گرما گرم خبریں

واپڈا اہلکار نے غریب کی جمع پونجی لوٹ لی
سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا
تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھیہ عالم شیر میں دیرینہ رنجش پر ایک شخص قتل
ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائنیں آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی
بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم ا و ر ز یا د تی ا نسا نی حقو ق کی خلا ف و ر ز ی ہے ،سا ئیں شعبا ن فر ید
ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لیئے سروے مکمل کر لیا گیا
مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی
گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف

Archive for: August 4th, 2017

گوجرخان،سائن اور بل بورڈز انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں


گو جر خان(نامہ نگار)انجمن تاجران شاپنگ سنٹر یو نین کے سابق صدر اور تا جر راہنما خواجہ قیصر فاروق نے کہا ہے کہ شہری حدود میں جی ٹی روڈ کے کنارے سر کاری اراضی پر لگے ہو ئے نیون سائن اور بل بورڈز انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز کے طو فان بادو با راں میں ان میں سے زیادہ تر بورڈ سڑکوں پر گر گئے جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زاید افراد زخمی ہو ئے اور رکشوں سمیت لاکھوں رو پے کی سر کا ری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اسکی ذمہ دار بلدیہ گو جر خان اور این ایچ اے ہے جنہوں نے انکی تنصیب کی اجازت دے رکھی ہے خواجہ قیصر نے مطالبہ کیا کہ شہری حدود سے بورڈز فوری طور پر ہٹائے جائیں،

گو جر خان میں گھنٹوں میں بحال کر کے پو رے شہر کو بجلی فراہم کر دی گئی


گو جر خان(نامہ نگار)طو فان بادو بارں سے گو جر خان میں بجلی کا درہم برہم نظام چند گھنٹوں میں بحال کر کے پو رے شہر کو بجلی فراہم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گو جر خان میں طو فان بادو باراں کے باعث شہر میں لگے نیون سائن اور درخت سڑکوں پر آ گرے جس سے بجلی کا نظام تباہ و برباد ہو گیا اور پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔تا ہم ایس ڈی اوسٹی عبد الرحمان نے رات کو خود بجلی فراہم کا بیڑہ اٹھا یا۔ اہلکاروں کی کمی اور دورخت وغیرہ ہٹانے کے آ لات نہ ہو نے کے باو جود انہوں نے چند گھنٹوں کے اندر پہلے ہاوسنگ سکیم نمبر 1اور مین با زار کی بجلی بحال کرائی اور بعد ازاں آ پریشن کی خود نگرانی کرتے ہو ئے پورے شہر کے تین فیڈرز میں بجلی بحالی کی کو ششوں کا آ غاز کیا اور نصف شب تک پو رے شہر کی بجلی بحال کی اور اسکے بعد خود چھٹی کی۔ شہریوں نے اسکا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی محکمے کا ایک افسر ذمہ دار ہو تو وہ عوام کے لیے فرشتہ بن سکتا ہے اور انکے مصائب و مشکلات میں کمی لا سکتا ہے ۔

مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا، راجہ شو کت عزیز بھٹی


گو جر خان(نامہ نگار)سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں ۔ میں نے ہمیشہ انکا مقابلہ کیا ہے اور گو جر خان کے عوام کے تعاون سے کا میابی حاصل کی ہے۔اب بھی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا میرے حامی بے فکر رہیں۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے راہنما راجہ شو کت عزیز بھٹی نے اپنی رہا ئش گاہ پر حلقہ کے لو گوں سے ملا قات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگری کا کیس میں سول کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک جیت چکا ہوں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عارضی ہے جیسے ہی مجھے فیصلے کی نقل ملی عدالت عالیہ سے رجوع کروں گا اور بھر پور قانونی جنگ لڑوں گا اور جیت کر دکھاؤں گا میں نے سیاست میں کبھی ہار نہیں مانی۔ اور اب بھی مخالفین کی خواہشات پو ری نہیں ہو نے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے دور میں جب پنجاب میں گورنر راج نافذ کیا گیا تو مجھے لالچ کے علاوہ سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت نواز شریف کو چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈا لا گیا مگر میں نے حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔میرے خلاف بے بنیاد الزا مات لگا کر سیاسی منظر سے ہٹانے کی کو ششیں کی گئیں۔مگر گو جر خان کے عوام کے تعاون سے انہیں نا کام بنا یا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جعلی ڈگری کا ڈرامہ رچا یا گیا اور سپریم کورٹ نے مجھے بحثیت ایم پی اے معطل کر دیامگر میں نے عدالتوں میں ثابت کیا کہ مجھے پر الزا مات جھوٹے ہیں اور سپریم کو رٹ نے مجھے بحا ل کر دیا۔ شو کت بھٹی نے کہا کہ میں سیاسی منظر پر مو جود ہوں اور اپنے قائد نواز شریف کے خلاف سازشوں کا عوام کے تعاون سے مقابلہ کروں گا۔

لڑکی کو فون پر تنگ کرنے سے منع کرنے پر نواجون نے فائرنگ کر کے2افراد کو زخمی کر دیا

دولتالہ(نامہ نگار)لڑکی کو فون پر تنگ کرنے سے منع کرنے پر نواجون نے فائرنگ کر کے2افراد کو زخمی کر دیا واقعات کے مطابق ادیبہ بتول زوجہ ندیم اشرف ساکن راماں پھاٹک نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ کاظم عباس ولد ماسٹر جعفر ساکن راماں فہیم عباس جو کہ میرا دیور ہے کی بیوی مسماۃ نادیہ بی بی کو فون پر تنگ کرتا تھا میرے خاوند ندیم نے اسے ایسا کرنے پر منع کیا جس پر گزشتہ رات کاظم عباس رات گئے دیوار پھلانگ کر ہمارے گھر میں داخل ہوا میں اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ گھر میں سو رہی تھی کہ اچانک میری آنکھ کھل گئی میں نے دیکھا کہ کاظم مسلح پسٹل فہیم عباس کے کمرے کے باہر کھڑا ہے میرے شور مچانے پر میرا خاوند بھی جاگ گیا کاظم نے میرے خاوند پر پسٹل سے سیدھے فائر کیے جو کہ میرے خاوید کو منہ ،چھاتی اور بائیں کندھے پر لگا اسی اثنا میں کاظم نے تین ساتھی جو گھر کے باہر موجود تھے انہوں نے بھی فائرنگ شروع کر دی جو کہ فائر دیوار میں لگے فائرنگ کی آواز سن کر ہمسایہ وحید بھی آگیا کاظم نے اس پر بھی فائرنگ کی اور وہ بھی زخمی ہو گیا جاتلی پولیس نے ادیبہ بی بی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان 324/452/334کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دیا

بیرونی طاقتوں نے پاکستان کی ترقی کو اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا،مقررین


جدہ(ملک تصور)پاکستان کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات جس میں پاکستان سے واپس آئے مسلم لیگ کے نائب صدر چوہدری شہباز حسین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا وہ اور طائف کیصدر راجہ ظفر مرکزی صدر میرزا الطاف حسین کے ساتھ شانہ بشانہ اسلام آباد میں ساری عدالتی کاروائی کا حال دیکھتے رہے جس پر انہوں نیکہا کہ ایک بہت ہی جانبدارانہ عدالتی فیصلے کے ساتھ مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو وزارت اعظمی سے ہٹا کر ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالی گئی اس فیصلے کو کسی طور پردرست قرار نہیں دیا جاسکتا پھر بھی ہمارے قائد میاں نواز شریف نے عدالت کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک محی الدین، مسعود پوری، نائب صدر لالہ جمشید، عابد سیٹھ،حمایت علی اور پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر سردار اقبال یوسف نے بھی بڑی تفصیل سے موجودہ حالات اور اپنے قائد کے ساتھ سابقہ ادوار میں جتنی سازشیں ہوئیں جس میں اندرونی اور بیرونی طاقتوں نے پاکستان کی ترقی کو اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور عمران خان کے دھرنوں اور فحش گفتگو کا ذکر کیا اور مذمت کی، پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری اور قائد کے ساتھی نور محمد آرائیں نے کہا یہ فیصلہ ایک مذاق تھا اور بیرون ملک پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنا، آخر میں تقریب کے میزبان مسلم لیگ کے قائم مقام صدر نے اس فیصلے کو حیران کن قرار دیا اور کہا کہ انشاء4 اللہ میاں نواز شریف اس سے بھی زیادہ طاقت سے واپس آئیں گے شرکاء4 میں چوہدری اسماعیل چیف آرگنائزر جدہ ، سینئر رہنما عبدالکریم کھوسہ یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری مدثر کریم اعوان یوتھ ونگ کے نائب صدر فخر عباس، مہرعثمان،ملک ظہیر عباس،شانی بوچھال عباس گورائیہ رانا شبیر رانا وحید،اشفاق سدوزیئی، صدر پاک میڈیا فورم اور بیورو چیف دنیا نیوز چوہدری رضوان، میڈیا کے نمائندگان ملک تصور عاطف وٹو روزنامہ میرا قلم کے رانا عبداللہ خان، اور امیر خان وقت ٹی جیو نیوز کے شاہد نعیم نے شرکت کی۔

راجہ عنصر بصیر کو ملٹن کینز کا مےئر منتخب ہونے پرمبارکباد


مندرہ ( ساجد نقوی ) چیر مین امن کمیٹی تھانہ مندرہ چوہدری اورنگزیب ،سابق امیدوار برائے چےئر مین خورشید عالم ایڈوکیٹ ،چےئر مین زکوٰۃ کمیٹی بھاٹہ قاضی محمود ، راجہ ابرار حسین عرف بلو نے اپنے مشترکہ بیان میں بھاٹہ مندرہ کی معروف ممتاز مسلم لیگی شخصیت حاجی محمد سرفرازجو کہ حالیہ انگلینڈ میں مقیم ہیں انکے ہونہار فرزند ارجمندراجہ عنصر بصیر کو ملٹن کینز کا مےئر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب مےئر ملٹن کینز راجہ عنصر بصیر نے اہلیان بھاٹہ کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے ان میں بہتری لائیں گے

میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، راجہ جاوید اخلاص 


مندرہ ( ساجد نقوی )میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا ہے مگر قائد میاں نواز شریف نے مدبرانہ سیاست کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کی خاطر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کر کے پاکستان کو افرا تفری و بحرانی کیفیت سے بچا لیا ہے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،راجہ شوکت عزیز بھٹی ، راجہ حمید ایڈوکیٹ تحصیل صدر اور چیرمین یوسی ساہنگ راجہ سجاد سرور کی قیادت میں مسلم لیگ ن آنیوالے الیکشنوں میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر کامیابی سمیٹے گی اور وقت بتائے گا کہ عوام کی چوائس صرف اور صرف مسلم لیگ ن ہے شکست ناچ گانے والوں کا مقدر ہو گی چیرمین یوسی ساہنگ راجہ سجاد سرور بوقار شخصیت کے مالک ہیں وہ پارٹی کی کامیابی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ہم انکے شانہ بشانہ کام کریں گے اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوسی ساہنگ کے متوالے ورکرز سید حسنات شاہ ، سید اشرف شاہ ،سید سجاد شاہ ،سید پرویز شاہ ، سید اصغر شاہ ،اقرار شاہ ،وسیم شاہ ،ندیم شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

error: