گرما گرم خبریں

اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری

Archive for: August 13th, 2017

ڈکتی کی دلیرانہ واردات نامعلوم مسلح ڈاکو موبائل ٹاور سے24قیمتی بیٹریاں لوٹ کر فرار


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ کے نواحی علاقہ مستالہ میں ڈکتی کی دلیرانہ واردات نامعلوم مسلح ڈاکو موبائل ٹاور سے24قیمتی بیٹریاں لوٹ کر فرار واقعات کے مطابق حبیب حسین ساکن مستالہ جو کہ موبائل ٹاور پر چوکیدار تھا کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات ٹارو پر ڈیوٹی پر موجود تھا کہ 12بجے کے قریب باہر سے کسی نے اسے آواز دی وہ بیدار ہو ا اور اس نے کھڑکی سے جھانک کر دیکھا توباہر6مسلح افراد موجود تھے اسی اثنا میں ڈاکو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور انہوں نے حبیب حسین کو شدید زدو کوب کیا اور اسے باندھ کر24 قیمتی بیٹریاں لوٹ کر فرار ہو گئے زرائع کے مطابق تا حال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا

دولتالہ کے نواحی علاقہ ڈہوک شاہ سوار کے قریب نالہ کس میں عجیب الخلقت جانورکا انکشاف


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ کے نواحی علاقہ ڈہوک شاہ سوار کے قریب نالہ کس میں عجیب الخلقت جانور نے اہل علاقہ کی ناک میں دم کر دیا چند روز قبل اس جانور کے کاٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو چکا ہے خوف و ہراس اور دہشت کے باعث لوگ گھروں میں دبک گئے تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ2ہفتے سے ڈہوک شاہ سوار میں یہ عجیب الخلقت جانور موجود ہے جو مختلف قسم کی آوازیں نکالتا ہے ڈراؤنی آوازوں سے اہل دیہہ شدید خوف و ہراس کا شکا ر ہیں چند روز اس جانور نے ایک شخص کو کاٹا جس سے اس شخص کی موت واقع ہو گئی جب کہ یہ جانور علاقہ میں گھاس چرنے کے لیے جانے والے جانوروں کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے اس جانور کی دہشت کے باعث لوگوں نے گھروں نے نکلنا بند کر دیا ہے اور مال مویشی چرانے چھوڑ دیے ہیں اہل علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں ہماری مدد کی جائے

مبشر رضا ایڈوکیٹ نے پی پی 4 سے اپنے کاغذات جمع کروا دیئے


سکھو (نمائندہ خصوصی) جاگ اٹھے ہیں اہلسنت گونج اٹھا یہ نعرہ ہے، دور ہٹو اے دشمن ملت پاکستان ہمارا ہے، مذہبی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مبشر رضا ایڈوکیٹ نے پی پی 4 سے اپنے کاغذات جمع کروا دیئے، ایڈوکیٹ مبشر رضا جن کو گردونواح سے تحریک لبیک یا رسول اللہ? اور دیگر مذہبی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ پی پی 4 سے اپنے کاغذات برائے نامزدگی جمع کروادیئے، مبشر رضا کے ساتھ علامہ قاری کامران اختر صدیقی، مفتی مختار علی رضوی، علامہ حافظ مزمل بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر مذہبی تنظیموں کے قائدین نے کہا کہ ایڈوکیٹ مبشر رضا کو حلقہ کی مذہبی تنظیموں کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے مبشر رضا آئندہ الییشن میں واضح کامیابی حاصل کریں گے

میں ملک کو ترقی کی شا ہراہ پر گامزن کریں گے،را جہ طاہر کیانی 


گو جر خان(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے را ہنما اور امیدوار برائے صو بائی اسمبلی حلقہ پی پی 4را جہ طاہر کیانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے مسلما نان بر صغیر کی صیح معنوں میں نمائندگی کی ۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے ا پنی فہم و فراست اور خدا داد صلاحیتوں کی بدو لت مکار ہندو اور انگریز کے ساتھ بیک وقت لڑائی لڑی، اور مسلمانوں کے لیے ایک جد ا گا نہ وطن حاصل کی۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے یوم آ زادی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار را جہ عبد المجید، تجاوزات کمیٹی کی چئیرمین سہیل کیا نی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کر نا چاہیے کی ہم سب مل کر نواز شریف اور شہباز شریف کی قیا دت میں ملک کو ترقی کی شا ہراہ پر گامزن کریں گے۔ طاہر کیانی نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنا یا اور وہی اسے بچا بھی سکتی ہے۔

اومان مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ رہی ہیں


گو جر خان(نامہ نگار) اومان مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ رہی ہیں حادثہ میں فو جی فا ؤنڈیشن گو جر خان کی سابق ٹیچر مسز غزالہ طارق، انکا نو جوان بیٹا حارث، بہو اور دو ماہ کی پو تی ضان بحق ہو گئی تھیں۔مسز غزالہ طارق اپنے خا وند اور بیٹے کے پاس شارجہ گئی ہو ئی تھیں۔گذشتہ روز فیملی کا مسقط اومان تفریح کے لئے جا نے کا پروگرام بنا ۔ اور فیملی دو گاڑیوں پر روانہ ہو ئی ابھی وہ را ستے میں ولائت حما ئمہ ہی پہنچے تھے کہ انکی کار اوور سپیڈ ہو نے کے باعث بے قابو ہی گئی اور ایک دوسری کار سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی زو دار تھی کہ گاڑی پچک کر ڈبہ کی صورت اختیار کر گئی جس میں سے بمشکل مسز طارق، انکے نو جوان بیٹے حارث، بہو اور ایک ماہ کی بچی کی نعشیں نکالی جا سکیں۔ یہ خا ندان تکیہ با با رحیم شاہ گو جر خان کا رہا ئشی ہے۔مسز غزالہ طارق نے ایک طویل عرصہ تک فو جی فاؤنڈیشن سکول گو جر خان میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دئے جبکہ انکے بیٹے حارث نے بھی میٹرک تک وہیں سے تعلیم حاصل کی۔

پی پی 4کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں مقابلہ متوقع 


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان کے صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 4کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے مابین مقابلہ متوقع ہے اور تینو ں جماعتوں کے امیدواران نے کا غذات نا مزدگی داخل کر دئے ہیں پیپلز پارٹی بہت پہلے اپنے امیدوار کا اعلان کر چکی ہے جو سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کے صاحبزادے را جہ خرم پر ویز ہیں۔ پی ٹی آئی بھی اپنا وہی چو ہدری ساجد امیدوار میدان میں اتارے گی جنہوں نے گذشتہ عام انتخا بات میں حصہ لیا تھا اور شکست کھائی تھی۔ تا ہم ہا رون کیانی کو انکا متبادل امیدوار رکھا گیا ہے مسلم لیگ ن کی طرف سے ایک بار پھر شو کت بھٹی نے کا غذات داخل کرا ئے ہیں جنکو جعلی ڈگری کے الزام میں الیکشن کمیشن نے نا اہل قرر دیا تھا اس فیصلے میں اسلام آ باد ہا ئیکورٹ سے اپیل مسترد ہو نے کے بعد شو کت بھٹی کی اپیل سپریم کو رٹ میں زیر سماعت ہے تا ہم عدالت عظمی نے شو کت بھٹی کو کا غذات داخل کر نے کی مشروط اجازت دے رکھی ہے۔اسکے علاوہ انکے دو بھائیوں طارق بھٹی اور احمد بھٹی نے بھی کاغذات نا مزدگی داخل کرا رکھے ہیں۔ اگر شو کت بھٹی الیکشن نے لڑ سکے تو خیال ہے کہ ن لیگ انکی خواہش پر ہی انکے بھائی کو ٹکٹ دے گی راجہ جا وید اخلاص کی طرف سے اپنے بیٹے کو الیکشن لڑا نے کے جو پیشگوئیاں کی جا رہی تھیں وہ افواہیں اب دم توڑ چکی ہیں۔

یو م پاکستان انتہائی جو ش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منا یا جا رہا ہے 


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان میں آج یو م پاکستان انتہائی جو ش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منا یا جا رہا ہے ۔صبح 7.55بجے چئیرمین بلدیہ شاہد صراف بلدیہ آفس کے صحن میں پرچم کشائی کریں گے اس سلسلے میں بڑی تعداد میں معز زین شہر کو مدعو کیا گیا ہے شام کو سوار محمد حسین سٹیڈیم میں ممتاز شماجی شخصیت نوید مرزا کی زیر نگرانی ایک فٹ بال میچ ہو گا۔اسکے علاوہ جو ڈیشل لاک اپ میں قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی جا ئے گی اسکے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انجمن بہبو دی مریضاں کے صدر سجاد سلیم حیدر کا لا کے زیر اہتمام مریضوں میں تحائف تقسیم کئے جائیں گے

تحریک انصاف گوجرخان کارنجالی میں عظیم الشان جلسہ

پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کا یونین کونسل منگھوٹ کےگاؤں رنجالی میں عظیم الشان جلسہ ھوا جس میں تحریک انصاف گوجرخان کے صدر و سنیر رہنما چوہدری محمد عظیم سنیرسیاستدان راجہ طارق کیانی ۔چوہدری ساجد ۔جنرل سیکرٹری راجہ آصف ۔یوتھ صدر گل اخلاق ۔سابق صدر امین ڈار ۔راجہ یاسر کرسال ۔سیکرٹری اطلاعات عظمت مغل نے شرکت کی اس موقع پر پی ٹی آہی کے قائدین نے خطاب کرتے ھوہے کہا کہ قوم نے ن لیگ اور پی پی کو بار بار موقعے دیا لیکن انھوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجاہے قوم کی دولت لوٹنے اوربیرون ملک جائدادیں بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا تحریک انصاف برسراقتدار آکر ان کرپٹ اور لیٹروں کا احتساب کرے گی اور عوام کی لوٹی ہوہی دولت واپس لا کرعوام پر خرچ کرے گی اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں قاہداعظم کے خواب کے مطابق فلاحی ریاست بنائے گی اس عظیم الشان جلسے کو رنجالی کے پرعزم اور نوجوان عثمان چوہان ایڈووکیٹ نے کیا تھا اس موقع پر عثمان چوہان نے اپنی برادری اور سینکڑوں لوگوں کے ساتھ پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آہی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

error: