گرما گرم خبریں

ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائنیں آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی
تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھیہ عالم شیر میں دیرینہ رنجش پر ایک شخص قتل
گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لیئے سروے مکمل کر لیا گیا
مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی
واپڈا اہلکار نے غریب کی جمع پونجی لوٹ لی
سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا
بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم ا و ر ز یا د تی ا نسا نی حقو ق کی خلا ف و ر ز ی ہے ،سا ئیں شعبا ن فر ید

Archive for: August 7th, 2017

تحصیل گوجرخان میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ


گو جر خان(نامہ نگار)گذشتہ دو دنوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ نے شہریوں کے ہو ش ٹھکانے لگا دئے ہیں۔ ان دنوں روزانہ 18گھنٹے تک بجلی بند رکھی جا رہی ہے گذشتہ شام سے رات تک 6گھنٹے مسلسل بجلی بند رکھی گئی۔ اب آئیسکو اسلام آ باد نے یہ طریقہ اپنا یا ہے کہ دو تین گھنٹوں کے بعد پا نچ منٹ کے لیے بجلی دیتے ہیں اور پھر کئی گھنٹوں کے لیے بجلی بند کر دی جا تی ہے اور اسکے ساتھ ہی افسران اپنے اپنے ٹیلی فون بند کر دیتے ہیں اس شدید گرمی اور حبس نے لو گوں کو نڈھال کر کے رکھ دیا ہے اور بوڑھے بیمار اور بچے ایک عذاب میں مبتلا ہیں ادھر مسلم لیگ یو تھ ونگ کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ پی پی پی کے بھرتی کردہ مو جو دہ افسران جان بوجھ کر ایک ایسے موقعہ پر بجلی کا غیر ضروری بحران پیدا کر رہے ہیں جب ہمارے قائد جی ٹی روڈ کے راستے لا ہور جا نے والے ہیں یہ سن کچھ جان بوجھ کر اور ایک سازش کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ ادھر ایکشن کمیٹی کے عہدیدار ٹھیکیدار محمد بنارس نے کہا ہے کہ ہم نواز شریف سے یہ ضرور پو چھیں گے کہ انہوں نے تو لو ڈ شیڈنگ کے خا تمے کا وعدہ کیا تھا یہ اب ہما رے ساتھ کیا ہو رہا ہے وزیر اعظم کی تما م تر توجہ ایل این جی پر مر کوز ہے۔

گوجرخان میں نواز شریف کے استقبال کی تیا ریاں عروج پر پہنچ گئی


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مقامی را ہنماؤں نے بدھ کو نواز شریف کے استقبال کی تیا ریاں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں مقامی کارکنوں میں زبر دست جوش و خروش پا یا جا تا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما طا ہر کیانی کی صدارت میں نواز شریف کے استقبال کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹی کو نسلروں اور بڑی تعداد میں کا رکنوں نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے طاہر کیانی نے کہا کہ نواز شریف اب مخالفین کو بتائیں گے کہ عوامی طاقت کیا ہو تی ہے ۔ ماضی مٰن عمران خان نے تو ناچ گا نے اور ڈانس پارٹیوں پر نو جوان لڑکے لڑکیوں کو جمع کیا جسکلا خمیازہ آج وہ بھگت رہے ہیں بدھ کو ہم انہیں بتائیں گے کہ عوام کا ٹھا ٹھیں ما رتا ہوا سمندر کیا ہو تا ہے طا ہر کیانی نے کہا کہ نواز شریف کا گو جر خان میں ایسا استقبال کیا جائے گا کہ دنیا یاد رکھے گی ادھر چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف نے تمام سٹی کو نسلروں سے را بطے کیے اور ان سے اپنے قائد نواز شریف کے شایان استقبال کے سلسلے میں مشاورت کی۔ مقامی مسلم لیگیوں میں جی ٹی روڈ سے نواز شریف کے لا ہور جا نے پر زبر دست خو شی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ شہر کو بڑے بڑے بینرز سے سجا دیا گیا ہے

قربانیاں نظر انداز حقیقی و نظریاتی مسلم لیگی ہونے کی سزا


مندرہ ( ساجد نقوی)قربانیاں نظر انداز حقیقی و نظریاتی مسلم لیگی ہونے کی سزا سابقہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت سے لیکر موجودہ چار سالوں میں بھی بر لب جی ٹی روڈ سوئی گیس پائپ لائن گذرنے کے باوجود موہڑہ غوریاں یوسی مندرہ کو بنیادی سہولت سوئی گیس فراہم نہ ہو سکی جو کہ اہلیان علاقہ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے اہلیان علاقہ موہڑہ غوریاں نے ہر الیکشن میں مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ،ہر مشکل دور میں مسلم لیگ ن کے پرچم کو بلند رکھا صعوبتیں برداشت کیں مگر اپنے قائد میاں نواز شریف سے ہمیشہ وفاداری نبھائی جسکا صلہ یہ ملا کہ تا حال ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے سابقہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمارے علاقے اہلیان موہڑہ غوریاں کو سوئی گیس فراہم نہ کرنے کا سبب یہی تھا کہ ہماری اکثریت وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اب بھی اگر ہوش کے ناخن نہ لیے اور موہڑہ غوریاں کو سوئی گیس فراہم نہ کی تو 2018ء کے الیکشن میں ہم سب اہلیان علاقہ موہڑہ غوریاں ملکر لاء عمل مرتب کریں گے اور اپنا ووٹ احتجاجاً مسلم لیگ ن مخالف امیدوار کو دینے کے لیے مجبور ہونگے جسکی تمام تر ذمہ داری مقامی مسلم لیگ ن کی قیادت پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہار موہڑہ غوریاں کی ممتاز شخصیات راجہ خالد،اسد شاہد،صداقت و دیگر نے اپنے مشترکہ احتجاجی بیان میں کیا ہے

ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے،شبانہ فیاض، ثمینہ امیر راجہ


سید اڈا (نامہ نگار) ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے ٹیلنٹ ہونے کے باوجود یہاں کی عورت سہمی ہوئی ہے ، ہم ہر یونین کونسل میں جائیں گے تحصیل گوجرخان کے سرحدی علاقے سے کام شروع کیا ، اگرعائشہ گلالئی کو بے ہودہ پیغام آرہے تھے تو چار سال خاموش کیوں رہی ، ہم بھی پختون ہیں اور پختون تو ایسی حرکت برداشت نہیں کرتے اگلے کی گردن اڑادیتے ہیں ان خیالات کا اظہار موضع ترکوال میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی سنئیر رہنماوٗں نے خطاب میں کیا ان رہنماؤں میں صدر راولپنڈی ڈویژن شبانہ فیاض، صدر ضلع راولپنڈی فرح آغا، صدر پوٹھوہارٹاؤن جمیلہ نذر، صدر کینٹ زہرا، صدر تحصیل گوجرخان ثمینہ امیر راجہ، نائب صدر ضلع راولپنڈی صائمہ اور سوشل ویلفئیر آفیسر سلمی شاہد شامل تھیں پی ٹی آئی کے پرانے ورکر مرزا محمد رفیق کی دعوت پر خواتین رہنما وں نے علاقے کا دورہ کیا علاقہ بھر کی خواتین نے کثیر تعداد میں اس کارنر میٹنگ میں شرکت کی اور رہنماوءں نے اپنے خطاب میں خواتین میں شعور اجاگر کرنے اور ان کے مسائل حکام بالا تک اٹھانے کا عزم کیا اور آمدہ الیکشن میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی اور ان کو آگے آنے کی دعوت ی اور پڑھی لکھی عورتوں اور خا ص کرکے نوجوان لڑکیوں کو تحریک انصاف کی خواتین کی تنظیم میں شامل ہوکر علاقائی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے ہم بہت جلد یونین کونسل لیول پر اپنی تنظیم بنائیں گے صحافیوں کے سوال کے جواب میں شبانہ فیاض نے کہا کہ اگر عائشہ گلالئی کو بے ہودہ پیغام آتے تھے تو خاموش کیوں رہی اگر آواز اٹھاتی تو ہم اس کا ساتھ دیتے مگر اب اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کینٹ کی صدر زہرا نے کہا کہ ہم بھی پختون فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اگر ایسا کچھ نظر آئے توپختون برداشت نہیں کرتے گردن اڑا دیتے ہیں اس لیے ان کے والد ان کے ساتھ ہیں جوکہ نظر آرہا ہے کہ اس میں کوئی سچ نہیں ہمارے قائد کے خلاف ایک سازش ہے جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے

را جہ محمد جواد نے علاقہ کی را جہ محمد ساجد یو سف کو حلقہ پی پی3 سے الیکشن لڑنے کی پیشکش


گو جر خان(نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع رولپنڈی کے جنرل سیکر ٹری را جہ محمد جواد نے علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت را جہ محمد ساجد یو سف ساجی کو حلقہ پی پی3 سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی ہے ۔ اس سلسلے میں را جہ جواد نے ان سے انکے آ فس میں ملا قات کی اس موقع پر ٹھیکیدار محمد بنارس، راجہ شفقت کیانی، ملک محمد نصیر اور دیگر بھی مو جود تھے۔ راجہ جواد نے کہا کہ عوام کی نظر اس وقت شریف اور اچھی شہرت کے حامل لو گوں پر مر کوز ہے اور راجہ ساجد ایسے لو گو ں کو آ گے آ نا چاہیے۔ساجد یو سف نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے دوستوں سے مشاورت کریں گے اور اسکے بعد ہی کو ئی فیصلہ کر نے کی پو زیشن میں ہو نگے۔

گو جر خان نواز شریف کے دیوانوں کا گڑھ ہے، چو ہدری محمد ریاض


گو جر خان(نامہ نگار)عوام کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف نے جی ٹی روڈ کے را ستے لا ہور جانے کا فیصلہ کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ گو جر خان کے لو گ نواز شریف کا تا ریخی استقبال کریں گے۔ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق صوبائی وزیر چو ہدری محمد ریاض اور مسلم لیگ فرانس کے چئیرمین را جہ علی ا صغر نے الگ لاگ بیا نات میں کیا ۔ چو ہدری محمد ریاض نے کہا کہ گو جر خان نواز شریف کے دیوانوں کا گڑھ ہے وہ اپنے محبوب قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انکے وزیر اعظم نواز شریف ہی ہیں۔ نواز شریف کو سازشوں کے ذریعے اقتدار سے تو علیحدہ کیا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے نہیں نکلا لا جا سکتا ہے راجہ علی اصغرنے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اس وجہ سے برے ہیں کہ انہوں نے ملک سے لو ڈ شیڈنگ کا خا تمہ کیا ، ملکی ترقی کی بنیاد رکھتے ہو ئے سی پیک کا عظیم الشان منصو بہ شروع کیا۔ ملک کو دیوالیہ قرار دیا جا نے لگا تھا مگر انہوں نے زر مبادلہ کے زخائر میں اضافہ کیا ۔ملکی معیشت مضبوط کی اور قوموں کی برادری میں ملک کا نام بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاست کا جواب سیاست سے دینا جا نتے ہیں۔ عوام نواز شریف کو ایک بار پھر وزیر اعظم دیکھنا چا ہتے ہیں۔

گو رنمنٹ ایم سی گر لزہا ئی سکول گو جر خان کا نتیجہ 94.02رہا


گو جر خان(نامہ نگار)گو رنمنٹ ایم سی گر لزہا ئی سکول گو جر خان کی طا لبات نے میٹرک کے امتحا نات میں امسال بھی شاندار کا رکر دگی کا مظاہرہ کیا ۔ مجمو عی طور پر سکول کا نتیجہ 94.02رہا۔ سکول کی 413طا لبات نے بوڑ کا امتحان دیا اورسائینس گروپ کی پا کیزہ مر تضی نے 1033نمبر لے کر پہلی پو زیشن حاصل کی ا سماخالد نے 1027نمبر حا صل کر کے دو سری اور شپلا مصفر خان نے 999نمبر حا صل کر کے تیسری پو زیشن حا صل کی مجمو عی طور پر 111طا لبات نے اے پلس اور 97طا لبات نے اے گریڈ حاصل کیا۔ سکول میں منعقدہ ایک تقریب میں بچیوں کے والدین نے کہا کہ یہ ایک ایسا قدیمی تعلیمی ادارہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے بچیو ں کی بہترین تربیت اور پڑ ھائی پر اسا تذہ اور پر نسپل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ پرنسپل محترمہ تسنیم الطاف نے کہا کہ اسکا تمام تر کریڈٹ سکول معلمات کو ہے جو بچیوں کی تریبت اور تعلیم کی انکے والدین سے بھی زیادہ خیال رکھتی ہیں۔ اور شہریوں کا اس ادارہ پر اعتماد کا عالم یہ ہے کہ ہمیں داخلوں میں ایک بڑے میرٹ کا خیال رکھنا پڑتا ہے ۔

گو جر خان کے ڈا کٹر فہد کو معطل کر نے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈا کٹر اظہر حسین 


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن گو جر خان کے سینئر نائب صدر ڈا کٹر اظہر حسین نے تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال گو جر خان کے ڈا کٹر فہد کو معطل کر نے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ سرکا ری اصول و ضوابط کے تحت اگر ڈاکٹر فہد کسی غلطی کا مر تکب ہوا تھا تو اسے شو کاز نو ٹس جا ری کیا جا تا اور اس سے جواب طلبی کی جا تی اور واقعہ کی با قاعدہ انکوائری ہو تی مگر یہاں رنجیت سنگھ کا قانون اپناتے ہو ئے ڈاکٹر فہد کو محض سو شل میڈیا اپ ایک پو سٹ کی بدو لت بر طرف کر دیا گیا ۔ضلعی حکومت کے اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کی حکو مت کی بد نامی ہو رہی ہے وزیر اعلی اور وزیر صحت اسکا نو ٹس لیں اور اسے فو ری طور پر بحال کریں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کی تیا ریاں شروع کر دی گئی


گو جر خان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مقامی را ہنماؤں نے بدھ کو نواز شریف کے استقبال کی تیا ریاں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں مقامی کارکنوں میں زبر دست جوش و خروش پا یا جا تا ہے۔ ایم این اے راجہ جا وید اخلاص نے اس سلسلے میں مقامی بلدیاتی نمائندوں سے را بطے شروع کر دئے ہیں انہوں نے مقامی را ہنما طاہر کیانی سے رابطہ کیا اور ان سے استقبال کی تیا ریوں کے سلسلے میں مشاورت کی اسکے علاوہ چئیرمین بلدیہ محمد شاہد صراف نے تمام کو نسلروں سے را بطے کیے اور ان سے اپنے قائد نواز شریف کے شایان استقبال کے سلسلے میں مشاورت کی۔ ادھر سابق وزیر چو ہدری محمد ریاض نے ؛ زمان ہا ؤس؛ میں آج ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے جس میں نواز شریف کے اسی طرح استقبال کو یقینی بنا یا جا ئے گا جس طرح 1999میں نواز شریف کی حکومت کو غیر قانونی طور پر ختم کر نے کے خلاف زمان ہا وس کے باہر محترمہ کلثوم نواز کا تاریخی جلسہ کرا یا گیا تھا۔ شرقی گو جر خان سے بڑا جلوس لا نے کے لیے امیدوار برائے صو بائی اسمبلی راجہ علی اصغر نے چئیرمین یو نین کو نسل چنگا بنگیال شو کت وارثی اور وائس چئیرمین انجم وارثی کے ہمراہ یو نین کو نسل کے اکا برین اور نما یا شخصیات سے ملا قاتیں کیں تا کہ شرقی گو جر خان سے ن لیگ کے قائد نواز شریف کے شاندار استقبال کو حتمی شکل دی جا سکے ۔ مقامی مسلم لیگیوں میں جی ٹی روڈ سے نواز شریف کے لا ہور جا نے پر زبر دست خو شی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجر برادری کو سخت نقصان پہنچایا، خو اجہ قیصر فاروق 

گو جر خان(نامہ نگار)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دو بارہ اسی منصب پر فائز ہو نے سے وہ امیدیں ایک بار پھر دم تو ڑ گئی ہیں جو کا رو باری لو گوں کو انکے جا نے سے جو پیدا ہوئی تھیں ان خیا لات کا اظہار پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے را ہنمام خو اجہ قیصر فاروق نے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکو متوں نے اس کا رو بار سے مملکت کے لیے بے حد کما یا جس سے عام آ دمی کو بھی خو شحالی ملی مگر اسحاق ڈار نے سب سے پہلے اس کا رو بار پر ہا تھ رکھا اور اسکو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا اسکے ساتھ ساتھ اسحاق ڈار کے زمانے میں کو ئی کا رو بار بھی پنپ نہیں سکا جسکا نقصان ب�آ خرمملکت کو ہی ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست کی بد قسمتی ہے کہ وہ فیصلے ملک کے مفاد میں نہیں اپنی سیاست اور اپنے لو گو ں کے مفاد میں کرتے ہیں اور آ خر میں نہ انکی سیاست کو فا یدہ ملتا ہے اور نہ ہی وہ لوگ انکے کام آ تے ہیں خواجہ قیصر فاروق نے مطالبہ کی کہ پراپرٹی کے کاروبار پر بے جا پابندیاں اور غیر ضروری ٹیکس ختم کئے جائیں

گو جر خان میں جشن آ زادی کی تیا ریاں جو ش و خروش کے ساتھ جا ری ہیں


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان میں جشن آ زادی کی تیا ریاں جو ش و خروش کے ساتھ جا ری ہیں اور اس بار لو گوں میں جشن آ زادی منانے کا جذبہ دیدنی ہے۔ شہر میں ہر طرف بڑی تعداد میں جھنڈے فروخت کر نے والوں کا دکانیں سبز جھنڈوں کے ساتھ عجیب خو بصورت منظر پیش کر رہی ہیں ایک دو کاندار نے بتا یا کہ جتنی بڑی تعداد میں لوگ اس بار سبز جھنڈے لے کر جا رہے ہیں اتنے کبھی بھی لے کر نہیں گئے۔مختلیف تنظیموں نے 14اگست کو شایا ن شان طریقے سے منانے کے لیے پرو گرام ترتیب دینا شروع کر دئے ہیں۔ سب سے بڑی اور مر کزی تقریب اس بار بھی بلدیہ گو جر خان میں پر چم کشائی کی تقریب ہو گی چئیرمین بلدیہ قومی پرچم لہرا کا دن کا آ غاز کریں گے۔ انجمن مریضاں کے راجہ سجاد سلیم حیدر کا لا، شہادت حسین بٹ اور دیگر تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال میں ایک بڑی تقریب کریں گے۔ اسکے علاوہ بھی کھیلوں کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

مندرہ سمیت تحصیل گوجرخان میں زہر آلودہ دودھ کی فروخت سرعام جاری


مندرہ (خالد قریشی) مندرہ سمیت تحصیل گوجرخان میں زہر آلودہ دودھ کی فروخت سرعام ہورہی ہے جس سے مذموم دھندہ کرنے والوں نے انسانی جانوں سے کھیلنا اپنا معمول بنا لیا ہے مقامی انتظامیہ نے اس ضمن میں چپ سادھ رکھی ہے اور ساد ہ لوح عوام کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کو استعمال کرکے اپنی جانوں سے کھیل رہے ہیں اوریہ کیمیکل کے ڈرموں میں لایا جانے والا یہ دودھ ایک با اثر منظم گروہ دھوم دھڑلے سے اپنا کاروبارجاری رکھے ہوئے ہے چیک اینڈ بیلنس کا منظم سسٹم نہ ہونے کے باعث یہ لوگ بچ نکلتے ہیں منڈی بہاؤالدین اور سرگودھا سے یہ کیمیکل ملا مضر صحت دودھ تیار کر کے جس میں کیمیکل ، یوریا کھاد اور دوسری مضر صحت اشیاء اس میں ملا کر عوام میں موت بانٹ رہے ہیں اورصبح سویرے گوجرخان کے مختلف دودھ کی دوکانوں پر یہ ڈرم اتارے جاتے ہیں اور ان کو اصل دودھ ظاہر کر کے عوام کے آگے بیچا جاتا ہے اور اصل دودھ کا کاروبار کرنے والے ڈیری فارمر کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے کیوں کہ دودھ دہی کا کاروبار کرنے والے دوکاندار اصل دودھ اور2نمبر دودھ کے برابر قیمت پر فارمر سے دودھ لے رہے ہیں اور عوا م اس سے بے خبر ہیں اس ضمن میں مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کی کاکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے کہ ان با اثر ملک دشمن عناصر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے، عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ دو نمبر دودھ کا کاروبار کرنے والوں پر چھاپے لگا کر انہیں پابند سلاسل کیا جائے اور دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف مؤثر اقدامات کر کے عوام کو اس مکروہ دھندہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

اور آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا، سید غالب حسین شاہ


گوجرخان (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر، سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی ساہنگ سید غالب حسین شاہ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ میرے اختلافات تنظیمی امور پر ہیں اور جمہوری پارٹیوں میں اختلافات ہی اصل میں جمہوریت کا حسن ہے ، ہر پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ کبھی غداری کا سوچا بھی نہیں ہے۔ پی پی فور سے پیپلز پارٹی کا جو بھی امیدوار سامنے آئے گا اس کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار اداکروں گااور اس کی انتخابی مہم میں ہراول دستے کا کردار اداکروں گا۔ مخالفین خوش نہ ہوں ، ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ماننے والے ہیں، ہمارے جسموں کے اندر حسینی خون ہے، ہم بیوفائی کا سوچ بھی نہیں سکتے، اختلاف کرنا ہر کارکن کا جمہوری حق ہے اور یہ بھی اختلافات کسی کی بہتری کیلئے ہیں، آنے والے ضمنی الیکشن اور جنرل الیکشن میں ہم پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے اور آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا، پارٹی میں موجود نظریاتی کارکنان کو اہمیت دی جائے اور ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کو سراہنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے، نظریاتی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان کے بغیر پارٹی کی بنیادیں مضبوط نہیں ہوسکتیں، پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اس میں ریڑھی والا، چھابے والا، دکاندار، مزدور پارٹی کی لڑائی لڑتاہے، امیر ، جاگیردار طبقہ تو ووٹ دینے بھی نہیں جاتا ، اگر غریبوں کو نکال دیاجائے تو پارٹی میں رہ ہی کیا جاتاہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں کی وجہ سے آج دن تک قائم اور دائم ہے اور ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں سے ہی پارٹی شروع کی تھی، غریب ہی سیسہ پلائی دیوار کی طرح پارٹی کیساتھ کھڑے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیساتھ ثابت قدم رہیں گے۔

ملک پاکستان کو جمہوریت کے استحکام کی اشد ضرورت ہے، سبحان شفیق ملک


مندرہ(نامہ نگار) سابق میئر ملٹن کینز یوکے سبحان شفیق ملک نے کہا کہ اس وقت ملک پاکستان کو جمہوریت کے استحکام کی اشد ضرورت ہے ملک میں افراتفری اور ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے سے بیرون ممالک میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہیں عوام پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ ملک کی تعمیر وترقی میں روڑے اٹکانے والوں کو ساتھ نہ دیں اور جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھیں ترقی یافتہ اقوام اس طرح کی سرگرمیوں کو قطعی طور پر پسند نہیں کرتی ہیں اگر کسی نمائندے پر کرپشن کا کوئی الزام عائد ہوجائے تو وہ خود اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کردیتا ہے اور اپنی سیٹ چھوڑ کر اپنی صفائی کے لئے عوام کی عدالت میں رجوع کرتا ہے بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس کے برعکس سیاست کی جاتی ہے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا اور بہتان لگانا پاکستان کے سیاست دانوں کا وطیرہ بن چکا ہے جو ملک پاکستا ن کی خوشحالی میں ایک بڑی رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے پاکستان کے میڈیا پر بھی ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جو ملک کے منافی خبروں کو ہرگز کوریج نہ دیں تاکہ ملک کے خلاف کام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے پاکستان کے نجی دورے کے بعد برطانیہ جانے سے قبل راول پریس کلب مندرہ کے صحافیوں سے ایک خصوصی نشست کے دوران کیا ۔

نوازشریف کی نااہلی حق کی فتح ہے،چوہدری ساجد محمود


جاتلی(نامہ نگار)نوازشریف کی نااہلی حق کی فتح ہے عوام انکی کرپشن سے آگاہ ہو چکے ہیں عمران خان کو کرپشن کے خلاف جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں انشاء4 اللہ آنیوالا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے. اور pp4 کے ضمنی انتخاب میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی .نوجوان تحریکِ انصاف کا سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے گورسیاں میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا انھوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں سے ملاقات کی اور انھیں مبارکباد دی اس موقع پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی

راول نیوز کی ٹیم کا چک راجگان میں واقع رورل ہیلتھ سینٹر کا دورہ 


چک راجگان(طارق نجمی)چند دن قبل راول نیوز کی ٹیم نے چک راجگان میں واقع رورل ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا. پنجاب کی موجودہ حکومت کے بارے میں ہم نے سنا تھا کہ محکمہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے لیکن وہاں جا کر ہمیں بہت مایوسی ہوئی. جاتے وقت ہم نے مقامی سماجی کارکن بابو اشفاق صاحب اور غفور اکبر انجم صاحب کو بھی ساتھ لے لیا تھا. وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مرکز پچھلے کئی دنوں سے بغیر کسی اطلاع کے بند ہے. عملہ اپنی مرضی سے چھٹیاں کرتا رہتا ہے. کئی کئی دن تک ڈسپنسری بند رہنے کی وجہ سے مریض ادھر کا رخ ہی نہیں کرتے اور اگر غلطی سے کوئی مریض آجائے تو دوائیں نہیں ہوتیں. ڈسپنسری کے دروازے ٹوٹے ہوئے تھے.اندر سے عجیب قسم کی بدبو آ رہی تھی.الماریوں کے دروازے بھی ٹوٹے ہوئیتھے. اندر خالی بوتلیں الٹی سیدھی پڑی تھیں. باہر برآمدے میں گوبر کے ڈھیر پڑے تھے. ایسا لگ رہا تھا جیسے انسانوں سے زیادہ جانوروں کا ہسپتال ہے. ڈسپنسری کی مد حکومت لاکھوں کا خرچہ ماہانہ طور پر کر رہی ہو گی لیکن سارا پیسہ ضائع ہو رہا ہے. عوام کو ایسے ادھورے پراجیکٹس کا کوئی فائدہ نہیں. ہماری متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ ڈسپنسری کی جْملہ ضروریات پوری کی جائیں اور عملے کو اپنے فرائض پورا کرنے کے لئے پابند کیا جائے.

موہڑہ جسوال کا سالانہ عْرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا


سکھو (نمائندہ خصوصی) بابا شہید رحمۃ اللہ علیہ آف موہڑہ جسوال کا سالانہ عْرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، عْرس مبارک کے انتظامات دربار کمیٹی موہڑہ مانجھیاں نے مکمل کیے، تفصیلات کے مطابق بابا شہید رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،عرس کی تقریب میں پیر آف بھنگالی شریف پیر سید سْلطان علی شاہ ہمدانی کی زیر صدارت محفل کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں اہلیان علاقہ اور دْور و نزدیک سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ مولانہ عبدالرحمان سلطانی کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،نقانت کے فرائض حافظ اکرام سلطانی نے ادا کیے، محفل میں خصوصی خطاب علامہ مفتی محمد عمران حبیب ضیائی آف راولپنڈی نے کیا، اپنے خطاب میں مفتی عمران ضیائی نے اولیاء4 اللہ کی سیرت پر روشنی ڈالی، عرس کی اختتامی تقریب میں پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی نے امت مسلمہ کی خیروبرکت کے لیے دعا فرمائی، بابا شہید علیہ رحمت کے عرس مبارک کے تمام انتظامات حاجی محمد مہربان، چوہدری محمد اسلم، ماسٹر محمد پرویز و جملہ اراکین دربار کمیٹی موہڑہ مانجھیاں نے مکمل کیے۔

error: