گرما گرم خبریں

نکاسی آ ب کے منصو بے سے شہریوں کو بے پناہ فا ئدہ حاصل ہو گا ، سید ندیم عباس بخاری
سی پیک کا منصو بہ نواز شریف کاعظیم تحفہ ہے ،را جہ طا ہر کیانی
اسلام آ باد بندش کے ذمہ دار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مظا ہرین نہیں بلکہ حکمران ہیں ،پی پی پی گو جر خان
شرقی علا قہ میں ہو نے والی ڈکیتی کی واردات کا ضرور سراغ لگا یا جا ئے گا ،ایس ایچ او تھا نہ گو جر خان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تعیناتی میرٹ پر کی جا ئے گی

Archive for: August 14th, 2017

دولتالہ سمیت غربی گوجرخان میں 14اگست جوش و خروش سے منایا گیا


دولتالہ (نامہ نگار )دولتالہ سمیت غربی گوجرخان میں 14اگست جوش و خروش سے منایا گیا سبز ہلالی پرچموں کی بہار ،آتش بازی کا شاندار مظاہر ،ریلی ،تقریبات کا انعقاد ،چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس نء جانب سے یونین کونسل دولتالہ دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چیئرمین شیخ سعید احمد ،کونسلرز اور معززین علاقہ نے شرکت کی الا امیر فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم دولتالہ کی تمام برانچوں میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا تقریبات کے مہمانان خصوصی چیف ایگزیکٹیو سکول سسٹم بریگیڈئر (ر) امیر افسر راجہ ، محترمہ ثمینہ امیر راجہ ،صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی ،نوید افسر راجہ ،سکول سٹاف میڈم صائمہ فیاض ،میڈم سفینہ ،میڈم افسانہ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سکول ہذا کے طلباء و طالبات کے خوبصورت ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی نے قیام پاکستان کے احوال،دو قومی نظریے اور آزادی کی نعمت پر روشنی ڈالی اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ،شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور وطن عزیز کی سالگرہ کا کیک کا ٹے گئے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ میں پرنسپل کالج پروفیسر حمید اصغر اور کالج سٹاف نے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا سلیمان فاؤنڈیشن کی جانب سے سلیمان بلازہ میں وائس چیئرمین ایم سلیم شیخ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ایس کے آئی کی جانب سے دولتالہ موڑ تا دولتالہ ریلی کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی4ریاض محمود مغل نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے

یونین کونسل راماں میں گیس کا 95فیصد کام مکمل ہوگیا،حاجی منظور احمد، صفدر حسین کھوکھر


سید اڈا (نامہ نگار) یونین کونسل راماں میں گیس کا 95فیصد کام مکمل ہوگیا، اگر مخالفین ایک پائی کی کرپشن ثابت کردیں تو ہم حاضر ہیں ، ہم نے مستحقین کے لیے اپنی جیب سے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس ادا کی ، چئیرمین یوسی راماں کے خلاف غلط بیانی کی گئی انہوں نے کسی کو نہیں کہا کہ اپکے ووٹ کی قیمت نہیں ، یونین کونسل میں ترقیاتی کام بہت زیادہ ہورہے ہیں جن میں بجلی ، پانی گلی اور نالی وغیرہ کاکام شامل ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ (ن) حاجی منظور احمد اور کونسلر صفدر حسین کھوکھر نے میڈیا سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ یوسی راماں میں گیس لگ چکی ہے اور بلاتفریق لگی ہے مستحقین اور غرباء کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس ہم نے جیب سے اداکی مخالفین اگر ایک پائی بھی ثابت کردیں تو ہم ہر حا ضر ہیں بوکن تا ڈھوک ہاشو، نوتھیہ عالم شیر کی سڑکیں ، بھلیسراور پنجگراں خورد کی گلیاں بنوانے پر ہم ایم این اے صاحب کے شکر گزار ہیں مرزا عنائت اللہ کے بارے میں مخالفین نے غلط پراپرگنڈہ کیا اگر جنازہ گاہ کی بات تھی تو اج تک کیوں نہیں بنی اور ہمارے اوپر الزام لگایا گیا کہ ہم نے کسی کی پشت پناہی کی ہے کسی کے ذاتی مسائل میں ہم نے کسی کی پشت پناہی نہیں کی اگر کسی کے ذاتی مسائل ہیں تو خود حل کرے دوسروں پر کیچڑ نہ اچھالے آمدہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا جوبھی امیدوار آیا اس کی بھرپور حمائت کی جائے گی اور انشا ء اللہ اگلا ایم پی اے بھی حکومتی جماعت کا ہوگا

گو جر خان میں یو م آ زادی پا کستان روا ئتی جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منا یا گیا


گو جر خان(نامہ نگار) گو جر خان میں یو م آ زادی پا کستان روا ئتی جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منا یا گیا ، سب سے بڑی تقریب بلدیہ گو جر خان میں ہو ئی جہاں چئیرمین شاہد صراف نے پرچم کشائی کی اس موقع پرانکا ساتھ دینے والوں میں ایم این اے را جہ جا وید اخلاص، اسسٹنٹ کمشنر میرین فہیم عباسی، ایم پی اے افتخار احمد وارثی، ٹی ایم او اسلم شیراز ، وائس چئیرمین خواجہ نعیم قیوم کے علاوہ کونسلرز، شہری تنظیموں کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں معززین شہر مو جود تھے پرچم کشائی کے بعد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انچارج عامر نائیک کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی ۔ یوم پاکستان کے موقع پر خوبصورتی کے ساتھ سجائے گئے پو ٹھوہار پریس کلب گو جر خان میں عامر وزیر ملک ، ملک جا وید اقبال اور احمد نواز اور دیگر ممبران نے یوم آ زادی کا کیک کا ٹا۔ اس موقع پر تقاریر ہوئیں اور ملکی ترانے بھی پڑھے گئے تقریب کا اہتمام ملک نصیر نے کیا تھا اس خوبصورت تقریب کی خوبصورتی کو سرا ہا گیا۔ بلدیہ گو جر خان کے چئیرمین شاہد صراف نے جو ڈیشل لاک اپ میں قیدیوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے دریں اثنا شہر میں مختلیف تنظیموں نے ریلیاں نکالیں اور پروگرام ترتیب دئے۔

رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں ماں بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا 


دولتالہ (نامہ نگار )رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں ماں بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا جس کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانا ہے اس ہفتے کے دوران لیڈ ی ہیلتھ ورکرز خواتین دیہی مراکز اور گھر گھر جاکر حاملہ خواتین اور چھ ما ہ سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی بنیادی غذائیت کے بارے میںآگاہی اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ادویات فراہم کریں گی لیڈی ہیلتھ سپر وائزر عابدہ نورین نے بتایا کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد ماں اور بچے کی صحت سے منسوب ہے انہوں نے کہا کہ بچوں میں بنیادی غذا کی کمی کی وجہ سے وہ دنیا میںآنے سے پہلے ہی ان کی موت واقع ہو جاتی ہے بچوں کا مربوط ہفتہ صحت و صفائی ، غذائیت اور حفظان صحت کے بہتر اصولوں پر عمل کا معیار بہتر بنا کر بچوں کی زندگیاں بچانے اور ان کی نشو ونما کے لیے ایک ماڈل فراہم کرتاہے انہوں نے کہا کہ ماں او ربچے کی صحت کا ہفتہ کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے یہ ہفتہ15اگست تا 19اگست جاری رہے گا

پورے ملک کی طرح پوٹھوار میں جشن آزادی کو ملی جوش وجذبہ سے منایا گیا 


روات(راجہ طاہر محمود )یونین کونسل لوہدرہ میں بسلسلہ جشن آزادی شاندار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں مہمان خصوصی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موہڑہ دداروغہ قاضی عماد یاسر ‘چیئرمین نوید بھٹی ‘وائس چیئرمین راجہ یونس تھے وائس چیئرمین راجہ یونس نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان خود کو کھیلوں کی طرف لائیں تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی آسکے انھوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں جو وعدے عوام سے کیے تھے ان میں سے اسی فیصد مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بیس فیصد رہتے ہیں چیئرمین نوید بھٹی نے کہا کہ یوم آزادی کا دن ہماری توجہ اس طرف مبذول کرواتا ہے کہ یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہمارے بڑوں نے قربانیوں کی مثالیں قائم کیں تب جا کہ یہ وطن معرض وجود میں آیا۔یونین کونسل بشندوٹ میں منعقد تقریب میں چیئرمین یوسی بشنڈوٹ زبیر کیانی مہمان خصوصی تھے اپنے خطاب میں چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی نے کہا کہ یہ وطن اللہ تعالیٰ کی دین ہے اور یہ رہتی دنیا تک قائم رہیگا،اب اسکی ترقی کے لیے تمام اختلافات کو بھلا کام کرنا ہوگا۔ جب ہی ہم دنیا کے سامنے سر اٹھا کرچل سکتے ہیں،
اس موقع پر یوسی بشنڈوٹ کی ہونہار طلبہ اور طالبات جنہوں نے میٹرک ایک ہزار سے زاہد نمبر لیے تھے، ان کو یوسی چیئرمین کی طرف سے خصوصی انعامات دیے گے،یوم آزادی کے سلسلہ میں ہونے والی تما م تر تقریبات کا آغازصبح آٹھ بجے پرچم کشائی سے ہوا جس میں معززین علاقہ سمیت علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی

مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لیے میڈیکل سکریننگ کیمپ لگایا جائے گا

روات(راجہ طاہر محمود )رورل ہیلتھ سنٹر بگا شیخاں میں15تا19اگست مہلک بیماریوں کی روک تھام کے لیے میڈیکل سکریننگ کیمپ لگایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر مبشر نے  بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق تحصیل راولپنڈی آر ایچ سی بگا شیخاںْمیں میڈیکل سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں میڈیکل چیک اپ، تمام لیبارٹریز ٹیسٹ، ایکسریز، الٹرا ساؤنڈ، اور دیگر ٹیسٹ بالکل فری ہونگے۔حاملہ خواتین اور بچوں کو فری حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ نیز مستند ڈاکٹرز سے چیک اپ اور فری ادویات مہیا کی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت گوندل‘ سی ای او راولپنڈی ڈاکٹر فیاض بٹ ‘ ڈی ایچ او پراونشنل سروسز ڈاکٹر عبدالجبار‘ ڈی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر ضیا ء اللہ‘ ڈائریکٹر ڈی ایچ سی ڈاکٹر طاہر رضوی اور ڈائریکٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر عظمی حیات پروگرام کی معاونت کرینگے

ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر وطن عزیز کی ترقی کیلئے کوششیں کرنی ہوں گی،چوہدری خورشیدبیگ


ڈھڈیال ( نامہ نگار) جشن آزاد ی کے سلسلہ میں ڈھڈیال میں سب سے بڑی تقریب دفتر یونین کونسل میں منعقدہوئی جس میں چیئرمین چوہدری خورشیدبیگ نے اپنے دست مبارک سے پرچم کشائی کی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ہوا ۔ اس کے بعد سید عباس علی شاہ نے پاکستان بنانے کے مقاصد پر حاضرین کو آگاہ کیا۔ تقریب سے صدر ڈھڈیال پریس کلب ڈاکٹر ظہیر احمد یوسفی نے بھی خطاب کیا انہوں نے قیام پاکستان کے بعد ملکی ترقی میں صحافیوں کے کردار کوواضح کیا۔ محمد افضل نے بھی اپنے خطاب میں وطن عزیز کی خاطر جان دینے والوں کی قربانیوں کا ذکر کیا ۔ آخر میں چیئرمین چوہدری خورشید بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ملک ہم سب کی توجہ کا طالب ہے ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر وطن عزیز کی ترقی کیلئے کوششیں کرنی ہوں گی ۔ غیرملکی دشمن قوتیں جس طرح آج وطن کے درپے ہیں وہ نہیں چاہتی کہ ملک ترقی کرے مگر ہم سب آپس میں اتحاد کے ساتھ ان سازشوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں ہم متحد رہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ہے ہم اپنی محنت سے قائد کے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بناسکتے ہیں۔

جشن آزادی کی سلسلے میں کاروباری مرکز میں ایک خو بصورت تقریب


سید اڈا (نامہ نگار) جشن آزادی کی سلسلے میں کاروباری مرکز میں ایک خو بصورت تقریب، کیک کاٹا گیا مقامی صحافیوں میں سماجی شخصیت سید اقبال حسین شاہ کی طرف سے ایوارڈ کی تقسیم ، تقریب میں حاجی خالد، راجہ نذیر، مرزا مسعود انجم اور سید ابرار حسین شاہ کی شمولیت ، تفصیلات کے مطابق سید اڈا پر خالد پکوائی سنٹر میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک خوبصورت تقریب انعقاد پذیر ہوئی جس میں کیک کاٹا گیا، اور سماجی و سیاسی شخصیت سید اقبال حسین شاہ کی طرف سے مقامی صحافیوں کو بہترین عوامی خدمت کرنے پر ایوارڈ دیے گئے علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مقامی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ان کو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازہ گیا

ضلع چکوال میں پیپلزپارٹی نے تنظیم سازی کیلئے اپنی سرگرمیاں تیز کردیں


ڈھڈیال ( نامہ نگار)ضلع چکوال میں پیپلزپارٹی نے تنظیم سازی کیلئے اپنی سرگرمیاں تیز کردیں۔ پارٹی ہائی کمان کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق پارٹی نے اپنے تمام ونگز کے عہدیداروں کیلئے موزوں شخصیات کے چناؤ کیلئے مشاورت اور رابطے تیز کردیے ہیں۔اس سلسلہ میں ایک اہم اجلاس چکوال میں ضلعی صدر سردار اظہر عباس کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی نامزد صدر ھاجرہ جبین اور پارٹی کی دیگر سرکردہ خواتین نے شرکت کی ۔اجلاس میں خواتین ونگ کے مختلف عہدوں پر نامزدگی کیلئے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں میں طے پایا کہ پارٹی کو دیہات کی سطح پر منظم کیا جائے گااور مرحلہ وار عہدیداروں کا چناؤ کرکے پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔

شہزاد احمد ملک کے بیٹوں ایان ملک اور ریان ملک کی رسم عقیقہ بھیں میں ادا کی گئی


ڈھڈیال ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بحرین کے صدر شہزاد احمد ملک کے بیٹوں ایان ملک اور ریان ملک کی رسم عقیقہ بھیں میں ادا کی گئی ۔ اس سلسلہ میں منعقد ہ ایک تقریب میں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم ، ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال، ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ ، انچارج ایم این اے سیکرٹریٹ ملک نعیم اصغر ، انچارج ایم پی اے سیکرٹریٹ چوہدری حیدر سلطان ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری غلام صفدر رتہ ، چوہدری مسرت اقبال ڈورے، چوہدری غلام مرتضیٰ مونا ، افضال شازی ، عرفان محمود بھٹی ،چیف کوارڈی نیٹر مسلم لیگ ن ڈھڈیال مرکز ہارون عباس جوند، علاقہ کی دیگر سیاسی وسماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

راجہ عبدالجبار بھٹی رضائے الہیٰ سے انتقال کر گے


دولتالہ (نامہ نگار )سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عبدالغفار بھٹی آف ناٹہ گجر مل کے برادر اکبر راجہ عبدالجبار بھٹی رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی ،چیئرمین یو سی نڑالی شیخ طاہر اشفاق ،چیئر مین یو سی موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز ،وائس چیئرمین راجہ زبیر ،پی ایم ایل این یوتھ ونگ گوجرخان کے جنرل سیکرٹری چوہدری ضیافت حسین ،راجہ نوید ٹھکر ،مرزا عبدالرؤف ،نوید ٹھکر ،ملک سلطان اکبر ،محمد فیاض بھٹی ،ماسٹر محمد آزاد،راجہ محمد شفیق ،کے علاوہ اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

الامیر گرلز کالج دولتالہ میں جشن ٓازادی کی منعقدہ بڑی تقریب

14اگست 2017الامیر گرلز کالج دولتالہ میں جشن ٓازادی کی منعقدہ بڑی تقریب میں بطور چیف گیسٹ شرکت برگیڈئر (ر)امیر افسر راجہ کے ہمراہ کیک کاٹا گیا

یونین کونسل دولتالہ میں چیئرمین سید قلب عباس ودیگر پرچم کشائی کررہے ہیں

14اگست 2017یونین کونسل دولتالہ میں چیئرمین سید قلب عباس ودیگر پرچم کشائی کررہے ہیں انھوں نے ملک وقوم کے لئے دعا مانگی اورشرکاء میں مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

چیئرمین سید قلب عباس کی زیر قیادت کیک کاٹا گی

13اور 14اگست کی شب 12بجے دفتر یونین کونسل دولتالہ میں چیئرمین سید قلب عباس کی زیر قیادت اور کونسلر چوہدری مظہر گوگا کی زیر نگرانی آتش بازی کی گی اور کیک کاٹا گیا

error: