گرما گرم خبریں

سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی

Archive for: August 10th, 2017

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا گو جر خان میں والہانہ استقبال 


گو جر خان(نامہ نگار) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا گو جر خان میں والہانہ استقبال کیا گیا تا ہم وہ گو جر خان میں رکے بغیر آ گے روانہ ہو گئے۔ میاں نواز شریف کا قافلہ مندرہ سے گذرا تو ایم این اے را جہ جا وید اخلاص اور راجہ شو کت عزیز بھٹی مندرہ میں مو جو د تھے تا ہم وہاں سے سابق وزیر اعظم کا قافلہ تیزی سے گذر کر گو جر خان کی جانب آ گیا جہاں جی ٹی روڈ چو ک گو جر خان میں را جہ علی اصغر، طا ہر کیانی ، سید ندیم عباس بخاری ، سہیل کیانی اور دیگر مقامی راہنما مو جود تھے جب نواز شریف کا قافلہ جی ٹی روڈ چوک میں پہنچا تو ن لیگ یو تھ ونگ کے مقامی راہنما مبشر حسن، سید ندیم عباس،شیخ احسن، قمر و دیگر نواز شریف کی گاڑی کے آگے آگئے اور انہیں رکنے پر مجبور کر دیا ان کا رکنوں کا مطالبہ تھا کہ نواز شریف خطاب کریں تا ہم نواز شریف نے انکا شکریہ ادا کیا اور نواز شریف کی گا ڑی آگے بڑھ گئی۔بعد ازاں نواز شریف نے سوہا وہ جا کر ا ستقبالی ہجوم سے خطاب کیا ۔نواز شریف کے استقبال کے لیے صرف راجہ علی اصغر شر قی علاقہ سے جلوس لائے تھے تا ہم ممبران اسمبلی یا کوئی اور لیڈر کہیں سے کوئی جلوس نہیں لا یا۔

پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں نے ہمیشہ قلم کی حرمت کی پاسداری کی ، احمد نواز کھوکھر 


دولتالہ(نامہ نگار)سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کی سلور جوبلی مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں25سالہ صحافت کے سفر میں نشیب و فراز کے کٹھن حالات کے باوجود معیاری اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ پر بھی صدر پریس کلب سید منورنقوی اور ان کی پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے 1992سے اس پریس کلب کے علاقہ میں اپنی خدمات کا آغاز کیا اور ریاست کے چوتھے ستون صحافت کی عظمت اور قلم کی حرمت کی پاسداری کرتے ہوئے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ دولتالہ جیسے پسماندہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور غریب مظلوم لوگوں کی آواز کو ہر پلیٹ فارم پر بلند کرنے کا فریضہ بھی سر انجام دیا یہی وجہ ہے کہ پریس کلب دولتالہ نہ صرف تحصیل گوجرخان بلکہ ضلع راولپنڈی کے پریس کلبوں میں اپنا ایک خاص مقام اور پہچان رکھتا ہے جابر حاکم کے سامنے کلمہ حق کہنا ہو یا مظلوم طبقے کے مسائل اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے ہوں اس پریس کلب نے اپنی تمام تر صحافتی زمہ داریوں کو حقیقی معنوں میں ادا کیا ان خیالات کا اظہار صدر گوجرخان یونین آف جرنلسٹس احمد نواز کھوکھر نے پریس کلب دولتالہ کی سلور جوبلی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرخان چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ میڈیا موجودہ دور میں ایک حقیقت بن چکا ہے کسی بھی علاقے کی ترقی خوشحالی کے لیے میڈیا اگر حقیقی معنوں میں اپنا مثبت کردار ادا کر ئے تو کوئی وجہ نہیں کہ نہ صرف مسائل کا خاتمہ ممکن ہو بلکہ انصاف کا بھی بول بالا ہو انہوں نے کہا کہ سیاست او ر صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ ماہ آزادی میں پریس کلب دولتالہ کی سلور جوبلی بلا شبہ صحافی برادری کے لیے دوہری خوشیاں ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل نڑالی شیخ طاہر اشفاق نے کہا کہ سیاست اور بالخصوص لفظ سیاسی وطن عزیز میں انتہائی بد نامی کا باعث بنتا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ متعدد سیاست دانوں کی کرپشن کے چرچے زبان زد عام ہو نا ہے ملک کی بہتری کے لیے مثبت صحافت کے ساتھ ساتھ مثبت سیاست کی بھی انتہائی ضرورت ہے الزام تراشی ،اختیارات کے ناجائز استعمال ،اداروں میں مداخلت ،عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے بجائے اپنی تجوریاں بھرنے والے سیاست دانوں نے سیاست کو بد نام کر دیا ہے ہمیں بھی اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی پی پی سید غالب حسین شاہ نے کہا کہ اس ملک کی ترقی کے خلاف 720کی دہائی میں شروع ہونیوالی سازش کے باعث وطن عزیز ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب جا رہا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ویژن ہی اس ملک کی ترقی کا ضامن ہے پروفیسر حمید اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگست آزادی کا مہینہ ہے قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے تخیل پر عمل پیرا ہو کر ہم اقوام عالم میں ایک باوقار ملک کی حیثیت سے اپنا وجود منوا سکتے ہیں سابق صدر پریس کلب دولتالہ راجہ سعید اقبال نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ 1992میں جو پودا لگایا گیاتھا آج وہ تناور درخت بن چکا ہے محنت اور جدو جہد جاری رکھیں کامیابی آپ کے قدم چومے گی ،حاجی اورنگزیب اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور سیاسیوں کو علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک جان ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے پریس کلب دولتالہ کے صدر سید منور نقوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب سے چیف ایگزیکٹیو پریس کلب نوید افسر راجہ ،جنرل سیکرٹری چوہدری عابد حسین ،چوہدری وقار احمد ،محمود الحق قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر بہترین صحافتی خدمات پر جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی میانہ پھمبل کی جانب سے احمد نواز کھوکھر ،سید منور نقوی ،نوید افسر راجہ ،راجہ حاجی احمد،محمد اشفاق انجم،عابد حسین چوہدری ،چوہدری نواز کسانہ ،کو حسن کارکردگی شیلڈسے نوازا گیا جبکہ راجہ محمد ریاض منہاس ،چوہدری وقار احمد ،نوید اسلم فرحت ،ضیاء الحسن ہاشمی ،راجہ تیمور عابد ،راجہ پرویز اختر ،فرقان قریشی،شکیل مغل کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے اس موقع پر شعبہ ادب میں بہترین خدمات کے صلے میں مصنف حکیم عبدالرؤف کیانی ،شعبہ تعلیم میں عمدہ خدمات پر پروفیسر حمید اصغر ،سماجی خدمات کے اعتراف میں سلیمان فاؤنڈیشن کے صدر شیخ محمد ساجد کی شیلڈ سلیمان فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ نے وصول کی جب کہ امسال میٹرک کے امتحانات میں تحصیل بھر میں اول اور بورڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے الا امیر فاؤنڈیشن سکول سسٹم دولتالہ کے طالب علم دانیال فاروق ساکن موہری کو بھی شیلڈ پیش کی گئی تقریب میں شرکت کرنے والے معزز عمائدین علاقہ اور سیاسی جماعتوں نے مقامی عہدیدارن و کارکنان، صدر ٹرانسپورٹ یونین دولتالہ سید نذیر حسین شاہ ،صدر انجمن تاجراں دولتالہ حاجی چوہدری شمشاد علی ،حاجی راجہ لیاقت علی ،جاوید مغل ،ماسٹر محمد آزاد ،وائس چیئرمین یو سی نڑالی راجہ رفاقت رضا ، چوہدری ابو زر خان ،میاں برکات حسین ،راجہ یونس کیانی ،جنرل کونسلر غضنفر چیمہ ،ملک خالد محمود اعوان ،شکیل مغل ،چوہدری ذوالفقار علی لودیں ،سید زاکر حسین شاہ ،شبیر جنجوعہ ،قاضی ظفر علی ،وائس چیئرمین یونین کونسل دیوی راجہ سعید ،وائس چیئرمین یو سی جھونگل چوہدری محمد اسحاق ،حاجی عبدالغنی ،چوہدری اسرار احمد ،راجہ محمد حفیظ ،ثروت حسین راجہ ،راجہ شبیر حسین ،چوہدری خورشید احمد ،صحافی رانا ابرار کنول ،راجہ یاسر کرسال ،راجہ ادریس ،ایاز ملک (ملک فوٹو سٹوڈیو دولتالہ)راجہ نذیر احمد صراف ،انتظار حسین ،سمیت سکھو ،جاتلی ،دولتالہ ،میانہ موہڑہ ،سید اڈہ ،راماں ،پنج گراں ،منگھوٹ ،ڈہونگ ،سمیت قرب جوار سے بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ نے پروگرام میں شرکت کی پروگرام میں جشن آازدی کے حوالے سے ملی نغمے اور ترانوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیے تقریب کے آخر میں قومی ترانہ پیش کیا گیا

دولتالہ سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ گوجرخان کے لیے روانہ ہوا 


دولتالہ(نامہ نگار )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ریلی کے استقبال کے لیے یونین کونسل دولتالہ سے چیئرمین سید قلب عباس کی زیر قیادت دولتالہ سے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ گوجرخان کے لیے روانہ ہوا یونین کونسل دولتالہ دفتر میں مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنان کو جمع ہونے کی ہدایات گزشتہ روز ہی جاری کر دی گئیں تھی روانگی سے قبل چیئرمین سید قلب عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف محب وطن سیاست دان ہیں اور وہ ہمیشہ عوام کے دلوں کی دھڑکوں پر راج کرتے رہیں گے محمد نواز شریف کو ملکی تعمیر ترقی ،عوامی خوشحالی ،معاشی حالات کو بہتر بنانے ،ملک کو اقوام عالم میں باوقار ملک بنانے ،سی پیک منصوبے کی تکمیل پر وطن عزیز کا ہر باسی سلام پیش کرتا ہے گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلع ہے اور اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لیے لیگی کارکنان پر جوش ہیں یونین کونسل آہدی سے چیئرمین یونین کونسل محمد خان بھٹی کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ آہدی سے روانہ ہوا قافلے کا پہلا پڑاؤ حبیب دولتالہ موٹر ز پرتھا جہاں لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے گوجرخان روانگی سے قبل چیئرمین محمد خان بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت ملک ایشئین ٹائیگر بننے کی جانب گامزن تھا تا ہم ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے اور دھرنا سیاست کرنے والوں نے ملکی خوشحالی کے خواب کو حقیقت میں تبدیل نہیں ہونے دیا تا ہم محمد نواز شریف ہمارے محبوب قائد ہیں اور انشاء اللہ2018کے الیکشن میں ن لیگ ایک بار پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی اور ایوان زیریں و ایوان بالا میں ن لیگ برسر اقتدار ہو گی یونین کونسل جاتلی سے مسلم لیگی رہنما ریاض محمود مغل کی قیادت میں جلوس میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے گوجرخان روانہ ہوا

پیپلز پا رٹی گو جر خان کا نواز شریف کے نا کام استقبال پر خو شی کا اظہار کیا


گو جر خان(نامہ نگار) پیپلز پا رٹی گو جر خان کے را ہنماؤں نے گو جر خان میں نواز شریف کے نا کام استقبال پر خو شی کا اظہار کیا ہے پی پی پی تحصیل کے جنرل سیکر ٹری محسن صغیر بھٹی سٹی صدر طا ہر راحیل اعوان جنرل سیکر ٹری عمران کا می اور صدام حسین نے کہا ہے کہ آج گو جر خان کے لو گوں نے نواز شریف کے استقبال میں جس انداز فکر کا مظاہرہ کیا ہم انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ ن پر ہی عدم اعتماد کا اظہار نہیں ہے بلکہ مقامی ممبران اسمبلی کی بھی مکمل نا کا می ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام با شعور ہین اور انہیں علم ہے کہ سابق وزیر اعظم کس مشن پر نکلے ہیں اور انکے سیاسی مقاصد کیا ہیں۔ دو ران حکومت انہوں نے سینٹ کے اجلاس اٹینڈ کیے اور نہ ہی اسمبلی کے اجلاسوں میں شر کت کی۔ ن لیگ کے ایسے بے شمار ممبران قومی اسمبلی ہیں جو ان چار سالوں میں وزیر اعظم سے ملا قات تک نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ سابق را جہ پر ویز اشرف کی گو جر خان سے کا میابی اب نوشتہ دیوار ہے۔

گو جر خان کا ایک محنت کش سانپ کا ٹنے سے جا ں بحق ہو گیا


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان کا ایک محنت کش سانپ کا ٹنے سے جا ں بحق ہو گیا۔ جھنڈا گو جر خان کا رہا ئشی تنویر جی پی اور گو جر خان کے سامنے ریڑھی لگا تا تھا جمعرات کو علی الصبح اسکے بستر پر کہیں سے سانپ آ گیا جس نے اسے ڈس لیا۔سانپ اتنا زہریلا تھا کہ تنویر ہسپتال تک پہنچنے سے پہلے ہی چل بسا۔

چو ہدری مالک بھڈانہ میں انتقال کر گئے 


گو جر خان(نامہ نگار) سابق اسسٹنٹ ایجو کیشن آ فیسر چو ہدری محمد اعظم کے بڑے بھائی چو ہدری مالک بھڈانہ میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آج جمعہ 11اگست کو 3بجے بھڈانہ کے قبر ستان میں ادا کی جا ئے گی

مسلم لیگ(ن)گوجرخان کا شو فلاپ ہوگیا،چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ


گوجرخان(نامہ نگار)تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر و اْمیدوار برائے حلقہ پی پی تھری چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحصیل گوجرخان کے نااہل لیگی اراکین اسمبلی کا گوجرخان میں شو فلاپ ہوگیا تحصیل گوجرخان کے لیگی قائدین چند سو بندے بھی اکٹھے نہ کرسکے اہلیان گوجرخان نے ان کو مکمل نظر انداز کر تے ہوئے نااہل وزیرا عظم کو بھی مسترد کردیا ہے لیگی قائدین کی مایوس کن کارکردگی کے باعث عوام بھی ا ن سے متنفر ہوچکے ہیں ان خیالات کااظہار اْنہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اْنہوں نے مزید کہا کہ میاں محمدنواز شریف کی گوجرخان آمد کے موقع پر تحصیل گوجرخان کے لیگی قائدین کے آپس کے اختلافات بھی کھل کرسامنے آگئے لیگیوں نے اپنی اپنی دکان الگ الگ لگائی ہوئی تھی اس کے باوجود تحصیل بھر سے چند سو بندے بھی اکٹھے نہیں ہوئے اور عوام نے ان کو بری طرح نظر اندازکرتے ہوئے ان کا بائیکاٹ کیا اب انشااللہ آئندہ جنرل الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو بھاری اکثریت میں کامیاب کروائیں گئے کیونکہ اب عوام کی نظریں صرف اور صرف عمران خان پر لگی ہوئی ہیں جو ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن

میاں نواز شریف کی اہلیت یا نا اہلی کا اصل فیصلہ قوم کرے گی،چوہدری افتخار احمد وارثی


گوجرخان(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے بیول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی اہلیت یا نا اہلی کا اصل فیصلہ قوم کرے گی . اسلام آباد اور راولپنڈی سے لیکر لاہور تک عوام اپنے قائد میاں نواز شریف کا والہانہ استقبال کرنے کیلئے بے چین ہیں اور وہ ثابت کریں گے کہ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کے کام کرنے والے وزیر اعظم نواز شریف کو عوام کے دلوں کے نکالنا اتنا آسان نہیں . میاں نواز شریف نے تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام وسائل عوام کیلئے وقف کئے اور اپنے دور اقتدار میں انتہائی کم وقت میں لاتعداد ترقیاتی کام کروائے ان خیالات کااظہار اْنہوں نے بیول میں میاں محمدنواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ریلی ممبر صوبائی اسمبلی افتخار احمدوارثی کی قیادت میں روانہ ہوئی جس میں دیہی علاقوں سے مسلم لیگی کارکنوں ،ورکروں اور عوام کی بڑی

ن لیگ کا روڈ شو فلاپ ہو گیا ہے، راجہ ساجد جاوید


کلرسیداں(نامہ نگار)ن لیگ کا روڈ شو فلاپ ہو گیا ہے قوم ریلی میں سرکاری خزانے کے استعمال کا بھی حساب لے گی عوام کو پتہ چل گیا کہ کون لٹیرا اور کون عوام دوست ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر اور امیدوار برائے این اے باون راجہ ساجد جاوید نے نمائندہ پنڈی پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا روڈ شو بری طرح فلاپ ہو گیا ہے عوام ہمارے ساتھ کے نعرے لگانے والے کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ہے انھوں نے کہا کہ تمام تر سرکاری وسائلاور اختیارات استعمال کرنے کے باوجود شاہی سواری کا سفر فرمائشی پروگرام ثابت ہوا تاحیات نااہل نواز شریف کی پارٹی کی حکومت کے باوجود پنجاب ہاوس سے اتنے کم لوگ نکلے جسے عوامی قائد کے دعووں کی قلعی کھل گئی قومی خزانے کی لوٹ مار سے جو پیسے اس ریلی پر خرچ کیے گئے ہیں انشاء4 اللہ قوم پائی پائی کا حساب لے گی روات میں قافلہ نہ رکنے کی صرف ایک ہی وجہ سمجھ آتی ہے اور وہ چودھری نثار سے ناراضگی جو کھل کر سامنے آگئی ہے۔

حافظ ملک سہیل اشرف کا پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کا صدر بننا خوش آئند ہے 


کلرسیداں(نامہ نگار)حافظ ملک سہیل اشرف کا پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کا صدر بننا خوش آئند ہے ملک سہیل اشرف تجربہ کار اور زیرک سیاستدان ہیں ان کی نامزدگی سے پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں میں مزید مضبوط اور فعال ہوگی حافظ ملک سہیل اشرف کو تحصیل کلر سیداں کا صدر نامزدکرنے پر ضلعی صدر سید زاہدحسین کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ا ن خیالات کا اظہار پی ٹی ائی تحصیل کلر سیداں کے سابق سینئر نائب صدر شیخ امتیاز احمد راجو، سابق سیکرٹری اطلاعات تحصیل کلر سیداں سید جنید عباس شاہ ، شیخ فیاض ، محمد ظروف راجا ، محمدریاض بالڑہ ، راجہ محمد ہمایوں خان کیانی ،سابق جنرل سکرٹری تحصیل کلر سیداں راجہ اشفاق جنجوعہ ، عاقب علی ، ملک عامر ڈریال دیگر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے رہنماؤں نے کہا کہ حافظ ملک سہیل اشرف باصلاحیت اور باکردار شخصیت ہیں ان کا تحصیل صدر بننا خوش آئند ہے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سہیل اشرف پارٹی کو تحصیل سطح پر منظم اور مضبوط کرنے میں اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

میاں نواز شریف روات میں رکے بغیر گزر گئے کارکن ایک دوسرے کے منہ تکتے رہ گئے


روات(نامہ نگار)میاں نواز شریف روات میں رکے بغیر گزر گئے کارکن ایک دوسرے کے منہ تکتے رہ گئے تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے کل شام تک جہلم پہنچنا تھا تاہم ریلی میں عوام کی کمی کی وجہ سے رات راولپنڈی میں ہی گزاری اور آج صبح بارہ بجے راولپنڈی پنجاب ہاوس سے روانہ ہوئے اور کچہری چوک سے ہوتے ہوئے روات پہنچے نواز شریف کا قافلہ انتہائی تیز رفتاری میں روات سے گزرا جس کی رفتار 140تھی کارکن اپنے قائد کو دیکھے بغیر گھروں کو مایوس لوٹ گئے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں نواز شریف عوام کی بڑی تعداد جمع نہ ہونے کی وجہ سے روات،مندرہ اور گوجرخان میں بغیر کوئی سٹاپ کئے گزر گئے جبکہ سوہاوہ میں مختصر خطاب کیا پنڈی پوسٹ کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جہلم میں بھی میاں نواز شریف کارکنوں سے خطاب نہیں کریں گے جس کی بڑی وجہ وہاں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز زیادہ تعداد میں کارکن جمع نہ کر سکے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہلم میں عوام سے زیادہ پولیس اہلکار جمع ہیں اور ان کا جہلم کا پڑاؤ میں منسوخ ہو سکتا ہے اور اب انکا پہلا پڑاؤ گجرات میں ہو گا۔

بہت ہی کڑوا مگر سچ 

Read more

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا قافلہ گوجرخان سے نکل گیا 

گوجرخان (عبدالستار نیازی) مسلم لیگ ن این اے 51 کے قائدین کارکنان مسلم لیگ ن کو گوجرخان کا گڑھ ثابت نہ کرسکے، سابق نااہل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ چھومنتر کی طرح گوجرخان سے گزر گئے ، قائدین اور کارکنان منہ تکتے رہ گئے، سرکاری گاڑیوں اور پروٹوکول کے باعث کسی ن لیگی کو قافلے کو روکنے کی ہمت نہ ہوپائی، مسلم لیگی قائدین راجہ جاوید اخلاص، افتخار وارثی ، چوہدری ریاض، شاہد صراف، راجہ علی اصغر چوک میں موجود نہ تھے، میاں نواز شریف کی اچانک آمد کے باعث کوئی انتظام نہ ہوسکا، ساؤنڈ سسٹم کی گاڑیاں بھی چوک میں موجود نہ تھیں، میاں نواز شریف کے گوجرخان چوک میں پہنچنے کے وقت عوام کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر تھی، اس طرح اچانک آمد نے مسلم لیگی کارکنوں کو شدید مایوس کر دیا، مسلم لیگی کارکنوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ تین دن سے دن رات ایک کر کے قیادت کے استقبال کیلئے انتظامات کئے، کل پورا دن انتظار کرتے رہے ، مگر آج میاں نواز شریف بغیر رُکے اور بغیر خطاب کئے یہاں سے چلے گئے، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوہاوہ میں میاں نواز شریف نے رُک کر تین منٹ خطاب کیا، مگر پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل اور سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے حلقہ انتخاب میں انہوں نے رُکنا بھی گوارا نہ کیا، سروے کے مطابق اور صحافتی اعدادوشمار کے مطابق ریلی میں زیادہ تعداد میں سرکاری گاڑیاں موجود تھیں، ایم این ایز، ایم پی ایز ، سینیٹرز کی اپنی ذاتی گاڑیاں بھی بہت بڑی تعداد میں ساتھ تھیں، میاں نواز شریف کا بلٹ پروف کنٹینر میاں نواز شریف کے قافلے سے 20کلومیٹر کے فاصلے پر پیچھے رہ گیا، میڈیا کی گاڑیاں گوجرخان ٹریفک میں پھنسی رہیں اور میاں نواز شریف سوہاوہ پہنچ گئے، کسی میڈیا چینل نے کوریج نہ دی، دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنما راجہ اختر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا شو بری طرح فلاپ ہوگیا، مسلم لیگی قائدین گوجرخان کو مسلم لیگ ن کا گڑھ ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، میاں نواز شریف نے پی پی فور کے الیکشن کا فیصلہ سنا دیا، الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی، پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی، عوامی تحریک و دیگر جماعتوں کے قائدین نے بھی ناکام شو اور ناکام ریلی پر ن لیگی قائدین پر شدید تنقید کی ہے۔

نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے چکوال بھر سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل جلوس مندرہ گیا


ڈھڈیال(نامہ نگار)سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے چکوال بھر سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل جلوس مندرہ گیا۔ جلوس کی قیادت ضلعی قائدین نے کی جن میں میجر(ر) طاہر اقبال ایم این اے، چوہدری حیدر سلطان، سردار غلام عباس سابق ضلع ناظم، چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی ،وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ، ایم پی اے پی پی23ملک شہر یار اعوان،سابق نائب ضلع ناظم سردار امجد الیاس ، ملک اسلم سیتھی ،محترمہ مہوش سلطانہ ایم پی اے کے علاوہ دیگر قائدین نے کی ۔ جلوس کے شرکا ء نعرہ بازی کرتے ہوئے مندرہ گئے اور وہ میاں نوازشریف کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نظر آئے ۔ جلوس کے شرکا ء نے ڈھڈیال کے مقام پر اکٹھ کیا اور یہاں سے دوبارہ مندرہ کیلئے روانہ ہوئے

سابق وزیرا عظم پاکستان میاں محمد نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں،سردارغلام عباس


ڈھڈیال(نامہ نگار)سابق وزیرا عظم پاکستان میاں محمد نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں انہیں نااہل کرکے بھی عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکا۔ عوام کا آج یہ جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار لیگی رہنما سردارغلام عباس سابق ضلع ناظم چکوال ، ایم پی اے ملک شہریار اعوان ، چیئر مین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی اور چوہدری حیدر سلطان نے ڈھڈیا ل پریس کلب کے اراکین سے گفتگو کے دوران کیا ۔چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی نے کہا کہ عوام نے یہ فیصلہ مسترد کردیا کیونکہ وہ اپنے محبوب قائد کے ساتھ ہیں۔ ایم پی اے ملک شہر یار اعوان نے کہا کہ آج کا یہ جلوس اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ چکوال تو کیا ملک بھر کے غیور عوام میاں نوازشریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔بعدازاں تمام قائدین سینکڑوں گاڑیوں کے ہمراہ میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے مندرہ کیلئے روانہ ہوگئے۔

عوام نے نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے، را جہ جا وید اخلاص


گو جر خان(نمائندہ راول نیوز) عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہو ئے سمندر نے نواز شریف کا والہانہ استقبال سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ اب بھی عوامی وزیر اعظم ہیں آج جمعرات کو جی ٹی رو ڈ پر نواز شریف کے دیوانوں کو ایک بار پھر اجتماع ہو گا ان خیا لات کا اظہار ایم این اے را جہ جا وید اخلاص، شو کت عزیز بھٹی،را جہ علی اصغر، راجہ طا ہر کیانی، راجہ ذولفقار، را جہ سجاد سرور، شو کت وارثی، انجم وارثی،راجہ آ فتاب کو نسلر اور دیگر مقامی راہنماؤں نے مختلف ریلیوں اور اختتامی اجتما عات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا گو جر خان میں نواز شریف کا استقبال کر نے کے لیے زبر دست جو ش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا ۔ دن بھر چھو ٹی بڑی ریلیاں شہر آتی رہیں چھنی پل جہاں سے گو جر خان کی حدود شروع ہو تی ہے وہاں سے لیکر گو جر خان تک تقریبا دس مقا مات پر استقبالیہ کیمپ لگا ئے گئے تھے۔بلدیہ آ فس کے با لمقابل را جہ علی اصغر، کچہری کے سامنے را جہ طا ہر کیانی، سٹیڈیم کے سامنے را جہ آ فتاب،اسکے آگے شو کت عزیز بھٹی، راجہ ذولفقار اور دو سرے راہنماؤں نے استقبالیہ کیمپ لگا ئے تھے۔ اسکے علاوہ چکوال موڑ پر چکوال سے آ نے والے جلو سوں کے مختلیف کیمپ لگا ئے گئے تھے۔جن میں سردار غلام عباس اور سردار ذولفقار دھلہ کے کیمپ تھے ۔

 پیرس۔ بحریہ انکلیو اسلام آباد “دی سینٹوریم مال” کی یورپ میں پری لانچنگ تقریب 13 اگست کی شام شاہ نواز میں ہوگی۔

      پیرس۔ ( اے کے راؤ سے ) اوور سیز پاکستانیوں کا اپنا ” دی سینٹوریم مال ” کی یورپ میں پری لانچنگ تقریب 13 اگست بروز اتوار کی شام شاہ نواز پیرس میں ہوگی۔ دی سینٹوریم مال کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر اوورسیز چوھدری محمد اعظم ، منور جٹ ، فاروق کیانی اور محمد فاروق نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا  کہ دی سینٹوریم مال میں شاندار  شاپنگ سنٹر کے ساتھ  یورپین معیار کے رہائشی اپارٹمنٹس بھی بنائے جائیں گے ۔
   ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر اوورسیز منور جٹ نے بتایا کہ  سینٹوریم کے تمام دروازے اور کھڑکیاں فرانچ معیار کے مطابق ہونگی
      چوھدری محمد اعظم نے بھر پور یقین کے ساتھ بتایا کہ  سینٹوریم میں سرمایہ کاری ایک محفوظ سرمایہ کاری ہو گی کیوں کہ اس پراجیکٹ میں اوور سیز پاکستانی صرف کمیشن پے  نہیں بلکہ پراجیکٹ میں برابر کے حصہ دارہیں۔
فاروق کیانی کا کہنا تھا کہ مرگلہ ہلز کی حسین وادیوں کے درمیان سرینہ ہوٹل سے صرف 10 منٹ کی ڈرائیو پر اوورسیز پاکستانیوں کے خوب کی تعبیر ہو گی۔
     محمد فاروق  نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پروگرام  شاہ نواز  ریسٹورنٹ کے بڑے ہال میں 13 اگست بروز اتوار کی شام ہوگا جس کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔

 

error: