گرما گرم خبریں

سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا
مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی
بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم ا و ر ز یا د تی ا نسا نی حقو ق کی خلا ف و ر ز ی ہے ،سا ئیں شعبا ن فر ید
گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھیہ عالم شیر میں دیرینہ رنجش پر ایک شخص قتل
ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لیئے سروے مکمل کر لیا گیا
واپڈا اہلکار نے غریب کی جمع پونجی لوٹ لی
ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائنیں آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی

Archive for: August 5th, 2017

شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،آر پی او راولپنڈی

راولپنڈی (نامہ نگار) راولپنڈی پولیس کی یوم شہداء پولیس کے موقع پر پولیس لائن نمبر1راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد۔ یادگار شہد اء پر پولیس کے چاک و چوبند دستے کی شہداء کو سلامی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پولیس لائن نمبر1میں تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر ،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی،ایس ایس پی آپریشنز عرفان طارق ،ایس پی ہیڈکوارٹر امیر عبداللہ خان نیازی، ڈویژنل ایس پیز ، زیب النساء،لبنیٰ حمیدایم پی اے ، صدر راولپنڈی بار ،شہداء کی فیملیز ،انجمن تاجران کے نمائندے اور کثیر تعداد میں پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی ۔تقریب کے آغاز پر یادگار شہداء پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہدا ء کو سلامی پیش کی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ،آر پی او راولپنڈی ، سی پی او راولپنڈی ، زیب النساء ،لبنیٰ حمیدایم پی اے اور شہداء کی فیملیز نے یادگار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو قبول فرمائے،شہداء کا خون ہم پر فرض ہے ،شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا سی پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس شہداء کی فیملیز کے ساتھ ہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر نے شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں شمولیت کرکے تمام غم بھول گیا ہوں میری خواہش تھی کہ میں شہداء کی فیملی سے ملوں کبھی کسی نے سوچا کہ ایک سپاہی جو سٹرک پر کھڑے ہوکر سینے پر گولی کھا رہا ہوتا ہے اس کی شان ہے ۔ جو شخص اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہماری حفاظت کرتا ہے ۔ شہید ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور اس کو زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ۔ یہ وہ جذبہ ہے جو شہید کے اہل خانہ کو تقویت دیتا ہے ۔دہشت گردی کے مقدمات میں عدالتوں میں دھمکیاں ملنے کے باوجود پولیس کے جوان ہی پیش ہوتے ہیں ۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ نے شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن شہداء پولیس پاکستان کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ پولیس کیلئے اس سے بڑا اور کوئی دن نہ ہے یہ وہ تقریب ہے جو جوانوں نے ملک و قوم محکمہ کے وقار کیلئے قربانیاں دیں دہیں ۔یہ وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے قومیں زندہ رہتی ہیں آزاد رہتی ہیں اور انہیں جینے کا حق ملتا ہے شہداء کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔آر پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ شہداء کی فیملوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اگر کسی کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلاجھجک ہمارے پاس آسکتا ہے ۔ شہداء کی فیملوں کیلئے دیا جانے والا پیکز ٹھیک تو ہے مگر شہید کا نعیم العبدل نہیں ہوسکتا ۔دہشت گردی کے حالات میں بھی پولیس کا جوان سینہ تان کا کھڑا رہتا ہے ۔شہداء پر ہمیں فخر ہے ہر سال اس دن کو اسی طرح منایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور شہداء کی فیملیز کیلئے پرتکلف کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

عمائدین علاقہ زیر صدارت ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال علی اکبر منعقد ہوا

ڈھڈیال( بیورو رپورٹ)عمائدین علاقہ زیر صدارت ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال علی اکبر منعقد ہوا جس میں محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں طرف سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال علی اکبرنے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی جانب سے انہیں واضع ہدایات ملی ہیں کہ وہ ہر امام بارگاہ کے باہر واک تھرو گیٹ ، خاردار تار اور سیکورٹی کیمرے لگائے جائیں اور جن امام بارگاہ میں یہ دستیاب نہیں وہاں کی انتظامیہ کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا جائے ۔اجلاس میں موجود تمام علماء اور عمائدین نے ایس ایچ او کو یقین دلایا کہ وہ ان سیکورٹی کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر شرکاء نے ایس ایچ او علی اکبر کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے محرم سے پہلے سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا اور اس سلسلہ میں اقدامات کیے۔

نوازشریف سے عہدہ لیا جا سکتا ہے، مگر قیادت نہیں، چوہدری نثار

روات(نمائندہ راول نیوز)چوہدری نثار نے روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنے لیڈر کی خوشامد نہیں کرتے بلکہ اس کے سامنے سچ بات کہتے ہیں، اصل بات ہی یہ ہے کہ لیڈر کے سامنے سچ بات کی جائے، خوشامد نہ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ا?ئندہ چند دنوں میں وضاحت کروں گا کہ کابینہ میں کیوں شامل نہیں ہوا، سیاست میں عزت بہت تھوڑی رہ گئی ہے۔چوہدری نثار نے جلسے میں گو عمران گو کے نعرے لگانے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صرف گو گو کے نعرے نہ لگائیں، بلکہ پارٹی کو مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ ا?ج کل پاکستان میں سیاست بہت مشکل ہوچکی ہے، یہاں سیاست میں گالم گلوچ ہے، حلال اور حرام میں تمیز ختم ہوگئی ہے۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ ملک خطرات میں گھرا ہوا ہے، لیکن گالم گلوچ کی سیاست ہو رہی ہے، عزت عہدوں میں نہیں، خوش قسمت ہوں کہ عوام کی فوج ظفرموج میرے پیچھے ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کوپتا نہیں چل رہا کہ سچ کون بول رہا ہے اور جھوٹ کون بول رہا ہے۔بق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حلقے میں کئی بڑیپروجیکٹس کے اعلانات کیے ان میں روات چک بیلی خان کارپٹ روڈ کی تعمیر پر دو ارب 18کروڑ اور پچیس لاکھ جبکہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پر 65کروڑ 60لاکھ کی لاگت آئے گی اس موقع پر ان کا کہنا تھااس علاقے میں ایک بڑے ہسپتال کی اشد ضرورت تھی جسے کر کے وہ فخر محسوس کر رہے ہیں علاقے میں سڑکوں کے جا بچھا دیے گئے ہیں جو یہاں کی ترقی میں اہم ہیں میرے حلقے کے عوام ہی میرا سب کچھ ہیں ان کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے انھوں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا یقین دلایا انھوں نے بتایا کہ وہ وفاقی حکومت میں شامل ہوں یا نہ ہوں عوام خدمت جاری رکھیں گئے ان کا کہنا تھا کہ اس خطے کی زمین غازیوں اور شہیدوں کی زمین ہے جہاں کے لوگ چفاکش اور وفادار ہیں مسلم لیگ ن کاساتھ نبھایا ہے وہ ان کے لئے قابل فخر جماعت ہے جلسے شرکت کے لیے تمام حلقہ این اے باون کی تمام دیہات و قصبات سے ریلیاں لائی گئیں جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت سے جلسہ گاہ میں جگہ کم پڑی گئی جلسے میں دس ہزار سے زیادہ لوگ موجود تھے جن میں ایم پی قمر اسلام ، چوہدری سرفرازافضل اور یوسی بھلاکھر ،گف ،غزن آباد،، بسالی ، جھٹہ ہتھیال ، بھال ، بندہ ، چک بیلی خان ، چونترہ ، بشندوٹ،ساگری ،مغل،لوھدرہ ،بگا شیخاں ،تخت پڑی روات کے چئیرمین سے کارکنان جلوسوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں کلر سیدا ں سے بھی چیئر مین اور ارکان بلدیہ ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے آخر میں چوہدری نثار علی خان نے دونوں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین نے چرچ کی آ ڑ میں راتوں رات کی گئی تجاوزات مو قع پر پہنچ کر مسمار کر دی

گو جر خان (نامہ نگار) بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین نے چرچ کی آ ڑ میں راتوں رات کی گئی تجاوزات مو قع پر پہنچ کر مسمار کر دی۔ پختہ اینٹوں سے چرچ کے سامنے وسیع سر کا ری جگہ پر راتوں رات اینٹوں سے پختہ تعمیرات کا علم ہو نے پر چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف، چئیرمین تجا وزات کمیٹی سہیل کیانی ملازمین کے ہمرا مو قع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں تجاوزات مسمار کر دیں۔ اس موقع پر شاہدصراف نے کہا کہ شہر کی ایک ا نچ بھی زمین پر کسی کو قبضہ نہیں کر نے دیا جا ئے گا۔اس سے پہلے ہم نے را توں رات کھو کھے بنانے کی کوششیں بھی نا کام بنائی ہیں انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں شہر میں نظر رکھیں

نا لہ کا نسی میں ڈوبنے والے نو جوان کی نعش جمعہ کی صبح ملالہ کے مقام سے مل گئی


گو جر خان (نامہ نگار) نا لہ کا نسی میں ڈوبنے والے نو جوان کی نعش جمعہ کی صبح ملالہ کے مقام سے مل گئی۔یہ نعش مقامی غوطہ خو روں نے نکالی۔ ڈھوک وادی کا رہا ئشی شبیرمنا ،نالہ کا نسی گیا اس نے قمیض اتار کر نالے کے کنا رے پر رکھی جس میں رقم اور مو بائل مو جود تھا۔ عینی شاہدین نے بتا یا کہ وہ نہا تے ہو ئے نالہ کا نسی کے درمیان تک چلا گیا اور پا نی کے تیز بہاؤ کے باعث اسکے پا ؤں اکھڑ گئے اور اس نے بچا ؤ بچاؤ کا شور کیا۔ اور پچاس گز تک اسکے ہاتھ نظر آتے رہے ریسیکیو 1122کی ٹیموں نے موقعہ پر پہنچنے کے بعد نصف گھنٹے تک اسکی نعش ڈھونڈ نے کی کو شش کی مگر مغرب ہو تے ہی انہوں نے آپریشن روک دیا۔ نصف درجن کے قریب مقا می غوطہ خور رات گئے تک نعش ڈھونڈنے کی کو ششوں میں مصروف رہے تا ہم نعش جمعہ کو صبح جھاڑیوں میں پھنسی ہو ئی ملی۔

پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت کی واحد ترجمان جماعت ہے، ساجد بھٹی 


گو جر خان (نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے رہنما ساجد بھٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں امیدوار برائے وزیر اعظم پاکستان شیخ رشید احمد کی حمایت سے قبل پارٹی کو تحصیل و ضلع کی سطح پر اعتماد میں لینا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت کی واحد ترجمان جماعت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی تحصیل میں مسلم لیگ ن نے کوئی نمایاں ترقیاتی کام نہیں کرایا جبکہ گوجرخان شہر میں 55کروڑ رو پے کی لا گت سے تفریحی پارک کی تعمیر ہونا پنجاب حکومت کا کارنامہ ہے سر کا ری ادارے چیک کرائیں 55کروڑ روپے کی کثیر رقم سے ایسا پار ک تیار کر نا ملک و قوم کے ساتھ اتنی بڑی نا انصافی اور کرپشن ہے نومنتخب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی اپنے عہدے کے مطابق اقرباء پروری ، کرپشن ، لا قانونیت کے خاتمے کیلئے مثبت حکمت عملی اپنائے تاکہ پاکستانی عوام خوشحال اور ملک مزید مضبوط و مستحکم بن سکے۔

گو جر خان کے نواحی قصبہ میں گھر میں گیس لیکئج سے آ تشزدگی 


گو جر خان (نامہ نگار) گو جر خان کے نواحی قصبہ میں گھر میں گیس لیکئج سے آ تشزدگی کے نتیجہ میں بھاری مالی نقصان،ریسکیو 1122نے بر وقت کا روائی کر کے 25لاکھ روپے کا نقصان ہو نے سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نواحی قصبہ ڈھول اللہ داد جنڈ نجار میں گیس لیکیج سے گھر کے کچن میں آ گ لگ گئی۔گو جر خان سے ریسکیو1122کی ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر کچن ہی میں قابو پالیا اور گھر کو بھاری مالی نقصان سے بچا لیا۔

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے حلقہ پی پی 4میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا 


گو جر خان (نامہ نگار) الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے حلقہ پی پی 4میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے یہ نشست مسلم لیگ ن کے راہنما شو کت بھٹی کو نا اہل قرار دینے کے باعث خالی ہو ئی ہے تا ہم وہ اسلام آ باد ہا ئیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کو رٹ میں اپیل کے لیے جا رہے ہیں۔ الیکشن شیڈول کے مطابق کا غذات نامز دگی 10تا 12اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے جانچ پڑتال 15اگست کو ہو گیکاغذات منظور یا مسترد ہو نے کے خلاف ٹریبونل میں اپیلیں 21اگست تک جبکہ ان کو 24اگست تک نپٹا دیا جا ئے گا۔کا غذات نا مزدگی 25اگست کو واپس لیے جا سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 26اگست کو جا ری کی جائے گی اور پولنگ 17ستمبر کو ہو گی۔

زہریلا کھانا کھانے سے بچی چل بسی‘9کی حالت تشویشناک

چک بیلی خان(نامہ نگار)چک بیلی خان میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک کمسن بچی چل بسی جبکہ 9افراد بے ہوش ہو گئے ڈھوک بابا شیر خان نزد نوگزی داخلی چک بیلی خان میں خان محمد ملک کے گھر دوپہر کا کھانا پکا کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد مکان بنانے کے لئے لگے ہوئے مستری جاوید کی حالت خراب ہونا شروع ہو گئی گھرکا نوجوان بشارت اسے مقامی کلینک سے طبی امداد دلوانے کے بعد اس کے گاؤں لس ملائی چھوڑ آیا واپس آکر دیکھا تو گھر کے تمام افراد میں کچھ بے ہوش اور کچھ الٹی پیچش کے مرض میں مبتلا ہو چکے تھے بشارت فوراً گاڑی منگوا کر انھیں مقامی کلینک میں لے گیا کلینک میں پہنچتے ہی بشارت خود بھی بے ہوش ہو گیا برادری کے لوگوں نے کلینک پہنچ کر متاثرین کو فوراً راولپنڈی ہسپتال لے جانا شروع کیا اسی اثنا میں سات سالہ بچی سدرہ وہیں بھی جان دے بیٹھی جبکہ باقی 9افراد محمد بشارت، قیصر عباس، اسد محمود، مفیدہ شاہین، منزہ خاتون، عجب عباس، رابعہ، عقیلہ بی بی اور جاوید کو پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارزٹر ہسپتال راولپنڈی اور پھر حالت زیادہ تشویشناک ہونے پر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں پہنچادیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں اہلِ خانہ کا قیاس ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلا کیڑا گرنے سے یہ واقعہ رونما ہونے کے امکانات ہیں

راجہ حیدر کیانی کا اعزاز


گو جر خان (نامہ نگار) گو جر خان کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی طا رق کیا نی کے صاحبزادے کو قدیمی امریکی یو نیورسٹی نے سکالر شپ دی ہے ۔حیدر طارق کیانی نے پاکستان سے نما یاں حیثیت میں Aلیول کا امتحان پاس کیا تھا۔انکی امتیازی حیثیت کے پیش نظر گیٹیز برگ یو نیورسٹی پنسو لینیا امریکہ نے انہیں کمپیوٹر سائینسز میں چار سال کی سکالر شپ دی ہے۔یو نیورسٹی چار سالوں میں انکے تما م اخرا جات دو لا کھ چالیس ہزار ڈالر خود بر داشت کرے گی۔ حیدر طارق کیانی واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس قدیمی یو نیورسٹی نے سکالر شپ دی ہے۔جبکہ چند دیگر پا کستانی طا لبعلموں نے اپنے اخرا جات پر اس یو نیورسٹی میں داخلہ لیا ہے۔

error: