گرما گرم خبریں

گوجرخان کی دھرتی کا قرض ہم نے فرض سمجھ کر ادا کیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لیئے سروے مکمل کر لیا گیا
مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کی صورت حال کو بہتری کی جانب گامزن کردیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی
سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا
واپڈا اہلکار نے غریب کی جمع پونجی لوٹ لی
بر ما کے مسلما نو ں پر ظلم ا و ر ز یا د تی ا نسا نی حقو ق کی خلا ف و ر ز ی ہے ،سا ئیں شعبا ن فر ید
تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھیہ عالم شیر میں دیرینہ رنجش پر ایک شخص قتل
ہاؤسنگ سکیم نمبر1میں نئی سیوریج لائنیں آبادی مکینوں کیلئے وبال جان بن گئی

Archive for: August 15th, 2017

جعلی سیاستدانوں سے چھٹکارا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،ریاض محمود مغل


جاتلی(نامہ نگار) کیا قبضہ مافیا کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے عوام میرا ساتھ دیں گے کئی دہائیوں سے ہمارا خاندان عملی سیاست میں موجود ہے مسلم لیگ ن محب وطن اور عوامی مفادات کی محافظ سیاسی جماعت ہے حلقہ پی پی4کی پسماندگی کے خاتمے اور علاقہ عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ 4سالوں میں اداروں کو تباہ ہو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی موجودہ پٹواری نظام، موروثی سیاست اور تھانہ کہچری کے کلچر کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،تحصیلی صدر راجہ حمید ایڈوکیٹ سے مطالبہ ہے کہ پی پی 4کے ٹکٹ کے لیے تمام امیدوار ان اور مخلص و نظریاتی کارکنان کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے تمام ورکروں سے مساوی طور پر سلوک کیا جائے نہ کہ منظور نظر لوگوں کو نواز جائے ان ہر طرف مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں یہ مسائل سابق ممبر صوبائی اسمبلی کی ناقص کارکردگی کا منہ بو لتا ثبوت ہے جو اپنی نااہلی اور جعلی ڈگری کی جنگ لڑ رہے ہیں تعلیم صحت کا کوئی پرسان حال نہیں کیا ہم مسلم لیگی کارکنوں کو صرف ایندھن کے طور استعمال کیا جا رہا ہے اعلیٰ قیادت میرٹ پر فیصلہ یقینی بنائے ظلم ،قبضہ مافیا اور جاگیردرانہ نظام کی بھر پور مخالفت کریں گے شہنشاہی فیصلوں اور اجارہ داری کی سیاست کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن و امیدوار صوبائی اسمبلی ریاض محمود مغل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور حلقہ عوام کے مسائل کا حقیقی معنوں میں حل اور مسلم لیگ ن کے امیج کو عوام میں بہتر سے بہتر کرنا ہے خطہ پوٹھوہار اور بالخصوص پی پی4کے عوام باشعور ہیں اور 2نشان حیدر اس دھرتی کے ماتھے پر سجے ہیں شرح خواندگی کے لحاظ سے یہ خطہ بڑا زرخیز ہے ان شاء اللہ عوام مخلص امیدوار کو ہی کامیابی کرائیں گی جعلی سیاستدانوں سے چھٹکارا وقت کی ضرورت بن چکا ہے 28سال سے عملی سیاست میں ہوں میرا حال اور ماضی عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے ایک ایک گھر کادروازہ کھٹکاؤ ں گا مجھے امید ہے عوام مجھے مایوس نہیں کریں گے

مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں


گو جر خان(نامہ نگار)اومان مسقط میں حا دثہ کا شکار ہو نے والی گو جر خان کی فیملی کی میتیں منگل کو پا کستان پہنچ گئی ہیں اور ماں ، بیٹے، بہو اور پو تی کا نماز جنازہ آج بدھ کو انکے آ بائی گاؤں تل طو طا میں دن 11بجے ادا کیا جا ئے گا ۔ حادثہ میں فو جی فا ؤنڈیشن گو جر خان کی سابق ٹیچر مسز غزالہ طارق، انکا نو جوان بیٹا حارث، بہو اور دو ماہ کی پو تی جان بحق ہو گئی تھیں۔مسز غزالہ طارق اپنے خا وند اور بیٹے کے پاس شارجہ گئی ہو ئی تھیں۔فیملی مسقط اومان تفریح کے لئے جا تے ہو ئے ولائت حما ئمہ ہی پہنچے تھے کہ انکی کار اوور سپیڈ ہو نے کے باعث بے قابو ہی گئی اور ایک دوسری کار سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی زو دار تھی کہ گاڑی پچک کر ڈبہ کی صورت اختیار کر گئی جس میں سے بمشکل مسز طارق، انکے نو جوان بیٹے حارث، بہو اور ایک ماہ کی بچی کی نعشیں نکالی جا سکیں۔ یہ خا ندان تکیہ با با رحیم شاہ گو جر خان کا رہا ئشی ہے۔مسز غزالہ طارق نے ایک طویل عرصہ تک فو جی فاؤنڈیشن سکول گو جر خان میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دئے جبکہ انکے بیٹے حارث نے بھی میٹرک تک وہیں سے تعلیم حاصل کی۔

راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا


دولتالہ(نامہ نگار) معروف سیاسی و سماجی رہنما راجہ عامر سعید آف نتھہ چھتر نے دولتالہ میں نوجوانوں کیلئے حاجی فیض علی سٹیڈم بنانے کا اعلان کردیا ،نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،عوامی حلقوں کی جانب سے اعلان کا خیر مقدم راجہ عامر سعید کو خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دولتالہ میں منعقد ہونے والے جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں معروف سیاسی وسماجی رہنما راجہ عامر سعید بطور مہمان خصوصی شریک تھے ،کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے اس دوران دولتالہ کے معروف فٹ بالر چوہدری محمد اعجاز نے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دولتالہ میں گراؤنڈ کی عدم دستیابی کی جانب توجہ دلائی جس پر راجہ عامر سعید نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دولتالہ میں حاجی فیض علی سٹیڈم تعمیر کیا جائے گا ، ،راجہ عامر سعید کا کہنا تھا کہ دولتالہ میں گراؤنڈ کیلئے مناسب جگہ تلاش کی جائے جس کو نہ صرف خریدا جائے گا بلکہ اس پر سٹیڈم بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ نوجوان میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے،ان کے اس اعلان پر علاقہ بھر کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور نوجوانوں سمیت عوامی سماجی حلقوں نے ان کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اورراجہ عامر سعید کو خراج تحسین پیش کیا

اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی 


گو جر خان(نامہ نگار)گو جر خان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انچارج عامر نائیک کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی قیادت میں آ زادی واک ہو ئی ۔ جس میں ایم این اے را جہ جا وید اخلاص،ایم پی اے افتخار وارثی،چئیرمین بلدیہ شاہد صراف اور بڑی تعداد میں لو گوں نے شر کت کی۔ یوم پاکستان کے موقع پر خوبصورتی کے ساتھ سجائے گئے پو ٹھوہار پریس کلب گو جر خان میں بھی یوم آ زادی کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں عامر وزیر ملک ، ملک جا وید اقبال اور احمد نواز کھوکھراور دیگر ممبران نے یوم آ زادی کا کیک کا ٹا۔ اس موقع پر تقاریر ہوئیں اور ملکی ترانے بھی پڑھے گئے تقریب کا اہتمام ملک نصیر نے کیا تھا اس خوبصورت تقریب کی خوبصورتی کو سرا ہا گیا۔

گوجرخان،فرانس پلٹ جوان کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی

گو جر خان(نامہ نگار)گذشتہ روز فرانس سے آنے والے نو جوان کے قتل کی ایف آئی تھانہ گو جر خان میں درج کر لی گئی۔مقتول آفتاب کے بھائی مہتاب حسین سکنہ للیانی نے پو لیس تھانہ گو جر خان کو ایف آئی درج کراتے ہو ئے بتا یا کہ میرا بھائی آ فتاب احمدآج ہی فرانس سے آ یا تھا اور ہم اسے ائرپورٹ سے لیکر آئے اور کھا نا کھانے کے بعد اس نے ہمیں بتا یا کہ میری چھٹی کم ہے اور میں چا ہتا ہو ں کہ انہی دنوں میری اور حلیمہ سعدیہ کی رخصتی ہو جا ئے جس سے پہلے کورٹ میرج ہو چکی ہے اور مجھے حلیمہ،اور انجم وارثی نے اپنے بڑوں کے ساتھ دن رکھنے کے لیے اپنے گھر بلا یا ہے چنانچہ میں،انکل راجہ غضنفر اور بھانجے اسامہ کے ساتھ انکے گاؤں ہرڑ نزد چنگا بنگیال چلے گئے۔ لڑکی حلیمہ،اسکے والدشو کت وارثی،کزن نجم الثاقب نے ہمیں ڈرائنگ روم میں بٹھا یا اور گفتگو شروع ہو گئی اسی اثنا میں شو کت وارثی نے برادرم آفتاب کو گا لیاں دینا شروع کر دیں اور کہا کہ تمہیں بیٹی کے ساتھ کو رٹ میرج کا مزا چکھا تا ہوں اسکے ساتھ ہی اس نے پستول نکا لا اور سیدھے دو فائر آفتاب پر کئے اسی دو ران نجم الثاقب نے صوفے کا ساتھ پڑی ہو ئی کلا شنکوف اٹھائی اور آفتاب پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ گر گیا اور مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گیا۔ملزمان نے باہم مشورہ ہو کر آفتاب کو قتل کیا۔پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی گئی ہے۔

مو ٹر وے ہا ئی وے پو لیس نے جشن آ زادی بھر پور طریقے سے منا یا

گو جر خان(نامہ نگار)مو ٹر وے ہا ئی وے پو لیس نے جشن آ زادی بھر پور طریقے سے منا یا اور اس میں مسافروں کو بھی شامل کیا ڈی آئی جی موٹروے پولیس نارتھ زون عباس احسن کی ہدایت پر گو جر خان شہر، سو ہا وہ اور مندرہ ٹول پلازوں پر جشن آزادی سے متعلق روڈسیفٹی سٹال لگائے گئے جس میں جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں میں ایس ایس پی وحید خٹک ، ایس ایس پی نجیب الرحمن بگوی اور ایس پی سیدہ زاہدہ بخاری نے روڈ سیفٹی اور جشن آزادی سے متعلق تحائف اورپمفلٹس تقسیم کیے ۔ انہوں نے بتا یا کہ موٹروے پولیس کہ افسران روڈ یوزرز کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کی خوشیوں کو بھی بھرپور طریقے سے مناتے ہیں اور اس پاک وطن کی حفاظت کے لیے بھی ہمہ وقت تیار ہیں ۔ اور سڑکوں پر لو گوں کی زندگیاں بچانے میں کو ئی لمحہ فرو گذاشت نہیں کریں گے۔

سلیمان فاؤنڈیشن کے تحت دولتالہ میں جشن آزادی کا شاندار پروگرام


دولتالہ(نامہ نگار)سلیمان فاؤنڈیشن کے تحت دولتالہ میں جشن آزادی کا شاندار پروگرام ،سیاسی سمای رہنماؤں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ،بچوں میں قومی پرچم ،بیج تقسیم کئے گئے،سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں،تفصیلات کے مطابق دولتالہ میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب معروف فلاحی ادارے سلیمان فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں چیئرمین یونین کونسل دولتالہ سید قلب عباس ،وائس چیئرمین شیخ محمد سعید ،سابق نائب ناظم حاجی جان محمد ،صدر پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی ،نوید افسر راجہ ،راجہ حاجی احمد ،محمد اشفاق انجم ،عابد چوہدری ، سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں ،میڈیا کے نمائندوں سمیت لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر بچوں اور طلباء وطالبات کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی ،تقریب میں فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی ممتاز احمد ،وائس چیئرمین خادم انسانیت ایم سلیم شیخ نے معزز مہمانوں کے ہمراہ قومی پرچم کے ڈیزائن کا سالگرہ کیک کاٹا جسے خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا ،اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزاد ملک کے حصول میں لاکھوں لوگوں نے اپنی جان و مال کی قربانی دی ہے اور بطور پاکستانی ہمیں باہمی اتفاق اتحاد کیساتھ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے

ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے، ثمینہ امیر راجہ


سید اڈا (نامہ نگار) ہمارا مشن دیہاتی عورتوں میں شعور اجاگر کرنا ہے ٹیلنٹ ہونے کے باوجود یہاں کی عورت سہمی ہوئی ہے ، ہم ہر یونین کونسل میں جائیں گے تحصیل گوجرخان کے سرحدی علاقے سے کام شروع کیا ، اگرعائشہ گلالئی کو بے ہودہ پیغام آرہے تھے تو چار سال خاموش کیوں رہی ، ہم بھی پختون ہیں اور پختون تو ایسی حرکت برداشت نہیں کرتے اگلے کی گردن اڑادیتے ہیں ان خیالات کا اظہار موضع ترکوال میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی سنئیر رہنماوٗں نے خطاب میں کیا ان رہنماؤں میں صدر راولپنڈی ڈویژن شبانہ فیاض، صدر ضلع راولپنڈی فرح آغا، صدر پوٹھوہارٹاؤن جمیلہ نذر، صدر کینٹ زہرا، صدر تحصیل گوجرخان ثمینہ امیر راجہ، نائب صدر ضلع راولپنڈی صائمہ اور سوشل ویلفئیر آفیسر سلمی شاہد شامل تھیں پی ٹی آئی کے پرانے ورکر مرزا محمد رفیق کی دعوت پر خواتین رہنما وں نے علاقے کا دورہ کیا علاقہ بھر کی خواتین نے کثیر تعداد میں اس کارنر میٹنگ میں شرکت کی اور رہنماوءں نے اپنے خطاب میں خواتین میں شعور اجاگر کرنے اور ان کے مسائل حکام بالا تک اٹھانے کا عزم کیا اور آمدہ الیکشن میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی اور ان کو آگے آنے کی دعوت ی اور پڑھی لکھی عورتوں اور خا ص کرکے نوجوان لڑکیوں کو تحریک انصاف کی خواتین کی تنظیم میں شامل ہوکر علاقائی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے ہم بہت جلد یونین کونسل لیول پر اپنی تنظیم بنائیں گے صحافیوں کے سوال کے جواب میں شبانہ فیاض نے کہا کہ اگر عائشہ گلالئی کو بے ہودہ پیغام آتے تھے تو خاموش کیوں رہی اگر آواز اٹھاتی تو ہم اس کا ساتھ دیتے مگر اب اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کینٹ کی صدر زہرا نے کہا کہ ہم بھی پختون فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اگر ایسا کچھ نظر آئے توپختون برداشت نہیں کرتے گردن اڑا دیتے ہیں اس لیے ان کے والد ان کے ساتھ ہیں جوکہ نظر آرہا ہے کہ اس میں کوئی سچ نہیں ہمارے قائد کے خلاف ایک سازش ہے جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے

گوجرخان،فرانس پلٹ نو جوان کوقتل کر دیا گیا


گو جر خان(نامہ نگار) فرانس پلٹ نو جوان کوقتل کر دیا گیا ۔پو لیس ذرائع کے مطابق را جہ عبد الرزاق آف للیانی کا نو جوان بیٹا نجمی فر انس سے آ یا تھا اورچنگا بنگیال کے قصبے ہرڑ میں قتل کر دیا گیا ۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی ہے اور ابتدائی تفتیش کے بعد نعش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوا ڑٹر ہسپتال پہنچا دی ہے ایس ایچ او ندیم ظفر نے بتا یا کہ قاتل فرار ہو گیا ہے اور پولیس کو ابتدائی معلو مات حاصل ہو گئی ہیں ملزم بہت جلد پو لیس کی گرفت میں ہو گا

پاکستان یوتھ اسمبلی سعودی عرب کے مرکزی صدر سید شاہ حسین کی قیادت میں 14 اگست جشن آزادی سعودی کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی نے مل کر منائی۔

پاکستان یوتھ اسمبلی سعودی عرب کے مرکزی صدر سید شاہ حسین کی قیادت میں 14 اگست جشن آزادی سعودی کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی نے مل کر منائی۔

error: