال فاروق کو راجہ ہارون کیانی کی طرف سے مبارک باد،


سکھو (نمائندہ خصوصی) میٹرک کے امتحانات میں تحصیل بھر میں نمایاں پوزیشن لینے والے دانیال فاروق کو راجہ ہارون کیانی کی طرف سے مبارک باد، تفصیلات کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن لینے والے موہری شریف کے نوجوان طالبعلم دانیال فاروق جنہوں نے 1100 میں سے 1068 نمبر لے کر تحصیل گوجرخان میں پہلی پوزیشن لی،اس موقع پر رہنماء پاکستان تحریک انصاف پی پی فور راجہ ہارون کیانی نے موہری شریف دانیال فاروق کے گھر جا کر نمایاں کامیابی حاصل کرنے ہر دانیال فاروق کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی، اس موقع پر پی ٹی آئی یوتھ موہڑہ چوہدریاں کے قمر عباس اور ماسٹر بابر کیانی بھی ان کے ہمراہ تھے، راجہ ہارون کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان طالبعلم دانیال فاروق نے کہا کہ میری کامیابی میرے اساتذہ کی بے انتہا محنتوں والدین کی دعاوں اور دوستوں کی محبتوں کا ثمر ہے، تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن لینے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں میں اپنی اس کامیابی کو اپنے اساتذہ، اپنے والدین اور دوستوں کے نام کرتا ہوں جن کی محنتوں اور دعاوں کے نتیجہ میں مجھے یہ مقام ملا، دانیال فاروق نے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح تعلیمی میدان میں اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر اپنے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا

چودھری نثار علی خان کا چار اگست بروزہ جمعہ کو حلقہ کا دورہ متوقع ہے

روات (راجہ طاہر محمود )چوہدری نثار علی خان بروز جمعہ روات میں منعقد ہونے والے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے این اے باون کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کا ایک تقریب کا انعقاد یونین کونسل لوہدرہ میں واقع ایک نجی شادی ہال میں ہوا جس میں چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس وائس چیئرمین چوہدری ضیارب ممبر بلدیہ عابد زہدی چیئرمین گف راجہ فیصل منور‘چیئرمین زبیر کیانی‘چیئرمین راجہ شہزاد یونس‘چیئرمین طارق یاسین کیانی‘ظفر عباس مغل‘چیئرمین ملک نور احمد‘چیئرمین نوید بھٹی‘وائس چیئرمین راجہ یونس‘چیئرمین چوہدری اظہر ‘ چیئرمین چوہدری خلیل چیئرمین عامر جمشید‘چیئرمین دوست محمد سمیت علاقہ بھر سے کونسلروں اور لیگی کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر لیگی کارکنوں نے یقین دہانی کروائی کہ ہمارے بھی ذاتی اختلافات ہیں لیکن مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار کے لیے ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں اس موقع پر لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی خدمات نہ صرف ملکی بلکہ ان کے حلقہ میں ترقیاتی کام بے مثال ہیں روات کے مقام پر تین سو بستروں پر مشتمل ہسپتال دیا جارہا ہے اس نہ صرف تحصیل کلرسیداں بلکہ چک بیلی خان مندرہ اور گردونواح کے علاقے اس سے مستفید ہونگے جمعہ کو چوہدری نثار کی آمد کے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور تمام منتخب نمائندگان اپنی اپنی ریلیوں کے ساتھ پنڈال میں پہنچیں گے دریں اثناء سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا چار اگست بروزہ جمعہ کو حلقہ کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گے اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وہ اپنے اس دورہ میں روات تا چک بیلی خان دو رویہ سڑک اور روات میں قائم ہونے والے ہسپتال کا افتتاح کریں گے

طالب علم کا اعزاز

دولتالہ (بابر زمان مغل سے)محمد نجف (ٹھاکرہ ) نے الاامیر فاؤ نڈیشن پبلک سکو ل دولتالہ سے میٹرک کے سا لانہ امتحانا ت برائے 2017میں 1018نمبر حاصل کرکے نما یاں پو زیشن حاصل کی یادرہے کہ محمد نجف ماہرِ تعلیم راجہ شفیق صا حب (ٹھاکرہ ) کے بھانجے ہیں محمد نجف نے کہاکہ یہ سب میرے والدین کی دعاؤ ں اور میرے قابل احترام اساتذہ کرام کی محنت نتیجہ ہے

مسلم لیگ (ن) جاپان آفیشل کا پانامہ کیس کا سپریم کورٹ سے فیصلہ انے پر فوری ہنگامی اجلاس

ٹوکیو(۲۱ جولائی ۲۰۱۷ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان آفیشل کا پانامہ کیس کا سپریم کورٹ سے فیصلہ انے پر فوری ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر جاپان رانا ابرار حسین نے کی اجلاس کا آغاز پروفیسر مغل عبدالمجید کی تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا گیا اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر مرزا محمد عابد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ بین الاقوامی سازش ہے جس کا حصہ عدلیہ بنی انصاف پرپی سی او ججوں نے سیاہ دھبہ لگا دیا اور جج کہتے تھے ایسا فیصلہ سنائیں گے دنیا یاد رکھے گی واقعی یاد رکھے گی کیونکہ دور دور تک اس میں انصاف نام کی کوئی بات نہیں اور میاں نواز شریف کی قیادت پر مسلم لیگ جاپان مکمل اعتماد کرتی ہے،مرکزی صدر رانا ابرار حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس میں عمران نیازی ،شیخ رشید اور سراج الحق نے اربوں کی کرپشن پکڑنے کی بات کی اور ایک پائی پیسہ کا ثبوت نہ مل سکا ،میں اس فیصلہ کو تسلیم نہیں کرتا کہ جس میں انصاف ہوتا نظر نہیں آیا،نواز شریف ہمارے دلوں میں بستے ہیں یہ سپریم کورٹ کے جج ،عمران خان ،شیدا ٹلی کوئی مائی کا لال نکال کر دیکھائے نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور وہ چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے انشاۂ اللہ اور دنیا دیکھے گی اجلاس سے پروفیسر مغل عبدالمجید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منتخب وزیر اعظم کو ٹنور پورا کرنے دینا چاہیے تھا یہ بہت زیادتی ہے کہ عوام کے منتخب نمائندہ کو کسی نہ کسی بہانے سے گھر بیجھ دیا گیا اس میں سی پیک کا منصوبہ میاں نواز شریف کا بہت بڑاکریڈٹ ہے اور اس منصوبے کے مخالفین نے سازش کر کے منتخب وزیر اعظم کو نا اہل کروایا ان کے علاوہ دیگر مسلم لیگی رہنماوں قیصر محمود جٹ،محمد توصیف خان،پومی نے بھی اظہار خیال کیا نظامت کے فرائض محمد صہیم عباسی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نے ادا کیے

error: