گرما گرم خبریں

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان

Archive for: August 12th, 2017

حلقہ پی پی4کے ضمنی انتخابات کیلئی ٹکٹ کا فیصلہ نہیں ہوا،راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ 


دولتالہ(نامہ نگار )صدر مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے والہانہ استقبال سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ عوام نے دلوں میں بستے ہیں راولپنڈی تا لاہور پاکستان کے باشعور عوام نے محمد نواز شریف کو محبتوں کے پھول نچھاور کیے ایسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہو تے ہیں مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں کامیابی حاصل کرئے گی 2018ن لیگ کی کامیابی کا سال ہو گا ہمارا ویژن ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے گزشتہ4سالہ دور اقتدار میں ن لیگ نے ملکی معیشت کے بہتری ،توانائی بحران کے خاتمے اور بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی سے کام کیا یہی وجہ ہے کہ وطن عزیز میں مسائل بتدریج کم اور وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے وہ گزشتہ روز حلقہ پی پی4کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اپنی برادر اصغر راجہ عبدالحفیظ کے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قربانیاں دیں کٹھن اور مشکل حالات کے گھبرانے کے بجائے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہمارا شیوہ ہے میاں محمد نواز شریف عوامی عدالت میں سرخرو ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مدبر اور زیرک سیاست دان ہیں وزارت عظمی کے امور کو بہترین انداز میں چلا رہے ہیں تعمیر و ترقی کے جس سفر کا آغاز میاں محمد نواز شریف نے کیا تھا اس کا تسلسل جاری رہے گا

حلقہ پی پی ضمنی انتخابات سیاسی سرگرمیاں عروج پر 11 امیدوار میدان میں آگے


دولتالہ(نامہ نگار )حلقہ پی پی ضمنی انتخابات سیاسی سرگرمیاں عروج پر بڑی تعداد میں امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا دئے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ،راجہ احمد عزیز بھٹی ،راجہ عبدالحفیظ ،انجم حفیظ ایڈوکیٹ ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود ،گل اخلاق تھتھال ایڈوکیٹ ،راجہ ہارون ،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیر اعظم پاکستان کے فرزند ارجمند خرم پرویز راجہ شامل ہیں علاوہ ازیں محمد وقار ،ریاض مغل،حماد الحسن قریشی نے بھی اس نشست کے لیے کاغذات جمع کرا دیے ہیں یہ نشست الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے خلاف نا اہلی کے فیصلے کے بعد خالی ہو ئی قبل ازیں بھی اس نشست کے لیے الیکشن شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق 20اگست کو پولنگ ہونا تھا تا ہم راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس پر عدالتی احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول کا لعدم قرار دینا پڑا بعد ازاں ہائی کورٹ سے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی رٹ پٹیشن خارج ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے دوبارہ الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق اب پولنگ 17ستمبر کو ہو گی تا ہم راجہ شوکت عزیز بھٹی نے نا اہلی فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کر رکھی ہے جس پر آئندہ کچھ روز میں فیصلہ متوقع ہے زرائع کے مطابق عدالتی فیصلہ شوکت بھٹی کے حق میں آنے کی صورت میں الیکشن شیڈول کالعدم ہو جائے گا اس سلسلے میں راجہ شوکت عزیز بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے ہیں اور مسلم لیگ ن نے انہیں پارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیا ہے

مسقط میں کار حادثہ ، ایک ہی خاندان کے چار افراد جا ں بحق ہو گئے 


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان کی فیملی کی کار اومان مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جا ں بحق ہو گئے جا ں بحق ہو نے والوں میں خاتون،بیٹا، بہو اور ننھی پو تی شامل ہے تفصیلات کے مطابق فو جی فا ؤنڈیشن گو جر خان کی سابق ٹیچر مسز غزالہ طارق اپنے خا وند اور بیٹے کے پاس شارجہ گئی ہو ئی تھیں۔گذشتہ روز فیملی کا مسقط اومان تفریح کے لئے جا نے کا پروگرام بنا ۔ اور فیملی دو گاڑیوں پر روانہ ہو ئی ابھی وہ را ستے میں ولائت حما ئمہ کے مقامی پر ہی پہنچے تھے کہ مسز طارق کی کار اوور سپیڈ ہو نے کے باعث بے قابو ہو گئی اور ایک دوسری کار سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی زو دار تھی کہ گاڑی پچک کر ڈبہ کی صورت اختیار کر گئی جس میں سے بمشکل مسز طارق، انکے نو جوان بیٹے حارث، بہو اور ایک ماہ کی بچی کی نعشیں نکالی جا سکیں۔ پیچھے آ نے والی دوسری گاڑی جس میں طارق، انکا دوسرا بیٹا رو حان اور اسکا ماموں جلیل سوار تھے موقع پر پہنچ گئے۔یہ خا ندان تکیہ با با رحیم شاہ گو جر خان کا رہا ئشی ہے۔

اوباش لڑکوں نے نویں کلاس کی طالبہ کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

حلقہ پی پی4میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی بھر پور حصہ لے گی ،چوہدری ساجد محمود 


دولتالہ(نامہ نگار )عمران خان اور تحریک انصاف کی کاوشیں رنگ لے آئیں کرپشن کے دور کا خاتمے کا آغاز ہو چکا ہے ملکی میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی گئی مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم کو اپنی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہو گیا راولپنڈی میں20لاکھ افراد کو جمع کرنے کے دعوے کرنے والے20ہزار بھی اگھٹے نہیں کر سکے 120کلو میٹر کی رفتار سے جانے والے کاغذی شیر کی واپسی نا ممکن ہے عوام باشعور ہو چکے ہیں تحریک انصاف کا مشن پاکستان کے عوام کو با شعور بنانا ہے دیگر کرپٹ سیاست دان بھی اس شکنجے میں آٗئیں ملکی دولت لوٹنے والوں کا بے رحم احتساب ضروری ہے آنے والے وقت ان شاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی چوہدری ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا حلقہ پی پی4میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی بھر پور حصہ لے گی پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے اور ترقی خوشحالی کے لیے وقت کا تقاجا ہے کہ پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا جائے پی ٹی آئی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے جس کا ویژن عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا اور ملکی ترقی اور استحکام ہے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک عمران خان نے کرپشن کے خلاف جس جنگ کا آغاز کیا تھا اس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں

راجہ پرویز اشرف اور راجہ خرم پرویز کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،چوہدری سہیل عاشق 


سکھو (نمائندہ خصوصی) راجہ پرویز اشرف اور راجہ خرم پرویز کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں سکھو سے کلین سویپ کرئے گی، گونگی بہری قیادت کو اٹھا کر گوجرخان سے باہر پھینکیں گے، ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے چئیرمین و رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری سہیل عاشق نے اپنے ایک بیان میں کیا، انھوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے گوجرخان کی نمائندگی نااہل قیادت کے سپرد تھی جو کہ جعلی ڈگری کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے نااہل ہو کر گوجرخان کی سیاست سے باہر ہوگے ہیں، چوہدری سہیل عاشق نے کہا کہ ہم راجہ پرویز اشرف اور راجہ خرم پرویز کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں نااہل قیادت کو ناکوں چنے چبوا کر سکھو سے پاکستان پیپلز پارٹی کو فتح سے ہمکنار کریں گے اور انشاء4 اللہ پاکستان پیپلز پارٹی سکھو سے کلین سویپ کرتے ہوئے ثابت کرئے گی کہ سکھو پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے جس میں چوروں اور جعلی ڈگری ولوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، چوہدری سہیل عاشق نے کہا کہ تحصیل گوجرخان جس نے قوم کو وزیراعظم دیا آج وہی تحصیل گوجرخان پاکستان کی سیاست میں گونگی بہری قیادت کا لیبل لگائے بیٹھی ہے، ن لیگ نے منفی سیاست کرکے گوجرخان کی سیاست پر بھی منفی اثرات ڈالیہیں، چوہدری سہیل عاشق نے کہا کہ اب عوام باشعور ہوچکی ہے اور جان گئی ہے کہ گوجرخان کی دھرتی کو راجہ پرویز اشرف جیسے لیڈر کی ضرورت ہے، انشاء4 اللہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی واضح اکثریت میں کامیابی حاصل کر کے خلطہ پوٹھوار کا دوباروزیراعظم کا اعزاز راجہ پرویز اشرف کو ملے گا

تھانہ ڈھڈیال نے ،چوری شدہ ایک گاڑی پکڑلی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا


ڈھڈیال ( نامہ نگار)تھانہ ڈھڈیال اور پٹرولنگ پوسٹ پڑھال کی مشترکہ کاروائی ،چوری شدہ ایک گاڑی پکڑلی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈھڈیال کو اطلاع ملی کہ چکوال سے دوگاڑیاں چوری کرکے نامعلوم افرادڈھڈیال کی جانب فرار ہورہے ہیں جس پر پٹرولنگ پولیس پڑہال کے اے ایس آئی صابر اور ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال علی اکبر نے اے ایس آئی مالک کے ہمراہ فوری کاروائی شروع کردی جس پر گاڑی چوروں نے فائرنگ شروع کردی۔ پٹرولنگ پوسٹ کے اے ایس آئی صابر نے جوابی فائرنگ کی تو کار ٹائر برسٹ ہوگیاجب گاڑی بے قابو ہوئی توپولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ گاڑی میں موجود دوسراشخص فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔ مزید انکشافات کی توقع ہے

error: