گرما گرم خبریں

اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری

Archive for: August 8th, 2017

گھریلو تنازعے پر پولیس چوکی سکھو کے علاقہ موہڑہ چوہدریاں کا رہائشی قتل


دولتالہ(نامہ نگار)گھریلو تنازعے پر پولیس چوکی سکھو کے علاقہ موہڑہ چوہدریاں کا رہائشی قتل پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں 2 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مدعی مقدمہ محمد توصیف ولد محمد فیاض نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے والد اٹامک انرجی میں ملازم تھے گزشتہ روز صبح6بجے میں اپنے والد کو گاؤں کے نزدیک موہری سٹاپ پر اتارنے جا رہا تھا کہ راستے میں محمد اشفاق اور اس کا بیٹا شمس موجود تھے جنہوں نے میرے والد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی 12فائر میرے والد کو لگے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے وجہ عناد یہ ہے کہ گھریلو تنازعہ پر عرصہ ایک سال سے میرے والد اور ملزمان جو کہ رشتے میں میرے والد کے ہم زلف تھے گھریلو تنازعہ چل رہا تھا پولیس نے 302/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

گوجرخان، آئیل ٹینکر کے پچھلے ٹائر پھٹ گئے جسکے نتیجہ میں وہ الٹنے سے بال بال بچا 


گو جر خان(نامہ نگار) گوجرخان جی ٹی روڈپر سوار محمد حسین شہید سپورٹس سٹیڈیم کے قریب ایک آئیل ٹینکر کے پچھلے ٹائر پھٹ گئے جسکے نتیجہ میں وہ الٹنے سے بال بال بچا تا ہم اس سے کیرو سین آئیل بہنا شرو ع ہو گیا۔ مگر ڈرائیور نے فور ی طور پر مالکان سے رابطہ کر کے متبا دل ٹینکر کا بندو بست کر کے آئیل اس میں منتقل کر نا شروع کر دیا اسی اثنا میں ہائی وے مو ٹر وے پو لیس اور ریسکیو کی گا ڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ بند کر کے ٹریفک ون وے پر منتقل کر دی۔ اس طرح کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ۔

گوجرخان میں نواز شریف کے استقبال کی تیا ریاں مکمل 


گو جر خان(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مقامی را ہنماؤں نے بدھ کو نواز شریف کے استقبال کی تیا ریاں مکمل کر لی ہیں اس سلسلے میں مقامی کارکنوں میں زبر دست جوش و خروش پا یا جا تا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما طا ہر کیانی کی صدارت میں نواز شریف کے استقبال کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹی کو نسلروں اور بڑی تعداد میں کا رکنوں نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے طاہر کیانی نے کہا کہ نواز شریف اب مخالفین کو بتائیں گے کہ عوامی طاقت کیا ہو تی ہے ۔ ماضی میں عمران خان نے تو ناچ گا نے اور ڈانس پارٹیوں پر نو جوان لڑکے لڑکیوں کو جمع کیا جسکاا خمیازہ آج وہ بھگت رہے ہیں بدھ کو ہم انہیں بتائیں گے کہ عوام کا ٹھا ٹھیں ما رتا ہوا سمندر کیا ہو تا ہے طا ہر کیانی نے کہا کہ نواز شریف کا گو جر خان میں ایسا استقبال کیا جائے گا کہ دنیا یاد رکھے گی مقامی مسلم لیگیوں میں جی ٹی روڈ سے نواز شریف کے لا ہور جا نے پر زبر دست خو شی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ شہر کو نواز شریف،شہباز شریف،مریم نواز شریف ،طا ہر کیا نی اور دیگر مقامی لیڈروں کے بڑے بڑے بینرز سے سجا دیا گیا ہے ۔ دریں اثنا جی ٹی روڈ پر کیانی پلازہ کو نواز شریف کے بہت بڑے خیر مقدمی بینر سے ڈھا نپ دیا گیا ہے۔ سارا شہر دلہن کی طرح سجا ہوا ہے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں،ریاض محمود مغل


دولتالہ(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں گوجرخان اور مندرہ کے مقام پر اپنے محبوب قائد کا والہانہ اور پر تپاک استقبال کریں گے عوام کا سیلاب امڈ آئے گا تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے یونین کونسل جاتلی سے بہت بڑا قافلہ اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لیے روانہ ہو گا اہلیان گوجرخان ثابت کریں گے کہ گوجرخان حقیقی معنوں میں مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ اور میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہیان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل جاتلی کے رہنما ریاض محمود مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ محمد جاوید اخلاص سمیت مسلم لیگ ن گوجرخان کی قیادت اور گوجرخان کے عوام اپنے محبوب قائد کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف عوامی لیڈر ہیں اور جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ انتہائی دانشمندانہ ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی پر بھنگڑے ڈال کر مٹھائیاں تقسیم کر رہے تھے ان کی آنکھیں بھی کھل جائیں گی کہ واقعی پاکستان کے لوگ اپنے قائد سے کس قدر والہانہ محبت کرتے ہیں ن لیگ عوامی خدمت کی سیاست پر عمل پیرا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ جماعت عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے

گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ نے شہریوں کے ہو ش ٹھکانے لگا دئے ہیں


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ نے شہریوں کے ہو ش ٹھکانے لگا دئے ہیں۔ ان دنوں روزانہ 18گھنٹے تک بجلی بند رکھی جا رہی ہے گذشتہ شام سے رات تک 6گھنٹے مسلسل بجلی بند رکھی گئی۔ اب آئیسکو اسلام آ باد نے یہ طریقہ اپنا یا ہے کہ دو تین گھنٹوں کے بعد پا نچ منٹ کے لیے بجلی دیتے ہیں اور پھر کئی گھنٹوں کے لیے بجلی بند کر دی جا تی ہے اور اسکے ساتھ ہی افسران اپنے اپنے ٹیلی فون بند کر دیتے ہیں اس شدید گرمی اور حبس نے لو گوں کو نڈھال کر کے رکھ دیا ہے اور بوڑھے بیمار اور بچے ایک عذاب میں مبتلا ہیں ادھر مسلم لیگ یو تھ ونگ کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ پی پی پی کے بھرتی کردہ مو جو دہ افسران جان بوجھ کر ایک ایسے موقعہ پر بجلی کا غیر ضروری بحران پیدا کر رہے ہیں جب ہمارے قائد جی ٹی روڈ کے راستے لا ہور جا نے والے ہیں یہ سن کچھ جان بوجھ کر اور ایک سازش کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ ادھر ایکشن کمیٹی کے عہدیدار ٹھیکیدار محمد بنارس نے کہا ہے کہ ہم نواز شریف سے یہ ضرور پو چھیں گے کہ انہوں نے تو لو ڈ شیڈنگ کے خا تمے کا وعدہ کیا تھا یہ اب ہما رے ساتھ کیا ہو رہا ہے وزیر اعظم کی تما م تر توجہ ایل این جی پر مر کوز ہے۔

گو جر خان میں جشن آ زادی کی تیا ریاں جو ش و خروش کے ساتھ جا ری ہیں


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان میں جشن آ زادی کی تیا ریاں جو ش و خروش کے ساتھ جا ری ہیں اور اس بار لو گوں میں جشن آ زادی منانے کا جذبہ دیدنی ہے۔ شہر میں ہر طرف بڑی تعداد میں جھنڈے فروخت کر نے والوں کا دکانیں سبز جھنڈوں کے ساتھ عجیب خو بصورت منظر پیش کر رہی ہیں ایک دو کاندار نے بتا یا کہ جتنی بڑی تعداد میں لوگ اس بار سبز جھنڈے لے کر جا رہے ہیں اتنے کبھی بھی لے کر نہیں گئے۔مختلیف تنظیموں نے 14اگست کو شایا ن شان طریقے سے منانے کے لیے پرو گرام ترتیب دینا شروع کر دئے ہیں۔ سب سے بڑی اور مر کزی تقریب اس بار بھی بلدیہ گو جر خان میں پر چم کشائی کی تقریب ہو گی چئیرمین بلدیہ قومی پرچم لہرا کا دن کا آ غاز کریں گے۔ انجمن مریضاں کے راجہ سجاد سلیم حیدر کا لا، شہادت حسین بٹ اور دیگر تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال میں ایک بڑی تقریب کریں گے۔ اسکے علاوہ بھی کھیلوں کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، ثمینہ امیر راجہ


دولتالہ(نامہ نگار)ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے ٹیلنٹ ہونے کے باوجود یہاں کی عورت سہمی ہوئی ہے ، ہم ہر یونین کونسل میں جائیں گے تحصیل گوجرخان کے سرحدی علاقے سے کام شروع کیا ، اگرعائشہ گلالئی کو بے ہودہ پیغام آرہے تھے تو چار سال خاموش کیوں رہی ، ہم بھی پختون ہیں اور پختون تو ایسی حرکت برداشت نہیں کرتے اگلے کی گردن اڑادیتے ہیں ان خیالات کا اظہار موضع ترکوال میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی سنئیر رہنماوٗں نے خطاب میں کیا ان رہنماؤں میں صدر راولپنڈی ڈویژن شبانہ فیاض، صدر ضلع راولپنڈی فرح آغا، صدر پوٹھوہارٹاؤن جمیلہ نذر، صدر کینٹ زہرا، صدر تحصیل گوجرخان ثمینہ امیر راجہ، نائب صدر ضلع راولپنڈی صائمہ اور سوشل ویلفئیر آفیسر سلمی شاہد شامل تھیں پی ٹی آئی کے پرانے ورکر مرزا محمد رفیق کی دعوت پر خواتین رہنما وں نے علاقے کا دورہ کیا علاقہ بھر کی خواتین نے کثیر تعداد میں اس کارنر میٹنگ میں شرکت کی اور رہنماوءں نے اپنے خطاب میں خواتین میں شعور اجاگر کرنے اور ان کے مسائل حکام بالا تک اٹھانے کا عزم کیا اور آمدہ الیکشن میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی اور ان کو آگے آنے کی دعوت ی اور پڑھی لکھی عورتوں اور خا ص کرکے نوجوان لڑکیوں کو تحریک انصاف کی خواتین کی تنظیم میں شامل ہوکر علاقائی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے ہم بہت جلد یونین کونسل لیول پر اپنی تنظیم بنائیں گے صحافیوں کے سوال کے جواب میں شبانہ فیاض نے کہا کہ اگر عائشہ گلالئی کو بے ہودہ پیغام آتے تھے تو خاموش کیوں رہی اگر آواز اٹھاتی تو ہم اس کا ساتھ دیتے مگر اب اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کینٹ کی صدر زہرا نے کہا کہ ہم بھی پختون فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اگر ایسا کچھ نظر آئے توپختون برداشت نہیں کرتے گردن اڑا دیتے ہیں اس لیے ان کے والد ان کے ساتھ ہیں جوکہ نظر آرہا ہے کہ اس میں کوئی سچ نہیں ہمارے قائد کے خلاف ایک سازش ہے جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے

پریس کلب دولتالہ کی تقریب سلور جوبلی آج منعقد ہو گی


دولتالہ(نامہ نگار)سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کی تقریب سلور جوبلی آج مورخہ 09اگست کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ میں منعقد ہو گی تقریب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم ،جنرل سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں ،نیشنل جرنلسٹ فورم کے رہنما عامر بٹ ،قربان ستی ،ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص،سرپرست اعلیٰ پی پی پی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف ،صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان چوہدری محمد عظیم ،راجہ شوکت عزیز بھٹی ،چوہدری ساجد محمود ،راجہ خرم پرویز ،صدر گوجرخان یونین آف جرنلسٹس احمد نواز کھوکھر ،سید آل عمران بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے

پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کام نہیں کرسکتی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد ہارون جوئیہ نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان رابطوں کے فقدان کو ختم کرنا ہے۔ وہ تھانہ ڈھڈیال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کام نہیں کرسکتی ۔ اگر ہم نے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے تو پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد علاقہ اور آپ کے مسائل سے براہ راست آگاہی حاصل کرنا ہے ۔ محمد ہارون جوئیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تھانہ کلچر میں تبدیلی ، ٹاؤٹ مافیا،رشوت خوری اور سفارش کے خاتمہ کیلئے صوبہ بھر کے تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب کے خصوصی احکامات پر تھانوں میں پڑھے لکھے نوجوان اور اچھے افسران کی تعیناتی کی گئی ہے تاکہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کی حدود میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام تھانوں میں پندرہ افراد پر مشتمل عوامی تحفظ کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں جو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوں گیاور ان میں متحرک افرادشامل کیے جائیں گے تاکہ عوام کا پولیس کے ساتھ رابطے بہتر ہو سکے۔ محمد ہارون جوئیہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی کوتاہیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر پولیس والے درست کام نہ کریں تو آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ ان کا گریبان پکڑ یں۔ انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں اور میر ا موبائل نمبر03335915333پر مجھ سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل مختلف دیہات کے تیرہ سے زائد افراد نے ڈی پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جنہیں ڈی پی او نے انتہائی دلچسپی سے سنا اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے لکی کمیٹیوں کے خلاف فوری کارروائی ، تھانہ کو فالکن کے چار اہلکار ، موٹرسائیکل اور سرکال کسر پولیس چوکی کو بحال کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ کھلی کچہری سو اگھنٹہ جاری رہی ۔

گوجرخان آئل ٹینکر حادثہ کا شکار

گوجرخان ( نمائندہ )گوجرخان سے 3 کلومیٹر راولپنڈی کی جانب ایک آئل ٹینکر حادثہ کا شکار ہوا ہے جس میں 15 ہزار لیٹر کیروسین مٹی کا تیل تھا. جو بڑی مقدار میں بہنا شروع ہو گیا تا ہم تیل کو دوسرے آئل ٹینکر میں منتقلی کا کام شروع ہو گیا ہے. ہائی وے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے ٹریفک روک کر دوسری لین پر منتقل کر دی ہے

گو جر خان نواز شریف کے فدائیوں کا گڑھ ہے، ضعیم قادری


گو جر خان(نامہ نگار)اگر نکال سکتے ہو تو نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نکا لو۔جب سے نواز شریف نے جی ٹی روڈ سے لا ہور جا نے کا اعلان کیا ہے سب مخالفین لزرہ بر اندام ہیں ان خیا لات کا اظہار صو بائی وزیر ضعیم قادری نے گو جر خان میں مسلم لیگ ن کے کا رکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گو جر خان میں استقبال کی تیا ریوں کا جا ئزہ لینے کے لیے آئے تھے اس موقع پر ایم این اے را جہ جا وید اخلاص، استقبالیہ پروگرام کے فو کل پر سن شو کت عزیز بھٹی، ایم پی اے افتخار وارثی، ن لیگ تحصیل کے صدر راجہ عبد الحمید،امیدوار برائے صو بائی اسمبلی راجہ علی اصغرنے بھی خطاب کیا جبکہ اس مو قعہ پرچئیرمین سید قلب عباس، چو ہدری جمشید، راجہ سجاد سر ور،اشعر عباس اور دیگر بھی مو جود تھے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے تھانہ روات کے ساتھ اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں سے گو جر خان کی حدود شروع ہو تی ہے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ستقبال شروع کیا جا ئے گا۔ ضعیم قادری نے کہا کہ نواز شریف جب بھی عوام کی ووٹوں سے بر سر اقتدار آئے انہیں غیر قانونی طریقوں سے اقتدار سے محروم کر دیا گیا۔ جا وید اخلاص نے کہا کہ گو جر خان نواز شریف کے فدائیوں کا گڑھ ہے جنہوں نے نقاز شریف کے نام پر ایک سابق وزیر اعظم کو شکست دیکر مجھ ناچیز کا کا میاب کرا یا شو کت بھٹی نے کہا کہ گو جر خان کے غیور عوام نواز شریف کا تا ریخی استقبال کر کے ثابت کر دیں گے کہ وہ اب بھی ہما رے وزیر اعظم ہیں را جی علی اصغرنے کہا کہ جب سے نواز شریف نے جی ٹی روڈ سے جلوس کی شکل میں لا ہور جا نے کا پروگرام بنا یا ہے چور دروازے سے بر سر اقتدار آ نے والوں کے ہو ش ٹھکانے آ گئے ہیں اور وہ بھانت بھا نت کی بو لیاں بول رہے ہیں، انکے تاریخی استقبال دنیا دیکھے گی۔

error: